قرآن کریم نے کون سی نئی تعلیم پیش کی؟
سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۳۰ کہ قرآن کی ضرورت کیا تھی ۔ اے غافلو! اور دلوں کے اندھو! قرآن جیسے ضلالت کے
طوفان کے وقت میں آیا ہے کوئی نبی ایسے وقت میں نہیں آیا۔ اس نے دنیا کو اندھا پایا
اور روشنی بخشی اور گمراہ پایا اور ہدایت دی اور مردہ پایا اور جان عطا فرمائی تو کیا ابھی
ضرورت ثابت ہونے میں کچھ کسر رہ گئی ؟ اور اگر یہ کہو کہ توحید تو پہلے بھی موجود تھی قرآن
نے نئی چیز کون سی دی ؟ تو اس سے اور بھی تمہاری عقل پر رونا آتا ہے۔ میں ابھی لکھ چکا
ہوں کہ توحید پہلی کتابوں میں ناقص طور پر تھی اور تم ہرگز ثابت نہیں کر سکتے کہ کامل تھی ۔
ما سوا اس کے توحید دلوں سے بکلی گم ہو گئی تھی قرآن نے اس توحید کو پھر یاد دلایا اور اس کو
کمال تک پہنچایا۔ قرآن کا نام اسی لئے ذکر ہے کہ وہ یاد دلانے والا ہے۔ ذرا آنکھ کھول
کر سوچو کہ کیا تو ریت نے جو کچھ توحید کے بارے میں بیان کیا تھا وہ ایک ایسی نئی بات تھی
جو پہلے نبیوں کو اس کی خبر نہیں تھی۔ کیا یہ سچ نہیں کہ سب سے پہلے آدم کو اور پھر شیث اور
نوح اور ابراہیم اور دوسرے رسولوں کو جو موسیٰ سے پہلے آئے توحید کی تعلیم ملی تھی ؟ پس یہ
توریت پر بھی اعتراض ہے کہ اس نے نئی چیز کونسی پیش کی ۔ اے کج دل قوم خدا روز روز نیا
نہیں ہو سکتا۔ موسیٰ کے وقت میں وہی خدا تھا جو آدم اور شیث اور نوح اور ابراہیم اور اسحاق
اور یعقوب اور یوسف کے وقت میں تھا۔ اور توریت نے وہی توحید کے بارے میں بیان
کیا جو پہلے نبی کرتے آئے۔
اب اگر یہ سوال ہو کہ کیوں تو ریت نے اسی پرانی توحید کا ذکر کیا تو اس کا جواب
یہی ہے کہ خدا کی ہستی اور وحدانیت کا مسئلہ توریت سے شروع نہیں ہوا بلکہ قدیم سے چلا
آتا ہے۔ ہاں بعض زمانوں میں ترک عمل کی وجہ سے اکثر لوگوں کی نظر میں حقیر اور ذلیل
ضرور ہوتا رہا ہے۔ پس خدا کی کتابوں اور خدا کے نبیوں کا یہ کام تھا کہ وہ ایسے وقتوں میں
آتے رہے ہیں کہ جب اس مسئلہ توحید پر لوگوں کی توجہ کم رہ گئی ہو اور طرح طرح کے شرکوں
میں وہ مبتلا ہو گئے ہوں ۔ یہی مسئلہ دنیا میں ہزاروں دفعہ صیقل ہوا اور ہزاروں دفعہ پھر ۳۱
زنگ خوردہ کی طرح ہو کر لوگوں کی نظروں سے چھپ گیا۔ اور جب چھپ گیا تو پھر خدا نے
اپنے کسی بندہ کو بھیجا تا نئے سرے اس کو روشن کر کے دکھلائے ۔ اسی طرح دنیا میں کبھی ظلمت
کبھی نور غالب آتا رہا۔ اور ہر ایک نبی کی شناخت کا یہ نہایت اعلیٰ درجہ کا معیار ہے کہ دیکھنا
چاہیے کہ وہ کس وقت آیا اور کس قدر اصلاح اس کے ہاتھ سے ظہور میں آئی ۔ چاہئے کہ
حق طلبی کی راہ سے اسی بات کو سوچیں اور شریروں اور متعصب لوگوں کے پُر خیانت اقوال کی
طرف توجہ نہ کریں اور ایک صاف نظر لے کر کسی نبی کے حالات کو دیکھیں کہ اس نے ظہور
فرما کر اس زمانہ کے لوگوں کو کس حالت میں پایا اور پھر اس نے ان لوگوں کے عقائد اور
چال چلن میں کیا تبدیلی کر کے دکھلائی تو اس سے ضرور پتہ لگ جائے گا کہ کون نبی اشد
ضرورت کے وقت آیا اور کون اس سے کمتر ۔ نبی کی ضرورت گنہگاروں کے لئے بعینہ ایسی
ہی ہوتی ہے جیسا کہ طبیب کی ضرورت بیماروں کے لئے ۔ اور جیسا کہ بیماروں کی کثرت ایک
طبیب کو چاہتی ہے ایسا ہی گنہگاروں کی کثرت ایک مصلح کو۔
اب اگر کوئی اس قاعدہ کو ذہن میں رکھ کر عرب کی تاریخ پر نظر ڈالے کہ عرب کے
باشندے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہور سے پہلے کیا تھے اور پھر کیا ہو گئے تو بلا شبہ وہ
اس نبی آخر الزمان صلی اللہ علیہ وسلم کو قوت قدسی اور تاثیر قوی اور افاضہ برکات میں سب
نبیوں سے اول درجہ پر سمجھے گا اور اسی بنا پر وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن کی
ضرورت کو دوسری تمام کتابوں اور نبیوں کی ضرورت سے بدیہی الثبوت یقین کرے گا مثلاً
یسوع نے دنیا میں آکر دنیا کی کسی ضرورت کو پورا کیا ؟ اور اس کا ثبوت کیا ہے کہ اس نے کوئی
ضرورت پوری کی؟ کیا یہودیوں کے اخلاق اور عادات اور ایمان میں کوئی بھاری تبدیلی کر
دی یا اپنے حواریوں کو تزکیہ نفس میں کمال تک پہنچا دیا ؟ بلکہ ان پاک اصلاحوں میں سے کچھ
۳۲ بھی ثابت نہیں اور اگر کچھ ثابت ہے تو صرف یہی کہ چند آدمی طمع اور لالچ سے بھرے
ہوئے اس کے ساتھ ہو گئے اور انجام کا رانہوں نے بڑی قابل شرم بے وفائیاں دکھلائیں
اور اگر یسوع نے خودکشی کی تو میں اس سے زیادہ ہرگز تسلیم نہیں کروں گا کہ ایک ایسی
بے وقوفی کی حرکت اس سے صادر ہوئی جس سے اس کی انسانیت اور عقل پر ہمیشہ کے لئے
داغ لگ گیا ۔ ایسی حرکت جس کو انسانی قوانین بھی ہمیشہ جرائم کے نیچے داخل کرتے ہیں کیا
کسی عقلمند سے صادر ہو سکتی ہے؟ ہر گز نہیں۔ پس ہم پوچھتے ہیں کہ یسوع نے کیا سکھلایا اور
کیا دیا ؟ کیا وہ لعنتی قربانی جس کا عقل اور انصاف کے نزدیک کوئی بھی نتیجہ معلوم نہیں ہوتا۔
کہ انجیل کی تعلیم میں کوئی نئی خوبی نئی خوبی نہیں بلکہ یہ سب تعلیم توریت میں
یادر ہے :
پائی جاتی ہے اور اس کا ایک بڑا حصہ یہودیوں کی کتاب طالموت میں اب تک موجود
ہے۔ اور یہودی فاضل اب تک روتے ہیں کہ ہماری پاک کتابوں سے یہ فقرے
چرائے گئے ہیں۔ چنانچہ حال میں جو ایک فاضل یہودی کی کتاب میرے پاس آئی ہے
اس نے اسی بات کا ثبوت دینے کے لئے کئی ورق لکھے ہیں اور بڑے زور سے اسناد پیش
کئے ہیں کہ یہ فقرات کہاں کہاں سے چرائے گئے ۔ میں نے یہ کتابیں صرف میاں
سراج الدین کے لئے منگوائی تھیں مگر ان کی بد قسمتی ہے کہ وہ دیکھنے سے پہلے چلے گئے ۔
محقق عیسائی اس بات کو قبول کرتے ہیں کہ در حقیقت انجیل یہودیوں کی کتابوں کے ان
مضامین کا ایک خلاصہ ہے جو حضرت مسیح کو پسند آئی لیکن بالآخر یہ کہتے ہیں کہ مسیح کے
دنیا میں آنے سے یہ غرض نہیں تھی کہ کوئی نئی تعلیم لائے بلکہ اصل مطلب تو اپنے وجود کی
قربانی دینا تھا یعنی وہی لعنتی قربانی جس کے بار بار کے ذکر سے میں اس رسالہ کو پاک
رکھنا چاہتا ہوں ۔ غرض عیسائیوں کو یہ دھو کہ لگا ہوا ہے کہ شریعت تو ریت تک مکمل ہو
چکی اس لئے یسوع کوئی شریعت لے کر نہیں آیا بلکہ نجات دینے کے سامان لے کر آیا