الٰہی محبت کیسے پروان چڑھتی ہے؟
چشمۂ مسیحی
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
چشمه سیحی
کہلا سکتا ہے ۔ افسوس ان لوگوں پر کہ ان لوگوں کے آگے تمام برکات کا چشمہ کھولا گیا۔
مگر یہ نہیں چاہتے کہ ایک گھونٹ بھی اس میں سے پئیں ۔
اب پھر ہم پہلے کلام کی طرف رجوع کر کے لکھتے ہیں کہ نجات کا سرچشمہ جیسا
کہ ہم پہلے لکھ چکے ہیں محبت اور معرفت ہے ۔ اور معرفت ایک ایسی چیز ہے کہ جس قدر
معرفت زیادہ ہوتی ہے اسی قدر محبت بھی زیادہ ہوتی ہے کیونکہ محبت کے جوش مارنے کا
باعث حسن یا احسان ہے۔ یہ دونوں چیزیں ہیں جن کی وجہ سے محبت جوش مارتی ہے ۔
پس جبکہ انسان کو خدا تعالیٰ کے حسن اور احسان کا علم ہوتا ہے اور وہ اس بات کا مشاہدہ کر
لیتا ہے کہ وہ ہما را خدا اپنی نا محدود ذاتی خوبیوں کی وجہ سے کیسا حسین ہے اور پھر کس
طرح پر اس کے نامتنا ہی احسان ہم پر احاطہ کر رہے ہیں تو اس علم کے بعد بالطبع انسان کی
وہ محبت جو ازل سے اس کی فطرت میں مرکوز ہے جوش مارتی ہے اور جیسا کہ خدا تعالیٰ
سب سے زیادہ جمال با کمال سے متصف اور متواتر احسان اور فیضان کی صفت سے
موصوف ہے ایسا ہی بندہ جو اس کا طالب ہے بعد معرفت ان صفات کے اس سے ایسی
محبت کرتا ہے کہ کسی کو اس کا ثانی نہیں سمجھتا۔ تب نہ صرف زبان سے سے بلکہ عملی طور پر
☆
جیسا کہ ہم بار بار لکھ چکے ہیں معرفت تامہ جناب الہی کی بجز وحی الہی اور مکالمہ اور مخاطبہ
حضرت احدیت اور ایسے عظیم الشان نشانوں کے جو وحی الہی کے ذریعہ سے ظاہر ہوں اور خدا تعالیٰ
کی اس قدرت پر دلالت کریں جو اس کی الوہیت اور جبروت کا کھلا کھلا نشان ہو حاصل نہیں ہو سکتی
وہی معرفت ہے جس کے حق کے طالب بھوکے اور پیاسے ہوتے ہیں۔ وہی معرفت ہے جس کے
پانے کے بغیر وہ مر ہی جاتے ہیں۔ پس کیا وہ معرفت اسلام میں موجود نہیں۔ اور کیا اسلام ایک خشک
اور مردہ مذہب ہے۔ لعنة الله على الكاذبين ۔ بلکہ اسلام ہی ایک ایسا مذہب ہے جو
زندہ ہے اور اپنے پیرو کو زندگی بخشتا ہے۔ وہی ہے جو اسی دنیا میں ہمیں خدا دکھلا دیتا ہے اس کی
چشمه سیحی
اس کو واحد لاشریک جانتا ہے اور اُس کی خوبیوں اور اخلاق کا عاشق ہو جاتا ہے اور گو محبت الہی
کا تخم ازل سے انسان کی سرشت میں رکھا گیا تھا مگر اس تخم کی آب پاشی معرفت ہی کرتی ہے
کیونکہ کوئی محبوب بجز معرفت کے اور بجز تجلیات حسن اور جمال اور اخلاق اور وصال
کے کسی عاشق کو اپنی طرف کھینچ نہیں سکتا۔ اور جب معرفت تامہ حاصل ہو جاتی ہے تبھی وہ
وقت آتا ہے کہ محبت الہی کا ایک چمکتا ہوا شعلہ انسان کے دل پر گرتا ہے اور یکدفعہ اس کو
خدا تعالیٰ کی طرف کھینچ لیتا ہے۔ تب انسانی روح محبوب از لی کے آستانہ پر عاشقانہ انکسار کے ﴿۷۰)
ساتھ گرتی ہے اور حضرت احدیت کے دریائے نا پیدا کنار میں غوطہ لگا کر ایسی پاک وصاف
ہو جاتی ہے کہ تمام سفلی کثافتیں دور ہو جاتی ہیں اور ایک نورانی تبدیلی اس کے اندر پیدا
ہو جاتی ہے۔ تب وہ روح نا پاک باتوں سے ایسی نفرت کرتی ہے جیسا کہ خدا تعالیٰ کو
نفرت ہے اور خدا کی رضا اس کی رضا ہو جاتی ہے اور خدا کی خوشنودی اس کی خوشنودی ہو
جاتی ہے لیکن جیسا کہ ہم ابھی لکھ چکے ہیں اس اعلیٰ درجہ کی محبت کے جوش مارنے کے لئے
یہ ضروری ہے کہ سالک جو خدا تعالیٰ کی طلب میں ہے خدا کے حسن اور احسان پر بخوبی
اطلاع پاوے۔ اور در حقیقت اس کے دل میں ذہن نشین ہو جائے کہ خدا تعالیٰ اپنی ذات
میں وہ خوب وہ خوبیاں اور حسن اور : اور جمال رکھتا ہے کہ جن کی کوئی انتہا نہیں ۔ اور ایسا ہی ا ما اس قدر
اس کے احسان ہیں اور اس قدر احسان کرنے کے لئے وہ طیار ہے کہ اس سے بڑھ کر ممکن
ہی نہیں ۔ اور خدا تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس کامل معرفت کا سامان اس اُمت کو کامل طور پر اے
بقیه حاشيه
برکت سے ہم وحی الہی پاتے ہیں اور اس کی برکت سے بڑے بڑے نشان ہم سے ظاہر ہوتے
ہیں۔ دنیا کے تمام مذہب مر گئے ان میں کچھ بھی برکت اور روشنی نہیں ۔ ان کے ذریعہ سے ہم خدا
کے ساتھ گفتگو نہیں کر سکتے ۔ ان کے ذریعہ سے ہم خدا کے معجزانہ کام نہیں دیکھ سکتے ۔ کوئی ہے !! جو
ان برکات میں ہمارا مقابلہ کرے۔ منہ