آریہ سماج کے خدا کے تصور پر تنقید

چشمۂ مسیحی

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

چشمه سیحی
ہمیشہ زندہ رہنے والا ہے۔ پس انسانوں میں سے اسی انسان کو یہ جاودانی زندگی ملتی ہے جو
غیروں کی محبت سے اپنا تعلق توڑ کر اور اپنی محبت ذاتی کے ساتھ خدا تعالیٰ میں فنا ہو کر ظلی طور پر
اس سے حیات جاودانی کا حصہ لیتا ہے اور ایسے مخی سے شخص کو مردہ کہنا نا روا ہے کیونکہ وہ خدا میں
ہو کر زندہ ہو گیا ہے ۔ مردے وہ لوگ ہیں جو خدا سے دور رہ کر مر گئے ۔ پس سخت کافر اور
۲۳ بے دین اور مشرک وہ لوگ ہیں جو بغیر پانے محبت ذاتی اور وصال الہی کے تمام ارواح کی
نسبت انا دی اور قدیم زندگی کے قائل ہیں بلکہ حق تو یہ ہے کہ کسی چیز کی بجز خدا کے کوئی ہستی
محو
نہیں۔ محض خدا ہے جس کا نام ہست ہے۔ پھر اس کے زیر سایہ ہو کر اور اس کی محبت میں
ہو کر واصلوں کی روحیں حقیقی زندگی پاتی ہیں۔ اور اس کے وصال کے بغیر زندگی حاصل نہیں ہو
سکتی ۔ اسی وجہ سے اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں کافروں کا نام مردے رکھتا ہے اور دوزخیوں
کی نسبت فرماتا ہے ۔ إِنَّهُ مَنْ يَّأْتِ رَبَّهُ مُجْرِمًا فَإِنَّ لَهُ جَهَنَّمَ لَا يَمُوْتُ فِيهَا وَلَا
يحيیی لے یعنی جو شخص مجرم ہونے کی حالت میں اپنے رب کو ملے گا۔ اُس کے لئے جہنم ہے
نہ اس میں مرے گا اور نہ زندہ رہے گا یعنی اس لئے نہیں مرے گا کہ دراصل وہ تعبد ابدی - کے
لئے پیدا کیا گیا ہے۔ لہذا اس کا وجود ضروری ہے اور اس کو زندہ بھی نہیں کہہ سکتے کیونکہ حقیقی
زندگی وصال الہی سے حاصل ہوتی ہے اور حقیقی زندگی عین نجات ہے اور وہ بجز عشق الہی اور
وصال حضرت عزت کے حاصل نہیں ہو سکتی اگر غیر قوموں کو حقیقی زندگی کی فلاسفی معلوم ہوتی
تو وہ کبھی دعوی نہ کرتے کہ تمام ارواح خود بخو دقدیم سے اپنا وجود رکھتی ہیں اور حقیقی ز زندگی سے
بہرہ ور ہیں ۔ اصل بات یہ ہے کہ یہ علوم آسمانی ہیں اور آسمان سے ہی نازل ہوتے ہیں اور
آسمانی لوگ ہی ان کی حقیقت کو جانتے ہیں اور دنیا اُن سے بے خبر ہے۔
اب ہم پھر اصل مضمون کی طرف رجوع کر کے لکھتے ہیں کہ چشمہ نجات ابدی کا
وصالِ الہی ہے اور وہی نجات پاتا ہے کہ جو اس چشمہ سے زندگی کا پانی پیتا ہے۔ اور وہ وصال
ا طه : ۷۵

چشمه سیحی
اور کامل ایمان نہ ہو اور
میسر نہیں آسکتا جب تک کہ کامل معرفت اور کامل محبت اور کامل صدق ا
کمال معرفت کی پہلی نشانی یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے علم کامل پر کوئی داغ نہ لگایا جائے اور ابھی
ہم ثابت کر چکے ہیں کہ جو لوگ روحوں اور ذرات اجسام کو انا دی اور قدیم جانتے ہیں وہ
خدا تعالیٰ کو کامل طور پر عالم الغیب نہیں سمجھتے ۔ اسی وجہ سے فلاسفہ ضالہ یونان کے جو روحوں کو
انا دی اور قدیم سمجھتے تھے یہ عقیدہ رکھتے تھے جو خدا تعالیٰ کو جزئیات کا علم نہیں کیونکہ جس حالت
میں ارواح اور ذرات عالم قدیم اور انادی اور خود بخود ہیں اور ان کے وجود خدا تعالیٰ کی طرف
سے نہیں ہیں تو کوئی دلیل اس پر قائم نہیں ہو سکتی کہ ان کی دقیق در دقیق طاقتوں اور قوتوں اور
پوشیدہ اسرار کا خدا کو علم ہو۔ یہ تو ظاہر ہے کہ وہ علم کامل جو اپنے ہاتھ سے بنائی ہوئی چیزوں کے
پوشیدہ حالات کی نسبت مع تمام کیفیات اور تفاصیل کے ہو سکتا ہے اس کے برابر ممکن نہیں ﴿۲۵﴾
کہ دوسری چیزوں کے پوشیدہ حالات بتمام و کمال معلوم ہو سکیں بلکہ دوسرے علوم میں خطا اور
غلطی کا احتمال رہ سکتا ہے۔ پس اس جگہ روحوں اور ذرات کے انادی اور قدیم کہنے والوں کو
اقرار کرنا پڑتا ہے کہ وہ علم ارواح اور ذرات کا جو خدا کی شان کے مناسب حال ہو یعنی جیسا
کہ خدا کامل ہے وہ علم بھی کامل ہو۔ اس عقیدہ کی رو سے ( جو روحوں اور ذرات کو قدیم اور
انادی جاننے کا عقیدہ ہے ) اُن کے پرمیشر کو حاصل نہیں۔ اور اگر کوئی کہے کہ حاصل ہے تو یہ
بار ثبوت اس کے ذمہ ہے کہ رہے کہ دلیل واضح سے اس کو ثابت کرے نہ محض دعویٰ سے۔ ظاہر ہے کہ
جس حالت میں روحیں قدیم سے خود بخود اور اپنے وجود کی آپ خدا ہیں تو اس صورت میں گویا
وہ تمام روحیں کسی علیحدہ محلہ میں مستقل قبضہ کے ساتھ رہتی ہیں اور پرمیشر علیحدہ رہتا ہے کوئی
تعلق درمیان نہیں اور اس امر کی وجہ کچھ نہیں بتلا سکتے کہ تمام روحیں اور تمام ذرات با وجود
انادی اور قدیم اور خود بخود ہونے کے پرمیشر کے ماتحت کیونکر ہوگئیں ۔ کیا کسی لڑائی اور جنگ
کے بعد یہ صورت ظہور میں آئی یا خود بخود روحوں نے کچھ مصلحت سوچ کر اطاعت قبول کر لی۔
ا

آج 10 میں سے 10 باقی