عیسائی عقیدہ کے عملی اثرات کا تجزیہ

سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کے پاک نبی اس کو تازہ کرتے آئے تھے۔ یہودی اب تک زندہ موجود ہیں اور ان کے
فاضل اور عالم بھی موجود ہیں اور ان کی کتابیں بھی موجود ہیں ۔ اگر کسی کو شک ہو تو ان سے
با لمواجه دریافت کرلے۔ کیا ایک عقلمند جو در حقیقت سچائی کی تلاش میں ہے وہ اس بات کا
محتاج نہیں کہ یہودیوں کی بھی اس میں گواہی لے۔ کیا یہودی وہ پہلے گواہ نہیں ہیں جو صد ہا
برسوں سے توریت کی تعلیم کو حفظ کرتے چلے آئے ہیں؟ ایک عاجز انسان کو خدا بنانا نہ
اس پر پہلی تعلیموں کی گواہی نہ ان تعلیموں کے وارثوں کی گواہی نہ پچھلی تعلیم کی گواہی نہ
عقل کی گواہی ۔ اور اس شخص کو خدا کا بھی کہنا اور پھر شیطان کا بھی۔ کیا ان گندی اور
نا معقول باتوں کو ماننا پاک فطرت لوگوں کا کام ہے؟!!
پھر جب اس عقیدہ کو اس پہلو سے دیکھا جائے کہ باوجود یکہ توریت کی
متوارث اور قدیم تعلیم کی مخالفت کی گئی اور ایک کا گناہ دوسرے پر ڈالا گیا اور ایک
راستباز کے دل کو لعنتی اور خدا سے دور اور مہجور اور شیطان کا ہم خیال ٹھہرایا گیا ۔ پھر
ان سب خرابیوں کے ساتھ اس لعنتی قربانی کو قبول کرنے والوں کے لئے فائدہ کیا
ہوا ۔ کیا وہ گناہ سے باز آ گئے یا ان کے گناہ بخشے گئے تو اور بھی اس عقیدہ کی لغویت
ثابت ہوتی ہے ۔ کیونکہ گناہ سے باز آنا اور سچی پاکیزگی حاصل کرنا تو ببداہت خلاف
واقعہ ہے کیونکہ بموجب عقیدہ عیسائیوں کے حضرت داؤد علیہ السلام بھی کفارہ یسوع پر
ایمان لائے تھے لیکن بقول ان کے ایمان لانے کے بعد نعوذ باللہ حضرت داؤد نے
ایک بے گناہ کو قتل کیا اور اس کی جو رو سے زنا کیا اور نفسانی کاموں میں خلافت کے
خزانہ کا مال خرچ کیا۔ اور سنوا تک جورو کی اور اخیر عمر تک اپنے ان گناہوں کو تازہ
کرتے رہے اور ہر روز کمال گستاخی کے ساتھ گناہ کا ارتکاب کیا۔ پس اگر یسوع کی
لعنتی قربانی گناہ سے روک سکتی تو بقول ان کے داؤد اس قدر گناہ میں نہ ڈوبتا ۔

ایسا ہی یسوع کی تین نانیاں زنا کی بُری حرکت میں مبتلا ہوئیں۔ پس ظاہر ہے کہ اگر یسوع 1
کی لعنتی قربانی پر ایمان لانا اندرونی پاکیزگی پیدا کرنے کے لئے کچھ اثر رکھتا تو اس کی
نانیاں ضرور اس سے فائدہ اٹھاتیں اور ایسے قابل شرم گناہوں میں مبتلا نہ ہوتیں ۔ ایسا ہی
یسوع کے حواریوں سے بھی ایمان لانے کے بعد قابل شرم گناہ سرزد ہوئے ۔ یہودا
اسکر یوطی نے تیس روپیہ پر یسوع کو بیچا اور پطرس نے سامنے کھڑے ہو کر تین مرتبہ یسوع پر
لعنت بھیجی اور باقی سب بھاگ گئے ۔ اور ظاہر ہے کہ نبی پر لعنت بھیجنا سخت گناہ ہے۔ اور
یورپ میں جو آجکل شراب خواری اور زنا کاری کا طوفان برپا ہے اس کے لکھنے کی حاجت
نہیں ۔ ہم اپنے کسی پہلے پرچہ میں بعض بزرگ پادری صاحبوں کی زنا کاری کا ذکر یورپ
کے اخبارات کے حوالہ سے کر چکے ہیں۔ ان تمام واقعات سے بکمال صفائی ثابت ہوتا ہے
کہ یہ عنتی قربانی گناہ سے روک نہیں سکی۔
اب دوسراشق یہ ہے کہ اگر گناہ رک نہیں سکتے تو کیا اس لعنتی قربانی سے ہمیشہ
گناہ بخشے جاتے ہیں۔ گویا یہ ایک ایسا نسخہ ہے کہ ایک طرف ایک بدمعاش ناحق کا خون کر
کے یا چوری کر کے یا جھوٹی گواہی سے کسی کے مال یا جان یا آبرو کو نقصان پہنچا کر اور یا
کسی کے مال کو غبن کے طور پر دبا کر اور پھر اس لعنتی قربانی پر ایمان لا کر خدا کے بندوں کے
حقوق کو ہضم کر سکتا ہے۔ اور ایسا ہی زنا کاری کی ناپاک حالت میں ہمیشہ رہ کر صرف لعنتی
قربانی کا اقرار کر کے خدا تعالیٰ کے قہری مواخذہ سے بچ سکتا ہے ۔ پس صاف ظاہر ہے کہ
ایسا ہر گز نہیں بلکہ ارتکاب جرائم کر کے پھر اس لعنتی قربانی کی پناہ میں جانا بد معاشی کا طریق
ہے۔ اور معلوم ہوتا ہے کہ پولوس کے دل کو بھی یہ دھڑ کا شروع ہو گیا تھا کہ یہ اصول صحیح
نہیں ہے اسی لئے وہ کہتا ہے کہ یسوع کی قربانی پہلے گناہ کے لئے ہے اور یسوع دوبارہ
مصلوب نہیں ہو سکتا، لیکن اس قول سے وہ بڑی مشکلات میں پھنس گیا ہے کیونکہ اگر یہی

آج 10 میں سے 10 باقی