قرآن کریم یہود و نصاریٰ کے تنازعات کو ختم کرتا ہے
سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
میں صرف قرآن نے ہی دکھلایا ہے۔ شریعت کے بڑے حصے دو ہیں ۔ حق اللہ اور حق العباد - ۲۷
یہ دونوں حصے صرف قرآن شریف نے ہی پورے کئے ہیں ۔ قرآن کا یہ منصب تھا کہ تا
وحشیوں کو انسان بناوے اور انسان سے با اخلاق انسان بناوے اور با اخلاق انسان سے
با خدا انسان بنائے ۔ سو اس منصب کو اُس نے ایسے طور سے پورا کیا کہ جس کے مقابل پر
توریت ایک گونگے کی طرح ہے۔
اور منجملہ قرآن کی ضرورتوں کے ایک یہ امر بھی تھا کہ جو اختلاف حضرت مسیح کی
نسبت یہود اور نصاری میں واقع تھا اس کو دور کرے۔ سو قرآن شریف نے ان سب
جھگڑوں کا فیصلہ کیا جیسا کہ قرآن شریف کی یہ آیت يُعِينَی إِنِّي مُتَوَفِّيكَ
وَرَافِعُكَ إِلَى الخ اسی جھگڑے ۔
ے الخ اسی جھگڑے کے فیصلہ کے لئے ہے کیونکہ یہودی لوگ ،
ی
خیال کرتے تھے کہ نصاری کا نبی یعنی مسیح صلیب پر کھینچا گیا ۔ اس لئے موافق حکم ے موافق حکم تو ریت
کے وہ لعنتی ہوا اور اس کا رفع نہیں ہوا اور یہ دلیل اس کے کا ذب ہونے کی ہے اور
عیسائیوں کا یہ خیال تھا کہ لعنتی تو ہوا مگر ہمارے لئے اور بعد اس کے لعنت جاتی رہی اور
رفع ہو گیا اور خدا نے اپنے رہنے ہاتھ اس کو بٹھا لیا ۔ اب اس آیت نے یہ فیصلہ کیا کہ
رفع بلا توقف ہوا نہ یہودیوں کے زعم پر دائمی لعنت ہوئی جو ہمیشہ کے لئے رفع الی اللہ
سے مانع ہے اور نہ نصاری کے زعم پر چند روز لعنت رہی اور پھر رفع الی اللہ ہوا بلکہ وفات
کے ساتھ ہی رفع الی اللہ ہو گیا ۔ اور ان ہی آیات میں خدا تعالیٰ نے یہ بھی سمجھا دیا کہ یہ
رفع توریت کے احکام کے مخالف نہیں کیوں کہ توریت کا حکم عدم رفع اور لعنت اس
حالت میں ہے کہ جب کوئی صلیب پر مارا جائے مگر صرف صلیب کے چھونے یا صلیب
پر کچھ ایسی تکلیف اٹھانے سے جو موت کی حد تک نہیں پہنچتی لعنت لازم نہیں آتی اور نہ
عدم رفع لازم آتا ہے کیوں کہ توریت کا منشاء یہ ہے کہ صلیب خدا تعالیٰ کی طرف سے
آل عمران : ۵۶
۲۸ جرائم پیشہ کی موت کا ذریعہ ہے۔ پس جو شخص صلیب پر مر گیا وہ مجرمانہ موت مرا جو لعنتی
موت ہے لیکن مسیح صلیب پر نہیں مرا اور اس کو خدا نے صلیب کی موت سے بچالیا۔ بلکہ جیسا
کہ اس نے کہا تھا کہ میری حالت یونس سے مشابہ ہے ایسا ہی ہوا نہ یونس مچھلی کے پیٹ میں
مرانہ یسوع صلیب کے پیٹ پر اور اس کی دعا ایلی ایلی لما سبقتانی سنی گئی ۔ اگر
مرتا تو پیلاطوس پر بھی ضرور و بال آتا کیونکہ فرشتہ نے پیلاطوس کی جورو کو یہ خبر دی تھی کہ
اگر یسوع مر گیا تو یا د رکھ کہ تم پر وبال آئے گا مگر پیلاطوس پر کوئی وبال نہ آیا۔ اور یہ بھی
یسوع کے زندہ رہنے کی ایک نشانی ہے کہ اس کی ہڈیاں صلیب کے وقت نہیں توڑی گئیں
اور صلیب پر سے اتارنے کے بعد چھیدنے سے خون بھی نکلا اور اس نے حواریوں کو
صلیب کے بعد اپنے زخم دکھلائے ۔ اور ظاہر ہے کہ نئی زندگی کے ساتھ زخموں کا ہونا ممکن
نہ تھا۔ پس اس سے ثابت ہوا کہ یسوع صلیب پر نہیں مرا اس لئے لعنتی بھی نہیں ہوا اور
بلا شبہ اس نے پاک وفات پائی اور خدا کے تمام پاک رسولوں کی طرح موت کے بعد وہ
بھی خدا کی طرف اٹھایا گیا ۔ اور بموجب وعدہ انی متوفیک و رافعک الی اس کا
خدا کی طرف رفع ہوا ۔ اگر وہ صلیب پر مرتا تو اپنے قول سے خود جھوٹا ٹھہرتا کیونکہ اس
صورت میں یونس کے ساتھ اس کی کچھ بھی مشابہت نہ ہوتی ۔
سو یہی جھگڑا مسیح کے بارے میں یہود اور نصاریٰ میں چلا آتا تھا جس کو آخر
قرآن شریف نے فیصلہ کیا۔ پھر ابھی تک نصاری کہتے ہیں کہ قرآن کے اترنے کی
کیا ضرورت تھی ۔ اے نادانوں ! اور دلوں کے اندھو ! قرآن کامل توحید لایا ۔
قرآن نے عقل اور نقل کو ملا کر دکھلایا ۔ قرآن نے تو حید کو کمال تک پہنچایا۔ قرآن
نے تو حید اور صفات باری پر دلائل قائم کئے ۔ اور خدا تعالیٰ کی ہستی کا ثبوت عقلی
نقلی دلائل سے دیا۔ اور کشفی طور پر بھی دلائل قائم کئے ۔ اور وہ مذہب جو پہلے قصہ
کہانی کے رنگ میں چلا آتا تھا اس کو علمی رنگ میں دکھلایا۔ اور ہر ایک عقیدہ کو حکمت کا
جامہ پہنایا اور وہ سلسلہ معارف دینیہ کا جو غیر مکمل تھا اس کو کمال تک پہنچایا۔ اور یسوع کی ﴿۲۹﴾
گردن پر سے لعنت کا طوق اتارا اور اس کے مرفوع اور سچا نبی ہونے کی شہادت دی تو کیا
اس قدر فیض رسانی کے ساتھ ابھی قرآن کی ضرورت ثابت نہ ہوئی ؟
یہ یاد رہے کہ قرآن نے بڑی صفائی سے اپنی ضرورت ثابت کی ا سے اپنی ضرورت ثابت کی ہے۔ قرآن
صاف کہتا ہے اِعْلَمُوا أَنَّ اللهَ يُحْيِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا یعنی اس بات کو جان لو
کہ زمین مرگئی تھی اور اب خدا نئے سرے اسکو زندہ کرنے لگا ہے۔ تاریخ شہادت دیتی
ہے کہ قرآن کے زمانہ قرب نزول میں ہر ایک قوم نے اپنا چال چلن بگاڑا ہوا تھا۔ پادری
فنڈل مصنف میزان الحق با وجود اس قدر تعصب کے جو اس کے رگ وریشہ میں بھرا ہوا
تھا میزان الحق میں صاف گواہی دیتا ہے کہ قرآن کے نزول کے زمانہ میں یہود و نصاری کا
چال چلن بگڑا ہوا تھا اور ان کی حالتیں خراب ہو رہی تھیں اور قرآن کا آنا ان کے لئے ایک
تنبیہ تھی مگر اس نادان نے باوجود یکہ یہ تو اقرار کیا کہ قرآن اس وقت آیا جبکہ یہود و
نصاری کا چال و چلن بہت خراب ہورہا تھا لیکن پھر بھی یہ جھوٹا عذر پیش کر دیا کہ خدا تعالیٰ
کو ایک جھوٹا نبی بھیج کر یہود و نصاری کو متنبہ کرنا منظور تھا مگر یہ اللہ تعالیٰ پر تہمت ہے کیا
ہم اللہ جل شانہ کی طرف یہ خراب عادت منسوب کر سکتے ہیں کہ اس نے لوگوں کو
گمراہی اور بد چلنی میں پاکر یہ تدبیر سوچی کہ اور بھی گمراہی کے سامان ان کے لئے میسر
کرے اور کروڑ ہا بندگان خدا کو اپنے ہاتھ سے تباہی میں ڈالے۔ کیا غلبہ شدائد اور
مصائب کے وقت خدا تعالیٰ کے قانون قدرت میں یہی عادت اس کی ثابت ہوتی ہے؟
افسوس کہ یہ لوگ دنیا سے محبت کر کے کیسے آفتاب پر تھوک رہے ہیں۔ ایک ناچیز انسان کو
خدا بھی کہتے ہیں اور پھر ملعون بھی ۔ اور اس عظیم الشان الشان نبی کے وجود سے انکار کر رہے
ہیں کہ جو ایسے وقت میں آیا جبکہ نوع انسان مردہ کی طرح ہو رہی تھی اور پھر کہتے ہیں
الحديد : ۱۸