قرآن کے مواد کو نقل شدہ قرار دینے کے دعوے کی تردید
چشمۂ مسیحی
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
چشمه سیحی
اس طرح پر نادان لوگوں کو دھو کہ میں ڈالتے ہیں۔ اصل بات یہ ہے کہ اس زمانہ کے نوشتوں کا
جعلی یا اصلی ثابت کرنا بجز خدا کی وحی کے اور کسی کا کام نہ تھا۔ پس خدا کی وحی کا جس کسی قصہ
سے تو ارد ہوا وہ سچا ہے گو بعض نادان انسان اس کو جھوٹا قصہ قرار دیتے ہوں اور جس واقعہ کی خدا
کی وحی نے تکذیب کی وہ جھوٹا ہے اگر چہ بعض انسان اس کو سچا قرار دیتے ہوں اور قرآن شریف
کی نسبت یہ گمان کرنا کہ ان مشہور قصوں یا افسانوں یا کتبوں یا انا جیل سے بنایا گیا ہے نہایت
قابل شرم جہالت ہے۔ کیا ممکن نہیں کہ خدا کی کتاب کا کسی گذشتہ مضمون سے توارد ہو
جائے ۔ چنانچہ ہندوؤں کے وید جو اس زمانہ میں مخفی تھے اُن کی کئی سچائیاں قرآن شریف
میں پائی جاتی ہیں ۔ پس کیا ہم کہہ سکتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے وید بھی پڑھا
تھا۔ انا جیل وغیرہ کا ذخیرہ جو رہ کا ذخیرہ جو چھاپہ خانہ کے ذریعہ ۔ ریعہ سے اب ملا ہے عرب میں ان رب میں ان کو کوئی
جانتا بھی نہیں تھا اور عرب کے لوگ محض امی تھے۔ اور اگر اس ملک میں شاذ و نادر کے طور
پر کوئی عیسائی بھی تھا وہ بھی اپنے مذہب کی کوئی وسیع واقفیت نہیں رکھتا تھا ۔ ا تھا تو پھر یہ الزام کہ
گویا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے سرقہ کے طور پر ان کتابوں سے وہ مضمون لئے تھے ایک
لعنتی خیال ہے۔ آنحضرت محض اُمی تھے ۔ آپ عربی بھی نہیں پڑھ سکتے تھے چہ جائیکہ یونانی
یا عبرانی۔ یہ بار ثبوت ہمارے مخالفوں کے ذمہ ہے کہ اس زمانہ کی کوئی پرانی کتاب پیش کریں
جس سے مطالب اخذ کئے گئے ۔ اگر فرض محال کے طور پر قرآن شریف میں سرقہ کے ذریعہ
سے کوئی مضمون ہوتا تو عرب کے عیسائی لوگ جو اسلام کے سخت دشمن تھے فی الفور شور مچاتے
کہ ہم سے سن کر ایسا مضمون لکھا ہے ۔
☆
یادر ہے کہ دنیا میں صرف قرآن شریف ہی ایک ایسی کتاب ہے جس کی طرف سے
پادری فنڈل صاحب نے اپنی کتاب میزان الحق میں اس بات کو قبول کر لیا ہے کہ عرب کے
عیسائی بھی وحشیوں کی طرح تھے اور بے خبر تھے۔ منہ
قرآن شریف نے تو اپنی نسبت معجزہ اور بے مثل ہونے کا دعوی کر کے اپنی بریت اس طرح پر ثابت کر دی
چشمه سیحی
معجزہ ہونے کا دعوی پیش ہوا اور بڑے زور سے یہ دعوی کیا گیا کہ اس کی خبریں اور اس کے
قصے سب غیب گوئی ہے اور آئندہ کی خبریں بھی قیامت تک اس میں درج ہیں۔ اور وہ اپنی
فصاحت بلاغت کے رُو سے بھی معجزہ ہے۔ پس عیسائیوں کے لئے اس وقت یہ بات
نہایت سہل تھی کہ وہ بعض قصے نکال کر پیش کرتے کہ ان کتابوں سے قرآن شریف نے
چوری کی ہے۔ اس صورت میں اسلام کا تمام کاروبار سرد ہو جاتا مگر اب تو بعد از مرگ
واویلا ہے۔ عقل ہرگز ہرگز قبول نہیں کر سکتی کہ اگر عرب کے عیسائیوں کے پاس در حقیقت
ایسی کتابیں موجود تھیں جن کی نسبت گمان ہو سکتا تھا کہ ان کتابوں سے قرآن شریف نے
قصے لئے ہیں خواہ وہ کتابیں اصلی تھیں یا فرضی تھیں تو عیسائی اس پردہ دری سے چپ رہتے
پس بلا شبه قرآن شریف کا سارا مضمون وحی الہی سے ہے ۔ اور وہ وحی ایسا عظیم الشان معجزہ
شخص تھا کہ اس کی نظیر کوئی شخص پیش نہ کر سکا۔ اور سوچنے کا مقام ہے کہ جو شخ کا۔ اور سوچنے کا مقام ہے کہ جو شخص دوسری کتابوں کا
چور ہو اور خود مضمون بناوے۔ اور جانتا ہے کہ فلاں فلاں کتاب سے میں نے یہ مضمون لیا
ہے اور غیب کی باتیں نہیں ہیں اس کو کب جرات اور حوصلہ ہو سکتا ہے کہ تمام جہان کو مقابلہ 9
کے لئے بلاوے اور پھر کوئی بھی مقابلہ نہ کرے اور کوئی اس کی پردہ دری پر قادر نہ ہو۔
اصل بات یہ ہے کہ عیسائی قرآن شریف پر بہت ہی ناراض ہیں اور ناراض ہونے کی وجہ
یہی ہے کہ قرآن شریف نے تمام پر وبال عیسائی مذہب کے توڑ دیئے ہیں۔ ایک انسان
بقیه حاشيه
کہ بلند آواز سے کہہ دیا کہ اگر کوئی اس کو انسانی کلام سمجھتا ہے تو وہ جواب دے لیکن تمام مخالف
خاموش رہے۔ مگر انجیل کو تو اسی زمانہ میں یہودیوں نے مسروقہ قرار دیا تھا۔ اور نہ انجیل نے دعوی کیا
کہ انسان ایسی انجیل بنانے پر قادر نہیں۔ پس مسروقہ ہونے کے شکوک انجیل پر عائد ہو سکتے ہیں نہ
قرآن شریف پر ۔ کیونکہ قرآن کا تو دعوی ہے کہ انسان ایسا قرآن بنانے پر قادر نہیں اور تمام مخالفین
نے چپ رہ کر اس دعوے کا سچا ہونا ثابت کر دیا۔ منہ