چشمۂ مسیحی

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

XXX
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
چشمه سیحی
وہ کتاب جس کا میں نے عنوان میں چشمہ مسیحی نام رکھا ہے ۔ در حقیقت وہ
یہی کتاب ہے جس کو ہم ذیل میں لکھیں گے ۔ ہمیں کچھ ضرور نہ تھا کہ حضرات پادری
صاحبوں کے عقائد کی نسبت کچھ تحریر کرتے کیونکہ ان دنوں میں ان کے اکابر یورپ
اور امریکہ کے محققوں نے وہ کام خود اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے جو ہمیں کرنا چاہیے
تھا اور وہ لوگ اس خدمت کو بہت خوبی سے ادا کر رہے ہیں کہ عیسائی مذہب کیا چیز
ہے اور اس کی اصلیت کیا ہے مگر ان دنوں میں ایک نا واقف مسلمان کا بانس بریلی سے ب)
اس نام کے یہ معنے نہیں ہیں کہ مسیح کا یہ چشمہ ہے کیونکہ مسیح کی تعلیم جو دنیا سے گم ہوگئی وہ موجودہ
عقائد نہیں سکھلاتی تھی بلکہ یہ سیحی لوگوں کی خود ایجاد تعلیم ہے اس لئے اس کا نام چشمہ مسیحی
رکھا گیا ۔ منہ

مقد
مجھ کو خط پہنچا ہے۔ اور وہ اپنے خط میں کتاب بینابیع الاسلام کی نسبت جو ایک عیسائی کی کتاب
ہے ایک خوفناک ضرر کا اظہار کرتے ہیں۔ افسوس کہ اکثر مسلمان اپنی غفلت کی وجہ سے
ہماری کتابوں کو نہیں دیکھتے اور وہ برکات جو خدا تعالیٰ نے ہم پر نازل کئے یہ لوگ بالکل اس
سے بے خبر ہیں۔ اور نادان مولویوں نے ہمیں کافر کافر کہنے سے ہم میں اور عام مسلمانوں
میں ایک دیوار کھینچ دی ہے۔ ان لوگوں کو معلوم نہیں کہ اب وہ زمانہ جاتا رہا کہ جس میں
عیسائیت کے مکر وفریب کچھ کام کرتے تھے۔ اور اب چھٹا ہزار آدم کی پیدائش سے آخر پر
ہے جس میں خدا کے سلسلہ کو فتح ہوگی اور روشنی اور تاریکی میں یہ آخری جنگ ہے جس میں
روشنی مظفر اور منصور ہو جائے گی اور تاریکی کا خاتمہ ہے۔ اور کچھ ضرور نہ تھا کہ پادری
ج صاحبوں کے ان بوسیدہ خیالات پر کچھ لکھا جاتا لیکن ایک شخص کے اصرار سے جن کا ذکر
اوپر کیا گیا ہے یہ مختصر رسالہ لکھنا پڑا۔ خدا تعالیٰ اس میں برکت ڈالے اور لوگوں کی
ہدایت کا موجب کرے ۔ آمین
اور یادر ہے کہ ہم حضرت عیسی علیہ السلام کی عزت کرتے ہیں اور ان کو خدا تعالیٰ کا نبی سمجھتے ہیں
اس جنگ کے لفظ سے یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ تلوار یا بندوق سے یہ جنگ ہوگا ۔ وجہ یہ کہ اب اس قسم
کے جہاد خدا تعالیٰ نے منع کر دیتے ہیں کیونکہ ضرور تھا کہ مسیح موعود کے وقت میں اس قسم کے جہاد
منع کئے جاتے جیسا کہ قرآن شریف نے پہلے سے یہ خبر دی ہے اور صحیح بخاری میں بھی مسیح موعود
کی نسبت یہ حدیث ہے کہ يضع الحرب۔ منه
ہمارے قلم سے حضرت عیسی علیہ السلام کی نسبت جو کچھ خلاف شان ان کے نکلا ہے وہ الزامی
جواب کے رنگ میں ہے اور وہ دراصل یہودیوں کے الفاظ ہم نے نقل کئے ہیں۔ افسوس اگر حضرات
پادری صاحبان تہذیب اور خدا ترسی سے کام لیں اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں نہ دیں
تو دوسری طرف مسلمانوں کی طرف سے بھی اُن سے بیس حصے زیادہ ادب کا خیال رہے۔ منہ

مقدمه
اور ہم ان یہودیوں کے ان اعتراضات کے مخالف ہیں جو آج کل شائع ہوئے ہیں مگر
ہمیں یہ دکھلا نا منظور ہے کہ جس طرح یہود محض تعصب سے حضرت عیسی اور اُن کی انجیل پر
حملے کرتے ہیں اسی رنگ کے حملے عیسائی قرآن شریف اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر
کرتے ہیں ۔ عیسائیوں کو مناسب نہ تھا کہ اس بد طریق میں یہودیوں کی پیروی کرتے
لیکن یہ قاعدہ ہے کہ جب انسان سچائی اور انصاف کے رُو سے کسی مذہب پر حملہ نہیں کر سکتا تو
بہتیرے ایسے لوگ ہوتے ہیں کہ ناحق کی تہمتوں کے ذریعہ سے حملہ کرنا شروع کر دیتے
ہیں ۔ سو اسی قسم کے صاحب بینابیع الاسلام کے حملے ہیں۔ دنیا کی محبت سے یہ خراب عادتیں دی
پیدا ہوتی ہیں ورنہ اس زمانہ میں آسمانی دین اور آسمانی مذہب صرف اسلام ہی ہے جس کی
برکات تازہ بتازہ موجود ہیں ۔ اور یہ اسلام کے پاک چشمہ کی ہی برکت ہے کہ وہ زندہ
خدا تعالیٰ تک پہنچاتا ہے ورنہ وہ مصنوعی خدا جو سری نگر ( محلہ خانیار ) کشمیر میں مدفون ہے
وہ کسی کی دستگیری نہیں کر سکتا۔
اب ہم بریلی کے صاحب راقم کی طرف متوجہ ہو کر اپنے مختصر رسالہ کو تحریر کرتے
ہیں۔ والله الموفق
الراقم
میرزا غلام احمد مسیح موعود قادیانی
یکم مارچ ۱۹۰۶ء

آج 10 میں سے 10 باقی