اس امت اور پچھلی امتوں میں فرق
چشمۂ مسیحی
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
چشمه سیحی
سکھلائی گئی کہ اُن تمام متفرق کمالات کو مجھ سے طلب کرو۔ پس ظاہر ہے کہ جب متفرق ۶۶
کمالات ایک جگہ جمع ہو جائیں گے تو وہ مجموعہ متفرق کی نسبت بہت بڑھ جائے گا ۔ اسی بنا پر
کہا گیا کہ كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ لیے یعنی تم اپنے کمالات کے رو سے
سب اُمتوں سے بہتر ہو۔
اب یہ بھی جاننا چاہیے کہ یہ کمالات متفرقہ اس امت میں جمع کرنے کا کیوں وعدہ
دیا گیا ؟ اس میں بھید یہ ہے کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم جامع کمالات متفرقہ ہیں جیسا کہ
قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَبِهَدهُمُ اقْتَدِہ کے یعنی تمام نبیوں کو جو ہدایتیں ملی
تھیں اُن سب کا اقتدا کر ۔ پس ظاہر ہے کہ جو شخص ان تمام متفرق ہدایتوں کو اپنے اندر جمع
کرے گا اس کا وجود ایک جامع وجود ہو جائے گا اور تمام نبیوں سے وہ افضل ہوگا پھر جو شخص
اس نبی جامع الکمالات کی پیروی کرے گا ۔ ضرور ہے کہ ظلی طور پر وہ بھی جامع الکمالات ہو۔
پس اس دعا کے سکھلانے میں جو سورہ فاتحہ میں ہے یہی راز ہے کہ تا کاملین اُمت جو نبی
جامع الکمالات کے پیرو ہیں وہ بھی جامع الکمالات ہو جائیں۔ پس افسوس اُن لوگوں پر جو
اس اُمت کو ایک مردہ امت خیال کرتے ہیں۔ اور خدا تو جامع الکمالات ہونے کے لئے اُن ۶۷﴾
کو دعا سکھلاتا ہے مگر وہ محض مردہ رہنا چاہتے ہیں۔ اُن کے نزدیک یہ بڑے گناہ کی بات ہے
کہ مثلاً کوئی یہ دعوی کرے کہ میرے پر مسیح ابن مریم کی طرح وحی نازل ہوتی ہے اُن کے
☆
یہ لوگ جو مولوی کہلاتے ہیں ہمارے سید و مولی خیر الرسل وافضل الانبیاء آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک کرتے ہیں جبکہ کہتے ہیں کہ اس امت میں عیسی بن مریم کا مثیل
کوئی نہیں آ سکتا تھا اس لئے ختم نبوت کی مہر کو توڑ کر اسی اسرائیلی عیسی کو کسی وقت خدا
تعالی دوبارہ دنیا میں لائے گا اور اس اعتقاد سے صرف ایک گناہ نہیں بلکہ دو گناہ
کے مرتکب ہوتے ہیں (۱) اوّل یہ کہ ان کو یہ اعتقاد رکھنا پڑتا ہے کہ جیسا کہ ایک بندہ
خدا کا عیسی نام جس کو عبرانی میں یسوع کہتے ہیں تین برس تک موسیٰ رسول اللہ کی شریعت
ال عمران: ااا
الانعام : 91
چشمه سیحی
نزدیک ایسا شخص کافر ہے کیونکہ قیامت تک خدا کے مکالمہ اور مخاطبہ کا دروازہ بند ہے۔
تعجب کہ یہ لوگ اس قدر تو مانتے ہیں کہ اب بھی خدا تعالی سنتا ہے جیسا کہ پہلے سنتا تھا مگر یہ
نہیں مانتے کہ اب بھی وہ بولتا ہے جیسا کہ پہلے بولتا تھا حالانکہ اگر وہ اس زمانہ میں بولتا نہیں
بقیه حاشیه
کی پیروی کر کے خدا کا مقرب بنا اور مرتبہ نبوت پایا۔ اس کے مقابل پر اگر کوئی شخص بجائے تمہیں
برس کے پچاس برس بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرے تب بھی وہ مرتبہ نہیں پاسکتا گویا
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کوئی کمال نہیں بخش سکتی اور نہیں خیال کرتے کہ اس صورت
میں لازم آتا ہے کہ خدا کا یہ دعا سکھلانا کہ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کے ایک دھوکا دینا
ہے اور ان کا اعتقاد ہے کہ باعتبار اپنی دوبارہ آمد کے خاتم الانبیاء عیسی ہی ہے اور وہی آخری قاضی اور
حکم ہے اور نہیں سمجھتے کہ اس پیشگوئی سے خدا کا تو یہ مقصود تھا کہ جیسا کہ اسی امت میں مثیل یہود
پیدا ہوں گے ایسا ہی اسی امت میں سے مثیل عیسی بھی پیدا کرے جو ایک پہلو سے امتی ہو اور ایک
پہلو سے نبی ہو۔ عیسی بن مریم تو ان دونوں ناموں کا جامع نہیں ہو سکتا۔ کیونکہ امتی وہ ہوتا ہے جو
محض نبی متبوع کی پیروی سے کمال پاوے مگر عیسی تو پہلے کمال پاچکا (۲) اور دوسرا گناہ ان
لوگوں کا یہ ہے کہ قرآن شریف کی نص صریح کے برخلاف حضرت عیسی کو زندہ تصور کرتے ہیں۔
قرآن شریف میں صریح یہ آیت موجود ہے فَلَمَّا تَوَفَيْتَنِي كُنْتَ انْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ ۔ اور
اس آیت کے معنے یہ لوگ یہ کرتے ہیں کہ جب کہ تو نے مع جسم عنصری مجھ کو آسمان پر اُٹھا لیا۔ یہ
عجیب لغت ہے جو حضرت عیسی سے ہی خاص ہے۔ افسوس اتنا بھی نہیں سوچتے کہ جیسا کہ قرآن
شریف میں تصریح ہے یہ سوال حضرت عیسی سے قیامت کے دن ہوگا ۔ پس ان معنوں سے جو
لفظ متوفیک کے کئے جاتے ہیں لازم آتا ہے کہ حضرت عیسی تو فوت ہونے سے پہلے ہی قیامت
کے دن اللہ جل شانہ کے سامنے حاضر ہو جائیں گے اور اگر کہو کہ آیت فلما تو فیتنی کے یہ
معنی ہیں کہ جبکہ تو نے مجھ کو وفات دے دی تو پھر مجھ کو کیا خبر تھی کہ میرے مرنے کے بعد میری اُمت
نے کیا طریق اختیار کیا تو یہ معنے بھی اُن کے عقیدہ کی رُو سے غلط ٹھہرتے ہیں اور دونوں معنوں
ا الفاتحة :
المائدة : ١١٨
چشمه سیحی
تو پھر سننے پر بھی کوئی دلیل نہیں۔ خدا تعالیٰ کی صفات کو معطل کرنے والے سخت بد قسمت
لوگ ہیں اور در حقیقت یہ لوگ اسلام کے دشمن ہیں۔ ختم نبوت کے ایسے معنے کرتے ہیں جس
سے نبوت ہی باطل ہوتی ہے۔ کیا ہم ختم نبوت کے یہ معنے کر سکتے ہیں کہ وہ تمام برکات جو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی سے ملنی چاہئیں تھے وہ سب بند ہو گئے اور اب خدا تعالیٰ
کے مکالمہ مخاطبہ کی خواہش کرنا لا حاصل ہے ۔ لعنة الله على الكاذبين - کیا یہ لوگ بتلا
سکتے ہیں کہ اس صورت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کا فائدہ کیا ہوا۔ جن لوگوں ﴿۲۸﴾
کے ہاتھ میں بجز گذشتہ قصوں کے اور کچھ نہیں اُن کا مذہب مردہ ہے اور معرفت الہی کا اُن پر
دروازہ بند ہے مگر اسلام مذہب زندہ ہے اور خدا تعالیٰ قرآن شریف میں مسلمانوں کو
سورہ فاتحہ میں گذشتہ نبیوں کا وارث ٹھہراتا ہے اور دعا سکھلاتا ہے کہ جو پہلے نبیوں کو
نعمتیں دی گئی تھیں وہ طلب کریں مگر جس کے ہاتھ میں صرف قصے ہیں وہ کیوں کر وارث
کے رو سے خدا تعالیٰ عیسی کو ایسے عذر باطل کا یہ جواب دے سکتا ہے کہ تو میرے سامنے جھوٹ کیوں
بولتا ہے کہ مجھے کچھ بھی خبر نہیں کیونکہ تو تو دوبارہ دنیا میں گیا تھا اور دنیا میں چالیس برس تک رہا تھا
اور نصاری سے لڑائیاں کی تھیں اور صلیب کو تو ڑا تھا۔ ماسوا اس کے ان معنوں کے رُو سے یہ لازم
آتا ہے کہ جب تک حضرت عیسی زندہ رہے عیسائی نہیں بگڑے بلکہ اُن کی موت کے بعد بگڑے
پس اس سے تو ان لوگوں کو مانا پڑتا ہے کہ عیسائی اب تک حق پر ہیں کیونکہ اب تک حضرت عیسی ۶۹
آسمان پر زندہ موجود ہیں ۔ افسوس ! ندامت سے مر جاؤ! اور بالآخر یاد رہے کہ اگر ایک امتی کو جو
محض پیروی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے درجہ وحی اور الہام اور نبوت کا پاتا ہے نبی کے نام کا
اعزاز دیا جائے تو اس سے مہر نبوت نہیں ٹوٹتی کیونکہ وہ اُمتی ہے اور اس کا اپنا وجود کچھ نہیں اور
اس کا کمال نبی متبوع کا کمال ہے اور وہ صرف نبی نہیں کہلا تا بلکہ نبی بھی اور اُمتی بھی مگر کسی
ایسے نبی کا دوبارہ آنا جو اُمتی نہیں ہے ختم نبوت کے منافی ہے ۔ منہ