اصحاب کہف کی کہانی کا دیگر کتب میں موجود ہونا
چشمۂ مسیحی
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
چشمه سیحی
کہ یہودیوں میں یہ رسم تھی کہ نبیوں کے نام تبر کا ر کھے جاتے تھے۔ سوقرین قیاس ہے کہ مریم کا
کوئی بھائی ہو گا جس کا نام ہارون ہوگا اور اس بیان کو محل اعتراض سمجھنا سراسر حماقت ہے۔
اور قصہ اصحاب کہف وغیرہ اگر یہودیوں اور عیسائیوں کی پہلی کتابوں میں بھی ہو اور اگر
فرض کر لیں کہ وہ لوگ ان قصوں کو ایک فرضی قصے سمجھتے ہوں تو اس میں کیا حرج ہے۔ آپ
کو یاد رہے کہ ان لوگوں کی مذہبی اور تاریخی کتابیں اور خود ان کی آسمانی کتابیں تاریکی ۲۹
میں پڑی ہوئی ہیں ۔ آپ کو اس بات کا علم نہیں کہ یورپ میں ان کتابوں کے بارے میں
آج کل کس قدر ماتم ہو رہا ہے۔ اور سلیم طبیعتیں خود بخود اسلام کی طرف آتی جاتی ہیں۔ اور
بڑی بڑی کتابیں اسلام کی حمایت میں تالیف ہو رہی ہیں۔ چنانچہ کئی انگریز امریکہ وغیرہ
ممالک کے ہمارے سلسلہ میں داخل ہو گئے ہیں ۔ آخر جھوٹ کب تک چھپا رہے۔ پھر
سوچنے کا مقام ہے کہ وحی الہی کو ایسی کتابوں کے اقتباس کی کیا ضرورت پیش آئی تھی ۔
خوب یا د رکھو کہ یہ لوگ اندھے ہیں اور ان کی تمام کتابیں اندھی ہیں تعجب کہ جس حالت
میں قرآن شریف ایسے جزیرہ میں نازل ہوا جس کے لوگ عموماً عیسائیوں اور یہودیوں کی
کتابوں سے بے خبر تھے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خود امی تھے تو پھر یہ تہمتیں آنجناب
پر لگانا ان لوگوں کا کام ہے جو خدا سے بالکل بے خوف ہیں ۔ اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
پر یہ اعتراض ہو سکتے ہیں تو پھر حضرت عیسی پر کس قد راعتراض ہوں گے جنہوں نے ایک
اسرائیلی فاضل سے توریت کو سبقاً سبقاً پڑھا تھا اور یہودیوں کی تمام کتابوں طالمود
وغیرہ کا مطالعہ کیا تھا اور جن کی انجیل در حقیقت بائبل اور طالمود کی عبارتوں سے ایسی
پر ہے کہ ہم لوگ محض قرآن شریف کے ارشاد کی وجہ سے ان پر ایمان لاتے ہیں ورنہ ﴿۳۰﴾
انا جیل کی نسبت بڑے شبہات پیدا ہوتے ہیں ۔ اور افسوس کہ انجیلوں میں ایک بات
بھی ایسی نہیں کہ جو بلفظہ پہلی کتابوں میں موجود نہیں ۔ اور پھر اگر قرآن نے بائبل کی
متفرق سچائیوں اور صداقتوں کو ایک جگہ جمع کر دیا تو اس میں کون سا استبعاد عقلی ہوا ۔
اور کیا غضب آ گیا ۔ کیا آپ کے نزدیک یہ محال ہے کہ یہ تمام قصے قرآن شریف کے
چشمه سیحی
بذریعہ وحی کے لئے گئے ہیں جبکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا صاحب وحی ہونا دلائل قاطعہ
سے ثابت ہے۔ اور آپ کی نبوت حقہ کے انوار و برکات اب تک ظہور میں آرہے ہیں تو کیوں
شیطانی وساوس دل میں داخل کئے جاویں کہ نعوذ باللہ قرآن شریف کا کوئی قصہ کسی پہلی کتاب
یا کتبہ سے نقل کیا گیا ہے۔ کیا آپ کو خدا تعالیٰ پ کو خدا تعالیٰ کے وجود میں کچھ شک ہے یا آپ اس کو علم غیب
پر قادر نہیں جانتے۔ اور میں بیان کر چکا ہوں کہ عیسائیوں اور یہودیوں کا کسی کتاب کو اصلی
قرار دینا اور کسی کو فرضی سمجھنا یہ سب بے بنیاد خیالات ہیں۔ نہ کسی نے اصلی کی اصلیت کا
ملاحظہ کیا اور نہ کسی نے کسی جعل ساز کو پکڑا۔ اس کی نسبت خود یورپ کے محققین کی شہادتیں
ہمارے پاس موجود ہیں۔ ایک اندھی قوم ہے جن میں ایمانی روشنی باقی نہیں رہی اور عیسائیوں
پر تو نہایت ہی افسوس ہے جنہوں نے طبعی اور فلسفہ پڑھ کر ڈ بو دیا۔ ایک طرف تو آسمانوں کے
منکر ہیں اور ایک طرف حضرت عیسی کو آسمان پر بٹھاتے ہیں۔ سچ تو یہ ہے کہ اگر یہود کی پہلی
کتابیں سچی ہیں تو ان کی بنا پر حضرت عیسی کی نبوت ہی ثابت نہیں ہوتی ۔ مثلاً بچے مسیح موعود
کے لئے جس کا حضرت عیسی کو دعوی ہے ملا کی نبی کی کتاب کے رو سے یہ ضروری تھا کہ اس
سے پہلے الیاس نبی دوبارہ دنیا میں آتا مگر الیاس تو اب تک نہ آیا۔ در حقیقت یہودیوں کی طرف
سے یہ بڑی حجت ہے جس کا جواب حضرت عیسی صفائی سے نہیں دے سکے۔ یہ قرآن شریف
کا حضرت عیسی پر احسان ہے جو اُن کی نبوت کا اعلان فرمایا۔ اور کفارہ کا مسئلہ تو حضرت عیسی
نے آپ رڈ کر دیا ہے جبکہ کہا کہ میری یونس نبی کی مثال ہے جو تین دن زندہ مچھلی کے پیٹ میں
رہا۔ اب اگر حضرت عیسی در حقیقت صلیب پر مر گئے تھے تو اُن کو یونس سے کیا مشابہت اور یونس
کو ان سے کیا نسبت ؟ اس تمثیل سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ حضرت عیسی صلیب پر مرے نہیں
صرف یونس کی طرح بے ہوش ہو گئے تھے اور نسخہ مرہم عیسی جو قریباً تمام طبی کتابوں میں پایا
۳۲ جاتا ہے اس کے عنوان میں لکھا ہے کہ یہ نسخہ حضرت عیسی کے لئے طیار کیا گیا تھا یعنی اُن کی
چوٹوں کے لئے جو صلیب پر آئی تھیں۔ اگر در خانه کس است ہمیں قدر بس است ۔