سود، انشورنس اور بینکنگ
فقہ المسیح
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
سود، انشورنس اور بینکنگ
سود کی بابت پوچھا گیا کہ بعض مجبوریاں لاحق حال ہو جاتی ہیں۔ فرمایا:
اس کا فتوی ہم نہیں دے سکتے ۔ یہ بہر حال نا جائز ہے۔ ایک طرح کا سود اسلام میں جائز
ہے یہ کہ قرض دیتے وقت کوئی شرط وغیرہ کسی قسم کی نہ ہو اور مقروض جب قرضہ ادا کرے
تو مروّت کے طور پر اپنی طرف سے کچھ زیادہ دے دیوے۔ آنحضرت ایسا ہی کیا کرتے ۔ اگر
دس روپیہ قرض لئے تو ادائیگی کے وقت ایک سو تک دے دیا کرتے۔ سود حرام وہی ہے جس میں
عہد معاہدہ اور شرائط اول ہی کر لی جاویں۔
سود در سود
البدر 24 اگست 1904 ء صفحہ 8)
ایک صاحب نے بیان کیا کہ سید احمد خان صاحب نے لکھا ہے أَضْعَافًا مُّضَاعَفَةً
(آل عمران: 131) کی ممانعت ہے فرمایا:
یہ بات غلط ہے کہ سود در سود کی ممانعت کی گئی ہے اور سود جائز رکھا ہے شریعت کا ہرگز یہ منشاء
نہیں ہے یہ فقرہ اسی قسم کا ہے جیسے کہا جاتا ہے کہ گناہ در گناہ مت کرتے جاؤ، اس سے یہ مطلب
نہیں ہوتا کہ گناہ ضرور کرو۔
اس قسم کا روپیہ جو کہ گورنمنٹ سے ملتا ہے وہ اسی حالت میں سود ہوگا جبکہ لینے والا اسی
خواہش سے روپیہ دیتا ہے کہ مجھ کو سود ملے ورنہ گورنمنٹ جو اپنی طرف سے احسانا دیوے وہ
سود میں داخل نہیں ہے۔
)75( البدر 27 مارچ 1903ء صفحہ
پراویڈنٹ فنڈ
سود، انشورنس اور بینکنگ
ایک صاحب نے سوال کیا کہ ریلوے میں جو لوگ ملازم ہوتے ہیں ۔ ان کی تنخواہ میں سے
ایک آنہ فی روپیہ کاٹ کر رکھا جاتا ہے پھر کچھ عرصہ کے بعد وہ روپیہ دیا جاتا ہے اور اس کے ساتھ
کچھ زائد روپیہ بھی وہ دیتے ہیں اس کا کیا حکم ہے؟ فرمایا:
شرع میں سود کی یہ تعریف ہے کہ ایک شخص اپنے فائدہ کے لیے دوسرے کو روپیہ قرض دیتا
ہے اور فائدہ مقرر کرتا ہے یہ تعریف جہاں صادق آوے گی وہ سود کہلا وے گا لیکن جس نے روپیہ
لیا ہے اگر وہ وعدہ وعید تو کچھ نہیں کرتا اور اپنی طرف سے زیادہ دیتا ہے تو وہ سود سے باہر ہے
چنانچہ انبیاء ہمیشہ شرائط کی رعایت رکھتے آئے ہیں ۔ اگر بادشاہ کچھ روپیہ لیتا ہے اور وہ اپنی
طرف سے زیادہ دیتا ہے اور دینے والا اس نیت سے نہیں دیتا کہ سود ہے تو وہ بھی سود میں داخل
نہیں ہے وہ بادشاہ کی طرف سے احسان ہے۔ پیغمبر خدا نے کسی سے ایسا قرضہ نہیں لیا کہ ادائیگی
وقت اُسے کچھ نہ کچھ ضرور زیادہ (نہ) دیدیا ہو ۔ یہ خیال رہنا چاہیے کہ اپنی خواہش
خواہش کے برخلاف جو زیادہ ملتا ہے وہ سود میں داخل نہیں ہے۔
تجارت کے لئے سودی روپیہ لینے کی ممانعت
نہ ہو۔
75 البدر 27 مارچ 1903ء صفحہ
ایک صاحب نے سوال کیا کہ ضرورت پر سودی روپیہ لے کر تجارت وغیرہ کرنے کا کیا حکم
ہے؟ فرمایا:
حرام ہے ۔ ہاں اگر کسی دوست اور تعارف کی جگہ سے روپیہ لیا جاوے اور کوئی وعدہ اس کو
زیادہ دینے کا نہ ہو نہ اس کے دل میں زیادہ لینے کا خیال ہو ۔ پھر اگر مقروض اصل سے کچھ زیادہ
دیدے تو وہ سود نہیں ہوتا بلکہ یہ تو هَلْ جَزَاءُ الْإِحْسَانِ إِلَّا الْإِحْسَانُ (الرحمن: 61) ہے۔
اس پر ایک صاحب نے سوال کیا کہ اگر ضرورت سخت ہوا اور سوائے سود کے کام نہ چل سکے
تو پھر ؟ اس پر حضرت اقدس نے فرمایا:
سود، انشورنس اور بینکنگ
خدا تعالیٰ نے اس کی حرمت مومنوں کے واسطے مقرر کی ہے اور مومن وہ ہوتا ہے جو ایمان پر
قائم ہو اللہ تعالیٰ اس کا متولی اور متکفل ہوتا ہے۔ اسلام میں کروڑ ہا ایسے آدمی گزرے ہیں
جنہوں نے نہ سودلیا نہ دیا آخران کے حوائج بھی پورے ہوتے رہے کہ نہ؟ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ
نہ لو نہ دو جو ایسا کرتا ہے وہ گویا خدا کے ساتھ لڑائی کی تیاری کرتا ہے ایمان ہو تو اس کا صلہ خدا بخشا
ہے۔ ایمان بڑی بابرکت شے ہے اَلَمْ تَعْلَمُ أَنَّ اللهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ (البقرة: 107)
اگر اسے خیال ہو کہ پھر کیا کرے؟ تو کیا خدا کا حکم بھی بیکار ہے؟ اس کی قدرت بہت بڑی ہے۔
سود تو کوئی شے ہی نہیں ہے۔ اگر اللہ تعالیٰ کا حکم ہوتا کہ زمین کا پانی نہ پیا کرو تو وہ ہمیشہ بارش کا
پانی آسمان سے دیا کرتا اسی طرح ضرورت پر وہ خود ایسی راہ نکال ہی دیتا ہے کہ جس سے اس
کی نافرمانی بھی نہ ہو۔ جب تک ایمان میں میل کچیل ہوتا ہے تب تک یہ ضعف اور کمزوری
ہے۔ کوئی گناہ چھوٹ نہیں سکتا جب تک خدا نہ چھڑاوے ورنہ انسان تو ہر ایک گناہ پر یہ عذر
پیش کر سکتا ہے کہ ہم چھوڑ نہیں سکتے اگر چھوڑیں تو گزارہ نہیں چلتا۔ دکانداروں عطاروں کو دیکھا
جاوے کہ پرانا مال سالہا سال تک بیچتے ہیں ۔ دھوکا دیتے ہیں ۔ ملازم پیشہ لوگ رشوت خوری
کرتے ہیں اور سب یہ عذر کرتے ہیں کہ گزارہ نہیں چلتا ۔ ان سب کو اگر اکٹھا کر ۔ اکٹھا کر کے نتیجہ نکالا
جاوے تو پھر یہ نکلتا ہے کہ خدا کی کتاب پر عمل ہی نہ کرو کیونکہ گزارہ نہیں چلتا حالانکہ مومن
کے لیے خدا خود سہولت کر دیتا ہے ۔ یہ تمام راستبازوں کا مجرب علاج ہے کہ مصیبت اور
صعوبت میں خدا خود راہ نکال دیتا ہے۔
لوگ خدا کی قدر نہیں کرتے۔ جیسے بھروسہ اُن کو حرام کے دروازے پر ہے ویسا خدا پر نہیں
ہے۔ خدا پر ایمان ، یہ ایک ایسا نسخہ ہے کہ اگر قدر ہو تو جی چاہے کہ جیسے اور عجیب نسخہ مخفی رکھنا
چاہتے ہیں ویسے ہی اسے بھی مخفی رکھا جاوے۔ میں نے کئی دفعہ بیماریوں میں آزمایا ہے کہ
پیشاب بار بار آ رہا ہے دست بھی لگے ہیں ۔ آخر خدا سے دعا کی ۔ صبح کو الہام ہوا ۔ دُعَاءُ كَ
مُسْتَجَابٌ اس کے بعد ہی وہ کثرت جاتی رہی اور کہ جاتی رہی اور کمزوری کی جگہ طاقت آگئی ۔ یہ خدا کی طاقت
ہے ایسا خدا عجیب ہے کہ ان نسخوں سے بھی زیادہ قابلِ قدر ہے جو کیمیا وغیرہ کے ہوتے ہیں مجھے
بھی ایک دفعہ خیال آیا کہ یہ تو چھپانے کے قابل ہے پھر سوچا کہ یہ تو بخل ہے ایسی مفید شے کو دنیا
پر اظہار کرنا چاہیے کہ مخلوق الہی کو فائدہ حاصل ہو۔ یہی فرق اسلام اور دوسرے مذاہب کے خدا
میں ہے۔ انکا خدا بولتا نہیں۔ خدا معلوم یہ بھی کیسا ایمان ہے۔ اسلام کا خدا جیسے پہلے تھا ویسے ہی
اب ہے۔ نہ طاقت کم ہوئی نہ بوڑھا ہوا۔ نہ کچھ اور نقص اس میں واقع ہوا۔ ویسے خدا پر جس کا
ایمان ہو وہ اگر آگ میں بھی پڑا ہو تو اُسے حوصلہ ہوتا ۔ ا ہے۔ ابراہیم کو آخر آگ میں ڈالا ہی تھا۔
ویسے ہی ہم بھی آگ میں ڈالے گئے ۔ خون کا مقدمہ بنایا گیا۔ اگر اس میں پانچ یا دس سال کی قید
ہو جاتی تو سب سلسلہ تباہ ہو جاتا ۔ سب قوموں نے متفق ہو کر یہ آگ سلگائی تھی ۔ کیا کم آگ
تھی؟ اس وقت سوائے خدا کے اور کون تھا ؟ اور وہی الہام ہوئے جو کہ ابراہیم کو ہوئے تھے
آخر میں الہام ہوا ابراء اور تسلی دی کہ سب کچھ میرے ہاتھ میں ہے۔
)75 البدر 27 مارچ 1903ء صفحہ
بینکوں کا سود اشاعت اسلام کے لیے خرچ کرنا جائز ہے
شیخ نور احمد صاحب نے بنک کے سود کے متعلق تذکرہ کیا کہ بنک والے ضرور سود دیتے ہیں
پھر اسے کیا کیا جاوے؟ فرمایا:
ہمارا یہی مذہب ہے اور اللہ تعالیٰ نے بھی ہمارے دل میں ڈالا ہے کہ ایسا روپیہ اشاعت
دین کے کام میں خرچ کیا جاوے۔ یہ بالکل سچ ہے کہ سود حرام ہے لیکن اپنے نفس کے واسطے۔
اللہ تعالیٰ کے قبضہ میں جو چیز جاتی ہے وہ حرام نہیں رہ سکتی کیونکہ حرمت اشیاء کی انسان کے لیے
ہے نہ اللہ تعالیٰ کے واسطے۔ پس سود اپنے نفس کے لیے، بیوی بچوں، احباب، رشتہ داروں اور
ہمسایوں کے لیے بالکل حرام ہے۔ لیکن اگر یہ روپیہ خالصتاً اشاعت دین کے لیے خرچ ہو تو حرج
نہیں ہے۔ خصوصاً ایسی حالت میں کہ اسلام بہت کمزور ہو گیا ہے اور پھر اس پر دوسری مصیبت یہ
ہے کہ لوگ زکوۃ بھی نہیں دیتے۔ میں دیکھتا ہوں کہ اس وقت دو مصیبتیں واقع ہو رہی ہیں اور دو
حرمتیں روا رکھی گئی ہیں۔ اول یہ کہ زکوۃ جس کے دینے کا حکم تھا وہ دیتے نہیں اور سود جس کے
لینے سے منع کیا تھا وہ لیتے ہیں۔ یعنی جو خدا تعالیٰ کا حق تھا وہ تو دیا نہیں اور جو اپنا حق نہ تھا اُسے لیا
گیا۔ جب ایسی حالت ہو رہی ہے اور اسلام خطرناک ضعف میں مبتلا ہے تو میں یہی فتویٰ دیتا
ہوں کہ ایسے سودوں کی رقمیں جو بینک سے ملتا ہے یکمشت اشاعت دین میں خرچ کرنی
چاہئیں۔ میں نے جو فتوی دیا ہے وہ عام نہیں ہے ورنہ سود کا لینا اور دینا دونوں حرام ہیں مگر
اس ضعف اسلام کے زمانہ میں جبکہ مالی ترقی کے ذریعے پیدا نہیں ہوئے اور مسلمان توجہ
نہیں کرتے ایسا روپیہ اسلام کے کام میں لگنا حرام نہیں ہے۔
قرآن شریف کے مفہوم کے موافق جو حرمت ہے وہ یہی ہے کہ وہ اپنے نفس کے لیے اگر
خرچ ہو تو حرام ہے۔ یہ بھی یاد رکھو جیسے سود اپنے لیے درست نہیں کسی اور کو اس کا دینا بھی درست
نہیں ۔ ہاں خدا تعالیٰ کے قبضہ میں ایسے مال کا دینا درست ہے اور اس کا یہی طریق ہے کہ وہ
صرف اشاعت اسلام میں خرچ ہو۔ اس کی ایسی مثال ہے جیسے جہاد ہو رہا ہو اور گولی بارود کسی
فاسق فاجر کے ہاں ہو۔ اس وقت محض اس خیال سے رک جانا کہ یہ گولی با رود مال حرام ہے ٹھیک
نہیں ۔ بلکہ مناسب یہی ہوگا کہ اس کو خرچ کیا جاوے۔ اس وقت تلوار کا جہاد تو باقی نہیں رہا اور
خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے ہمیں ایسی گورنمنٹ دی ہے جس نے ہر ایک قسم کی مذہبی آزادی
عطا کی ہے۔ اب قلم کا جہاد باقی ہے۔ اس لیے اشاعت دین میں ہم اس کو خرچ کر سکتے ہیں۔
)9 الحكم 24 ستمبر 1905ء صفحہ(
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار عرض کرتا ۔
ہے
غلام نبی صاحب سیٹھی نے جو پہلے راولپنڈی میں تجارت کرتے تھے اور آج کل قادیان میں ہجرت
کر آئے ہوئے ہیں ۔ مجھے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک خط دیا جو حضور نے سیٹھی صاحب
کو اپریل 1898ء میں اپنے دست مبارک سے لکھ کر ارسال کیا تھا۔ اس خط میں مسئلہ سود کے
متعلق حضرت کا ایک اصولی فیصلہ درج ہے اور اس لئے میں اسے ذیل میں نقل کرتا ہوں ۔
میں امید رکھتا ہوں کہ آپ کی اس نیک نیتی اور خوف الہی پر اللہ تعالیٰ خود کوئی طریق مخلصی
پیدا کر دے گا۔ اس وقت تک صبر سے استغفار کرنا چاہیے اور سود کے بارے میں میرے نزدیک
ایک انتظام احسن ہے اور وہ یہ ہے کہ جس قدر سود کا روپیہ آوے آپ اپنے کام میں اس کو خرچ نہ
کریں بلکہ اس کو الگ جمع کرتے جائیں اور جب سود دینا پڑے اسی روپیہ میں سے دے دیں ۔
اور اگر آپ کے خیال میں کچھ زیادہ روپیہ ہو جائے تو اس میں کچھ مضائقہ نہیں ہے کہ وہ روپیہ کیسی
ایسے دینی کام میں خرچ ہو جس میں کسی شخص کا ذاتی خرچ نہ ہو۔ بلکہ صرف اس سے اشاعت دین
ہو۔ میں اس سے پہلے یہ فتوی اپنی جماعت کے لئے بھی دے چکا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے جو سود
حرام فرمایا ہے وہ انسان کی ذاتیات کے لئے ہے۔ حرام یہ طریق ہے کہ کوئی انسان سود کے روپیہ
سے اپنی اور اپنے عیال کی معیشت چلاوے یا خوراک یا پوشاک یا عمارت میں خرچ کرے یا ایسا
ہی کسی دوسرے کو اس نیت سے دے کہ وہ اس میں سے کھاوے یا پہنے لیکن اس طرح پر کسی سود
کے روپیہ کا خرچ کرنا ہر گز حرام نہیں ہے کہ وہ بغیر اپنے کسی ذرہ ذاتی نفع کے خدا تعالیٰ کی طرف
رد کیا جائے یعنی اشاعت دین پر خرچ کیا جائے ۔ قرآن شریف سے ثابت ہے کہ اللہ تعالیٰ
ہر ایک چیز کا مالک ہے جو چیز اس کی طرف آتی ہے وہ پاک ہو جاتی ہے، بجز اس کے کہ ایسے مال
نہ ہوں کہ انسانوں کی مرضی کے بغیر لئے گئے ہوں جیسے چوری یار ہرنی یا ڈا کہ، کہ یہ مال کسی طرح
سے بھی خدا کے اور دین کے کاموں میں بھی خرچ کرنے کے لائق نہیں لیکن جو مال رضا مندی
سے حاصل کیا گیا ہو وہ خدا تعالیٰ کے دین کی راہ میں خرچ ہو سکتا ہے۔ دیکھنا چاہئے کہ ہم
لوگوں کو اس وقت مخالفوں کے مقابل پر جو ہمارے دین کے رد میں شائع کرتے ہیں کس قدر
روپیہ کی ضرورت ہے ۔ گویا یہ ایک جنگ ہے جو ہم ان سے کر رہے ہیں۔ اس صورت میں
اس جنگ کی امداد کے لئے ایسے مال اگر خرچ کئے جائیں تو کچھ مضائقہ نہیں ۔ یہ فتویٰ ہے جو میں
نے دیا ہے۔
سود کے اشاعت دین میں خرچ کرنے سے میرا یہ مطلب نہیں ہے کہ کوئی انسان عمدا اپنے
تیں اس کام میں ڈالے بلکہ مطلب یہ ہے کہ اگر کسی مجبوری سے جیسا کہ آپ کو پیش ہے یا کسی
اتفاق سے کوئی شخص سود کا روپیہ کا روپیہ کا وارث ہو جائے تو وہ روپیہ اُس طرح پر جیسا کہ میں نے
بیان ( کیا ہے ) خرچ ہو سکتا ہے اور اس کے ساتھ ثواب کا بھی مستحق ہوگا ۔“
(سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 403،402)
ایک صاحب کا ایک خط حضرت کی خدمت میں پہنچا کہ جب بینکوں کے سود کے متعلق
حضور نے اجازت دی ہے کہ موجودہ زمانہ اور اسلام کے حالات کو مد نظر رکھ کر اضطرار کا اعتبار کیا
جائے سو اضطرار کا اصول چونکہ وسعت پذیر ہے اس لئے ذاتی ، قومی ، ملکی تجارتی وغیرہ
اضطرارات بھی پیدا ہو کر سود کا لین دین جاری ہو سکتا ہے یا نہیں؟ فرمایا:
اس طرح سے لوگ حرامخوری کا دروازہ کھولنا چاہتے ہیں کہ جو جی چاہے کرتے پھریں۔ ہم
نے یہ نہیں کہا کہ بینک کا سود بسبب اضطرار کے کسی انسان کو لینا اور کھانا جائز ہے۔ بلکہ اشاعت
دینی ضروریات میں اس کا خرچ جائز ہونا بتلایا گیا ہے۔ وہ بھی اس وقت تک کہ
امداد دین کے واسطے روپیہ مل نہیں سکتا اور دین غریب ہو رہا ہے کیونکہ کوئی شے خدا کے واسطے تو
حرام نہیں ۔ باقی رہی اپنی ذاتی اور ملکی اور قومی اور تجارتی ضروریات ۔ سوان کے واسطے اور ایسی
باتوں کے واسطے سود بالکل حرام ہے وہ جواز جو ہم نے بتلایا ہے وہ اس قسم کا ہے کہ مثلاً کسی جاندار نے
کو آگ میں جلانا شرعاً منع ہے۔ لیکن ایک مسلمان کے واسطے جائز ہے کہ اس زمانہ میں اگر کہیں
جنگ پیش آوے تو توپ بندوق کا استعمال کرے کیونکہ دشمن بھی اس کا استعمال کر رہا ہے۔
انشورنس یا بیمه
انشورنس اور بیمہ پر سوال کیا گیا۔ فرمایا:
(بدر 6 فروری 1908 ء صفحه (7)
سود اور قمار بازی کو الگ کر کے دوسرے اقراروں اور ذمہ داریوں کو شریعت نے صحیح قرار
دیا ہے۔ قمار بازی میں ذمہ داری نہیں ہوتی ۔ دنیا کے کاروبار میں ذمہ داری کی ضرورت ہے۔
دوسرے ان تمام سوالوں میں اس امر کا خیال بھی رکھنا چاہئے کہ قرآن شریف
میں حکم ہے کہ بہت کھوج نکال نکال کر مسائل نہ پوچھنے چاہئیں ۔ مثلاً اب کوئی دعوت
کھانے جاوے تو اب اسی خیال میں لگ جاوے کہ کسی وقت حرام کا پیسہ ان کے گھر
میں آیا ہوگا ۔ پھر اس طرح تو آخر کار دعوتوں کا کھانا ہی بند ہو جاوے گا ۔ خدا کا نام
ستا ر بھی ہے ورنہ دنیا میں عام طور پر راستباز کم ہوتے ہیں ۔ مستور الحال بہت ہوتے
ہیں ۔ یہ بھی قرآن میں لکھا ہے وَلَا تَجَسَّسُوا (الحجرات : 13) یعنی تجسس مت کیا کرو
ور نہ اس طرح تم مشقت میں پڑو گے۔
لائف انشورنس
)76( البدر 27 مارچ 1903ء صفحہ
ایک دوست کا خط حضرت اقدس کی خدمت میں پیش ہوا جس میں لکھا تھا کہ
مارچ 1900ء میں ، میں نے اپنی زندگی کا بیمہ واسطے دو ہزار روپے کے کرایا تھا۔ شرائط یہ
تھیں کہ اس تاریخ سے تا مرگ میں چھیالیس روپے سالانہ بطور چندہ کے ادا کرتا رہوں گا۔ تب
دو ہزار روپیہ بعد مرگ کے میرے وارثان کو ملے گا اور زندگی میں یہ روپیہ لینے کا حقدار نہ ہوں گا۔
اب تک میں نے تقریباً مبلغ چھ سوروپیہ کے بیمہ کرنے والی کمپنی کو دے دیا ہے۔ اب اگر میں اس
بیمہ کو توڑ دوں تو بموجب شرائط اس کمپنی کے صرف تیسرے حصہ کا حقدار ہوں یعنی دو صد روپیہ
ملے گا اور باقی چار صد روپیہ ضائع جائے گا۔ مگر چونکہ میں نے آپ کے ہاتھ پر اس شرط کی بیعت
کی ہوئی ہے کہ میں دین کو دنیا پر مقدم رکھوں گا۔ اس واسطے بعد اس مسئلہ کے معلوم ہو جانے کے
میں ایسی حرکت کا مرتکب ہونا نہیں چاہتا جو خدا اور اس کے رسول کے احکام کے برخلاف ہو اور
آپ حکم اور عدل ہیں، اس واسطے نہایت عجز سے ملتجی ہوں کہ جیسا مناسب حکم ہو صا در فرمایا
جاوے تا کہ اس کی تعمیل کی جاوے اس کے جواب میں فرمایا :
زندگی کا بیمہ جس طرح رائج ہے اور سنا جاتا ہے اس کے جواز کی ہم کوئی صورت بظاہر نہیں
دیکھتے کیونکہ یہ ایک قمار بازی ہے ۔ اگر چہ وہ بہت سا روپیہ خرچ کر چکے ہیں لیکن اگر وہ جاری ۔
رکھیں گے تو یہ روپیہ اُن سے اور بھی زیادہ گناہ کرائے گا۔ اُن کو چاہیے کہ آئندہ زندگی ، گناہ سے
بچنے
کے واسطے اس کو ترک کر دیویں اور جتنا رو پید اب مل سکتا ہے وہ واپس لے لیں ۔
سیونگ بنگ اور تجارتی کارخانوں کے سود کا حکم
بدر 9 اپریل 1908ء صفحہ 3)
ایک شخص نے ایک لمبا خط لکھا کہ سیونگ بنگ کا سود اور دیگر تجارتی کارخانوں کا سود جائز
ہے یا نہیں کیونکہ اس کے ناجائز ہونے سے اسلام کے لوگوں کو تجارتی معاملات میں بڑا نقصان
ہو رہا ہے۔ حضرت اقدس نے فرمایا:
یہ ایک اجتہادی مسئلہ ہے اور جب تک کہ اس کے سارے پہلوؤں پر غور نہ کی جائے اور
ہر قسم کے ہرج اور فوائد جو اس سے حاصل ہوتے ہیں وہ ہمارے سامنے پیش نہ کیے جاویں ہم
اس کے متعلق اپنی رائے دینے کے لیے تیار نہیں ہیں کہ یہ جائز ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہزاروں طریق
روپیہ کمانے کے پیدا کیے ہیں۔ مسلمان کو چاہیے کہ اُن کو اختیار کرے اور اس سے پر ہیز رکھے۔
ایمان صراط مستقیم سے وابستہ ہے اور اللہ تعالیٰ کے احکام کو اس طرح سے ٹال دینا گناہ ہے۔
مثلاً اگر دنیا میں سور کی تجارت ہی سب سے زیادہ نفع مند ہو جاوے تو کیا مسلمان اس کی
تجارت شروع کر دیں گے۔ ہاں اگر ہم یہ دیکھیں کہ اس کو چھوڑنا اسلام کے لیے ہلاکت کا
موجب ہوتا ہے۔ تب ہم فَمَنِ اضْطُرَّ غَيْرَ بَاغِ وَلَا عَادٍ (الانعام : 146) کے نیچے لا کر اس کو
جائز کہہ دیں گے مگر یہ کوئی ایسا امر نہیں اور یہ ایک خانگی امر اور خود غرضی کا مسئلہ ہے ۔ ہم
فی الحال بڑے بڑے عظیم الشان امور دینی کی طرف متوجہ ہیں۔ ہمیں تو لوگوں کے ایمان کا فکر
پڑا ہوا ہے۔ ایسے ادنیٰ امور کی طرف ہم توجہ نہیں کر سکتے ۔ اگر ہم بڑے عالیشان دینی مہمات کو
چھوڑ کر ابھی سے ایسے ادنی کاموں میں لگ جائیں تو ہماری مثال اس بادشاہ کی ہوگی جو ایک
مقام پر ایک محل بنانا چاہتا ہے مگر اس جگہ بڑے شیر اور درندے اور سانپ ہیں اور نیز مکھیاں اور
چیونٹیاں ہیں ۔ پس اگر وہ پہلے درندوں اور سانپوں کی طرف توجہ نہ کرے اور ان کو ہلاکت تک
نہ پہنچائے اور سب سے پہلے مکھیوں کے فنا کرنے میں مصروف ہو تو اس کا کیا حال ہوگا۔ اس
سائل کو لکھنا چاہیے کہ تم پہلے اپنے ایمان کا فکر کرو اور دو چار ماہ کے واسطے یہاں آ کر ٹھہرو تا کہ
تمہارے دل و دماغ میں روشنی پیدا ہو اور ایسے خیالات میں نہ پڑو۔
وو
کسی قیمت پر سودی قرضہ نہ لے
)11 الحلم 10 مئی 1902 صفحہ(
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ میاں خیر الدین صاحب سیکھوانی
نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ میں نے سودی قرضہ کے متعلق سوال کیا ۔ فرمایا :
یہ جائز نہیں ہے۔“ میں نے عرض کی کہ بعض اوقات مجبوری ہوتی ہے مثلاً ایک کا شتکار ہے
اس کے پاس کچھ نہیں ہے۔ سرکاری معاملہ ادا کرنا ہوتا ہے۔ سپاہی سر پر کھڑا ہے۔ بجز سودخور،
کوئی قرض نہیں دیتا ۔ ایسی صورت میں کیا کیا جائے؟ فرمایا: ” مجبوری تو ہوتی ہے لیکن استغفار ہی
کرے اور سودی قرضہ نہ لیوے۔“
(سیرت المہدی جلد 2 صفحہ 199-198)
وقت مقررہ پر قرضہ واپس نہ کرنے والے سے ہرجانہ وصول کرنا
حضرت خلیفة المسیح الثانی نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک فتوی کی مندرجہ ذیل
تشریح کی ہے۔
سوال:۔ زید نے بکر کو اپنا مال مقررہ قیمت پر فروخت کرنے کے لئے دیا۔ زید نے مال
فروخت کرنے کے بعد رقم بکر کو ادا نہ کی جس کو کم و بیش ایک سال گزر گیا۔ کیا زید اس رقم کے
روکنے کی وجہ سے بکر سے ہرجانہ طلب کر سکتا ہے۔ اگر کر سکتا ہے تو کیا شریعت نے کوئی شرح
مقرر کی ہے۔ آریہ دھرم صفحہ ۱۰ حاشیہ در حاشیہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں :
اس مدت تک وہ تجارت کے کام کا روپیہ جو اس کے انتظار پر بند رہے گا اس کا مناسب
ہر جانہ اس کو دینا ہو گا ۔“
جواب:۔ میں نے (حضرت مولانا سید سرور شاہ صاحب ۔ ناقل ) یہ حوالہ حضرت
امیر المومنین (رضی اللہ عنہ ) کے سامنے پیش کیا ہے اور حضور نے اس پر فرمایا ہے کہ تجارتی سود
میں اور اس میں فرق باریک ہے۔ جو ہر ایک اس بار یک فرق تک نہیں پہنچ سکتا۔ اس واسطے جو
قاعدہ ہم نے پہلے جاری کیا ہوا ہے وہی ٹھیک ہے کہ قاضی اگر دیکھے کہ مدیون نے دائن کو
تکلیف دی تو قاضی اس پر جرمانہ تو کر دے لیکن جرمانہ کی رقم انجمن کو دے تاجر کو نہ دے۔
فرمودات مصلح موعود در باره فقہی مسائل صفحه 303، 304)
سود کی مصیبت سے بچنے کے لئے سود لینا
سوال:۔ کیا سود لینا جائز ہے۔ ہندو ہم سے سود لیتے ہیں۔ اگر ہم نہ لیں تو ہمارا سارا مال
ہندوؤں کے ہاں چلا جائے گا ۔
رض
اس سوال کے جواب میں حضرت خلیفہ المسیح الثانی فرماتے ہیں:
اس بارے میں ہمارا مسلک دوسرے لوگوں سے مختلف ہے اس وقت جو کچھ میں بیان کروں
گا یه احمدی عقیدہ ہوگا۔ یہ نہیں کہ دوسرے علماء کیا کہتے ہیں ہمیں ان سے اختلاف ہے۔
ہمارے سلسلہ کے بانی نے یہ رکھا ہے کہ سود اپنی ذات میں بہر حال حرام ہے۔ ترکوں نے
پہلے یہ فیصلہ کیا تھا کہ بنکوں کا سود سود نہیں ۔ حنفی علماء کا فتویٰ تھا کہ ہندوستان میں چونکہ انگریزوں
کی حکومت ہے اور یہ حربی ملک ہے اس لئے غیر مسلموں سے سود لینا جائز ہے اور اب تو یہ حالت
ہوگئی ہے کہ کوئی یہ مسئلہ پوچھتا ہی نہیں۔ لوگ کثرت سے سود لیتے اور دیتے ہیں۔ ہم کہتے ہیں
چاہے بنک کا سود ہو چاہے دوسرا دونوں حرام ہیں۔ لیکن بانی سلسلہ احمدیہ نے ایک فیصلہ کیا ہے
جو اسلام کے دوسرے مسائل سے مستنبط ہوتا ہے۔ ایک حالت انسان پر ایسی بھی آتی ہے جب
وہ کسی بلا میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ اس سے بچنے کے لئے یہ کہنا کہ فلاں چیز جائز ہے اور فلاں ناجائز
یہ فضول بات ہے۔ مثلاً ایک آدمی گند میں گر جائے جو کئی گز میں پھیلا ہوا اور اسے کہا جائے کہ گند
میں چلنا منع ہے تو وہ کس طرح اس گند سے نکل سکے گا۔ بانی سلسلہ احمدیہ نے یہ رکھا ہے کہ اگر کوئی
اس لئے سود لے کہ سود کی بلا سے بچ جائے تو وہ لے سکتا ہے۔ مثلاً ایک جگہ وہ میں فیصدی سودا دا
کرتا ہے۔ اگر اسے پانچ فیصدی سود پر بنک سے روپیہ مل سکتا ہے تو وہ لے لے۔ اس طرح
امید ہو سکتی ہے کہ وہ سود کی بلا سے بچ سکے۔
بیمه زندگی
حضرت خلیفہ المسیح الثانی فرماتے ہیں :۔
الفضل 25 جنوری 1929 ء صفحه (6)
بیمہ کی وہ ساری کی ساری اقسام جو اس وقت تک ہمارے علم میں آچکی ہیں نا جائز ہیں۔ ہاں
اگر کوئی کمپنی یہ شرط کرے کہ بیمہ کرانے والا کمپنی کے فائدہ اور نقصان میں شامل ہوگا تو پھر بیمہ
کرانا جائز ہو سکتا ہے۔ ہاں ایک طرح کا بیمہ جائز ہے اور وہ یہ کہ مجبور ا کرانا پڑے جیسے بعض
محکموں میں گورنمنٹ نے ضروری کر دیا ہے کہ ملازم بیمہ کرائیں۔ یہ چونکہ اپنے اختیار کی بات