حضرت مریم کو اخت ہارون قرار دینے کی وضاحت
چشمۂ مسیحی
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
چشمه سیحی
تو ایسا کفر منہ پر نہ لاتے ۔ خدا تو تمہیں یہ ترغیب دیتا ہے کہ تم اس رسول کی کامل پیروی کی ﴿۲۵﴾
برکت سے تمام رسولوں کے متفرق کمالات اپنے اندر جمع کر سکتے ہو۔ اور تم صرف ایک نبی
کے کمالات حاصل کرنا کفر جانتے ہو۔
ہونا
غرض آپ پر لازم ہے کہ اس راہ کی طرف توجہ کرو کہ کیوں کر ایک سچا مذہب جو خدا تعالیٰ
کی طرف سے ہے شناخت ہو سکتا ہے۔ پس یاد رہے کہ وہی سچا مذہب ہے جس کے ذریعہ
سے خدا کا پتہ لگتا ہے۔ دوسرے مذاہب میں صرف انسانی کوششیں پیش کی جاتی ہیں گویا انسان
کا خدا پر احسان ہے جو اس نے اس کا پتہ دیا مگر اسلام میں خود خدا تعالیٰ ہر ایک زمانہ میں اپنی
أَنَا الْمَوْجُودُ کی آواز سے اپنی ہستی کا پتہ دیتا ہے جیسا کہ اس زمانہ میں بھی وہ مجھ پر ظاہر
ہوا ۔ پس اس رسول پر ہزاروں سلام اور برکات جس کے ذریعہ سے ہم نے خدا کو شناخت کیا۔
بالآخر میں دوبارہ افسوس سے لکھتا ہوں کہ آپ کا یہ قول کہ حضرت مریم کا اخت ہارون
آپ پر بداثر ڈالتا ہے میری نگاہ میں آپ کی بہت نا واقفیت ظاہر کرتا ہے۔ اس بے ہودہ
اعتراض پر پہلے علماء نے بھی بہت کچھ لکھا ہے ۔ اگر استعارہ کے رنگ میں یا اور بنا پر ﴿۲۶﴾
خدا تعالیٰ نے مریم کو ہارون کی ہمشیرہ ٹھہرایا تو آپ کو اس سے کیوں تعجب ہوا جبکہ
قرآن شریف بجائے خود بار بار بیان کر چکا ہے کہ ہارون نبی حضرت موسی کے وقت میں
تھا اور یہ مریم حضرت عیسی کی والدہ تھی جو چودہ نو برس بعد ہارون کے پیدا ہوئی تو کیا
اس سے ثابت ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ ان واقعات سے بے خبر ہے اور نعوذ باللہ اُس نے
مریم کو ہارون کی ہمشیرہ ٹھہرانے میں غلطی کی ہے۔ کس درجہ کے خبیث طبع یہ لوگ ہیں کہ
بے ہودہ اعتراض کر کے خوش ہوتے ہیں اور ممکن ہے کہ مریم کا کوئی بھائی ہو جس کا نام
ہارون ہو۔ عدم علم سے عدم شے تو لازم نہیں آتا مگر یہ لوگ اپنے گریبان میں منہ نہیں
ڈالتے اور نہیں دیکھتے کہ انجیل کس قدر اعتراضات کا نشانہ ہے ۔ دیکھو یہ کس قدر اعتراض
ہے کہ مریم کو ہیکل کی نذر کر دیا گیا تھا تا وہ ہمیشہ بیت المقدس کی خادمہ ہو اور تمام عمر
خاوند نہ کرے لیکن جب چھ سات مہینہ کا حمل نمایاں ہو گیا تب حمل کی حالت میں ہی
چشمه سیحی
قوم کے بزرگوں نے مریم کا یوسف نام ایک نجار سے نکاح کر دیا اور اس کے گھر جاتے ہی
تر
ایک دو ماہ کے بعد مریم کو بیٹا پیدا ہوا۔ وہی عیسی یا یسوع کے نام سے موسوم ہوا ۔ اب
۲۷ اعتراض یہ ہے کہ اگر در حقیقت معجزہ کے طور پر یہ حمل تھا تو کیوں وضع حمل تک صبر نہیں کیا
گیا ؟ دوسرا اعتراض یہ ہے کہ عہد تو یہ تھا کہ مریم مدت العمر ہیکل کی خدمت میں رہے گی پھر
کیوں عہد شکنی کر کے اور اس کو خدمت بیت المقدس سے الگ کر کے یوسف نجار کی بیوی بنایا
گیا؟ تیسرا اعتراض یہ ہے کہ توریت کے رو سے بالکل حرام اور نا جائز تھا کہ حمل کی حالت
میں کسی عورت کا نکاح کیا جائے۔ پھر کیوں خلاف حکم توریت مریم کا نکاح عین حمل کی
حالت میں یوسف سے کیا گیا حالانکہ یوسف اس نکاح سے ناراض تھا اور اس کی پہلی بیوی
موجود ود تھی۔ تھی ۔ وہ لوگ جو تعدد ازواج اسے سے منکر منکر ہیں ہیں : شاید اُن کو یوسف کے اس نکاح کی اطلاع
نہیں ۔ غرض اس جگہ ایک معترض کا حق ہے کہ وہ یہ گمان کرے کہ اس نکاح کی یہی وجہ تھی کہ قوم
کے بزرگوں کو مریم کی نسبت نا جائز حمل کا شبہ پیدا ہو گیا تھا۔ اگر چہ ہم قرآن شریف کی تعلیم
کے رو سے یہ اعتقاد رکھتے ہیں کہ وہ حمل محض خدا کی قدرت سے تھا تا خدا تعالیٰ یہودیوں کو
قیامت کا نشان دے اور جس حالت میں برسات کے دنوں میں ہزار ہا کیڑے مکوڑے خود بخود
پیدا ہو جاتے ہیں اور حضرت آدم بھی بغیر ماں باپ کے پیدا ہوئے تو پھر حضرت عیسی
کی اس پیدائش سے کوئی بزرگی ان کی ثابت نہیں ہوتی بلکہ بغیر باپ کے پیدا ہونا بعض
قومی سے محروم ہونے پر دلالت کرتا ہے ۔ القصہ حضرت مریم کا نکاح محض شبہ کی وجہ سے
ہوا تھا ورنہ جو عورت بیت المقدس کی خدمت کرنے کے لئے نذر ہو چکی تھی اس کے نکاح کی
کیا ضرورت تھی ۔ افسوس ! اس نکاح سے بڑے فتنے پیدا ہوئے اور یہود نا بکار نے نا جائز
تعلق کے شبہات شائع کئے ۔ پس اگر کوئی اعتراض قابل حل ہے تو یہ اعتراض ہے نہ کہ مریم
کا ہارون بھائی قرار دینا کچھ اعتراض ہے۔ قرآن شریف میں تو یہ بھی لفظ نہیں کہ ہارون
نبی کی مریم ہمشیرہ تھی۔ صرف ہارون کا نام ہے نبی کا لفظ وہاں موجود نہیں ۔ اصل بات یہ ہے