نئی ایجادات (فوٹوگرافی ، ٹیکہ، ریل کی سواری)
فقہ المسیح
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
فوٹوگرافی ، ٹیکہ، ریل کی سواری
اسباب سے استفادہ جائز ہے
فرمایا:
علاج حرام تو نہیں اب دیکھو انگریزوں نے ریل بنائی ہے ہم اس سے فائدہ اُٹھاتے ہیں۔
تار ایجاد کی ہے اس سے فائدہ اُٹھاتے ہیں۔ تیلیاں آگ جلانے کی ولایت سے آتی ہیں۔ اسی
طرح اگر ان کی دوا ہو اور ہم استعمال کریں تو کوئی حرج نہیں ۔ ہاں جو خدا بتلا دیوے وہ حارج
نشان نہیں ہے۔ اگر ٹیکہ کروا کر یہ کہیں کہ نشان ہے تو یہ کیسے ہو سکتا ہے ہم کو علیحدہ رکھا جاتا ہے۔
معلوم ہوتا ہے کوئی مخفی امر ہے جو بعد ازاں معلوم ہوگا ورنہ ہم ان کی چیزیں اور ادویہ استعمال
کرتے ہی ہیں ۔
عجیب بات یہ ہے کہ ایک طرف تو کہتے ہیں کہ جب تک طاعونی کیڑے کا کوئی طبیعت میں
تعلق نہ ہو تب تک طاعون نہیں ہوتی اور دوسری طرف آپ وہ کیڑے داخل کرتے ہیں اور چیچک
کے ساتھ اس کا قیاس مع الفارق ہے۔ چیچک کا مادہ تو شیر مادر کے ساتھ آتا ہے مگر اس میں ظن کیا
گیا ہے کہ بہت سی طبائع میں مادہ موجود ہی نہیں ہوتا۔ صرف اس ظن پر ٹیکہ لگایا جاتا ہے کسی
طرح وہ مادہ نہ آجائے ۔
البدر 31 اکتوبر 1902 ء صفحه (6)
خادم شریعت فن جائز ہے
ایک شخص نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے سوال کیا تھا کہ کیا عکسی تصویر لینا شرعا جائز
ہے؟
فرمایا:
وو
یہ ایک نئی ایجاد ہے، پہلی کتب میں اس کا ذکر نہیں ۔ بعض اشیاء میں ایک من جانب اللہ
خاصیت ہے جس سے تصویر اتر آتی ہے۔ اگر اس فن کو خادم شریعت بنایا جاوے تو جائز ہے۔“
فوٹوگرافی
)5( بدر 24، 31 دسمبر 1908ء صفحہ
منشی نظیر حسین صاحب نے سوال کیا کہ میں فوٹو کے ذریعہ تصویریں اتارا کرتا تھا اور دل میں
ڈرتا تھا کہ کہیں یہ خلاف شرع نہ ہو لیکن جناب کی تصویر دیکھ کر یہ وہم جاتا رہا۔ فرمایا
إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ ہم نے اپنی تصویر محض اس لحاظ سے اتر وائی تھی کہ یورپ کو تبلیغ
کرتے وقت ساتھ تصویر بھیج دیں، کیونکہ ان لوگوں کا عام مذاق اسی قسم کا ہو گیا ہے کہ وہ جس چیز کا
ذکر کرتے ہیں ساتھ ہی اس کی تصویر دیتے ہیں جس سے وہ قیافہ کی مدد سے بہت سے صحیح نتائج
نکال لیتے ہیں ۔ مولوی لوگ جو میری تصویر پر اعتراض کرتے ہیں۔ وہ خود اپنے پاس روپیہ پیسہ
کیوں رکھتے ہیں کیا ان پر تصویر میں نہیں ہوتی ہیں۔
اسلام ایک وسیع مذہب ہے جو اعمال کا مدار نیات پر رکھتا ہے۔ بدر کی لڑائی میں ایک شخص
میدان جنگ میں نکلا جو اترا کر چلتا تھا ۔ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ دیکھو یہ چال بہت
بری ہے کیونکہ خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے :
لَا تَمْشِ فِي الْأَرْضِ مَرَحًا (بنی اسرائیل:38)
مگر اس وقت یہ چال خدا تعالیٰ کو بہت ہی پسند ہے کیونکہ یہ اس کی راہ میں اپنی جان
تک شار کرتا ہے اور اس کی نیت اعلیٰ درجہ کی ہے۔ غرض اگر نیت کا لحاظ نہ رکھا جاوے تو بہت کی اگر نیت کا رکھا تو
الله
مشکل پڑتی ہے۔ اسی طرح پر ایک مرتبہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ جن کا تہ بند نیچے ڈھلکتا
ہے وہ دوزخ میں جاویں گے ۔ حضرت ابو بکر یہ سن کر رو پڑے کیونکہ اُن کا تہ بند بھی ویسا تھا۔
آپ نے فرمایا کہ تو اُن میں سے نہیں ہے۔ غرض نیت کو بہت بڑا دخل ہے اور حفظ مراتب
ضروری شے ہے۔
منشی نظیر حسین صاحب: میں خود تصویر کشی کرتا ہوں ۔ اس کے لیے کیا حکم ہے؟ فرمایا:
اگر کفر اور بت پرستی کو مدد نہیں دیتے ۔ تو جائز ہے، آج کل نقوش و قیافہ کا علم بہت بڑھا
ہوا ہے۔
تصویر مفسد نماز نہیں
)3 الحکم 24 مئی 1904 صفحہ(
ایک شخص نے دریافت کیا کہ تصویر کی وجہ سے نماز فاسد تو نہیں ہوتی ۔جواب میں
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السّلام نے فرمایا :۔
کفار کے تتبع پر تو تصویر ہی جائز نہیں ۔ ہاں نفس تصویر میں حرمت نہیں بلکہ اُس کی حرمت
اضافی ہے ، اگر نفس تصویر مفسد نماز ہو تو میں پوچھتا ہوں کہ کیا پھر روپیہ پیسہ نماز کے وقت پاس
رکھنا مفسد نہیں ہو سکتا ۔ اس کا جواب اگر یہ دو کہ روپیہ پیسہ کا رکھنا اضطراری ہے۔ میں کہوں گا کیا
اگر اضطرار سے پاخانہ آجاوے تو وہ مفسد نماز نہ ہوگا۔ اور پھر وضو کرنا نہ پڑے گا۔
مل بات یہ ہے کہ تصویر کے متعلق یہ دیکھنا ضروری ہے کہ آیا اس سے کوئی و
مقصود ہے یا نہیں ۔ اگر یوں ہی بے فائدہ تصویر رکھی ہوئی ہے اور اس سے کوئی دینی فائدہ مقصود
نہیں تو یہ لغو ہے اور خدا تعالیٰ فرماتا ہے ۔ وَالَّذِينَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُونَ (المومنون (4)
لغو سے اعراض کرنا مومن کی شان ہے، اس لیے اس سے بچنا چاہیے لیکن ہاں اگر کوئی دینی خدمت
اس ذریعے سے بھی ہو سکتی ہو تو منع نہیں ہے کیونکہ خدا تعالیٰ علوم کو ضائع نہیں کرنا چاہتا۔
مثلاً ہم نے ایک موقعہ پر عیسائیوں کے مثلث خدا کی تصویر دی ہے جس میں روح القدس
بشکل کبوتر دکھایا گیا ہے اور باپ اور بیٹے کی بھی جدا جدا تصویر دی ہے۔ اس سے ہماری یہ غرض
تھی کہ تا تثلیث کی تردید کر کے دکھا ئیں کہ اسلام نے جو خدا پیش کیا ہے وہی حقیقی خدا ہے جو
حتی و قیوم از لی وابدی غیر متغیر ہے اور جسم سے پاک ہے۔ اس طرح پر اگر خدمت اسلام کے لیے قیوم ازلی غیر ہے اور جسم سے پر
کوئی تصویر ہو، تو شرع کلام نہیں کرتی کیونکہ جو امور خادم شریعت ہیں ان پر اعتراض نہیں ہے۔
کہتے ہیں کہ حضرت موسی کے پاس کل نبیوں کی تصویر میں تھیں ۔ قیصر روم کے پاس جب
صحابہ گئے تھے ، تو انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تصویر اسکے پاس دیکھی تھی۔ تو یاد
رکھنا چاہیے کہ نفس تصویر کی حرمت نہیں بلکہ اس کی حرمت اضافی ہے جو لوگ لغو طور پر تصویر میں
رکھتے اور بناتے ہیں وہ حرام ہیں ۔ شریعت ایک پہلو سے حرام کرتی ہے اور ایک جائز طریق
پر اسے حلال ٹھہراتی ہے۔ روزہ ہی کو دیکھو رمضان میں حلال ہے لیکن اگر عید کے دن روزہ
رکھے تو حرام ہے۔
گر حفظ مراتب نہ گنی زندیقی
حرمت دو قسم کی ہوتی ہے۔ ایک بالنفس حرام ہوتی ہے، ایک بالنسبت ۔ جیسے خنزیر بالکل
حرام ہے خواہ وہ جنگل کا ہو یا کہیں کا، سفید ہو یا سیاہ ، چھوٹا ہو یا بڑا ہر ایک قسم کا حرام ہے۔ یہ
حرام بالنفس ہے۔ لیکن حرام بالنسبت کی مثال یہ ہے کہ ایک شخص محنت کر کے کسب حلال سے
روپیہ پیدا کرے تو حلال ہے لیکن اگر وہی روپیہ نقب زنی قمار بازی سے حاصل کرے تو حرام
ہوگا۔ بخاری کی پہلی ہی حدیث ہے۔ إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ۔
ایک خونی ہے اگر اس کی تصویر اس غرض سے لے لیں کہ اس کے ذریعہ اس کو شناخت کر
کے گرفتار کیا جاوے تو یہ نہ صرف جائز ہوگی ، بلکہ اس سے کام لینا فرض ہو جائے گا ۔ اسی طرح
اگر ایک شخص اسلام کی توہین کرنے والے کی تصویر بھیجتا ہے تو اس کو اگر کہا جاوے کہ حرام کام
کیا ہے تو یہ کہنا موذی کا کام ہے۔
یا درکھو اسلام بت نہیں بلکہ زندہ مذہب ہے۔ مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ آجکل نا سمجھ
مولویوں نے لوگوں کو اسلام پر اعتراض کرنے کا موقعہ دیا ہے۔
آنکھوں میں ہر شے کی تصویر بنتی ہے۔ بعض پتھر ایسے ہیں کہ جانور اڑتے ہیں تو خود بخود ان
کی تصویر اتر آتی ہے ۔ اللہ تعالیٰ کا نام مصور ہے۔ يُصَوِّرُ كُمْ فِي الْأَرْحَامِ (ال عمران : 7 ) پھر
بلا سوچے سمجھے کیوں اعتراض کیا جاتا ہے۔ اصل بات یہی ہے جو میں نے بیان کی ہے کہ تصویر کی
حرمت غیر حقیقی ہے کسی محل پر ہوتی ہے اور کسی پر نہیں۔ غیر حقیقی حرمت میں ہمیشہ نیت کو دیکھنا
چاہیے ۔ اگر نیت شرعی ہے تو حرام نہیں ورنہ حرام ہے۔
(الحکم 28 فروری 1902ء صفحہ 6)
حضرت مسیح موعود کا اپنی تصویر ڈاک کے کارڈ پر چھپوانے پر نا پسندیدگی
مفتی محمد صادق صاحب نے حضرت اقدس کی خدمت میں ایک شخص کی تحریری درخواست
بذریعہ کارڈ کے ان الفاظ میں پیش کی کہ یہ شخص حضور کی تصویر کو خط و کتابت کے کارڈوں پر
چھاپنا چاہتے ہیں اور اجازت طلب کرتے ہیں ۔ اس پر حضور نے فرمایا :
میں تو اسے ناپسند کرتا ہوں ۔ یہ الفاظ جا کر میں نے اپنے کانوں سے سنے لیکن حضرت
مولوی نورالدین صاحب اور حکیم فضل دین صاحب بیان کرتے ہیں کہ اس سے پیشتر آپ
نے یہ الفاظ فرمائے کہ یہ بدعت بڑھتی جاتی ہے ۔ میں اسے نا پسند کرتا ہوں ۔
( البدریکم و 8 نومبر 1904ء صفحہ 9)
ایک اور موقع پر ذکر آیا کہ ایک شخص نے حضور کی تصویر ڈاک کے کارڈ پر چھپوائی ہے تا کہ
لوگ ان کارڈوں کو خرید کر خطوط میں استعمال کریں۔ حضرت مسیح موعود نے فرمایا :
میرے نزدیک یہ درست نہیں ۔ با یہ درست ہیں ۔ بدعت پھیلانے کا یہ : کا یہ پہلا قدم ہے۔ ہم نے جو تصویر فوٹو
لینے کی اجازت دی تھی وہ اس واسطے تھی کہ یورپ امریکہ کے لوگ جو ہم سے بہت دور ہیں اور
فوٹو سے قیافہ شناسی کا علم رکھتے ہیں اور اس سے فائدہ حاصل کرتے ہیں اُن کے لیے ایک روحانی
فائدہ کا موجب ہو۔ کیونکہ جیسا تصویر کی حرمت ہے۔ اس قسم کی حرمت عموم نہیں رکھتی بلکہ بعض
اوقات مجتہد اگر دیکھے کہ کوئی فائدہ ہے اور نقصان نہیں تو وہ حسب ضرورت اس کو استعمال کر سکتا
ہے۔ خاص اس یورپ کی ضرورت کے واسطے اجازت دی گئی۔ چنانچہ بعض خطوط یورپ امریکہ
سے آئے جن میں لکھا تھا کہ تصویر کے دیکھنے سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ بالکل وہی مسیح ہے۔
ایسا ہی امراض کی تشخیص کے واسطے بعض وقت تصویر سے بہت مددمل سکتی ہے۔ شریعت میں ہر
ایک امر جو مَا يَنْفَعُ النَّاسَ (الرعد: 18) کے نیچے آئے اس کو دیر پا رکھا جاتا ہے لیکن یہ جو
کارڈوں پر تصویریں بنتی ہیں ان کو خرید نا نہیں چاہیے۔ بت پرستی کی جڑ تصویر ہے۔ جب انسان
کسی کا معتقد ہوتا ہے تو کچھ نہ کچھ تعظیم تصویر کی بھی کرتا ہے۔ ایسی باتوں سے بچنا چاہیے اور ان
سے دور رہنا چاہیے ایسا نہ ہو کہ ہماری جماعت پر سر نکالتے ہی آفت پڑ جائے۔ میں نے اس
ممانعت کو کتاب میں درج کر دیا ہے جو ز بر طبع ہے۔ جو لوگ جماعت کے اندر ایسا کام کرتے ہیں
اُن پر ہم سخت ناراض ہیں۔ ان پر خدا ناراض ہے۔ ہاں اگر کسی طریق سے کسی انسان کی روح کو
فائدہ ہو تو وہ طریق مستثنی ہے۔
ایک کارڈ تصویر والا دکھایا گیا۔ دیکھ کر فرمایا :
وو
یہ بالکل نا جائز ہے۔“
ایک شخص نے اس قسم کے کارڈوں کا ایک بنڈل لا کر دکھایا کہ میں نے یہ تاجرانہ طور پر
فروخت کے واسطے خرید کئے تھے۔ اب کیا کروں؟ فرمایا:
ان کو جلا دو اور تلف کر دو۔ اس میں اہانت دین اور اہانت شرع ہے۔ نہ ان کو گھر میں رکھو۔
اس سے کچھ فائدہ نہیں۔ بلکہ اس سے اخیر میں بت پرستی پیدا ہوتی ہے۔ اس تصویر کی جگہ پر اگر
تبلیغ کا کوئی فقرہ ہوتا تو خوب ہوتا۔
فوٹو بنوانے کی غرض
( الحکم 10 اکتوبر 1905 ء صفحہ 3)
پھر اعتراض کیا گیا کہ تصویر پر لوگ کہتے ہیں کہ یہ تصور شیخ کی غرض سے بنوائی گئی ہے حضرت
اقدس علیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا:
یہ تو دوسرے کی نیت پر حملہ ہے۔ میں نے بہت مرتبہ بیان کیا ہے کہ تصویر سے ہماری غرض
کیا تھی۔ بات یہ ہے کہ چونکہ ہم کو بلاد یورپ خصوصاً لنڈن میں تبلیغ کرنی منظور تھی لیکن چونکہ یہ
لوگ کسی دعوت یا تبلیغ کی طرف توجہ نہیں کرتے جب تک داعی کے حالات سے واقف نہ ہوں
اور اس کے لیے اُن کے ہاں علم تصویر میں بڑی بھاری ترقی کی گئی ہے۔ وہ کسی شخص کی تصویر اور
اس کے خدو خال کو دیکھ کر رائے قائم کر لیتے ہیں کہ اس میں راستبازی ، قوت قدسی کہاں تک
ہے؟ اور ایسا ہی بہت سے امور کے متعلق انہیں اپنی رائے قائم کرنے کا موقعہ مل جاتا ہے۔
پس اصل غرض اور نیت ہماری اس سے یہ تھی جس کو ان لوگوں نے جو خواہ مخواہ ہر بات میں مخالفت
کرنا چاہتے ہیں ۔ اس کو بُرے برے پیرایوں میں پیش کیا اور دنیا کو بہکایا۔ میں کہتا ہوں کہ ہماری
نیت تو تصویر سے صرف اتنی ہی تھی۔ اگر یہ نفیس تصویر کو ہی بُرا سمجھتے ہیں، تو پھر کوئی سکہ اپنے پاس
نہ رکھیں بلکہ بہتر ہے کہ آنکھیں بھی نکلوادیں کیونکہ اُن میں بھی اشیاء کا ایک انعکاس ہی ہوتا ہے۔
یہ نادان اتنا نہیں جانتے کہ افعال کی تہ میں نیت کا بھی دخل ہوتا ہے الأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ
پڑھتے ہیں۔ مگر سمجھتے نہیں ۔ بھلا اگر کوئی شخص محض ریا کاری کے لئے نماز پڑھے تو اس کو یہ کوئی
مستحسن امر قرار دیں گے؟ سب جانتے ہیں کہ ایسی نماز کا فائدہ کچھ نہیں، بلکہ وبالِ جان ہے تو کیا
نماز بری تھی ؟ نہیں ، اس کے بد استعمال نے اس کے نتیجہ کو بُرا پیدا کیا۔ اسی طرح پر تصویر سے
ہماری غرض تو اسلام کی دعوت میں مدد لینا تھا۔ جواہل یورپ کے مذاق پر ہو سکتی تھی۔ اس کو تصور
شیخ بنانا اور کچھ سے کچھ کہنا افتراء ہے۔ جو مسلمان ہیں اُن کو اس پر غصہ نہیں آنا چاہیے تھا۔ جو کچھ
خدا اور رسول نے فرمایا ہے وہ حق ہے۔ اگر مشائخ کا قول خدا اور رسول کے فرمودہ کے موافق نہیں تو
کالائے بد بریش خاوند ۔ تصور شیخ کی بابت پوچھو تو اس کا کوئی پتہ نہیں ۔ اصل یہ ہے کہ صالحین اور
فانین فی اللہ کی محبت ایک عمدہ شے ہے لیکن حفظ مراتب ضروری ہے۔ گر حفظ مراتب نہ کنی زندیقی ۔
پس خدا کو خدا کی جگہ، رسول کو رسول کی جگہ سمجھو اور خدا کے کلام کو دستور العمل ٹھہرالو۔ اس
سے زیادہ چونکہ قرآن شریف میں اور کچھ نہیں کہ كُونُوا مَعَ الصَّادِقِينَ (التوبة : 119) پس
صادقوں اور فانی فی اللہ کی صحبت تو ضروری ہے اور یہ کہیں نہ کہا گیا کہ تم اُسے ہی سب کچھ
سمجھو۔ اور یا قرآن شریف میں یہ حکم ہے اِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَّهُ
(ال عمران : 32)۔ اس میں یہ نہیں کہا گیا کہ مجھے خدا سمجھ لو ، بلکہ یہ فرمایا کہ اگر خدا کے محبوب بننا
چاہتے ہو تو اس کی ایک ہی راہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرو۔ اتباع کا حکم تو دیا
ہے مگر تصور شیخ کا حکم قرآن میں پایا نہیں جاتا۔
فوٹوگرافی کا جواز اور اس کی ضرورت
فرمایا:
)2،1 الحکم 24 تا 28 اکتوبر 1901ء صفحہ
فی زمانہ تصویر کی ان لوگوں کے بالمقابل کس قدر حاجت ہے۔ ہر ایک رزم بزم میں آج کل
تصویر سے اثر ڈالا جاتا ہے۔ پکٹ کی بھی تصویر شائع ہوئی ہے فوٹو کے بغیر آج کل جنگ ناقص
ہے۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ جس طرح کے ہتھیار مخالف تیار کریں تم بھی ویسے ہی تیار کرواس
سے فوٹو کا جواز ثابت ہے بندوقوں اور توپوں سے جنگ کرنے کا جواز بھی اسی طرح کیا گیا ہے
ورنہ آگ سے مارنا تو حرام ہے جہاں ضرورت حقہ محرک اور مستدعی ہوتی ہے یا اس کے متعلق سے
الہام ہوتا ہے اس مقام پر تصویر کی حرمت کی سند پیش کرنا حماقت ہے جبرائیل نے خود
حضرت عائشہ کی تصویر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دکھائی۔
مولوی محمد احسن صاحب نے عرض کیا کہ حضرت سلیمان کے وقت میں بھی ایسی ہی ضرورت
پیش آئی ہو گی حضرت اقدس نے فرمایا: ایسا ہی معلوم ہوتا ہے۔ پھر فرمایا:
ایک حرمت حقیقی ہوتی ہے ایک غیر حقیقی ہوتی ہے جو غیر حقیقی ہوتی ہے وہ اسباب داعیہ سے
اٹھ جاتی ہے۔
البدر 28 نومبر تا 5 دسمبر 1902ء صفحہ (35)
ضرورت کے لئے تصویر کا جواز
ایک احمدی صاحب نے سوال کیا کہ گاؤں کے لوگ اس لیے تنگ کرتے ہیں کہ آپ نے
تصویر کھچوائی ہے اس کا ہم کیا جواب دیویں؟ فرمایا:
انسان جب دنیاوی ضرورتوں کے لیے ہر وقت پیسہ روپیہ وغیرہ جیب میں رکھتا ہے جن پر
تصویر وغیرہ بنی ہوئی ہوتی ہے تو پھر دینی ضرورت کے لیے تصویر کا استعمال کیوں روا نہیں ہو سکتا
ان لوگوں کی مثال لِمَ تَقُولُونَ مَا لَا تَفْعَلُونَ (الصف : 3) کی ہے کہ خود تو ایک فعل کرتے ہیں
اور دوسروں کو اسے معیوب بتلاتے ہیں اگر ان لوگوں کے نزدیک تصویر حرام ہے تو ان کو چاہیے کہ
کل مال وزر با ہر نکال کر پھینک دیں اور پھر ہم پر اعتراض کریں اور یہ ملاں لوگ جو بڑھ بڑھ کر
باتیں بناتے ہیں ان کی یہ حالت ہے کہ ایک پیسہ کو تو وہ ہاتھ سے نہیں چھوڑ سکتے۔
حضور کی نظموں کی ریکارڈنگ
)381( البدر 25 ستمبر 1903ء صفحہ(
ایک شخص نے عرض کیا کہ کیا یہ جائز ہے کہ حضور کی نظمیں فونوگراف میں بند کر کے لوگوں کو
سنائی جائیں؟
فرمایا:
نئی ایجادات
اعمال نیت پرم پر موقوف ہیں۔ تبلیغ کی خاطر اس طرح سے نظم فونوگراف میں سنانا جائز ہے
کیونکہ اشعار سے بسا اوقات لوگوں کے دلوں کو نرمی اور رقت حاصل ہوتی ہے۔
کفار کی مصنوعات کا استعمال جائز ہے
)8( 24 مئی 1908ء صفحہ
ایک شخص کا سوال پیش ہوا کہ جب ریل دجال کا گدھا ہے تو ہم لوگ اس پر کیوں سوار
ہوں؟ فرمایا:۔
کفار کی صنعت سے فائدہ اُٹھانا منع نہیں ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ
گھوڑی کو گدھے کے ساتھ ملانا دجل ہے پس ملانے والا دجال ہے لیکن آپ برابر خچر پر سواری
کرتے تھے اور ایک کافر بادشاہ نے ایک خچر آپ کو بطور تحفہ کے بھیجی تھی اور آپ اس پر برابر
سواری کرتے رہے۔
ریل کا سفر ہمارے فائدہ کے لئے ہے
ریل کے ذکر پر فرمایا :
)4( بدر 28 مارچ 1907 ء صفحہ(
اس زمانہ میں خدا نے ہماری جماعت کو فائدہ پہنچایا ہے کہ سفر کا بہت آرام ہے ورنہ
کہاں سے کہاں ٹھوکریں کھاتا ہوا انسان ایک دوسرے مقام پر پہنچتا تھا ۔ مدر اس جہاں سیٹھ
عبدالرحمن صاحب ہیں اگر کوئی جاتا تو گرمیوں میں روانہ ہوتا اور سردیوں میں پہنچتا تھا۔ اس
زمانہ کی نسبت خدا نے خبر دی ہے وَإِذَا النُّفُوسُ زُوِّجَتْ (التكوير : 8) کہ جب ایک اقلیم
کے لوگ دوسرے اقلیم والوں کے ساتھ ملیں گے ۔
البدر 6 فروری 1903 ء صفحہ (21)