پردہ
فقہ المسیح
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
پردہ کی فلاسفی
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے غض بصر اور پردہ کی تعلیم کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:
خدا تعالیٰ نے ہمیں یہ تعلیم نہیں دی کہ ہم نامحرم عورتوں کو بلا تکلف دیکھ تو لیا کریں اور
ان کی تمام زینتوں پر نظر ڈال لیں اور ان کے تمام انداز ناچنا وغیرہ مشاہدہ کر لیں لیکن
پاک نظر سے دیکھیں اور نہ یہ تعلیم ہمیں دی ہے کہ ہم ان بیگا نہ جوان عورتوں کا گانا بجانا سن لیں
اور ان کے حسن کے قصے بھی سنا کریں لیکن پاک خیال سے سنیں بلکہ ہمیں تاکید ہے کہ ہم نامحرم
عورتوں کو اور ان کی زینت کی جگہ کو ہرگز نہ دیکھیں۔ نہ پاک نظر سے اور نہ ناپاک نظر سے اور
ان کی خوش الحانی کی آوازیں اور ان کے حسن کے قصے نہ سنیں ۔ نہ پاک خیال سے اور نہ نا پاک
خیال سے بلکہ ہمیں چاہئے کہ ان کے سننے اور دیکھنے سے نفرت رکھیں جیسا کہ مردار سے تا ٹھو کر
نہ کھاویں کیونکہ ضرور ہے کہ بے قیدی کی نظروں سے کسی وقت ٹھوکریں پیش آئیں۔ سو چونکہ
خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ ہماری آنکھیں اور دل اور ہمارے خطرات سب پاک رہیں اس لئے اس
نے یہ اعلیٰ درجہ کی تعلیم فرمائی ۔ اس میں کیا شک ہے کہ بے قیدی ٹھوکر کا موجب ہو جاتی ہے۔
اگر ہم ایک بھو کے کتے کے آگے نرم نرم روٹیاں رکھ دیں اور پھر امید رکھیں کہ اس کتے کے دل
میں خیال تک ان روٹیوں کا نہ آوے تو ہم اپنے اس خیال میں غلطی پر ہیں۔ سوخدا تعالیٰ نے
چاہا کہ نفسانی قومی کو پوشیدہ کارروائیوں کا موقع بھی نہ ملے اور ایسی کوئی بھی تقریب پیش نہ
آوے جس سے بد خطرات جنبش کر سکیں ۔
اسلامی پردہ کی یہی فلاسفی اور یہی ہدایت شرعی ہے۔ خدا کی کتاب میں پردہ سے یہ مراد
نہیں کہ فقط عورتوں کو قیدیوں کی طرح حراست میں رکھا جائے ۔ یہ ان نادانوں کا خیال ہے جن
کو اسلامی طریقوں کی خبر نہیں ۔ بلکہ مقصود یہ ہے کہ عورت مرد دونوں کو آزاد نظر اندازی اور اپنی
زینتوں کے دکھانے سے روکا جائے کیونکہ اس میں دونوں مرد اور عورت کی بھلائی ہے۔
بالآ خر یادر ہے کہ خوابیدہ نگاہ سے غیر محل پر نظر ڈالنے سے اپنے تئیں بچالینا اور دوسری جائز النظر
چیزوں کو دیکھنا اس طریق کو عربی میں غض بصر کہتے ہیں اور ہر ایک پر ہیز گار جو اپنے دل کو
پاک رکھنا چاہتا ہے اس کو نہیں چاہئے کہ حیوانوں کی طرح جس طرف چاہے بے محابا نظر اٹھا
کر دیکھ لیا کرے بلکہ اس کے لئے اس تمدنی زندگی میں غض بصر کی عادت ڈالنا ضروری
ہے اور یہ وہ مبارک عادت ہے جس سے اس کی یہ طبعی حالت ایک بھاری خلق کے رنگ میں
آ جائے گی اور اس کی تمدنی ضرورت میں بھی فرق نہیں پڑے گا۔
اسلامی اصول کی فلاسفی روحانی خزائن جلد 10 صفحہ 343 344)
پردہ پر ہونے والے اعتراض کا جواب
اسلامی پردہ پر اعتراض کرنا اُن کی جہالت ہے اللہ تعالیٰ نے پردہ کا ایسا حکم دیا ہی
نہیں ، جس پر اعتراض وارد ہو۔
قرآن مسلمان مردوں اور عورتوں کو ہدایت کرتا ہے کہ وہ غض بصر کریں۔ جب ایک
دوسرے کو دیکھیں گے ہی نہیں، تو محفوظ رہیں گے۔ یہ نہیں کہ انجیل کی طرح یہ حکم دے دیتا کہ
شہوت کی نظر سے نہ دیکھ۔ افسوس کی بات ہے کہ انجیل کے مصنف کو یہ بھی معلوم نہیں ہوا کہ
شہوت کی نظر کیا ہے؟ نظر ہی تو ایک ایسی چیز ہے جو شہوت انگیز خیالات کو پیدا کرتی ہے۔ اس
تعلیم کا جو نتیجہ ہوا ہے وہ اُن لوگوں سے مخفی نہیں ہے جو اخبارات پڑھتے ہیں اُن کو معلوم ہوگا
کہ لندن کے پارکوں اور پیرس کے ہوٹلوں کے کیسے شرمناک نظارے بیان کیے جاتے ہیں ۔
اسلامی پردہ سے یہ ہرگز مراد نہیں ہے کہ عورت جیل خانہ کی طرح بند رکھی جاوے۔ قرآن
شریف کا مطلب یہ ہے کہ عورتیں ستر کریں۔ وہ غیر مرد کو نہ دیکھیں۔ جن عورتوں کو باہر جانے کی
ضرورت تمدنی اُمور کے لیے پڑے، اُن کو گھر سے باہر نکلنا منع نہیں ہے، وہ بیشک جائیں لیکن
نظر کا پردہ ضروری ہے۔ مساوات کے لیے عورتوں کے نیکی کرنے میں کوئی تفریق نہیں رکھی گئی
ہے اور نہ ان کو منع کیا گیا ہے کہ وہ نیکی میں مشابہت نہ کریں۔ اسلام نے یہ کب بتایا ہے کہ زنجیر
ڈال کر رکھو۔ اسلام شہوات کی بناء کو کاٹتا ہے۔ یورپ کو دیکھو کیا ہورہا ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ کتوں
اور کتیوں کی طرح زنا ہوتا ہے اور شراب کی اس قدر کثرت ہے کہ تین میل تک شراب کی دکانیں
چلی گئی ہیں۔ یہ کسی تعلیم کا نتیجہ ہے؟ کیا پردہ داری یا پردہ دری کا۔
تقریر جلسہ سالانہ 28 دسمبر 1899 ء ملفوظات جلد 1 صفحہ 298،297)
خاص حالات میں پردہ کی رعایت
فرمایا:
ایسی صورت اور حالت میں کہ قہر خدا نازل ہو رہا ہو اور ہزاروں لوگ مر رہے ہوں ۔ پردہ کا
اتنا تشدد جائز نہیں ہے۔ کہتے ہیں کہ ایک دفعہ ایک بادشاہ کی بیوی مرگئی ، تو کوئی اس کو اٹھانے والا
بھی نہ رہا۔ اب اس حالت میں پردہ کیا کر سکتا تھا۔ مثل مشہور ہے۔ مرتا کیا نہ کرتا۔ مردوں ہی
نے جنازہ اٹھایا۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ اگر بچہ رحم میں ہو تو کبھی مرد اس کو نکال سکتا
ہے۔ دین اسلام میں تنگی و حرج نہیں۔ جو شخص خوامخواہ تنگی و حرج کرتا ہے، وہ اپنی نئی شریعت بناتا
ہے۔ گورنمنٹ نے بھی پردے میں کوئی تنگی نہیں کی اور اب قواعد بھی بہت آسان بنا دئے
ہیں۔ جو جو تجاویز اور اصلاحات لوگ پیش کرتے ہیں گورنمنٹ اسے توجہ سے سنتی اور ان پر
مناسب اور مصلحت وقت کے موافق عمل کرتی ہے۔ کوئی شخص مجھے یہ تو بتائے کہ پردہ میں نبض
دکھانا کہاں منع کیا ہے۔
(رساله الانذار، تقریر حضرت اقدس 2 مئی 1898 ء بحوالہ ملفوظات جلد اول صفحہ 171 )
پردہ میں حد درجہ تکلف ضروری نہیں
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ حضرت بھائی عبدالرحمن صاحب
قادیانی روایت کرتے ہیں کہ سیدنا امام همام علیہ الصلوۃ والسلام قیام لاہور کے ایام میں سیر کے
لئے تشریف لے جانے سے قبل مجھ غلام کو یاد فرماتے اور جب میں اطلاع کرتا ، تشریف
لاتے تھے ۔ یہی حضور کا معمول تھا اور میں بھی نہایت پابندی اور تعہد سے ان اوقات کا انتظام
اور انتظار کیا کرتا تھا۔ رتھ کے پیچھے میرے واسطے حضور نے حکم دے کر ایک سیٹ بنوا دی تھی تو
فٹن کی سواری میں پیچھے کی طرف کا پائیدان میرا مخصوص مقام تھا جہاں ابتداء میں پیچھے کومنہ
کر کے الٹا کھڑا ہوا کرتا تھا۔ ایسا کہ میری پیٹھ حضرت اور بیگمات کی طرف ہوا کرتی تھی۔ اس
خیال سے کہ بیگمات کو تکلیف نہ ہو ۔ کیونکہ عموما سیدۃ النساء اور کوئی اور خواتین مبارکہ بھی
حضرت کے ساتھ کو چوان کی طرف والی نشست پر تشریف فرما ہوتیں تو ان کی تکلیف یا پردہ کا
خیال میرے الٹا کھڑے ہونے کا موجب و محرک ہوا کرتا تھا ۔ مگر ایک روز کہیں حضور کا خیال
میری اس حرکت کی طرف مبذول ہو گیا تو حکم دیا کہ میاں عبدالرحمن ! یوں تکلّف کر کے الٹا
کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں ۔ سفروں میں نہ اتنا سخت پردہ کرنے کا حکم ہے اور نہ ہی اس
تکلف کی ضرورت ۔ الدِّينُ يُسر اور جس طرح عورتوں کو پردہ کا حکم ہے اسی طرح مردوں کو بھی
غض بصر کر کے پردہ کی تاکید ہے۔ آپ بے تکلف سیدھے کھڑے ہوا کریں۔
چنانچہ اس کے بعد پھر میں ہمیشہ سیدھا کھڑا ہوا کرتا تھا برعائت پردہ ۔ بعض بیگمات کی
گودی میں بچے ہوا کرتے تھے۔ گاڑی سے اُترتے وقت ان کے اُٹھانے میں بھی میں بہت
حد تک تکلف کیا کرتا تھا مگر اس سے بھی حضور نے روک دیا اور میں بچوں کو محتاط طریق سے
بیگمات کی گودیوں میں سے بسہولت لے دے لیا کرتا تھا۔
پردہ کی حدود
(سیرت المہدی جلد 2 صفحہ 384 ،385)
حضرت نواب محمد علی خان صاحب روایت کرتے ہیں کہ ایک دفعہ میں نے حضرت مسیح موعود
علیہ السلام سے پردہ کے متعلق دریافت کیا ۔۔۔۔۔ حضور نے اپنی دستار کے شملہ سے مجھے ناک
کے نیچے کا حصہ اور منہ چھپا کر بتایا کہ ماتھے کو ڈھانک کر اس طرح ہونا چاہئے ۔ گویا آنکھیں کھلی
رہیں اور باقی حصہ ڈھکا ر ہے۔ اس سے قبل حضرت مولانا نورالدین صاحب سے میں نے ایک
دفعہ دریافت کیا تھا تو آپ نے گھونگھٹ نکال کر دکھلایا تھا۔
امہات المومنین کا پردہ
(سیرت المہدی جلد 2 صفحہ 48)
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب نے
مجھ سے بیان کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک مرتبہ ایک لیکچر میں فرمایا کہ یہ پردہ جو
گھروں میں بند ہو کر بیٹھنے والا ہے جس کے لئے وَقَرْنَ فِي بُيُوتِكُنَّ کے الفاظ آئے ہیں ۔ یہ
امہات المومنین سے خاص تھا۔ دوسری مومنات کے لئے ایسا پردہ نہیں ہے ۔ بلکہ ان کے لئے
صرف اخفاء زینت والا پردہ ہے۔
پردے میں بے جا سختی نہ کی جائے
(سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 766)
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ بیان کیا حضرت مولوی نورالدین
صاحب خلیفہ اول نے کہ ایک دفعہ حضرت مسیح موعود کسی سفر میں تھے۔ سٹیشن پر پہنچے تو ابھی گاڑی
آنے میں دیر تھی ۔ آپ بیوی صاحبہ کے ساتھ سٹیشن کے پلیٹ فارم پر ٹہلنے لگے ۔ یہ دیکھ کر
مولوی عبدالکریم صاحب جن کی طبیعت غیور اور جوشیلی تھی میرے پاس آئے اور کہنے لگے کہ
بہت لوگ اور پھر غیر لوگ ادھر ادھر پھرتے ہیں۔ آپ حضرت صاحب سے عرض کریں کہ بیوی صاحبہ
کو کہیں الگ بٹھا دیا جاوے۔ مولوی صاحب فرماتے تھے کہ میں نے کہا میں تو نہیں کہتا آپ کہہ کر
دیکھ لیں۔ ناچار مولوی عبد الکریم صاحب خود حضرت صاحب کے پاس گئے اور کہا کہ حضور لوگ
بہت ہیں۔ بیوی صاحبہ کو الگ ایک جگہ بٹھا دیں۔ حضرت صاحب نے فرمایا جاؤ جی میں ایسے پردہ
کا قائل نہیں ہوں۔ مولوی صاحب فرماتے تھے کہ اس کے بعد مولوی عبدالکریم صاحب سر نیچے
ڈالے میری طرف آئے۔ میں نے کہا مولوی صاحب ! جواب لے آئے ؟
نامحرم عورتوں سے مصافحہ جائز نہیں
(سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 56)
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ مولوی شیر علی صاحب نے مجھ
سے بیان کیا کہ ایک دفعہ ڈاکٹر محمد اسماعیل خان صاحب مرحوم نے حضرت مسیح موعود سے عرض
کیا کہ میرے ساتھ شفا خانہ میں ایک انگریز لیڈی ڈاکٹر کام کرتی ہے اور وہ ایک بوڑھی عورت
ہے ۔ وہ کبھی کبھی میرے ساتھ مصافحہ کرتی ہے۔ اس کے متعلق کیا حکم ہے؟ حضرت صاحب
نے فرمایا کہ یہ تو جائز نہیں ہے۔ آپ کو عذر کر دینا چاہئے کہ ہمارے مذہب میں یہ جائز نہیں ۔
(سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 363،362)
حضرت خلیفہ المسیح الثانی فرماتے ہیں :
عورتوں کو ہاتھ لگا نا منع ہے۔ احسن طریق سے پہلے لوگوں کو بتا دیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
سے جب ایک یورپین عورت ملنے آئی تو آپ نے اسے یہی بات کہلا بھیجی تھی ۔ رسول کریم علی
سے بھی عورتوں کا ہاتھ پکڑ کر بیعت لینے کا سوال : سوال ہوا تو آپ نے اس سے منع فرمایا۔ یہ ہمارے لئے
اسوہ حسنہ ہے۔ اس میں عورتوں کی ہتک نہیں ۔
اضطرار میں پردہ کی رعایت
حضرت خلیفة المسیح الثانی فرماتے ہیں :
رض
الفضل 14 ستمبر 1915ء صفحہ 5)
اگر کسی موقعہ پر انتہائی مجبوری کی وجہ سے مردار یا سور کا گوشت استعمال کر لیا جائے تو جن
زہر یلے اثرات کی وجہ سے شریعت نے ان چیزوں کو حرام قرار دیا ہے وہ بہر حال ایک مومن
کے لئے بھی خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔ ان نتائج کا تدارک اسی صورت میں ہو سکتا ہے کہ
انسان غفور اور رحیم خدا کا دامن مضبوطی سے پکڑ لے اور اُسے کہے کہ اے خدا! میں نے تو
تیری اجازت سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے اپنی جان بچانے کے لئے اس زہر یلے کھانے کو کھا
لیا ہے لیکن اب تو ہی فضل فرما اور ان مہلک اثرات سے میری روح اور جسم کو بچا جو اُس کے
ساتھ وابستہ ہیں ۔ اسی حکمت کے باعث آخر میں اِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ کہا گیا ہے تا کہ
انسان مطمئن نہ ہو جائے بلکہ بعد میں بھی وہ اُس کی تلافی کی کوشش کرتا رہے اور خدا تعالیٰ
سے اُس کی حفاظت طلب کرتا رہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے غالبا شریعت کی اسی رخصت کو دیکھتے ہوئے ایک
دفعہ فرمایا کہ اگر کسی حاملہ عورت کی حالت ایسی ہو جائے کہ مرد ڈاکٹر کی مدد کے بغیر اس کا بچہ
پیدا نہ ہو سکتا ہو اور وہ ڈاکٹر کی مدد نہ لے اور اُسی حال میں مر جائے تو اس عورت کی موت
خودکشی سمجھی جائے گی ۔ اسی طرح اگر انسان کی ایسی حالت ہو جائے کہ وہ بھوک کے مارے
مرنے لگے اور وہ سو ریا مردار کا گوشت کسی قد رکھالے تو اُس پر کوئی گناہ نہیں۔
تفسیر کبیر جلد 2 صفحہ 345 346)