انجیل اور یوز آسف کی کتاب کا موازنہ

چشمۂ مسیحی

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

چشمه سیحی
ہم نے دلائل سے ثابت کیا ہے۔ اس صورت میں ایسے معترضین کو اور بھی حق پیدا ہوتا ہے کہ
وہ ایسا خیال کریں کہ انا جیل موجودہ در حقیقت بدھ مذہب کا ایک خاکہ ہے۔ یہ شہادتیں اس
قدر گزر چکی ہیں کہ اب مخفی نہیں ہو سکتیں۔ ایک اور امر تعجب انگیز ہے کہ یوز آسف کی قدیم
کتاب (جس کی نسبت اکثر محقق انگریزوں کے بھی یہ خیالات ہیں کہ وہ حضرت عیسیٰ کی
پیدائش سے بھی پہلے شائع ہو چکی ہے ) جس کے ترجمے تمام ممالک یورپ میں ہو چکے ہیں
انجیل کو اس کے اکثر مقامات سے ایسا تو ارد ہے کہ بہت سی عبارتیں باہم ملتی ہیں اور جو انجیلوں
میں بعض مثالیں موجود ہیں وہی مثالیں انہیں الفاظ کے ساتھ اس کتاب میں بھی موجود
ہیں۔ اگر ایک شخص ایسا جاہل ہو کہ گویا اندھا ہو وہ بھی اس کتاب کو دیکھ کر یقین کرے گا کہ
انجیل اُسی میں سے چورائی گئی ہے۔ بعض لوگوں کی یہ رائے ہے کہ یہ کتاب گوتم بدھ کی ہے
اور اول سنسکرت میں تھی اور پھر دوسری زبانوں میں ترجمے ہوئے۔ چنانچہ بعض محقق انگریز بھی
اس بات کے قائل ہیں ۔ مگر اس بات کے ماننے سے انجیل کا کچھ باقی نہیں رہتا اور نعوذ باللہ
حضرت عیسی اپنی تمام تعلیم میں چور ثابت ہوتے ہیں۔ کتاب موجود ہے۔ جو چاہے دیکھ لے
مگر ہماری رائے تو یہ ہے کہ خود حضرت عیسی کی یہ انجیل ہے جو ہندوستان کے سفر میں لکھی گئی
اور ہم نے بہت سے دلائل سے اس بات کو ثابت بھی کر دیا ہے کہ یہ در حقیقت حضرت عیسی کی
انجیل ہے اور دوسری انجیلوں سے زیادہ پاک وصاف ہے مگر وہ بعض محقق انگریز جو اس کتا۔ کتاب
کو بدھ کی کتاب ٹھہراتے ہیں وہ اپنے پاؤں پر آپ تبر مارتے ہیں اور حضرت عیسی علیہ السلام کو
سارق قرار دیتے ہیں ۔
اب یہ بھی یادر ہے کہ پادریوں کا مذہبی کتابوں کا ذخیرہ ایک ایسا رڈی ذخیرہ ہے جو
نہایت قابل شرم ہے ۔ وہ لوگ صرف اپنی ہی اٹکل سے بعض کتابوں کو آسمانی ٹھہراتے ہیں
اور بعض کو جعلی قرار دیتے ہیں۔ چنانچہ ان کے نزدیک یہ چار انجیلیں اصلی ہیں اور باقی
انا جیل جو چھپن کے قریب ہیں جعلی ہیں مگر محض گمان اور شک کے رو سے ۔ نہ کسی مستحکم دلیل پر

چشمه سیحی
اس خیال کی بنا ہے چونکہ مروجہ انجیلوں اور دوسری انجیلوں میں بہت تناقض ہے اس لئے اپنے
گھر میں ہی یہ فیصلہ کر لیا ہے اور محققین کی یہی رائے ہے کہ کچھ نہیں کہہ سکتے کہ یہ انجیلیں جعلی
ہیں یا وہ جعلی ہیں۔ اسی لئے شاہ ایڈورڈ قیصر کے تخت نشینی کی تقریب پر لنڈن کے پادریوں
نے وہ تمام کتابیں جن کو یہ لوگ جعلی تصور کرتے ہیں ان چارا نجیلوں کے ساتھ ایک ہی جلد
میں مجلد کر کے مبارکبادی کے طور پر بطور نذر پیش کی تھیں اور اس مجموعہ کی ایک جلد ہمارے
پاس بھی ہے۔ پس غور کا مقام ہے کہ اگر در حقیقت وہ کتابیں گندی اور جعلی اور ناپاک ہوتیں تو
پھر پاک اور نا پاک دونوں کو ایک جلد میں مجلد کرنا کس قدر گناہ کی بات تھی ۔ بلکہ اصل بات یہ
ہے کہ یہ لوگ دلی اطمینان سے نہ کسی کتاب کو جعلی کہہ سکتے ہیں نہ اصلی ٹھہر سکتے ہیں۔ اپنی اپنی
رائیں ہیں ۔ اور سخت تعصب کی وجہ سے وہ انجیلیں جو قرآن شریف کے مطابق ہیں اُن کو یہ
لوگ جعلی قرار دیتے ہیں۔ چنانچہ برنباس کی انجیل جس میں نبی آخر الزمان صلی اللہ علیہ وسلم کی
نسبت پیشگوئی ہے وہ اسی وجہ سے جعلی قرار دی گئی ہے کہ اُس میں کھلے کھلے طور پر آنحضرت
کی پیشگوئی موجود ہے۔ چنانچہ سیل صاحب نے اپنی تفسیر میں اس قصہ کو بھی لکھا ہے کہ ایک
عیسائی راہب اسی انجیل کو دیکھ کر مسلمان ہو گیا تھا۔ غرض یہ بات خوب یاد رکھنی چاہیے کہ یہ
لوگ جس کتاب کی نسبت کہتے ہیں کہ یہ جعلی ہے یا جھوٹا قصہ ہے۔ ایسی باتیں صرف دو خیال
سے ہوتی ہیں (۱) ایک یہ کہ وہ قصہ یا وہ کتاب انا جیل مروجہ کے مخالف ہوتی ہے
(۲) دوسرے یہ کہ وہ قصہ یا وہ کتاب قرآن شریف سے کسی قدر مطابق ہوتی ہے اور بعض
شریر اور سیاہ دل انسان ایسی کوشش کرتے ہیں کہ اول اصول مسلمہ کے طور پر یہ ظاہر کرنا
چاہتے ہیں کہ یہ جعلی کتابیں ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ قرآن میں ان کا قصہ درج ہے۔ اور
عیسائی مذہب میں دین کی حمایت کے لئے ہر ایک قسم کا افترا کرنا اور جھوٹ جائز بلکہ موجب
ثواب ہے ۔ دیکھو پولوس کا قول ۔ منہ

آج 10 میں سے 10 باقی