گناہ کے زہر کا تریاق خدا کی محبت ہے
چشمۂ مسیحی
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
چشمه سیحی
رکھا ہے جو دوسروں کو روشن کرتا ہے اور اپنی روشنی کا اثر ڈال کر دوسروں کو اپنی مانند بنا دیتا
ہے اور اگر نعوذ باللہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم میں فیض روحانی نہیں تو پھر دنیا میں آپ کا
مبعوث ہونا ہی عبث ہوا اور دوسری طرف خدا تعالیٰ بھی دھوکا دینے والا ٹھہرا جس نے دعا
تو یہ سکھلائی کہ تم تمام نبیوں کے کمالات طلب کرو مگر دل میں ہرگز یہ ارادہ نہیں تھا کہ یہ
کمالات دیئے جائیں گے بلکہ یہ ارادہ تھا کہ ہمیشہ کے لئے اندھا رکھا جائے گا۔
لیکن اے مسلمانو ! ہشیار ہو جاؤ کہ ایسا خیال سراسر جہالت اور نادانی ہے اگر اسلام ایسا ۷۵
ہی مردہ مذہب ہے تو کس قوم کو تم اس کی طرف دعوت کر سکتے ہو ؟ کیا اس مذہب کی لاش جاپان
لے جاؤ گے یا یورپ کے سامنے پیش کرو گے؟ اور ایسا کون بیوقوف ہے جو ایسے مردہ مذہب پر
عاشق ہو جائے گا جو بمقابلہ گذشتہ مذہبوں کے ہر ایک برکت اور روحانیت سے بے نصیب
ہے۔ گذشتہ مذہبوں میں عورتوں کو بھی الہام ہوا جیسا کہ موسی کی ماں اور مریم کو مگر تم مرد ہو کر
ان عورتوں کے برابر بھی نہیں بلکہ اے نادانو !! اور آنکھوں کے اندھو !!! ہمارے نبی صلی اللہ
علیہ وسلم اور ہمارے سید و مولی (اس پر ہزار ہا سلام) اپنے افاضہ کے رو سے تمام انبیاء سے
سبقت لے گئے ہیں کیونکہ گذشتہ نبیوں کا افاضہ ایک حد تک آکر ختم ہو گیا اور اب وہ قو میں اور وہ
مذہب مردے ہیں ۔ کوئی اُن میں زندگی نہیں مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا روحانی فیضان
قیامت تک جاری ہے ۔ اسی لئے باوجود آپ کے اس فیضان کے اس اُمت کے لئے ضروری
نہیں کہ کوئی مسیح باہر سے آوے بلکہ آپ کے سایہ میں پرورش پانا ایک ادنی انسان کو مسیح بنا سکتا
ہے جیسا کہ اُس نے اس عاجز کو بنایا۔
اب پھر ہم اپنے اصل کلام کی طرف رجوع کر کے لکھتے ہیں کہ اسلام نے جو
چشمه سیحی
طریق نجات کا پیش کیا ہے اُس کی فلاسفی یہ ہے کہ انسان کی فطرت میں قدیم سے ایک
طرف تو ایک زہر رکھا گیا ہے جو گناہوں کی طرف رغبت دیتا ہے اور دوسری طرف قدیم
سے انسانی فطرت میں اس زہر کا تریاق رکھا ہے جو خدا تعالیٰ کی محبت ہے ۔ جب سے
انسان بنا ہے یہ دونوں قوتیں اس کے ساتھ چلی آئی ہیں ۔ زہر ناک قوت انسان کے
لئے عذاب کا سامان طیار کرتی ہے۔ اور پھر تریاقی قوت جو محبت الہی کی قوت ہے وہ گناہ
کو یوں جلا دیتی ہے جیسے کہ خس و خاشاک کو آگ جلا دیتی ہے۔ یہ ہرگز نہیں کہ گناہ کی
قوت جو عذاب کا سامان تھی وہ تو قدیم سے انسان کی فطرت میں رکھ دی گئی ہے لیکن
گناہوں سے نجات پانے کے لئے جو سامان ہے وہ کچھ تھوڑی مدت سے پیدا ہوا ہے
یعنی صرف اس وقت سے جبکہ یسوع مسیح نے صلیب پائی ۔ ایسا اعتقاد وہی قبول کرے گا
جو اپنے دماغ میں ایک ذرہ عقل سلیم نہیں رکھتا بلکہ یہ دونوں سامان قدیم سے اور جب
سے کہ انسان پیدا ہوا انسانی فطرت کو دیئے گئے ہیں ۔ یہ نہیں کہ گناہ کے سامان تو پہلے
سے خدا تعالیٰ نے انسانی فطرت میں رکھ دیئے مگر نجات دینے کی دوا ابتدائی ایام میں
اس کو یاد نہ آئی ، چار ہزار برس بعد سوجھی ۔
اب ہم اس مضمون کو ختم کرتے ہیں اور محض اللہ آپ کو صلاح دیتے ہیں کہ اگر
آپ زندہ برکات کے خواہاں ہیں تو اس مسیح کا نام نہ لو جو مدت ہوئی کہ فوت ہو چکا
اور ایک ذرہ اُس کی زندہ برکات موجود نہیں اور اس کی قوم بجائے محبت الہی کی مستی
کے شراب کی مستی میں سب سے زیادہ سبقت لے گئی ہے اور بجائے اس کے کہ آسمانی
مال لیں دنیا کے مال پر فریفتہ ہیں اگر چہ قمار بازی سے ہی لیا جائے بلکہ چاہیے کہ