خرید و فروخت اور کاروباری أمور
فقہ المسیح
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ذخیرہ اندوزی نا جائز ہے
کسی نے پوچھا کہ بعض آدمی غلہ کی تجارت کرتے ہیں اور خرید کر اُسے رکھ چھوڑتے ہیں
جب مہنگا ہو جاوے تو اسے بیچتے ہیں کیا ایسی تجارت جائز ہے؟ فرمایا :
اس کو مکروہ سمجھا گیا ہے۔ میں اس کو پسند نہیں کرتا۔ میرے نزدیک شریعت اور ہے اور
طریقت اور ہے۔ ایک آن کی بدنیتی بھی جائز نہیں اور یہ ایک قسم کی بد نیتی ہے۔ ہماری
ں یہ ہے کہ بد نیتی دور ہو۔
امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ کی بابت لکھا ہے کہ آپ ایک مرتبہ بہت ہی تھوڑی سی نجاست
جو اُن کے کپڑے پر تھی دھور ہے تھے۔ کسی نے کہا کہ آپ نے اس قدر کے لیے تو فتویٰ نہیں
دیا۔ اس پر آپ نے کیا لطیف جواب دیا کہ آن فتوی است و ایں تقوی ۔ پس انسان کو دقائق
تقویٰ کی رعایت رکھنی چاہیے ، سلامتی اسی میں ہے ۔ اگر چھوٹی چھوٹی باتوں کی پروانہ کرے تو سالی
پھر ایک دن وہی چھوٹی چھوٹی باتیں کبائر کا مرتکب بنادیں گی اور طبیعت میں کسل اور لا پروائی
پیدا ہو کر ہلاک ہو جائے گا۔ تم اپنے زیر نظر تقویٰ کے اعلیٰ مدارج کو حاصل کرنا رکھو اور اس
کے لیے دقائق تقویٰ کی رعایت ضروری ہے۔
بیع و شراء میں عرف کی حیثیت
( الحکم 10 نومبر 1905ء صفحہ 5)
ایک شخص نے سوال کیا کہ ریلی برادرز وغیرہ کارخانوں میں سرکاری سیر 80 روپیہ کا دیتے
ہیں اور لیتے 81 روپے کا ہیں۔ کیا یہ جائز ہے؟ فرمایا:
جن معاملات میں بیع و شراء میں مقدمات نہ ہوں ۔ فساد نہ ہوں۔ تراضی فریقین ہو اور
سرکار نے بھی جرم نہ رکھا ہو۔ عرف میں جائز ہو۔ وہ جائز ہے۔“ (الحکم 10 اگست 1903ء صفحہ 19)
بیچنے والے کو اپنی چیز کی قیمت مقرر کرنے کا اختیار ہے
سوال پیش ہوا کہ بعض تاجر گلی کوچوں میں یا بازار میں اشیاء فروخت کرتے ہیں۔ ایک ہی
چیز کی قیمت کسی سے کم لیتے ہیں اور کسی سے زیادہ، کیا یہ جائز ہے؟ فرمایا:
مالک شے کو اختیار ہے کہ اپنی چیز کی قیمت جو چاہے لگائے اور مانگے لیکن وقت ضرورت
تراضی طرفین ہو اور بیچنے والا کسی قسم کا دھوکہ نہ کرے۔ مثلاً ایسا نہ ہو کہ چیز کے خواص وہ نہ ہوں جو
بیان کئے جاویں یا اور کسی قسم کا دغا خریدار سے کیا جاوے اور جھوٹ بولا جاوے اور یہ بھی جائز
نہیں کہ بچے یا نا واقف کو پائے تو دھوکہ دے کر قیمت زیادہ لے لے اور جس کو اس ملک میں
لگادا لگانا کہتے ہیں یہ نا جائز ہے۔
تجارتی روپیہ پر منافع
)1( بدر 16 مئی 1907ء صفحہ(
ایک صاحب کی خاطر حضرت حکیم نورالدین صاحب نے ایک مسئلہ حضرت اقدس سے
دریافت کیا کہ یہ ایک شخص ہیں جن کے پاس ہیں بائیس ہزار کے قریب روپیہ موجود ہے۔ ایک
سکھ ہے وہ ان کا روپیہ تجارت میں استعمال کرنا چاہتا ہے اور ان کے اطمینان کے لیے اس نے
تجویز کی ہے کہ یہ روپیہ بھی اپنے قبضہ میں رکھیں لیکن جس طرح وہ ہدایت کرے ۔ اسی طرح
ہر ایک شے خرید کر جہاں کہے وہاں روانہ کریں اور جو روپیہ آوے وہ امانت رہے۔ سال کے بعد وہ
وہ سکھ دو ہزار چھ سور و پیران کو منافع کا دے دیا کرے گا۔ یہ اس غرض سے یہاں فتوی دریافت
کرنے آئے ہیں کہ یہ روپیہ جو اُن کو سال کے بعد ملے گا اگر سود نہ ہو تو شراکت کر لی جاوے۔
حضرت اقدس نے فرمایا:
چونکہ اُنہوں نے خود بھی کام کرنا ہے اور ان کی محنت کو دخل ہے اور وقت بھی صرف کریں گے
اس لئے ہر ایک شخص کی حیثیت کے لحاظ سے اس کے وقت اور محنت کی قیمت ہوا کرتی ہے۔دس
دس ہزار اور دس دس لاکھ روپیہ لوگ اپنی محنت اور وقت کا معاوضہ لیتے ہیں۔ لہذا میرے نزدیک تو اپنی
یہ روپیہ جو اُن کو وہ دیتا ہے سود نہیں ہے۔ اور میں اس کے جواز کا فتوی دیتا ہوں۔سود کا لفظ تو اس
روپیہ ہے پر دلالت کرتا ہے جو مفت بلا محنت کے صرف روپیہ کے م روپیہ کے معاوضہ میں ) لیا جاتا ہے۔ اب
اس ملک میں اکثر مسائل زیروز بر ہو گئے ہیں ۔ کل تجارتوں میں ایک نہ ایک حصہ سود کا موجود
ہے۔ اس لئے اس وقت نئے اجتہاد کی ضرورت ہے۔ ( البدرکم و 8 نومبر 1904ء صفحہ 8)
نیک نیتی میں برکت ہے
ایک زرگر کی طرف سے سوال ہوا کہ پہلے ہم زیوروں کے بنانے کی مزدوری کم لیتے تھے اور
ملاوٹ ملا دیتے تھے ۔ اب ملاوٹ چھوڑ دی ہے اور مزدوری زیادہ مانگتے ہیں تو بعض لوگ کہہ
دیتے ہیں کہ ہم مزدوری وہی دینگے جو پہلے دیتے تھے تم ملاوٹ ملالو ۔ ایسا کام ہم ان کے کہنے
سے کریں یا نہ کریں؟ فرمایا:
کھوٹ والا کام ہرگز نہیں کرنا چاہئے اور لوگوں کو کہہ دیا کرو کہ اب ہم نے تو بہ کر لی ہے
جو ایسا کہتے ہیں کہ کھوٹ ملا دو وہ گناہ کی رغبت دلاتے ہیں ۔ پس ایسا کام اُن کے کہنے پر بھی
ہرگز نہ کرو۔ برکت دینے والا خدا ہے اور جب آدمی نیک نیتی کے ساتھ ایک گناہ سے بچتا ہے
تو خدا ضرور برکت دیتا ہے۔
رہن رکھی ہوئی چیز سے فائدہ اُٹھانا جائز ہے
رہن کے متعلق سوال ہوا۔ آپ نے فرمایا:
)10 احکم 24 اپریل 1903 ء صفحہ(
موجودہ تجاویز رہن جائز ہیں گذشتہ زمانہ میں یہ قانون تھا کہ اگر فصل ہو گئی تو حکام
زمینداروں سے معاملہ وصول کر لیا کرتے تھے اگر نہ ہوتی تو معاف ہو جاتا اور اب خواہ فصل ہو
یا نہ ہو حکام اپنا مطالبہ وصول کر ہی لیتے ہیں پس چونکہ حکام وقت اپنا مطالبہ کسی صورت میں نہیں
چھوڑتے تو اسی طرح یہ رہن بھی جائز رہا کیونکہ کبھی فصل ہوتی اور کبھی نہیں ہوتی تو دونوں
صورتوں میں مرتین نفع و نقصان کا ذمہ دار ہے۔ پس رہن عدل کی صورت میں جائز ہے۔ آجکل
گورنمنٹ کے معاملے زمینداروں سے ٹھیکہ کی صورت میں ہو گئے ہیں اور اس صورت میں
زمینداروں کو کبھی فائدہ اور کبھی نقصان ہوتا ہے تو ایسی صورت عدل میں رہن بیشک جائز ہے۔
جب دودھ والا جانور اور سواری کا گھوڑا رہن با قبضہ ہو سکتا ہے اور اس کے دودھ اور سواری
سے مرتین فائدہ اُٹھا سکتا ہے تو پھر زمین کا رہن تو آپ ہی حاصل ہو گیا۔
پھر زیور کے رہن کے متعلق سوال ہوا تو فرمایا:
زیور ہو کچھ ہو جب انتفاع جائز ہے تو خواہ نخواہ تکلفات کیوں بناتے جاویں ۔اگر کوئی
شخص زیور کو استعمال کرنے سے اس سے فائدہ اُٹھاتا ہے تو اس کی زکوۃ بھی اس کے ذمہ ہے
زیور کی زکوۃ بھی فرض ہے چنانچہ کل ہی ہمارے گھر میں زیور کی زکوۃ ڈیڑھ سو روپیہ دیا
ہے۔ پس اگر زیور استعمال کرتا ہے تو اس کی زکوۃ دے اگر بکری رہن رکھی ہے اور اس کا دودھ
پیتا ہے تو اس کو گھاس بھی دے۔
رہن میں وقت مقرر کرنا
الحکم 24 را پریل 1903ء صفحہ 11)
سوال:۔ ایک شخص دو ہزار روپے میں ایک مکان رہن لیتا ہے اور وہ چاہتا ہے کہ دوسال تک
راہن سے روپیہ واپس نہ لے۔ کیا رہن کرتے وقت اس قسم کی شرط رکھی جاسکتی ہے یا نہیں؟
لمسير
اس سوال کے جواب میں حضرت خلیفۃ المسیح الثانی فرماتے ہیں:
فقہاء کا مذہب تو یہ ہے کہ وقت کی پابندی جائز نہیں ۔ جب بھی راہن روپیہ دے وہ مکان
مرتین سے چھڑا سکتا ہے۔ لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس پابندی کو جائز قرار دیا ہے۔
چنانچہ جب مرز انظام الدین صاحب کی دوکانیں حضرت ام المومنین نے رہن لیں تو انہوں نے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے دریافت فرمایا کہ کیا وقت معین کیا جا سکتا ہے تو آپ نے اسے
جائز قرار دیا۔ پس یہ شرط میرے نزدیک جائز ہے بشرطیکہ رہن جائز ہو۔ اگر رہن ہی نا جائز ہے تو
پھر سال دو سال وغیرہ کی مدت کوئی حقیقت نہیں رکھتی ۔ وہ پہلے دن سے ہی نا جائز ہے۔
رہن با قبضہ ہو اور تحریر لینا بھی ضروری ہے
)3 الفضل 26 جون 1946ء صفحہ
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ مجھ سے حافظ روشن علی صا۔
۔
صاحب
نے بیان کیا کہ حضرت مولوی صاحب خلیفہ اول بیان فرماتے تھے کہ ایک دفعہ میں نے کسی
شخص سے ایک زراعتی کنواں ساڑھے تین ہزار روپیہ میں رہن لیا مگر میں نے اس سے نہ کوئی
رسید لی اور نہ کوئی تحریر کروائی اور کنواں بھی اسی کے قبضے میں رہنے دیا۔ کچھ عرصہ کے بعد میں
نے اس سے کنوئیں کی آمد کا مطالبہ کیا تو وہ صاف منکر ہو گیا اور رہن کا ہی انکار کر بیٹھا۔
حافظ صاحب کہتے تھے کہ مولوی صاحب فرماتے تھے کہ کسی نے یہ خبر حضرت مسیح موعود علیہ السلام
تک پہنچا دی اور مولوی صاحب کے نقصان پر افسوس کیا مگر حضرت صاحب نے فرمایا تمہیں ان
کے نقصان کی فکر ہے مجھے ایمان کی فکر ہے مولوی صاحب نے کیوں دوسرے شخص کو ایسی حالت
میں رکھا جس سے اس کو بد دیانتی کا موقعہ ملا اور کیوں اسلامی حکم کے مطابق اس سے کوئی تحریر نہ لی
اور کیوں اس سے با قاعدہ قبضہ نہ حاصل کیا۔
تیں سال کے لئے باغ رہن رکھوانا
(سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 146-145 )
حضرت مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ حضرت والدہ صاحبہ نے خاکسار سے
بیان کیا کہ حضرت صاحب کو کسی دینی غرض کے لئے کچھ روپے کی ضرورت پیش آئی تو آپ
نے مجھ سے فرمایا کہ مجھے تم اپنا زیور دے دو میں تم کو اپنا باغ رہن دے دیتا ہوں ۔ چنانچہ
آپ نے سب رجسٹرار کو قادیان میں بلوا کر باقاعدہ رہن نامہ میرے نام کروا دیا اور پھر
اندر آ کر مجھ سے فرمایا کہ میں نے رہن کے لئے تھیں سال کی میعاد لکھ دی ہے کہ اس عرصہ
کے اندر یہ رہن تک نہیں کروایا جائے گا۔
خاکسار عرض کرتا ہے کہ رہن کے متعلق میعاد کو عموما فقہ والے جائز قرار نہیں دیتے ۔ سو
اگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے قول کی اہل فقہ کے قول سے تطبیق کی ضرورت سمجھی سے
جاوے تو اس طرح سمجھا جا سکتا ہے کہ گویا حضرت صاحب نے میعاد کو رہن کی شرائط میں
نہیں رکھا بلکہ اپنی طرف سے یہ بات زائد بطور احسان ومروت کے درج کرادی کیونکہ ہر
شخص کو حق ہے کہ بطور احسان اپنی طرف سے جو چاہے دوسرے کو دے دے ۔ مثلاً یہ
شریعت کا مسئلہ ہے کہ اگر کوئی شخص دوسرے کو کچھ قرض دے تو اصل سے زیادہ واپس نہ
مانگے کیونکہ یہ سود ہو جاتا ہے۔ لیکن بایں ہمہ اس بات کو شریعت نے نہ صرف جائز بلکہ
پسندیدہ قرار دیا ہے کہ ہو سکے تو مقروض روپیہ واپس کرتے ہوئے اپنی خوشی سے قارض کو
اصل رقم سے کچھ زیادہ دے دے۔ علاوہ ازیں خاکسار کو یہ بھی خیال آتا ہے کہ گوشریعت
نے رہن میں اصل مقصود ضمانت کے پہلو کو رکھا ہے اور اسی وجہ سے عمومًا فقہ والے رہن
میں میعاد کو تسلیم نہیں کرتے لیکن شریعت کے مطالعہ سے یہ بھی پتہ لگتا ہے کہ بعض اوقات
ایک امر ایک خاص بات کو ملحوظ رکھ کر جاری کیا جاتا ہے ۔ مگر بعد اس کے جائز ہو جانے کے
اس کے جواز میں دوسری جہات سے بھی وسعت پیدا ہو جاتی ہے ۔ مثلاً سفر میں نماز کا قصر
کرنا دراصل مبنی ہے اس بات پر کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جنگ میں سفروں میں نکلتے
تھے تو چونکہ دشمن کی طرف سے خطرہ ہوتا تھا۔ اس لئے نماز کو چھوٹا کر دیا گیا ۔ لیکن جب سفر
میں ایک جہت سے نماز قصر ہوئی تو پھر اللہ نے مومنوں کے لئے اس قصر کو عام کر دیا اور
خوف کی شرط درمیان سے اُٹھالی گئی ۔ پس گور ہن کی اصل بنیا د ضمانت کے اصول پر ہے
لیکن جب اس کا دروازہ کھلا تو باری تعالیٰ نے اس کو عام کر دیا مگر یہ فقہ کی باتیں ہیں جس
میں رائے دینا خاکسار کا کام نہیں ۔
(سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 263 ،264)
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار عرض کرتا ہے کہ وہ
رہن نامہ جس کے رو سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنا باغ حضرت والدہ صاحبہ کے پاس
رہن رکھا تھا میں نے دیکھا ہے ۔ وہ باقاعدہ رجسٹری شدہ ہے اور اس کی تاریخ 25
جون 1898ء ہے۔ زررہن پانچ ہزار روپیہ ہے جس میں سے ایک ہزار نقد درج ہے اور باقی
بصورت زیورات ہے۔ اس رہن میں حضرت صاحب کی طرف سے مندرجہ ذیل الفاظ درج ہیں۔
اقرار یہ ہے کہ عرصہ تیس سال تک فک الرہن مرہونہ نہیں کراؤں گا۔ بعد تمہیں سال مذکور
کے ایک سال میں جب چاہوں زر رہن دوں تب تک الرہن کرالوں ۔ ورنہ بعد انفصال میعاد
بالا یعنی اکتیس سال کے بتیسویں سال میں مرہونہ بالا ان ہی روپیوں میں بیع الوفا ہو جائے گا
اور مجھے دعوئی ملکیت کا نہیں رہے گا۔ قبضہ اس کا آج سے کرا دیا ہے اور داخل خارج کرادوں گا
اور منافع مرہونہ بالا کی قائمی رہن تک مرتہنہ مستحق ہے اور معاملہ سرکاری فصل خریف
1955 ( بکرمی ) سے مرتہنہ دے گی اور پیداوار لے گی ۔“
خاکسار عرض کرتا ہے کہ یہ عبارت ظاہر کرتی ہے کہ اس کے الفاظ حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کے تجویز کردہ نہیں ہیں بلکہ کسی وثیقہ نویس نے حضرت صاحب کے منشاء کو اپنے الفاظ
میں لکھ دیا ہے۔
زمین کی تقسیم کے لئے قرعہ ڈالنا
(سیرت المہدی جلد 1 صفحہ (338)
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ مجھ سے پیر افتخار احمد صاحب نے
بیان کیا کہ ایک دفعہ ابتدائی زمانہ کی بات ہے کہ میں نے دیکھا کہ مرزا نظام الدین حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی کوچہ بندی میں کھڑے تھے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنی ڈیوڑھی
نکلے اور آپ کے ہاتھ میں دو بند لفافے تھے۔ یہ لفافے آپ نے مرزا نظام الدین کے
سے
سامنے کر دیئے کہ ان میں سے ایک اُٹھا لیں ۔ انہوں نے ایک لفافہ اٹھالیا اور دوسرے کو لے کر
حضرت صاحب فورا اندر واپس چلے گئے ۔ خاکسار عرض کرتا ہے کہ مجھے حضرت والدہ صاحبہ
سے معلوم ہوا ہے کہ یہ لفافے باغ کی تقسیم کے متعلق تھے چونکہ حضرت مسیح موعود حضرت مسیح موعود نے باغ کا
نصف حصہ لینا اور نصف مرزا سلطان احمد کو جانا تھا۔ اس لئے حضرت صاحب نے اس تقسیم کے
لئے قرعہ کی صورت اختیار کی تھی اور مرز انظام الدین مرزا سلطان احمد کی طرف سے مختار کار تھے۔
خاکسار عرض کرتا ہے کہ اس تقسیم کے مطابق باغ کا جنوبی نصف حصہ حضرت صاحب کو آیا اور
شمالی نصف مرز ا سلطان احمد صاحب کے حصہ میں چلا گیا۔
( سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 263)
مجبور لوگوں کو مہنگے داموں غلہ فروخت کرنا جائز نہیں
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ میاں خیر الدین صاحب سیکھوانی
نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ ہم سب بھائی (یعنی خاکسار و برادران میاں جمال الدین
مرحوم و میاں امام الدین صاحب ) مسائل فقہی کی بناء پر گاہے بگاہے بدیں طریق تجارت
کرتے تھے کہ غلہ خرید کر ضرورت کے موقع پر غرباء کو کسی قدر گراں نرخ پر بطور قرض دے
دیتے اور فصل آئندہ پر وصولی قرضہ کر لیتے تھے۔ جب حضور علیہ السلام کا دعوی ظاہر ہو گیا تو
اس وقت بھی ایک دفعہ غلہ خرید کیا گیا کہ غرباء کو دستور سابق دیا جائے ۔ جب میں قادیان گیا
تو مجھے خیال آیا کہ حضور علیہ السلام سے اس کے متعلق دریافت کرلوں ۔ چنانچہ حضور کی
خدمت میں سوال مفصل طور پر پیش کر دیا ۔ حضور علیہ السلام نے جوابا فرمایا کہ تمہیں ایسے
کاموں کی کیا ضرورت ہے؟ جس لہجہ سے حضور نے جواب دیا وہ اب تک میری آنکھوں کے
سامنے ہے جس سے ثابت ہوا کہ حضور علیہ السلام کو ایسے کام بہت ناپسند ہیں۔ پس واپس آکر ہم ں
نے ارادہ ترک کر دیا اور بعد ازاں پھر کبھی یہ کام نہ کیا۔ (سیرت المہدی جلد 2 صفحہ 249، 250)
آبکاری کی تحصیلداری
خرید وفروخت اور کاروباری امور
ایک دوست جو محکمہ آبکاری میں نائب تحصیلدار تھے ان کا خط حضرت کی خدمت میں آیا
اور انہوں نے دریافت کیا کہ کیا اس قسم کی نوکری ہمارے واسطے جائز ہے؟ فرمایا:
اس وقت ہندوستان میں ایسے تمام امور حالت اضطرار میں داخل ہیں۔ تحصیلدار یا نائب
تحصیلدار نہ شراب بناتا ہے نہ بیچتا ہے نہ پیتا ہے، صرف اس کی انتظامی نگرانی ہے اور بلحاظ
سرکاری ملازمت کے اس کا فرض ہے۔ ملک کی سلطنت اور حالات موجودہ کے لحاظ سے اضطراراً
یہ امر جائز ہے۔ ہاں خدا تعالیٰ سے دعا کرتے رہنا چاہیئے کہ وہ انسان کے واسطے اس سے بھی
بہتر سامان پیدا کرے۔ گورنمنٹ کے ماتحت ایسی ملازمتیں بھی ہو سکتی ہیں جن کا ایسی باتوں سے
تعلق نہ ہو اور خدا تعالیٰ سے استغفار کرتے رہنا چاہئے۔
نوٹوں پر کمیشن
)6( در 26 ستمبر 1907ء صفحہ
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں سوال پیش ہوا کہ نوٹوں کے
بدلے روپیہ لینے یا دینے کے وقت یا پونڈ یا روپیہ تو ڑانے کے وقت دستور ہے کہ کچھ پیسے زائد
لیے یا دیئے جاتے ہیں کیا اس قسم کا کمیشن لینا یا دینا جائز ہے؟ فرمایا:
یہ جائز ہے اور سود میں داخل نہیں ۔ ایک شخص وقت ضرورت ہم کو نوٹ بہم پہنچا دیتا ہے یا
نوٹ لے کر روپیہ دے دیتا ہے تو اس میں کچھ ہرج نہیں کہ وہ کچھ مناسب کمیشن اس پر لے
لے ۔ کیونکہ نوٹ یا روپیہ یا ریز گاری کے محفوظ رکھنے اور تیار رکھنے میں وہ خود بھی وقت اور
محنت خرچ کرتا ہے۔
)6( بدر 26 ستمبر 1907ء صفحہ