یہودی تعلیمات اور تورات میں لعنتی قربانی کا کوئی ذکر نہیں
سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اگر نجات اسی طرح حاصل ہو سکتی ہے کہ اول یسوع کو شیطان اور خدا سے برگشتہ اور ﴿۷﴾
خدا سے بیزار ٹھہرایا جائے تو لعنت ہے ایسی نجات پر !!! اس سے بہتر تھا کہ عیسائی اپنے
لئے دوزخ قبول کر لیتے لیکن خدا کے ایک مقرب کو شیطان کا لقب نہ دیتے ۔ افسوس کہ
ان لوگوں نے کیسی بیہودہ اور نا پاک باتوں پر بھروسہ کر رکھا ہے۔ ایک طرف تو خدا کا بیٹا
اور خدا سے نکلا ہوا ۔ اور خدا سے ملا ہوا فرض کرتے ہیں اور دوسری طرف شیطان کا لقب
اس کو دیتے ہیں کیونکہ لعنت شیطان سے مخصوص ہے اور لعین شیطان کا نام ہے اور لعنتی وہ
ہوتا ہے جو شیطان سے نکلا اور شیطان سے ملا ہوا اور خود شیطان ہے۔ پس عیسائیوں کے
عقیدہ کے رو سے یسوع میں دو قسم کی تثلیث پائی گئی ۔ ایک رحمانی اور ایک شیطانی ۔ اور
نعوذ باللہ یسوع نے شیطان میں ہو کر شیطان کے ساتھ اپنا وجود ملایا اور لعنت کے ذریعہ
سے شیطانی خواص اپنے اندر لئے یعنی یہ کہ خدا کا نا فرمان ہوا، خدا سے بیزار ہوا، خدا کا
دشمن ہوا ۔ اب میاں سراج الدین آپ انصافاً فرماویں کہ کیا یہ مشن جو سیح کی طرف منسوب
کیا جاتا ہے کوئی روحانی یا معقولی پاکیزگی اپنے اندر رکھتا ہے؟ کیا دنیا میں اس سے بدتر
کوئی اور عقیدہ بھی ہوگا کہ ایک راستباز کو اپنی نجات کے لئے خدا کا دشمن اور خدا کا
نا فرمان اور شیطان قرار دیا جائے؟ خدا کو جو قادر مطلق اور رحیم و کریم تھا اس لعنتی قربانی کی
کیا ضرورت پڑی ؟
پھر جب اس اصول کو اس پہلو سے دیکھا جائے کہ کیا اس لعنتی قربانی کی تعلیم
یہودیوں کو بھی دی گئی ہے یا نہیں تو اور بھی اس کے کذب کی حقیقت کھلتی ہے کیونکہ یہ بات
ظاہر ہے کہ اگر خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں انسانوں کی نجات کیلئے صرف یہی ایک ذریعہ تھا کہ
اس کا ایک بیٹا ہو اور وہ تمام گنہ گاروں کی لعنت کو اپنے ذمہ لے لے اور پھر لعنتی قربانی بن
کر صلیب پر کھینچا جائے تو یہ امر ضروری تھا کہ یہودیوں کیلئے توریت اور دوسری کتابوں
میں جو یہودیوں کے ہاتھ میں ہیں اس لعنتی قربانی کا ذکر کیا جاتا کیونکہ کوئی عقلمند اس بات کو
باور نہیں کر سکتا کہ خدا کا وہ ازلی ابدی قانون جو انسانوں کی نجات کے لئے اس نے مقرر کر
رکھا ہے ہمیشہ بدلتا ہے اور توریت کے زمانہ میں کوئی اور ہوا اور انجیل کے زمانہ میں کوئی اور
قرآن کے زمانہ میں کوئی اور ہو اور دوسرے نبی جو دنیا کے اور حصوں میں آئے ان کے لئے
کوئی اور ہو۔ اب ہم جب تحقیق اور تفتیش کی نظر سے دیکھتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ توریت
اور یہودیوں کی تمام کتابوں میں اس لعنتی قربانی کی تعلیم نہیں ہے چنانچہ ہم نے ان دنوں میں
بڑے بڑے یہودی فاضلوں کی طرف خط لکھے اور ان کو خدا تعالیٰ کی قسم دے کر پوچھا کہ
انسانوں کی نجات کے لئے توریت اور دوسری کتابوں میں تمہیں کیا تعلیم دی گئی ہے؟ کیا یہ
تعلیم دی گئی ہے کہ خدا کے بیٹے کے کفارہ اور اس کی قربانی پر ایمان لاؤ ؟ یا کوئی اور تعلیم
ہے؟ تو انہوں نے یہ جواب دیا کہ نجات کے بارے میں توریت کی تعلیم بالکل قرآن کے
مطابق ہے یعنی خدا کی طرف سچا رجوع کرنا اور گناہوں کی معافی چاہنا اور جذبات نفسانیہ
سے دور ہو کر خدا کی رضا کے لئے نیک اعمال بجالانا اور اس کے حدود اور قوانین اور احکام
اور وصیتوں کو بڑے زور اور سختی کشی کے ساتھ بجالانا یہی ذریعہ نجات ہے جو بار بار توریت
میں ذکر کیا گیا جس پر ہمیشہ خدا کے مقدس نبی پابندی کراتے چلے آئے ہیں اور جس کے
چھوڑنے پر عذاب بھی نازل ہوتے رہے ہیں۔ اور ان فاضل یہودیوں نے صرف یہی
نہیں کیا کہ اپنی مفصل چٹھیات سے مجھ کو جواب دیا بلکہ انہوں نے اپنے محقق فاضلوں کی
نادر اور بے مثل کتا ہیں جو اس بارے میں لکھی گئی تھیں میرے پاس بھیج دیں جواب تک
موجود ہیں اور چٹھیات بھی موجود ہیں۔ جو شخص دیکھنا چاہے میں دکا دیکھنا چاہے میں دکھا سکتا ہوں اور ارادہ
رکھتا ہوں کہ ایک مفصل کتاب میں وہ سب اسناد درج کر دوں ۔
اب ایک عقلمند کو نہایت انصاف اور دل کی صفائی کے ساتھ سوچنا چاہیے کہ اگر
یہی بات سچ ہوتی کہ خدا تعالیٰ نے یسوع مسیح کو اپنا بیٹا قرار دے کر اور غیروں کی لعنت اس 9
پر ڈال کر پھر اس لعنتی قربانی کو لوگوں کی نجات کیلئے ذریعہ ٹھہرایا تھا اور یہی تعلیم یہودیوں
کو ملی تھی تو کیا سبب تھا کہ یہودیوں نے آج تک اس تعلیم کو پوشیدہ رکھا اور بڑے اصرار
سے اس کے دشمن رہے اور یہ اعتراض اور بھی قوت پاتا ہے جبکہ ہم دیکھتے ہیں کہ یہودیوں
کی تعلیم کو تازہ کرنے کے لئے ساتھ ساتھ نبی بھی چلے آئے تھے۔ اور حضرت موسیٰ نے
کئی لاکھ انسانوں کے سامنے توریت کی تعلیم کو بیان کیا تھا۔ پھر کیونکر ممکن تھا کہ یہودی
لوگ ایسی تعلیم کو جو متواتر نبیوں سے ہوتی آئی بھلا دیتے حالانکہ ان کو حکم تھا کہ خدا کے
احکام اور وصایا کو اپنی چوکھٹوں اور دروازوں اور آستینوں پر لکھیں اور بچوں کو سکھائیں
اور خود حفظ کریں۔ اب کیا یہ بات سمجھ آ سکتی ہے یا کسی کا پاک کا نشنس یہ گواہی دے سکتا
ہے کہ باوجود اتنی نگہداشت کے سامانوں کے تمام فرقے یہود کے توریت کی اس
پیاری تعلیم کو بھول گئے جس پر ان کی نجات کا مدار تھا۔ یہودی نہ آج سے بلکہ قدیم سے یہ
کہتے چلے آئے ہیں کہ توریت میں وہی باتیں ذریعہ نجات بتلائی گئی ہیں جو قرآن میں
ذریعہ نجات بتلائی گئی ہیں چنانچہ قرآن شریف کے وقت میں بھی انہوں نے یہی
گواہی دی اور اب بھی یہی گواہی دیتے ہیں ۔ اور اسی مضمون کی ان کی چٹھیاں اور نیز
کتابیں میرے پاس پہنچی ہیں ۔ اگر یہودیوں کو نجات کے لئے اس لعنتی قربانی کی تعلیم
دی جاتی تو کچھ سبب معلوم نہیں ہوتا کہ کیوں وہ اس تعلیم کو پوشیدہ کرتے ۔ ہاں یہ ممکن تھا
کہ وہ یسوع مسیح کو خدا کا بیٹا کر کے نہ مانتے اور اس کی صلیب کو سچے بیٹے کی صلیب
تصور نہ کرتے ۔ اور یہ کہتے کہ وہ حقیقی بیٹا جس کی قربانی سے دنیا کو نجات ملے گی یہ نہیں
ہے بلکہ آئندہ کسی زمانہ میں ظاہر ہو گا مگر یہ تو کسی طرح ممکن نہ تھا کہ تمام فرقے یہود
کے سرے سے ایسی تعلیم سے انکار کر دیتے جو ان کی کتابوں میں موجود تھی ۔ اور خدا