اشتہار واجب الاظہار از طرف ایں خاکسار دربارہ پیشگوئی زلزلہ
چشمۂ مسیحی
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
мод
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
اشتہار واجب الاظہار از طرف این خاکسار
درباره پیشگوئی زلزله
چشمه سیحی
دوستو !! جاگو کہ اب پھر زلزلہ آنے کو ہے پھر خدا قدرت کو اپنی جلد دکھلانے کو ہے
وہ جو ماہ فروری میں تم نے دیکھا زلزلہ تم یقیں سمجھو کہ وہ اک زجر سمجھانے کو ہے
آنکھ کے پانی سے یارو کچھ کرو اس کا علاج آسماں اے غافلو اب آگ برسانے کو ہے
کیوں نہ آویں زلزلے تقویٰ کی رہ گم ہو گئی اک مسلماں بھی مسلماں صرف کہلانے کو ہے
کس نے مانا مجھ کو ڈر کر کس نے چھوڑا بغض و کیں زندگی اپنی تو اُن سے گالیاں کھانے کو ہے
کافر و دجال اور فاسق ہمیں سب کہتے ہیں کون ایماں صدق اور اخلاص سے لانے کو ہے
جس کو دیکھو بدگمانی میں ہی حد سے بڑھ گیا گر کوئی پوچھے تو سوسو عیب بتلانے کو ہے
چھوڑتے ہیں دیں کو اور دنیا سے کرتے ہیں پیار سو کریں وعظ و نصیحت کون پچھتانے کو ہے
ہاتھ سے جاتا ہے دل دیں کی مصیبت دیکھ کر پر خدا کا ہاتھ اب اس دل کو ٹھہرانے کو ہے
اس لئے اب غیرت اس کی کچھ تمہیں دکھلائے گی ہر طرف یہ آفت جاں ہاتھ پھیلانے کو ہے
موت کی رہ سے ملے گی اب تو دیں کو کچھ مدد ورنہ دیں اے دوستو ! اک روز مر جانے کو ہے
یا تو اک عالم تھا قرباں اس پہ یا آئے یہ دن ایک عبد العبد بھی اس دیں کو جھٹلانے کو ہے
المش
میرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود - ۱۹ مارچ ۱۹۰۶ء