عیسائیوں کو آسمانی نشانیوں کے ذریعے تقویٰ ثابت کرنے کا چیلنج
سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ا ہی ہے اور کتابوں کے مقرر کردہ نشان اس دعوئی پر گواہی نہیں دیتے تو یہ دعوی باطل ہے ۔ کیا
انجیل نے بچے اور واقعی ایمان کی کوئی نشانی نہیں لکھی؟ کیا اس نے ان نشانوں کو فوق العادة
کے رنگ میں بیان نہیں کیا ؟ پس اگر انجیلوں میں سچے ایمانداروں کے نشان لکھے ہیں تو ہر
ایک عیسائی پاک زندگی کے مدعی کو انجیل کے نشانوں کے موافق آزمانا چاہیے ۔ ایک بڑے
بزرگ پادری کا ایک غریب سے غریب مسلمان کے ساتھ روحانی روشنی اور قبولیت میں
مقابلہ کر کے دیکھ لو پھر اگر اس پادری میں اس غریب مسلمان کے مقابل پر کچھ بھی آسمانی
روشنی کا حصہ پایا جائے تو ہم ہر ایک سزا کے مستحق ہیں ۔ اسی وجہ سے میں کئی دفعہ اس بارے
میں عیسائیوں کے مقابل پر اشتہار دے چکا ہوں ۔ اور میں سچ سچ کہتا ہوں اور میرا خدا گواہ
ہے کہ مجھ پر ثابت ہو گیا ہے کہ حقیقی ایمان اور واقعی پاک زندگی جو آسمانی روشنی سے حاصل
ہو بجز اسلام کے کسی طرح مل نہیں سکتی ۔ یہ پاک زندگی جو ہم کو ملی ہے یہ صرف ہمارے منہ کی
لاف و گزاف نہیں اس پر آسمانی گواہیاں ہیں ۔ کوئی پاک زندگی بجز آسمانی گواہی کے ثابت
نہیں ہو سکتی ۔ اور کسی کے چھپے ہوئے نفاق اور بے ایمانی پر ہم اطلاع نہیں پا سکتے ۔ ہاں جب
آسمانی گواہی والے پاک دل لوگ کسی قوم میں پائے جائیں تو باقی قوم کے لوگ بظاہر پاک
زندگی نما بھی پاک زندگی والے سمجھے جائیں گے۔ کیونکہ قوم ایک وجود کے حکم میں ہے اور
ایک ہی نمونہ سے ثابت ہو سکتا ہے کہ اس قوم کو آسمانی پاک زندگی مل سکتی ہے۔
اسی بنا پر میں نے عیسائیوں کے لئے ایک فیصلہ کرنے والا اشتہار دیا تھا۔ پس اگر ان کو
حق کی طلب ہوتی تو وہ اس طرف متوجہ ہوتے ۔ اور میں اب بھی کہتا ہوں کہ عیسائیوں کو بھی
ایمان اور پاک زندگی کا دعوی ہے اور مسلمانوں کو بھی ۔ اب تنقیح طلب یہ امر ہے کہ ان دونوں
گروہوں میں سے خدا کے نزدیک کس کا ایمان مقبول اور کس کی واقعی پاک زندگی ہے۔
نوٹ: اس جگہ کوئی گذشتہ قصہ پیش کرنا لغو ہے موجودہ واقعات کو بالمقابل دکھلانا چاہیے۔ منہ
اور کس کا ایمان صرف شیطانی خیالات اور پاک زندگی کا دعوئی صرف نابینائی کا دھوکہ ۷
ہے۔ پس میرے نزدیک جو ایمان اپنے ساتھ آسمانی گواہیاں رکھتا ہے اور قبولیت کے
آثار اس میں پائے جاتے ہیں وہی ایمان صحیح اور مقبول ۔ ہے۔ اور ایسا ہی پاک زندگی
و ہی واقعی طور پر ہے جو اپنے ساتھ آسمانی نشان رکھتی ہے۔ وجہ یہ کہ اگر صرف دعوی ہی
قبول کرنا ہے تو دنیا کی تمام قو میں یہی دعویٰ کر رہی ہیں کہ ہم میں بڑے بڑے لوگ پاک
زندگی والے گزرے ہیں اور موجود ہیں بلکہ ان کے اعمال اور افعال بھی پیش کرتے ہیں
جن کی اندرونی حقیقت کا فیصلہ کرنا مشکل ہے۔ سو اگر عیسائیوں کا یہ خیال ہے کہ کفارہ
سے پاک ایمان اور پاک زندگی ملتی ہے تو ان کا فرض ہے کہ وہ اب میدان میں آئیں
اور دعا کے قبول ہونے اور نشانوں کے ظہور میں میرے ساتھ مقابلہ کر لیں ۔ اگر آسمانی
نشانوں کے ساتھ ان کی زندگی پاک ثابت ہو جائے تو میں ہر ایک سزا کا مستوجب ہوں
اور ہر ایک ذلت کا سزاوار ہوں۔ میں بڑے زور سے کہتا ہوں کہ روحانیت کے رو سے
عیسائیوں کی نہایت گندی زندگی ہے اور وہ پاک خدا جو آسمان اور زمین کا خدا ہے ان کی
اعتقادی حالتوں سے ایسا متنفر ہے جیسا کہ ہم نہایت گندے اور سڑے ہوئے مردار سے
متنفر ہوتے ہیں۔ اگر میں اس بات میں جھوٹا ہوں اور اگر اس قول میں میرے ساتھ خدا
نہیں ہے تو نرمی اور آہستگی سے مجھ سے فیصلہ کر لیں ۔ میں پھر کہتا ہوں کہ ہرگز وہ پاک
زندگی عیسائیوں میں موجود نہیں ہے جو آسمان سے اترتی اور دلوں کو روشن کرتی ہے بلکہ
جیسا کہ میں بیان کر آیا ہوں بعضوں میں فطرتی بھلا مانس ہونا اور عام قوموں کی طرح
پایا جاتا ہے۔ سو فطرتی شرافت سے میری بحث نہیں اس غربت اور شرافت کے لوگ
ہر ایک قوم میں کم و بیش پائے جاتے ہیں یہاں تک کہ بھنگی اور چمار بھی اس سے باہر نہیں
لیکن میرا کلام آسمانی پاک زندگی میں ہے جو خدا کی زندہ کلام سے حاصل ہوتی اور آسمان
۱۸ سے اترتی اور اپنے ساتھ آسمانی نشان رکھتی ہے۔ سو یہ عیسائیوں میں موجود نہیں ۔ پھر کوئی
ہمیں سمجھائے کہ لعنتی قربانی کا فائدہ کیا ہوا؟
اب جبکہ اس نجات کے طریق کی تفصیل ہو چکی جو عیسائی یسوع کی طرف منسوب کرتے
ہیں تو اس پر طبعاً یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا مشن بھی یہی لعنتی
محبت اور لعنتی قربانی نوع انسان کی پاکیزگی اور نجات کے لئے پیش کرتا ہے یا کوئی اور
طریق پیش کرتا ہے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ اس پلید اور ناپاک طریق سے اسلام کا دامن
بالکل منزہ ہے۔ وہ کوئی لعنتی قربانی پیش نہیں کرتا اور نہ لعنتی محبت پیش کرتا ہے بلکہ اس
نے ہمیں یہ تعلیم دی ۔ یہ تعلیم دی ہے کہ ہم سچی پاکیزگی حاصل کر ۔ ل کرنے کے لئے اپنے وجود کی پاک قربانی
پیش کریں جو اخلاص کے پانیوں سے دھوئی ہوئی اور صدق اور صبر کی آگ سے صاف
کی ہوئی ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے بَلَى مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّهِ وَهُوَ مُحْسِنٌ فَلَهُ أَجْرُهُ
عِنْدَ رَبِّهِ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ یعنی جو شخص ا جو شخص اپنے وجود کو خدا کے
آگے رکھ دے اور اپنی زندگی اس کی راہوں میں وقف کرے اور نیکی کرنے میں سرگرم
ہو۔ سو وہ سر چشمہ قرب الہی سے اپنا اجر پائے گا اور ان لوگوں پر نہ کچھ خوف ہے نہ کچھ غم
یعنی جو شخص اپنے تمام قومی کو خدا کی راہ میں لگا دے اور خالص خدا کے لئے اس کا قول اور
فعل اور حرکت اور سکون اور تمام زندگی ہو جائے اور حقیقی نیکی کے بجالانے میں سرگرم
رہے سو اس کو خدا اپنے پاس سے اجر دے گا اور خوف اور حزن سے نجات بخشے گا۔
یادر ہے کہ یہی اسلام کا لفظ کہ اس جگہ بیان ہوا ہے دوسرے لفظوں میں قرآن شریف میں اس کا
نام استقامت رکھا ہے جیسا کہ وہ یہ دعا سکھلاتا ہے اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ
الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ یعنی ہمیں استقامت کی راہ پر قائم کر ان لوگوں کی راہ جنہوں نے
البقرة : ١١٣ ٢ الفاتحة : ٧،٦