استغفار کی تفصیلی وضاحت

سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

۲۰) اپنے خون سے مہر لگا ئیں ۔ اسی وجہ سے خدا نے ہمارے دین کا نام اسلام رکھا۔ تا یہ
اشارہ ہو کہ ہم نے خدا کے آگے سر رکھ دیا ہے ۔ اور قانون قدرت صاف شہادت دیتا
ہے کہ جو قرآن نے پاکیزگی اور حقیقی نجات حاصل کرنے کا طریق سکھایا ہے یہی
طریق جسمانی عالم میں بھی پایا جاتا ہے ۔ ہم روز دیکھتے ہیں کہ تمام حیوانات اور
نباتات میں بُری غذا کے ملنے اور اچھی غذا کے مفقود ہونے سے بیماریاں پیدا ہوتی
ہیں ۔ اور قدرت نے طریق انسداد یہی رکھا ہے کہ خوراک کے لئے صالح چیزیں میسر
کی جائیں اور رڈی کو بند کر دیا جائے مثلاً درختوں کی طرف دیکھو کہ وہ تندرست رہنے
کے لئے دو خصلت اپنے اندر رکھتے ہیں۔ ایک یہ کہ وہ اپنی جڑوں کو زمین کے اندر
دباتے چلے جاتے ہیں تا الگ رہ کر خشک نہ ہو جائیں ۔ دوم یہ کہ وہ اپنی جڑوں کی
نالیوں کے ذریعہ سے زمین کا پانی اپنی طرف کھینچتے ہیں اور اس طرح پر نشو و نما کرتے
ہیں سو یہی اصول قدرت نے انسان کے لئے رکھا ہے یعنی وہ اسی حالت میں کامیاب
ہوتا ہے کہ اوّل صدق و ثبات کے ساتھ خدا میں اپنے تئیں مستحکم کرتا ہے اور استغفار کے
ساتھ اپنی جڑوں کو خدا کی محبت میں لگاتا ہے اور پھر قولی اور عملی تو بہ کے ساتھ خدا
کی طرف جھکنے کے ذریعہ سے اپنے انکسار اور تذلیل کی نالیوں کے ساتھ ربانی پانی اپنی
طرف کھینچتا ہے اور اس طرح پر ایسا پانی کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے کہ گنہ کی خشکی کو دھو
ڈالتا اور کمزوری کو دور کر دیتا ہے۔
اور استغفار جس کے ساتھ ایمان کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں قرآن شریف میں
دو معنے پر آیا ہے۔ ایک تو یہ کہ اپنے دل کو خدا کی محبت میں محکم کر کے گناہوں کے ظہور کو جو
علیحدگی کی حالت میں جوش مارتے ہیں خدا تعالیٰ کے تعلق کے ساتھ روکنا اور خدا میں
پیوست ہو کر اس سے مدد چاہنا یہ استغفار تو مقربوں کا ہے جو ایک طرفۃ العین خدا سے

علیحدہ ہونا اپنی تباہی کا موجب جانتے ہیں اس لئے استغفار کرتے ہیں تا خدا اپنی محبت ۲۱)
میں تھامے رکھے۔ اور دوسری قسم استغفار کی یہ ہے کہ گناہ سے نکل کر خدا کی طرف بھاگنا
اور کوشش کرنا کہ جیسے درخت زمین میں لگ جاتا ہے ایسا ہی دل خدا کی محبت کا اسیر
ہو جائے تا پاک نشو و نما پا کر گناہ کی خشکی اور زوال سے بچ جائے اور ان دونوں صورتوں
کا نام استغفار رکھا گیا کیونکہ غفر جس سے استغفار نکلا ہے ڈھانکنے اور دبانے کو کہتے
ہیں ۔ گویا استغفار سے یہ مطلب ہے کہ خدا اس شخص کے گناہ جو اس کی محبت میں اپنے
تیں قائم کرتا ہے دبائے رکھے اور بشریت کی جڑیں ننگی نہ ہونے دے بلکہ الوہیت
کی چادر میں لے کر اپنی قدوسیت میں سے حصہ دے یا اگر کوئی جڑ گناہ کے ظہور سے
ننگی ہو گئی ہو پھر اس کو ڈھاکہ ڈھانک دے اور اس کی برہنگی کے بداثر سے بچائے ۔ سو چونکہ
خدا مبدء فیض ہے اور اس کا نور ہر ایک تاریکی کے دور کرنے کے لئے ہر وقت
طیار ہے اس لئے پاک زندگی کے حاصل کرنے کے لئے یہی طریق مستقیم ہے کہ ہم
اس خوفناک حالت سے ڈر کر اس چشمہ طہارت کی طرف دونوں ہاتھ پھیلائیں تا وہ
چشمہ زور سے ہماری طرف حرکت کرے اور تمام گند کو یکدفعہ لے جائے ۔ خدا کو راضی
کرنے والی اس سے زیادہ کوئی قربانی نہیں کہ ہم در حقیقت اس کی راہ میں موت کو قبول
کر کے اپنا وجود اس کے آگے رکھ دیں ۔ اسی قربانی کی خدا نے ہمیں تعلیم دی ہے جیسا کہ
وہ فرماتا ہے لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ یعنی تم حقیقی نیکی کو کسی طرح پا نہیں
سکتے جب تک تم اپنی تمام پیاری چیزیں خدا کی راہ میں خرچ نہ کرو۔
یہ راہ ہے جو قرآن نے ہمیں سکھائی ہے اور آسمانی گواہیاں بلند آواز سے
پکار رہی ہیں کہ یہی راہ سیدھی ہے اور عقل بھی اسی پر گواہی دیتی ہے۔ پس جو امر گواہوں
کے ساتھ ثابت ہے اس کے ساتھ وہ امر مقابلہ نہیں کھا سکتا جس پر کوئی گواہی
آل عمران : ۹۳

آج 10 میں سے 10 باقی