عیسائیت یا پولوسیت؟
چشمۂ مسیحی
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
چشمه سیحی
نام و نشان نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کے بارہ میں توریت کی وہی تعلیم ہے جو قرآن کی تعلیم ہے۔ پس
افسوس ہے ایسی قوم پر جو ایسے اعتقاد پر اڑی بیٹھی ہے کہ نہ تو وہ تعلیم توریت میں موجود ہے
۵۵) اور نہ قرآن شریف میں ہے بلکہ سچ تو یہ ہے کہ تثلیث کی تعلیم انجیل میں بھی موجود نہیں ۔
انجیل میں بھی جہاں جہاں تعلیم کا بیان ہے ان تمام مقامات میں تثلیث کی نسبت اشارہ تک
نہیں بلکہ خدائے واحد لاشریک کی تعلیم دیتی ہے۔ چنانچہ بڑے بڑے معاند پادریوں کو یہ
بات ماننی پڑی ہے کہ انجیل با میں تثلیث کی تعلیم نہیں ہیں ۔ ۔ اب یہ سوال ہوگا کہ عیسائی مذہب میں
تثلیث کہاں سے آئی؟ اس کا جواب محقق عیسائیوں نے یہ دیا ہے کہ یہ تثلیث یونانی عقیدہ
سے لی گئی ہے۔ یونانی لوگ تین دیوتاؤں کو مانتے تھے جس طرح ہندوترے مورتی کے قائل
ہیں ۔ اور جب پولوس نے یہودیوں کی کی طرف رخ کیا اور چونکہ وہ یہ چاہتا تھا کہ کسی طرح
یونانیوں کو عیسائی مذہب میں داخل کرے اس لئے اُس نے یونانیوں کے خوش کرنے کے
لئے بجائے تین دیوتاؤں کے تین اقنوم اس مذہب میں قائم کر دیئے ورنہ حضرت عیسی کی بلا
کو بھی معلوم نہ تھا کہ اقنوم کسی چیز کا نام ہے۔ ان کی تعلیم خدا تعالیٰ کی نسبت تمام نبیوں کی
طرح ایک سادہ تعلیم تھی کہ خدا واحد لاشریک ہے۔ پس یاد رکھنا چاہیے کہ یہ مذہب جو
عیسائی مذہب کے نام سے شہرت دیا جاتا ہے۔ دراصل پولوسی مذہب ہے نہ مسیحی کیونکہ
۵۲) حضرت مسیح نے کسی جگہ تثلیث کی تعلیم نہیں دی اور وہ جب تک زندہ رہے خدائے واحد
لاشریک کی تعلیم دیتے رہے اور بعد ان کی وفات کے ان کا بھائی یعقوب بھی جو ان کا جانشین
تھا اور ایک بزرگوار انسان تھا توحید کی تعلیم دیتا رہا۔ اور پولوس نے خواہ نخواہ اس بزرگ سے
مخالفت شروع کر دی اور اس کے عقائد صحیحہ کے مخالف تعلیم دینا شروع کیا۔ اور انجام کار
پولوس اپنے خیالات میں یہاں تک بڑھا کہ ایک نیا مذہب قائم کیا اور توریت کی پیروی
سے اپنی جماعت کو بکلی علیحدہ کر دیا اور تعلیم دی کہ مسیحی مذہب میں مسیح کے کفارہ کے بعد
شریعت کی ضرورت نہیں اور خون مسیح گناہوں کے دور کرنے کے لئے کافی ہے۔ توریت
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے یونانیوں “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)
چشمه سیحی
کی پیروی ضروری نہیں اور پھر ایک اور گند اس مذہب میں ڈال دیا کہ اُن کے لئے سو رکھانا
حلال کر دیا حالانکہ حضرت مسیح انجیل میں سور کو نا پاک قرار دیتے ہیں تبھی تو انجیل میں ان کا
قول ہے کہ اپنے موتی سؤروں کے آگے مت پھینکو۔ پس ؟ ۔ پس جب کہ پاک تعلیم کا نام حضرت مسیح
نے موتی رکھا ہے تو اس مقابلہ سے صریح معلوم ہوتا ہے کہ پلید کا نام انہوں نے سؤر رکھا ہے
اصل بات یہ ہے کہ یونانی سور کو کھایا کرتے تھے جیسا کہ آج کل تمام یورپ کے لوگ سور
کھاتے ہیں۔ اس لئے پولوس نے یونانیوں کے تالیف قلوب کے لئے سو ر بھی اپنی جماعت ۵۷﴾
کے لئے حلال کر دیا حالانکہ توریت میں لکھا ہے کہ وہ ابدی حرام ہے اور اس کا چھونا بھی ا
نا جائز ہے۔ غرض اس مذہب میں تمام خرابیاں پولوس سے پیدا ہوئیں ۔ حضرت مسیح تو وہ
بے نفس انسان تھے جنہوں نے یہ بھی نہ چاہا کہ کوئی ان کو نیک انسان کہے مگر پولوس نے اُن کو
خدا بنا دیا جیسا کہ انجیل میں لکھا ہے کہ کسی نے حضرت مسیح کو کہا کہ اے نیک اُستاد ! انہوں
نے اُس کو کہا کہ تو مجھے کیوں نیک کہتا ہے ۔ اُن کا وہ کلمہ جو صلیب پر چڑھائے جانے کے وقت
اُن کے منہ سے نکلا کیسا تو حید پر دلالت کرتا ہے کہ انہوں نے نہایت عاجزی سے کہا۔ ایلی
ايلى لما سبقتانی یعنی اے میرے خدا! اے میرے خدا! تو نے مجھے کیوں چھوڑ دیا۔ کیا جو
شخص اس عاجزی سے خدا
، خدا
کو پکارتا ہے اور اقرار کرتا ہے کہ خدا میرا رب ہے اُس کی نسبت کوئی
عقلمند گمان کر سکتا ہے کہ اس نے در حقیقت خدائی کا دعویٰ کیا تھا ؟ اصل بات یہ ہے کہ جن لوگوں
کو خدا تعالیٰ سے محبت ذاتیہ کا تعلق ہوتا ہے بسا اوقات استعارہ کے رنگ میں خدا تعالیٰ اُن سے
ایسے کلمے اُن کی نسبت کہلا دیتا ہے کہ نادان لوگ ان کی ان کلموں سے خدائی ثابت کرنا چاہتے
ہیں۔ چنانچہ میری نسبت مسیح سے بھی زیادہ وہ کلمات فرمائے گئے ہیں جیسا کہ اللہ تعالیٰ مجھے ﴿۵۸)
☆
ایک دفعہ شفی رنگ میں میں نے دیکھا کہ میں نے نئی زمین اور نیا آسمان پیدا کیا اور پھر میں نے کہا
چشمه سیحی
مخاطب کر کے فرماتا ہے : يا قمر يا شمس انت منی و انا منک یعنی اے چاند ! اور
اےسورج ! تو مجھ سے ہے اور میں تجھ سے ۔ اب اس فقرہ کو جو شخص چاہے کسی طرف کھینچ لے
مگر اصل معنے اس کے یہ ہیں کہ اول خدا نے مجھے قمر بنایا کیونکہ میں قمر کی طرح اس حقیقی شمس
سے ظاہر ہوا اور پھر آپ قمر بنا کیونکہ میرے ذریعہ سے اُس کے جلال کی روشنی ظاہر ہوئی اور
ہوگی ۔ یعقوب حضرت عیسی کا بھائی جو مریم کا بیٹا تھا وہ در حقیقت ایک راستباز آدمی تھا۔ وہ
تمام باتوں میں توریت پر عمل کرتا تھا اور خدا کو واحد لاشریک جانتا تھا اور سؤر کو حرام سمجھتا تھا۔
اور یہودیوں کی طرح بیت المقدس کی طرف نماز پڑھتا تھا اور جیسا کہ چاہیے تھا وہ اپنے تئیں
ایک یہودی سمجھتا تھا۔ صرف یہ تھا کہ حضرت عیسی کی نبوت پر ایمان رکھتا تھا۔ لیکن پولوس نے
بیت المقدس سے بھی نفرت دلائی۔ آخر خدا تعالیٰ کی غیرت نے اس کو پکڑا اور ایک بادشاہ نے
اس کو سولی دے دیا اور اس طرح پر اس کا خاتمہ ہوا۔ حضرت عیسی علیہ السلام چونکہ صادق اور
۵۹ خدا تعالیٰ کی طرف سے تھے اس لئے وہ سولی سے نجات پاگئے اور خدا تعالیٰ نے اُن کو سولی پر
سے زندہ بچالیا لیکن چونکہ پولوس نے سچائی کو چھوڑ دیا تھا اس لئے وہ لکڑی پر لٹکایا گیا۔
یادر ہے کہ پولوس حضرت عیسی علیہ السلام کی زندگی میں آپ کا جانی دشمن تھا اور پھر
کہ آؤ اب انسان کو پیدا کریں۔ اس پر نادان مولویوں نے شور مچایا کہ دیکھو اب اس شخص نے
خدائی کا دعوی کیا حالانکہ اُس کشف سے یہ مطلب تھا کہ خدا میرے ہاتھ پر ایک ایسی تبدیلی پیدا
کرے گا کہ گویا آسمان اور زمین نئے ہو جائیں گے۔ اور حقیقی انسان پیدا ہوں گے۔ اسی طرح
ایک دفعہ مجھے خدا نے مخاطب کر کے فرمایا ۔ انت منی بمنزلة اولادى۔ انت منى بمنزلة
لا يعلمها الخلق یعنی تو مجھ سے بمنزلہ اولاد کے ہے اور تجھے مجھ سے وہ نسبت ہے جس کو دنیا
نہیں جانتی۔ تب مولویوں نے اپنے کپڑے پھاڑے کہ اب کفر میں کیا شک رہا اور اس آیت کو
بھول گئے فَاذْكُرُوا اللَّهَ كَذِكْرِكُمْ آبَاءَكُمْ منه
بقیه حاشيه
البقرة : ٢٠١
L
چشمه سیحی
آپ کی وفات کے بعد جیسا کہ یہودیوں کی تاریخ میں لکھا ہے اس کے عیسائی ہونے کا
موجب اس کے اپنے بعض نفسانی اغراض تھے جو یہودیوں سے وہ پورے نہ ہو سکے ۔
اس لئے وہ ان کو خرابی پہنچانے کے لئے عیسائی ہو گیا اور ظاہر کیا کہ مجھے کشف کے طور پر
حضرت مسیح ملے ہیں اور میں اُن پر ایمان لایا ہوں اور اُس نے پہلے پہل تثلیث کا خراب پودہ
دمشق میں لگایا۔ اور یہ پولوسی تثلیث دمشق سے ہی شروع ہوئی۔ اسی کی طرف احادیث نبویہ
میں اشارہ کر کے کہا گیا کہ آنے والا مسیح دمشق کی مشرقی طرف نازل ہو گا یعنی اس کے آنے پر
تثلیث کا خاتمہ ہوگا اور انسانی دل توحید کی طرف رغبت کرتے جائیں گے اور مشرقی طرف
سے مسیح کا نازل ہونا اُس کے غلبہ کی طرف اشارہ ہے کیونکہ روشنی جب ظاہر ہوتی ہے تو
تاریکی پر غالب آجاتی ہے۔
صاف ظاہر ہے کہ اگر پولوس حضرت مسیح کے بعد ایک رسول کے رنگ میں ظاہر ہونے ﴿۲۰﴾
والا تھا جیسا کہ خیال کیا گیا ہے تو ضرور حضرت مسیح اُس کی نسبت کچھ خبر دیتے خاص کر
کے اس وجہ سے تو خبر دینا نہایت ضروری تھا کہ جبکہ پولوس حضرت عیسی کی حیات کے تمام
زمانہ میں حضرت عیسی سے سخت برگشتہ رہا اور ان کے دکھ دینے کے لئے طرح طرح کے
منصوبے کرتا رہا تو ایسا شخص ان کی وفات کے بعد کیوں کر امین سمجھا جا سکتا ہے۔ بجز اس
کے کہ خود حضرت مسیح کی طرف سے اس کی نسبت کھلی کھلی پیشگوئی پائی جائے اور اس میں
صاف طور پر درج ہو کہ اگر چہ پولوس میری حیات میں میرا سخت مخالف رہا ہے اور مجھے
دکھ دیتا رہا ہے لیکن میرے بعد وہ خدا تعالیٰ کا رسول اور نہایت مقدس آدمی ہو جائے گا۔
بالخصوص جبکہ پولوس ایسا آدمی تھا کہ اس نے موسی کی توریت کے برخلاف اپنی طرف سے نئی
تعلیم دی۔ سؤر حلال کیا۔ ختنہ کی رسم تو توریت میں ایک مؤکد رسم تھی اور تمام نبیوں کا
یادر ہے کہ قادیان جو میری سکونت کی جگہ ہے عین دمشق کی شرقی طرف ہے۔ سو آج وہ پیشگوئی
پوری ہوئی جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی تھی ۔ منہ