پولس کا کفارہ کے بارے میں نظریہ

سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

صحیح ہے کہ یسوع کی لعنتی قربانی پہلے گناہ کیلئے ہے تو مثلاً داؤد نبی نعوذ باللہ ہمیشہ کے جہنم کے
لائق ٹھہرے گا کیونکہ اس نے اور یا کی جو رو سے بقول عیسائیوں کے زنا کر کے پھر اس عورت
کو بغیر خدا کی اجازت کے تمام عمر اپنے گھر میں رکھا۔ اور وہی مریم کے سلسلہ اُمہات میں
یسوع کی مقدس نانی ہے۔ علاوہ اس کے داؤد نے سوتک بیوی بھی کی جن کا کرنا بموجب
اقرار عیسائیوں کے اس کو روا نہیں تھا۔ پس یہ گناہ اس کا پہلا گناہ نہ رہا بلکہ بار بار واقع ہوتا
رہا اور ہر ایک دن نئے سرے اس کا اعادہ ہوتا تھا۔ پھر جبکہ منتی قربانی گناہ سے روک نہیں
سکتی تو بے شک عام عیسائیوں سے بھی گناہ ہوتے ہوں گے جیسا کہ اب بھی ہو رہے
ہیں ۔ پس بموجب اصول پولوس کے دوسرا گناہ ان کا قابل معافی نہیں اور ہمیشہ کا جہنم اس کی
سزا ہے۔ اس صورت میں ایک بھی عیسائی دائمی جہنم سے نجات پانے والا ثابت نہیں ہوتا ۔
مثلاً میاں سراج الدین دور نہ جائیں اپنے حالات ہی دیکھیں کہ پہلے انہوں نے مریم کے
صاحبزادے کو خدا کا بیٹا مان کر لعنتی قربانی کا بیٹسمہ پایا اور پھر قادیان میں آ کر نئے سرے
مسلمان ہوئے اور اقرار کیا کہ میں نے بیٹسمہ لینے میں جلدی کی تھی اور نماز پڑھتے رہے
اور بارہا میرے رو بروئے اقرار کیا کہ کفارہ کی لغویت کی حقیقت بخوبی میرے پڑھ بخوبی میرے پر کھل گئی ہے
اور میں اس کو باطل جانتا ہوں اور پھر قادیان سے واپس جا کر پادریوں کے دام میں پھنس
گئے اور عیسائیت کو اختیار کیا ۔ اب میاں سراج الدین کو خود سوچنا چاہیے کہ جب اوّل وہ
بیٹسمہ پا کر عیسائی دین سے پھر گئے تھے اور قول اور فعل سے انہوں نے اس کے برخلاف
کیا تو عیسائی اصول کے رو سے یہ ایک بڑا گناہ تھا جو دوسری دفعہ ان سے وقوع میں آیا۔
پس پولوس کے قول کے مطابق یہ گناہ ان کا بخشا نہیں جائے گا کیونکہ اس کے لئے دوسری
صلیب کی ضرورت ہے۔
اور اگر یہ کہو کہ پولوس نے غلطی کھائی ہے یا جھوٹ بولا ہے اور اصل بات

یہی ہے کہ لعنتی قربانی پر ایمان لانے کے بعد کوئی گناہ گناہ نہیں رہتا ۔ چوری کرو، زنا کرو، ۱۳
خون ناحق کرو ، جھوٹ بولو، امانت میں خیانت کرو۔ غرض کچھ کرو کسی گناہ کا مواخذہ
نہیں تو ایسا مذہب ایک ناپا کی پھیلانے والا مذہب ہوگا۔ اور وقت کی گورنمنٹ کو
مناسب ہوگا کہ ایسے عقائد کے پابندوں کی ضمانتیں لیوے۔ اور اگر پھر اس خیال کو
دوبارہ پیش کرو کہ لعنتی قربانی پر ایمان لانے والا سچی پاکیزگی حاصل کرتا ہے اور گناہ سے
پاک ہو جاتا ہے تو ہم اس کا جواب پہلے دے چکے ہیں کہ یہ بات ہر گز صحیح نہیں ہے اور
ہم ابھی داؤ د نبی کا گناہ ۔ یسوع کی نانیوں کے گناہ اور حواریوں کے گناہ اور حضرات
پادری صاحبوں کے گناہ لکھ چکے ہیں۔ اور اس بات کو تمام اہل تجربہ جانتے ہیں کہ
یورپ ان دنوں میں بدکاریوں میں اول درجہ پر ہے۔ اگر فرض کے طور پر کسی کی پاک
زندگی کی نظیر دی جائے تو اس بات کا کیا ثبوت ہے کہ حقیقت میں اس کی زندگی پاک
ہے۔ بہتیرے بدمعاش ، حرام خور، زانی، دیوث ، شراب خوار، خدا کے منکر بظاہر پاک
زندگی دکھلا سکتے ہیں اور اندر سے ان قبروں کی طرح ہوتے ہیں جن میں بجز متعفن
مردہ اور اس کی ہڈیوں کے اور کچھ بھی نہیں ہوتا ۔
ماسوا اس کے یہ خیال کرنا بھی بے جا ہے کہ کسی قوم کے سارے کے سارے اپنی
فطرت کی رو سے نیک یا سب کے سب فطرتاً بدمعاش ہیں بلکہ ہم دیکھتے ہیں کہ خدا کے
قانون قدرت نے یہ دعویٰ کرنے کا حق ہر ایک قوم کو بخشا ہے کہ جیسے ان میں بعض لوگ
فطرتاً بد اخلاق اور بدسرشت اور بداندیش اور بدکردار ہیں ایسا ہی بمقابلہ ان کے بعض
دوسرے لوگ فطرتاً دل کے غریب نیک خلق نیک چلن نیک کردار ہیں۔ اس قانون
قدرت سے نہ ہندو باہر ہیں نہ پارسی نہ یہودی نہ سکھ نہ بدھ مذہب والے یہاں تک کہ
چوہڑے اور چمار بھی اسی قانون میں داخل ہیں اور جیسے جیسے لوگ تہذیب اور شائستگی میں

آج 10 میں سے 10 باقی