اسلامی تصورِ خدا
چشمۂ مسیحی
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
چشمه سیحی
دیا گیا ہے۔ اور ہم خدا تعالیٰ کی خوبیوں کے بیان کرنے میں اُس کی جناب میں شرمندہ
نہیں ہیں اور جہاں تک خوبی تصور میں آسکتی ہے ہم وہ تمام خوبیاں خدا تعالیٰ کی ذات
اور صفات میں مانتے ہیں ۔ نہ ہم آریوں کی طرح یہ اعتقاد رکھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کسی روح
یا کسی ذرہ کے پیدا کرنے پر قادر نہیں اور نہ ان کی طرح ہم یہ کہتے ہیں کہ نعوذ باللہ وہ ایسا
بخیل ہے کہ نجات ابدی کسی کو دینا نہیں چاہتا اور نہ یہ کہتے ہیں کہ وہ دینے پر قادر نہیں
اور نہ ہم آریہ سماج والوں کی طرح یہ کہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے وحی کا دروازہ بند
ہے اور نہ ہم اُن کی طرح یہ کہتے ہیں کہ وہ ایسا سخت دل ہے کہ کسی بندہ کی توبہ قبول نہیں کرتا
اور ایک گناہ کے لئے کروڑہا جونوں میں ڈالتا رہتا ہے۔ اور نہ ہم یہ کہتے ہیں کہ وہ تو بہ
قبول کرنے پر قادر نہیں اور نہ ہم عیسائیوں کی طرح یہ کہتے ہیں کہ ہمارا خدا ایسا خدا ہے کہ وہ
کسی زمانہ میں مر بھی گیا تھا اور یہودیوں کے ہاتھ میں گرفتار بھی ہوا اور زندان میں بھی داخل
کیا گیا اور صلیب پر کھینچا گیا اور وہ ایک عورت کے پیٹ سے پیدا ہوا اور اس کے اور بھائی
۷۲ بھی تھے اور نہ ہم عیسائیوں کی طرح نعوذ باللہ یہ کہتے ہیں کہ وہ تین دن کے لئے گناہوں کا
ایک عیسائی یہ بات کہہ کر کہ اس کا خدا کسی زمانہ میں تین دن تک مرا رہا تھا کس درجہ اندر ہی اندر
اپنے اس قول سے ندامت اٹھاتا ہے اور کس قدر خود روح اُس کی اُسے ملزم کرتی ہے کہ کیا خدا بھی مرا
کرتا ہے۔ اور جو ایک مرتبہ مر چکا اس پر کیونکر بھروسہ کیا جائے کہ پھر نہیں مرے گا۔ پس ایسے خدا کی
زندگی پر کوئی دلیل نہیں بلکہ کیا معلوم کہ شاید مر ہی گیا ہو۔ کیونکہ اب زندوں کے اُس میں آثار نہیں
پائے جاتے ۔ وہ اپنے خدا خدا کرنے والوں کو کوئی جواب نہیں دے سکتا۔ کوئی معجزانہ کام نہیں دکھلا سکتا ۔
پس یقیناً سمجھو کہ وہ خدا مر گیا ہے اور سری نگر محلہ خان یار میں اس کی قبر ہے۔ رہے آریہ سماج
والے ۔ سوان کی روحوں کا تو کوئی خدا ہی نہیں ۔ وہ خود بخود قدیم سے چلی آتی اور انا دی ہیں ۔ منہ
چشمه سیحی
بھارا تارنے کے لئے دوزخ میں بھی گیا تھا اور وہ اپنے بندوں کو گنا ہوں سے نجات نہیں دے
سکتا تھا جب تک آپ ان کے عوض نہ مرتا اور تین دن کے لئے دوزخ میں نہ جاتا اور نہ ہم
عیسائیوں کی طرح یہ کہتے ہیں کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد وحی اور الہام پر مہر لگ گئی
ہے اور اب خدا تعالیٰ کے مکالمہ اور مخاطبہ کا دروازہ بند ہے کیونکہ خدا تعالیٰ سورہ فاتحہ میں ہمیں
تمام نبیوں کی متفرق نعمتوں کے وارث ٹھہراتا ہے اور اس امت کو خیر الامم قرار دیتا ہے۔ پس
بلا شبہ خدا تعالیٰ کا حسن اور احسان جو سر چشمہ محبت کا ہے سب سے زیادہ اس پر ایمان لانا ہمارے
حصہ میں آگیا ہے اور مسلمانوں میں سے سخت نادان اور بد قسمت وہ لوگ ہیں جو اس کے کمال
حسن اور احسان کے انکاری ہیں ۔ ایک طرف تو اس کی مخلوق کو اس کی ص کی صفات خاصہ میں
حصہ دار ٹھہرا کر توحید باری پر دھبہ لگاتے اور اُس کے حسن وحدانیت کی چمک کو شراکت غیر سے
مسلمانوں کو خاص کر اہل حدیث کو توحید کا بڑا دعویٰ تھا مگر افسوس اُن پر بھی یہ مثل صادق آئی کہ
مچھر چھاننا اور اونٹ نگلنا ۔ کیا ایسے لوگوں کو ہم موحد کہہ سکتے ہیں کہ ایک طرف تو حضرت
عیسی کو خدا تعالیٰ کی طرح وحدہ لاشریک سمجھتے ہیں ۔ وہی ہے جو مع جسم عنصری آسمان پر گیا اور وہی
ہے جو کسی دن مع جسم عنصری زمین پر آئے گا اور اُسی نے پرندے پیدا کئے ۔ ہمارے نبی صلی اللہ
علیہ وسلم سے کافروں نے قسمیں کھا کر بار بار سوال کیا کہ آپ مع جسم عنصری آسمان پر چڑھ کے
دکھلائیے ہم ابھی ایمان لائیں گے ان کو جواب دیا گیا کہ قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا
بَشَرًا رَسُولاً لا یعنی ان کو کہہ دے کہ میرا خدا عہد شکنی سے پاک ہے اور بموجب اس کے قول کے
مع جسم عنصری آسمان پر نہیں جا سکتا کیونکہ یہ امر خدا کے وعدہ کے برخلاف ہے۔ وجہ یہ کہ وہ فرماتا
ہے کہ فِيهَا تَحْيَوْنَ وَفِيهَا تَمُوْتُوْنَ * وَلَكُمْ فِي الْأَرْضِ مُسْتَقَرٌّ کے پس کیا ہم سمجھیں
کہ حضرت عیسی کو آسمان پر پہنچانے کے وقت خدا تعالیٰ کو اپنا یہ وعدہ یاد نہ رہایا عیسی بشر نہیں تھا۔
اگر عیسی مع جسم عنصری آسمان پر گیا ہے تو قرآن کے بیان کے رو سے لازم آتا ہے کہ عیسی بشر نہیں
تھا۔ پھر دوسری طرف ان مدعیان اسلام نے دجال کے بھی وہ صفات بیان کئے ہیں جن سے
اس کا خدا ہونا لازم آتا ہے ۔ یہ تو حید اور یہ دعوئی ۔ افسوس ! منه
بنی اسرائیل ۹۴
الاعراف : ٢٦
الاعراف: ۲۵