اسلام کے خدا اور عیسائیت کے خدا کا موازنہ
چشمۂ مسیحی
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
چشمه سیحی
کیوں عاجز ہو گیا ہے؟ کیا ہم اس اعتقاد پر تسلی پکڑ سکتے ہیں کہ پہلے کسی زمانہ میں وہ بولتا بھی
تھا اور سنتا بھی تھا مگر اب وہ صرف سنتا ہے مگر بولتا نہیں ۔ ایسا خدا کس کام کا جو ایک انسان کی
طرح جو بڑھا ہو کر بعض قومی اس کے بے کار ہو جاتے ہیں ۔ امتداد زمانہ کی وجہ سے بعض قوی
اس کے بھی بے کار ہو گئے اور نیز ایسا خدا کس کام کا کہ جب تک ٹکٹکی سے باندھ کر اس کو کوڑے
نہ لگیں اور اُس کے منہ پر نہ تھوکا جائے اور چند روز اس کو حوالات میں نہ رکھا جائے اور آخر ﴿۲﴾
اس کو صلیب پر نہ کھینچا جائے تب تک وہ اپنے بندوں کے گناہ نہیں بخش سکتا ۔ ہم تو ایسے خدا
سے سخت بیزار ہیں جس پر ایک ذلیل قوم یہودیوں کی جو اپنی حکومت بھی کھو بیٹھی تھی غالب
آگئی ۔ ہم اس خدا کو سچا خدا جانتے ہیں جس نے ایک مکہ کے غریب، بے کس کو اپنا نبی بنا کر
اپنی قدرت اور غلبہ کا جلوہ اسی زمانہ میں تمام جہان کو دکھا دیا یہاں تک کہ جب شاہ ایران نے
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی گرفتاری کے لئے اپنے سپاہی بھیجے تو اس قادر خدا نے اپنے
رسول کو فرمایا کہ سپاہیوں کو کہہ دے کہ آج رات میرے خدا نے تمہارے خداوند کو قتل کر دیا۔
ہے۔ اب دیکھنا چاہیے کہ ایک طرف ایک شخص خدائی کا دعویٰ کرتا ہے اور اخیر نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ
گورنمنٹ رومی کا ایک سپاہی اس کو گرفتار کر کے ایک دو گھنٹہ میں جیل خانہ میں ڈال دیتا ہے
اور تمام رات کی دعائیں بھی قبول نہیں ہوتیں اور دوسری طرف وہ مرد ہے کہ صرف رسالت کا
دعویٰ کرتا ہے اور خدا اس کے مقابلہ پر باشاد ہوں کو ہلاک کرتا ہے۔ یہ مقولہ طالب حق کے
لئے نہایت نافع ہے کہ یار غالب شوکه تا غالب شوی “ ۔ ہم ایسے مذہب کو کیا کریں جو
مردہ مذہب ہے۔ ہم ایسی کتاب سے کیا فائدہ اُٹھا سکتے ہیں جو مردہ کتاب ہے اور ہمیں ایسا ﴿۲۳﴾
خدا کیا فیض پہنچا سکتا ہے جو مردہ خدا ہے۔ مجھے اس ذات کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری
جان ہے کہ میں اپنے خدائے پاک کے یقینی اور قطعی مکالمہ سے مشرف ہوں اور قریباً ہر روز
مشرف ہوتا ہوں اور وہ خدا جس کو یسوع مسیح کہتا ہے کہ تو نے مجھے کیوں چھوڑ دیا۔ میں
چشمه سیحی
دیکھتا ہوں کہ اُس نے مجھے نہیں چھوڑا اور مسیح کی طرح میرے پر بھی بہت حملے ہوئے مگر
ہر ایک حملہ میں دشمن نا کام رہے اور مجھے پھانسی دینے کے لئے منصوبہ کیا گیا مگر میں مسیح کی
طرح صلیب پر نہیں چڑھا بلکہ ہر ایک بلا کے وقت میرے خدا نے مجھے بچایا اور میرے لئے
اس نے بڑے بڑے معجزات دکھلائے اور بڑے بڑے قومی ہاتھ دکھلائے اور ہزار ہا نشانوں
سے اس نے مجھ پر ثابت کر دیا کہ خدا وہی خدا ہے جس نے قرآن کو نازل کیا اور جس نے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بھیجا اور میں عیسی مسیح کو ہرگز ان امور میں اپنے پر کوئی زیادت
نہیں دیکھتا یعنی جیسے اس پر خدا کا کلام نازل ہوا ایسا ہی مجھ پر بھی ہوا اور جیسے اس کی نسبت
معجزات منسوب کئے جاتے ہیں میں یقینی طور پر ان معجزات کا مصداق اپنے نفس کو دیکھتا
ہوں بلکہ ان سے زیادہ۔ اور یہ تمام شرف مجھے صرف ایک نبی کی پیروی سے ملا ہے جس کے
مدارج اور مراتب سے دنیا بے خبر ہے یعنی سیدنا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ۔ یہ عجیب
ظلم ہے کہ جاہل اور نادان لوگ کہتے ہیں کہ عیسی آسمان پر زندہ ہے حالانکہ زندہ ہونے کے
علامات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود میں پاتا ہوں ۔ وہ خدا جس کو دنیا نہیں جانتی
ہم نے اس خدا کو اس کے نبی کے ذریعہ سے دیکھ لیا اور وہ وحی الہی کا دروازہ جو دوسری
قوموں پر بند ہے ہمارے پر محض اسی نبی کی برکت سے کھولا گیا ۔ اور وہ معجزات جو غیر قو میں
صرف قصوں اور کہانیوں کے طور پر بیان کرتے ہیں ہم نے اس نبی کے ذریعہ سے وہ
معجزات بھی دیکھ لئے ۔ اور ہم نے اس نبی کا وہ مرتبہ پایا جس کے آگے کوئی مرتبہ نہیں
مگر تعجب کہ دنیا اس سے بے خبر ہے ۔ مجھے کہتے ہیں کہ مسیح موعود ہونے کا کیوں دعوی
کیا مگر میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اس نبی کی کامل پیروی سے ایک شخص عیسی سے بڑھ کر بھی ہو
سکتا ہے۔ اندھے کہتے ہیں یہ کفر ہے۔ میں کہتا ہوں کہ تم خود ایمان سے بے نصیب ہو
پھر کیا جانتے ہو کہ کفر کیا چیز ہے ۔ کفر خود تمہارے اندر ہے۔ اگر تم جانتے کہ اس آیت
کے کیا معنے ہیں کہ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ
ا الفاتحة : ٧٦