مسلمانوں کا عقیدہ کہ سب بالآخر خدا کی رحمت میں حصہ لیں گے
چشمۂ مسیحی
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
چشمه سیحی
اور بموجب ان کے عقیدہ کے پرمیشر دیالو اور نیا کاری تو ضرور ہے مگر پھر بھی وہ نہ رحم کرتا ہے
۳۶ نہ انصاف کیونکہ وہ محض اپنی کمزوری پر پردہ ڈالنے کے لئے مکتی یافتہ روحوں کو ہمیشہ کے لئے
نجات نہیں دیتا۔ وجہ یہ اگر ہمیشہ کے لئے روحوں کو نجات دے دے تو اس سے لازم آتا ہے
کہ کسی وقت تمام روحیں نجات پا کر بار بار دنیا میں آنے سے فراغت پا جائیں اور پر میشر کی یہ
خواہش ہے کہ دنیا کا سلسلہ بھی جاری رہے تا اس کی حکومت کی رونق بنی رہے اس لئے وہ کسی
روح کو ہمیشہ کی نجات دینا ہی نہیں چاہتا بلکہ گو کوئی روح اوتار یا رشی یا سدھ کے درجہ تک بھی
پہنچ گئی ہو پھر بھی بار بار اس کو اواگون کے چکر میں ڈالتا ہے مگر کیا ہم خداوند قادر اور کریم کی
طرف ایسے صفات رذیلہ منسوب کر سکتے ہیں؟ کہ ہمیشہ وہ اپنے بندوں کو دکھ دے کر خوش
ہوتا ہے مگر کبھی ابدی آرام ان کو دینا نہیں چاہتا۔ خدائے قدوس اور پاک کی نسبت اس قدر
بخل منسوب نہیں ہو سکتا ۔ افسوس ایسے بخل کی تعلیم عیسائیوں کی کتابوں میں بھی پائی جاتی ہے۔
وہ اس بات کے قائل ہیں کہ جو شخص عیسی کو خدا نہیں کہے گا وہ جاودانی جہنم میں پڑے گا مگر
خدا تعالیٰ نے ہمیں یہ تعلیم نہیں دی بلکہ وہ یہ تعلیم دیتا ہے کہ کفار ایک ، مدت دراز تک عذاب
میں رہ کر آخر وہ خدا تعالیٰ کے رحم سے حصہ لیں گے جیسا کہ حدیث میں بھی ہے يَأْتِی عَلی
جهنم زمانٌ لَيْسَ فِيهَا احد و نسيم الصبا تحرک ابوابها یعنی جہنم پر ایک ایسا
زمانہ آئے گا کہ اس میں کوئی بھی نہیں ہوگا اور نسیم صبا اس کے کواڑ ہلائے گی ۔ اسی کے مطابق
قرآن شریف میں یہ آ : میں یہ آیت ہے إِلَّا مَا شَاءَ رَبُّكَ إِنَّ رَبَّكَ فَقَالَ لِمَا يُرِيدُ یعنی
دوزخی دوزخ میں ہمیشہ رہیں گے لیکن جب خدا چاہے گا تو ان کو دوزخ سے مخلصی دے گا
کیونکہ ہ تیرا تیرا رب رب جو چاہتا ہے کر سکتا ہے۔ یہ تعلیم خدا تعالیٰ کی صفات کا ملہ کے مطابق ہے کیونکہ
اس کی صفات جلالی بھی ہیں اور جمالی بھی اور وہی زخمی کرتا ہے اور وہی پھر مرہم لگاتا ہے
۔
☆
یہ بات فی نفسہ غیر معقول ہے کہ انسان کو ایسی ابدی سزا دی جائے کہ جیسا خدا ہمیشہ کے
هود : ۱۰۸
چشمه سیحی
اور یہ بات نہایت نا معقول اور خدائے عز و جل کے صفات کاملہ کے برخلاف ہے کہ
دوزخ میں ڈالنے کے بعد ہمیشہ اس کی صفات قہر یہ ہی جلوہ گر ہوتی رہیں اور کبھی صفت رحم
اور عفو کی جوش نہ مارے اور صفات کرم اور رحم کے ہمیشہ کے لئے معطل کی طرح رہیں بلکہ جو
کچھ خدا تعالیٰ نے اپنی کتاب عزیز میں فرمایا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک مدت دراز تک
جس کو انسانی کمزوری کے مناسب حال استعارہ کے رنگ میں ابد کے نام سے موسوم کیا گیا
ہے دوزخی دوزخ میں رہیں گے۔ اور پھر صفت رحم اور کرم تجلی فرمائے گی اور خدا اپنا ہاتھ
دوزخ میں ڈالے گا اور جس قدر خدا کی مٹھی میں آجائیں گے سب دوزخ سے نکالے جائیں
☆
گے۔ پس اس حدیث میں بھی آخر کا ر سب کی نجات کی طرف اشارہ ہے کیونکہ خدا کی مٹھی ﴿۳۸﴾
خدا کی طرح غیر محدود ہے جس سے کوئی بھی باہر نہیں رہ سکتا۔
یادر ہے کہ جس طرح ستارے ہمیشہ نوبت به نوبت طلوع کرتے رہتے ہیں اسی طرح خدا
کے صفات بھی طلوع کرتے رہتے ہیں۔ کبھی انسان خدا کے صفات جلالیہ اور استغناء ذاتی
کے پرتوہ کے نیچے ہوتا ہے اور کبھی صفات جمالیہ کا پرتوہ اس پر پڑتا ہے۔ اسی کی طرف
اشارہ ہے جو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ لے ۔ پس یہ سخت نادانی کا خیال ہے ہے۔ ۔
کہ ایسا گمان کیا جائے کہ بعد اس کے کہ مجرم لوگ دوزخ میں ڈالے جائیں گے پھر صفات کرم
لئے ہے ایسا ہی خدا کی ابدیت کے موافق ہمیشہ دوزخی دوزخ میں رہیں۔ آخران کے قصوروں میں
خدا کا بھی دخل ہے کیونکہ اس نے ایسی قوتیں پیدا کیں جو کمزور تھیں ۔ پس دوزخیوں کا حق ۔ ہے جو اس
کمزوری سے فائدہ اُٹھاویں جو ان کی فطرت کو خدا کی طرف سے ملی ہے۔ منہ
نجات سے یہ لازم نہیں آتا کہ سب لوگ ایک مرتبہ پر ہو جائیں گے۔ بلکہ جن لوگوں نے دنیا میں
خدا کو اختیار کر لیا اور خدا کی محبت میں محو ہو گئے اور صراط مستقیم پر قائم ہو گئے ان کے خاص مراتب
ہیں ۔ دوسرے لوگ اس مرتبہ تک پہنچ نہیں سکتے ۔ منہ
الرحمن : ٣٠