اسلامی جنگیں زبردستی قبولِ اسلام کے لیے نہیں بلکہ جارحین کو سزا دینے کے لیے تھیں
سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اب یہ بھی یادر ہے کہ قرآن کی تعلیم سے بے شک ثابت ہوتا ہے کہ یہود اور ﴿۲۵﴾
نصاری سے لڑائیاں ہوئیں مگر ان لڑائیوں کا ابتدا اہل اسلام کی طرف سے ہرگز
نہیں ہوا اور یہ لڑائیاں دین میں جبراً داخل کرنے کے لئے ہر گز نہیں تھیں بلکہ اس
وقت ہوئیں جبکہ خود اسلام کے مخالفوں نے آپ ایزا دے کر یا موذیوں کو مدد دے کر
ان لڑائیوں کے اسباب پیدا کئے ۔ اور جب اسباب انہیں کی طرف سے پیدا ہو گئے تو
غیرت الہی نے ان قوموں کو سزا دینا چاہا اور اس سزا میں بھی رحمت الہی نے یہ رعایت
رکھی کہ اسلام میں داخل ہونے والا یا جزیہ دینے والا اس عذاب سے بچ جائے ۔ یہ
رعایت بھی خدا کے قانون قدرت کے مطابق تھی کیوں کہ ہر ایک مصیبت جو عذاب
کے طور پر نازل ہوتی ہے مثلاً و با یا قحط تو انسانوں کا کانشنس خود اس طرف متوجہ ہو جاتا
ہے کہ وہ دعا اور توبہ اور تضرع اور صدقات اور خیرات سے اس عذاب کو موقوف کرانا
چاہیں ۔ چنانچہ ہمیشہ ایسا ہی ہوتا ہے۔ اس سے یہ ثبوت ملتا ہے کہ رحیم خدا عذاب کو دور
کرنے کے لئے خود الہام دلوں میں ڈالتا ہے جیسا کہ حضرت موسیٰ کی دعا ئیں کئی دفعہ
منظور ہو کر بنی اسرائیل کے سر سے عذاب ٹل گیا ۔ غرض اسلام کی لڑائیاں سخت طبع
مخالفوں پر ایک عذاب تھا جس میں ایک رحمت کا طریق بھی کھلا تھا۔ سو یہ خیال کرنا دھو کہ
ہے کہ اسلام نے توحید کے شائع کرنے کے لئے لڑائیاں کیں ۔ یا د رکھنا چاہیے کہ لڑائیوں
کی بنیاد محض سزا دہی کے طور پر اس وقت سے شروع ہوئی کہ جب دوسری قوموں نے ظلم
اور مزاحمت پر کمر باندھی ۔
رہا یہ سوال کہ یہودیوں کو مسلمان ہونے کی ضرورت کیا تھی وہ تو پہلے سے موحد
تھے؟ اس کا جواب ہم ابھی دے چکے ہیں کہ توحید یہودیوں کے دلوں میں قائم نہ تھی
صرف کتابوں میں تھی اور وہ بھی ناقص ۔ سو تو حید کی زندہ روح حاصل کرنے کی ضرورت
﴿۲۶﴾ تھی کیونکہ جب تک توحید کی زندہ روح انسان کے دل میں قائم نہ ہو تب تک نجات
نہیں ہو سکتی۔ یہودی مُردوں کی طرح تھے اور باعث سخت دلی اور طرح طرح کی
نافرمانیوں کے وہ زندہ روح ان میں سے نکل چکی تھی۔ ان کو خدا کے ساتھ کچھ بھی میلان باقی
نہیں رہا تھا اور ان کی توریت بباعث نقصان تعلیم اور نیز بوجہ لفظی اور معنوی تحریفوں کے
اس لائق نہیں رہی تھی جو کامل طور پر رہبر ہو سکے اس لئے خدا نے زندہ کلام تازہ بارش کی
طرح اتارا اور اس زندہ کلام کی طرف ان کو بلایا تا وہ طرح طرح کے دھوکوں اور غلطیوں
سے نجات پا کر حقیقی نجات کو حاصل کریں۔ سو قرآن کے نزول کی ضرورتوں میں سے ایک یہ
تھی کہ تا مردہ طبع یہودیوں کو زندہ توحید سکھائے اور دوسرے یہ کہ تا ان کی غلطیوں پر ان کو
متنبہ کرے اور تیسرے یہ کہ تا وہ مسائل کہ جو توریت میں محض اشارہ کی طرح بیان
ہوئے تھے جیسا کہ مسئلہ حشر اجساد اور مسئلہ بقاء روح اور مسئلہ بہشت اور دوزخ ان کے
مفصل حالات سے آگہی بخشے ۔
یہ بات سچ ہے کہ سچائی کی تخم ریزی توریت سے ہوئی اور انجیل سے اس شخم نے
ایک آئندہ کی بشارت دینے والے کی طرح منہ دکھلایا اور جیسے ایک کھیت کا سبزہ پوری
صحت اور عمدگی سے نکلتا ہے اور بزبان حال خوشخبری دیتا ہے کہ اس کے بعد اچھے پھل اور
اچھے خوشے ظہور کرنے والے ہیں ایسا ہی انجیل کامل شریعت اور کامل رہبر کے لئے
خوشخبری کے طور پر آئی اور فرقان سے وہ تختم اپنے کمال کو پہنچا جو اپنے ساتھ اس کامل نعمت کو
لایا جس نے حق اور باطل میں بکلی فرق کر کے دکھلایا اور معارف دینیہ کو اپنے کمال تک پہنچایا
جیسا کہ توریت میں پہلے سے لکھا تھا کہ ”خدا سینا سے آیا اور سعیر سے طلوع ہوا اور فاران
☆
کے پہاڑ سے ان پر چمکا ۔ !!!
یہ بات بالکل ثابت شدہ امر ہے کہ شریعت کے ہر ایک پہلو کو کمال کی صورت
استثنا باب ۲۳ آیت ۲ (ناشر)