سوال نمبر ۲: اسلام نے دیگر توحیدی مذاہب سے جنگ کیوں کی، اور کیا نجات کے لیے ان کا مسلمان ہونا ضروری ہے؟
سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۲ نہیں ۔ یسوع ناصری نے اپنا قدم قرآن کی تعلیم کے موافق رکھا اس لئے اس نے خدا سے
انعام پایا۔ ایسا ہی جو شخص اس پاک تعلیم کو اپنا رہبر بنائے گا وہ بھی یسوع کی مانند ہو جائے
گا ۔ یہ پاک تعلیم ہزاروں کو عیسی مسیح بنانے کے لئے طیار ہے اور لاکھوں کو بنا چکی ہے۔
ہم نہایت نرمی اور ادب سے حضرات پادری صاحبوں کی خدمت میں
سوال کرتے ہیں کہ اس بیچارہ ضعیف انسان کو خدا ٹھہرا کر آپ کی روحانیت کو کونسی
ترقی ہوئی ہے۔ اگر وہ ترقی ثابت کرو تو ہم لینے کو طیار ہیں ۔ ورنہ اے بد بخت مخلوق
پرست لوگو ! آؤ ہماری ترقیات دیکھو اور مسلمان ہو جاؤ ۔ کیا یہ انصاف کی بات نہیں
کہ جو شخص اپنی پاک زندگی اور پاک معرفت اور پاک محبت پر آسمانی شہادت رکھتا
ہے وہی سچا ہے۔ اور جس کے ہاتھ میں صرف قصے اور کہانیاں ہیں وہ بد بخت جھوٹا اور
؟
نجاست خوار ہے۔
سوال ۔۲۔ اگر اسلام کا مقصد تو حید کی طرف آدمیوں کو رجوع کرنا ہے تو کیا وجہ
ہے کہ آغاز اسلام میں یہودیوں کے ساتھ جن کی الہامی کتابیں توحید کے سوا اور کچھ نہیں
سکھاتیں ۔ جہاد کیا گیا ؟ یا کیوں آجکل یہودیوں یا اور توحید کے ماننے والوں کی نجات کے
لئے مسلمان ہونا ضروری سمجھا جائے ۔
الجواب۔ واضح ہو کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں یہودی توریت کی
ہدایتوں سے بہت دور جا پڑے تھے۔ اگر چہ یہ سچ ہے کہ ان کی کتابوں میں توحید باری تعالیٰ
تھی مگر وہ اس توحید سے منتفع نہیں ہوتے تھے۔ اور وہ علت غائی جس کے لئے انسان
پیدا کیا گیا اور کتا بیں نازل ہوئیں اس کو کھو بیٹھے تھے۔ حقیقی توحید یہ ہے کہ خدا کی ہستی کو مان
کر اور اس کی وحدانیت کو قبول کر کے پھر اس کامل اور محسن خدا کی اطاعت اور رضا جوئی میں
مشغول ہونا اور اس کی محبت میں کھوئے جانا ۔ سو عملی طور پر یہ توحیدان میں باقی نہیں رہی ﴿۲۳﴾
تھی اور خدا تعالیٰ کی عظمت اور جلال ان کے دلوں پر سے اٹھ گئی تھی ۔ وہ لبوں سے خدا
خدا پکارتے تھے مگر دل ان کے شیطان کے پرستار ہو گئے تھے اور ان کے سینے دنیا پرستی
اور دنیا طلبی اور مکر اور فریب میں حد سے زیادہ بڑھ گئے تھے۔ ان میں درویشوں اور
راہبوں کی پوجا ہوتی تھی اور سخت قابل شرم بے حیائی کے کام ان میں ہوتے تھے۔
ریا کاریاں بڑھ گئی تھیں ۔ مکاریاں زیادہ ہوگئی تھیں اور ظاہر ہے کہ توحید صرف اس بات
کا نام نہیں کہ منہ سے لا اله الا اللہ کہیں اور دل میں ہزاروں بت جمع ہوں بلکہ جو
شخص کسی اپنے کام اور مکر اور فریب اور تدبیر کو خدا کی سی عظمت دیتا ہے یا کسی انسان پر
ایسا بھروسہ رکھتا ہے جو خدا تعالیٰ پر رکھنا چاہیے یا اپنے نفس کو وہ عظمت دیتا ہے جو خدا کو
دینی چاہیے ان سب صورتوں میں وہ خدا تعالیٰ کے نزدیک بت پرست ہے۔ بت صرف
وہی نہیں ہیں جو سونے یا چاندی یا پیتل یا پتھر وغیرہ سے بنائے جاتے اور ان پر بھروسہ
کیا جاتا ہے بلکہ ہر ایک چیز یا قول یا فعل جس کو وہ عظمت دی جائے جو خدا تعالیٰ کا حق
ہے وہ خدا تعالیٰ کی نگہ میں بت ہے ۔ ہاں یہ سچ ہے کہ توریت میں اس بار یک بت پرستی
کی تصریح نہیں ہے مگر قرآن شریف ان تصریحات سے بھرا پڑا ہے۔ سو قرآن شریف
کو نازل کر کے خدا تعالیٰ کا ایک یہ بھی منشاء تھا کہ یہ بت پرستی بھی جو دق کی بیماری کی
طرح لگی ہوئی تھی لوگوں کے دلوں سے دور کرے اور اس زمانہ میں یہودی اس قسم کی
بت پرستی میں غرق تھے اور توریت ان کو چھڑا نہیں سکتی تھی اس لئے کہ توریت میں یہ
بار یک تعلیم نہیں تھی ! ں تھی اور نیز اس لئے کہ یہ بیماری جو تمام یہودیوں میں پھیل گئی تھی ایک
پاک تو حید کے نمونہ کو چاہتی تھی جو زندہ طور پر ایک کامل انسان میں نمودار ہو۔
یادر ہے کہ حقیقی تو حید جس کا اقرار خدا ہم سے چاہتا ہے اور جس کے اقرار سے نجات