آریہ سماج اور عیسائیت کے خدا کے تصورات پر تنقید
چشمۂ مسیحی
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
چشمه سیحی
اور رحم ہمیشہ کے لئے معطل ہو جائیں گی اور کبھی ان کی تجلی نہیں ہوگی کیونکہ صفات الہیہ کا
تعطل ممتنع ہے بلکہ حقیقی صفت خدا تعالیٰ کی محبت اور رحم ہے اور وہی اُم الصفات
ہے اور وہی کبھی انسانی اصلاح کے لئے صفات جلالیہ اور غصبیہ کے رنگ میں جوش مارتی ہے
۴۹﴾ اور جب اصلاح ہو جاتی ہے تو محبت اپنے رنگ میں ظاہر ہو جاتی ہے اور پھر بطور موہبت
ہمیشہ کے لئے رہتی ہے۔ خدا ایک چڑ چڑہ انسان کی طرح نہیں ہے جو خواہ نخواہ عذاب
دینے کا شائق ہو اور وہ کسی پر ظلم نہیں کرتا ، کرتا بلکہ لوگ اپنے پر آپ ظلم کرتے ہیں۔ اس کی محبت
میں تمام نجات اور اس کو چھوڑنے میں تمام عذاب ہے۔
یہ تو آریہ سماج والوں کی خدادانی کی تعلیم ہے اور اس تعلیم کے رو سے یہ ماننا پڑتا ہے
کہ ہر ایک جو خدا تعالیٰ کی جناب میں کوئی عزت پاتا ہے۔ خواہ اوتار بن جاتا ہے یا رشی اور
خواه خود ایسا شخص جس پر وید نازل ہوں اس کی عزت کسی بھروسہ کے لائق نہیں ہوتی بلکہ وہ
ہزار ہا مرتبہ عزت کی کرسی سے نیچے ڈال دیا جاتا ہے۔ اور یا تو وہ پر میشر کا بڑا پیارا اور مقرب
اور اوتا راور رشی اور ایسا ایسا تھا اور یا پھر اواگون کے چکر میں آکر کوئی کیڑا مکوڑا بن جاتا ہے۔
جاودانی نجات کبھی اس کو نصیب نہیں ہوتی ۔ اس جگہ بھی مرنے کا دغدغہ۔ پھر مرنے کے بعد
دوبارہ اواگون کے عذاب کا دغدغہ۔ غرض یہ تو خدا تعالیٰ کا حق ادا کیا گیا۔ ایک طرف تمام
ارواح اور ذرات قدیم اور خود بخود ہونے میں اس کے شریک ٹھہرائے گئے ۔ اور دوسری
طرف پر میشر کو ایسا بخیل قرار دیا گیا کہ باوجود یکہ طاقت رکھتا ہے اور سرب شکتی مان ہے مگر
۵۰ پھر بھی کسی کو نجات ابدی دینا نہیں چاہتا۔
پھر انسانوں کو پاک ہونے کے بارے میں جو کچھ وید نے سکھلایا ہے اس کی تمام
حقیقت تو نیوگ کی تعلیم سے بخوبی ظاہر ہوتی ہے جس کا ماحصل یہ ہے کہ آریہ اپنی منکوحہ عورت
کو اولاد کی خواہش سے کسی دوسرے مرد سے ہم بستر کرا سکتا ہے اور جب تک وہ عورت
اس شدھ کام سے گیارہ بچے حاصل نہ کر لے وہ اس بیگانہ شخص سے ہر روز ہم بستر رہ سکتی ہے۔
چشمه سیحی
اب ہم اس جملہ معترضہ سے اپنے اصل مطلب کی طرف آتے ہیں اور وہ یہ کہ آریوں کے
اصول کے مطابق اُن کا پرمیشر عالم الغیب نہیں ہو سکتا اور ان کے پاس پر میشر کے عالم الغیب
ہونے پر کوئی دلیل نہیں۔
ایسا ہی عیسائی عقیدہ کے رو سے خدا تعالیٰ عالم الغیب نہیں ہے کیونکہ جس حالت میں
حضرت عیسی کو خدا قرار دیا گیا ہے اور وہ خود اقرار کرتے ہیں کہ میں جو خدا کا بیٹا ہوں ۔
مجھے قیامت کا علم نہیں ۔ پس اس سے بجز اس کے کیا نتیجہ نکل سکتا ہے کہ خدا کو قیامت کا علم
نہیں کہ کب آئے گی ۔
پھر دوسری شاخ معرفت صحیحہ کی خدا تعالیٰ کی کامل قدرت کا شناخت کرنا ہے لیکن اس
شاخ میں بھی آریہ سماج والے اور حضرات پادریان اپنے خدا پر داغ لگا رہے ہیں۔
آریہ سماج والے اس طرح سے کہ وہ اپنے پرمیشر کو روحوں اور ذرات عالم کے پیدا کرنے ﴿۵۱﴾
پر قادر ہی نہیں جانتے اور نہ اس بات پر قادر سمجھتے ہیں کہ اُن کا پرمیشر کسی روح کو جاودانی مکتی
دے سکے ۔ ایسا ہی حضرات پادری صاحبان بھی اپنے خدا کو قادر نہیں سمجھتے کیونکہ اُن کا خدا
☆
شکر کا مقام ہے کہ ہمارا خدا ہمیشہ اپنی قدرت کے نمونے ہمیں دکھاتا ہے تا ہمیشہ ہمارا ایمان تازہ ہو
جیسا کہ اُس نے ۴ را پریل ۱۹۰۵ء کے زلزلہ سے پہلے چار دفعہ متفرق زمانوں میں مجھے اپنی وحی
کے ذریعہ سے اطلاع دی کہ پنجاب میں ایک سخت زلزلہ آنے والا ہے۔ سو وہ شدید زلزله ۴ ر ا پریل
۱۹۰۵ء کو منگل کی صبح کو آگیا اور وہ موسم بہار تھا۔ اور پھر اس خدائے قادر نے مجھے اطلاع دی کہ پھر
موسم بہار میں شدید زلزلے آنے والے ہیں۔ سو ۲۸ فروری ۱۹۰۶ء کو عین موسم بہار میں ایک
شدید زلزلہ آیا ۔ چنانچہ کوہ منصوری میں اس قدر اس کا صدمہ محسوس ہوا کہ لوگ بے حواس ہو گئے ۔ اور
انہیں ایام میں امریکہ کے بعض حصوں میں بھی ایک شدید زلزلہ آیا جس سے کئی شہر ہلاک ہو گئے ۔
پس خدا در حقیقت وہی خدا ہے جواب بھی اپنی وحی کے ذریعہ سے اپنی زندہ قدرتیں ہم پر ظاہر کرتا
ہے۔ اور ایسی ہزار ہا پیشگوئیاں ہیں جو خدا کی وحی کے مطابق جو مجھ پر ہوئی ظہور میں آئیں۔ منہ
چشمه سیحی
روحانی خزائن جلد ۲۰
اپنے مخالفوں کے ہاتھ سے ماریں کھاتا رہا۔ زندان میں داخل کیا گیا ۔ کوڑے لگے ۔ صلیب پر
کھینچا گیا ۔ اگر وہ قادر ہوتا تو اتنی ذلتیں با وجود خدا ہونے کے ہرگز نہ اُٹھاتا اور نیز اگر وہ قادر
ہوتا تو اس کے لئے کیا ضرورت تھی کہ اپنے بندوں کو نجات دینے کے لئے یہ تجویز سوچتا کہ
آپ مر جائے اور اس طریق سے بندے رہائی پاویں۔ جو شخص خدا ہو کر تین دن تک مرا رہا
اس کی قدرت کا نام لینا ہی قابل شرم بات ہے اور یہ عجیب بات ہے کہ خدا تو تین دن تک
مرار ہا لیکن اُس کے بندے تین دن تک بغیر خدا کے ہی جیتے رہے۔
اور پھر ان لوگوں کی توحید کا یہ حال ہے کہ آریہ سماج والے تو ذرہ ذرہ اور تمام ارواح کو
خود بخود موجود ہونے میں اپنے پرمیشر کے شریک ٹھہراتے ہیں اور اُن کے وجود اور بقاء کو محض
انہیں کی طاقت اور قوت کی طرف منسوب کرتے ہیں۔ اور یہ محض شرک ہے۔
☆
رہے عیسائی ۔ سوان کا یہ حال ہے کہ وہ صریح توحید کے برخلاف عقیدہ رکھتے ہیں۔
وہ اعتقاد جو قرآن شریف نے سکھایا ہے یہ ہے کہ جیسا کہ خدا نے ارواح کو پیدا کیا ہے ایسا ہی وہ ان
کے معدوم کرنے پر بھی قادر ہے۔ اور انسانی روح اس کی موہبت اور فضل سے ابدی حیات پاتی
ہے۔ نہ اپنی ذاتی قوت سے۔ یہی وجہ ہے کہ جو لوگ اپنے خدا کی پوری محبت اور پوری اطاعت
اختیار کرتے ہیں اور پورے صدق اور وفاداری سے اُس کے آستانہ پر جھکتے ہیں اُن کو خاص طور پر
ایک کامل زندگی بخشی جاتی ہے اور ان کے فطرتی حواس میں بھی بہت تیزی عطا کی جاتی ہے۔ اور ان
کی فطرت کو ایک نور بخشا جاتا ہے جس نور کی وجہ سے ایک فوق العادت روحانیت اُن میں جوش |
مارتی ہے اور تمام روحانی طاقتیں جو دنیا میں وہ رکھتے تھے موت کے بعد بہت وسیع کی جاتی ہیں اور
نیز مرنے کے بعد وہ اپنی خداداد مناسبت کی وجہ سے جو حضرت عزت سے رکھتے ہیں آسمان پر
اُٹھائے جاتے ہیں جس کو شریعت کی اصطلاح میں رفع کہتے ہیں۔ لیکن جو مومن نہیں ہیں اور جو
خدا تعالیٰ سے صاف تعلقات نہیں رکھتے یہ زندگی ان کو نہیں ملتی اور نہ یہ صفات ان کو حاصل ہوتی
ہیں۔ اس لئے وہ لوگ مردہ کے حکم میں ہوتے ہیں ۔ پس اگر خدا تعالیٰ روحوں کا پیدا کرنے والا نہ
ہوتا تو وہ اپنے قادرا نہ تصرف سے مومن اور غیر مومن میں یہ فرق دکھلا نہ سکتا۔ منہ