قرآن کریم کی کامل تعلیمات

سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

الوہیت جو سورہ فاتحہ میں ثابت ہوئے ہیں وہ ان کی پیش کردہ عبارتوں میں بھی ثابت ہیں تو ہم ۳۵
پانسور و پیہ جو پہلے سے ان کے لئے ان کی اطمینان کی جگہ پر جمع کرایا جائے گا دے دیں گے۔
اب کیا کسی پادری کا حوصلہ ہے جو ایسا مقابلہ کرے؟ خدا کا کلام خدا کی طاقتوں
سے ثابت ہوتا ہے جیسا کہ اس کی مصنوعات عجائب قدرت سے ثابت ہوتی ہیں مثلاً
آسمان پر ہزاروں ستارے ہیں ۔ اب اگر کوئی بیوقوف چند ستاروں کی طرف اشارہ کر کے
کہہ دے کہ ان کی کیا ضرورت ہے لہذا یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں ہیں یا چند بوٹیوں یا
پتھروں یا جانوروں کا نام لے کر کہہ دے کہ ان کے وجود کے بغیر دوسری بوٹیوں وغیرہ سے
کام چل سکتا ہے۔ اس لئے یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں ہے تو ایسا قائل بجز دیوانہ یا احمق
کے اور کون ہو سکتا ہے۔
یہ بات یاد رکھنے کے لائق ہے کہ قرآن ان تمام کمالات کا جامع ہے جن کی انسان
کو تکمیل نفس کیلئے حاجت ہے۔ اور توریت کی قرآن کے ساتھ یہ مثال ہے کہ جیسے ایک مسافر خانہ
تھا وہ بڑی بڑی آندھیوں اور زلزلوں کے باعث سے گر پڑا اور بجائے اس مسافر خانہ
کے ایک اینٹوں کا ڈھیر لگ گیا اور پاخانہ کی اینٹیں باورچی خانہ میں اور باورچی خانہ کی
پاخانہ میں جا پڑیں اور سب مکان زیر و زبر ہو گیا ۔ پس اس سرائے کے مالک کو مسافروں
کے حال پر رحم آیا ۔ سو اس نے فی الفور بجائے اس مسافر خانہ کے ایک ایسا عمدہ اور آرام
بخش مسافر خانه طیار کیا جو اس پہلے سے بہتر اور مسافروں کے لئے نہایت آرام بخش
مکانات اپنے اپنے قرینہ سے اس میں موجود تھے اور کسی ضرورت کے مکان کی کمی نہیں تھی
اور مالک نے اس آخر الذکر مسافر خانہ کی تعمیر میں کچھ تو وہی اینٹیں پہلے مسافر خانہ کی لے
لیں اور کچھ زیادہ اینٹیں اور لکڑی وغیرہ مصالح بہم پہنچایا جو عمارت کو کامل طور پر کافی
ہو سکتا تھا۔ سوقرآن شریف وہی دوسرا مسافر خانہ ہے۔ جس کی آنکھیں ہوں دیکھے !!

اس جگہ یہ اعتراض بھی دور کر دینے کے قابل ہے کہ جس حالت میں حقیقی اور کامل
تعلیم یہی ہے جس میں محل اور موقعہ کی رعایت اور ہر ایک نکتہ معرفت کا استیفاء کے ساتھ
بیان ہو تو کیا سبب ہے کہ توریت اور انجیل دونوں اس سے خالی رہیں اور قرآن نے ان
دونوں باتوں کو کمال تک پہنچایا۔ تو اس کا جواب یہی ہے کہ یہ توریت اور انجیل کا قصور نہیں
ہے بلکہ قوموں کی استعداد کا قصور ہے۔ یہودی لوگ جن سے پہلے حضرت موسیٰ کو واسطہ ہے پڑا
وہ چار سو برس تک فرعون کی غلامی میں رہے تھے اور ایک مدت دراز تک ظلم کے تختہ مشق رہ
کر عدل اور انصاف کی حقیقت سے بے خبر ہو گئے تھے۔ یہ ایک فطرتی قاعدہ ہے کہ اگر
بادشاہ وقت جو مؤدب اور آموزگار کے حکم میں ہوتا ہے عادل ہو تو رعایا کے دل پر عدل کا
پر توہ پڑتا ہے اور طبعا وہ بھی خلق عدل کی طرف مائل ہو جاتے ہیں اور تہذیب اور شائستگی ان
میں پیدا ہو کر عادلانہ صفات اپنا جلوہ دکھاتی ہیں۔ لیکن اگر بادشاہ ظالم ہو تو رعایا بھی اس
سے ظلم اور تعدی کا سبق سیکھتی ہے اور اکثر ان کی صفت عدل سے محروم ہوتی ہے۔ پس یہی
حال بنی اسرائیل کا ہوا کہ وہ لوگ ایک مدت دراز تک فرعون جیسے ظالم بادشاہ کی رعایا رہ کر
اور طرح طرح کے ظلم اٹھا کر عدل کی کیفیت سے بالکل غافل ہو گئے ۔ سو حضرت موسیٰ کا
فرض یہ تھا کہ ان کو سب سے پہلے عدل کا سبق دیں ۔ اس لئے توریت میں عدل کی حفاظت
کیلئے بڑے شدومد سے آیات پائی جاتی ہیں۔ ہاں رحم کی آیات کا بھی تو ریت میں پتہ ملتا
ہے لیکن اگر غور سے دیکھو تو ایسی آیتیں بھی عدل کے حدود کی نگہداشت کیلئے اور ناجائز
جذبات اور بے جا کینوں کے روکنے کیلئے بیان فرمائی گئی ہیں اور ہر جگہ اصل مدعا قوانین
عدل اور انصاف کی نگہداشت ہے لیکن انجیل پڑھنے سے یہ مدعا معلوم نہیں ہوتا بلکہ
انجیل میں عفو اور ترک انتظام پر بہت زور دیا گیا ہے۔ اور جب ہم انجیل کو تدبر اور عمیق
نگاہ سے دیکھتے ہیں تو اس کے سلسلہ عبارت سے صاف مترشح ہوتا ہے کہ اس کتاب کا
لکھنے والا اپنے مخاطبین کی نسبت یہ یقین رکھتا ہے کہ وہ لوگ طریق مروت اور صبر اور ترک

انتقام سے بالکل دور اور مہجور ہیں اور چاہتا ہے کہ ان کے ایسے دل ہو جائیں کہ انتقام لینے ﴿۳۷﴾
کے حریص نہ ہوں اور صبر اور برداشت اور عفو اور درگذر اپنی عادت کریں۔ اس کا یہی
سبب ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کے وقت میں یہودیوں کی اخلاقی حالت میں بہت
فتور آگیا تھا اور مقدمہ بازی اور کینہ کشی میں انتہا تک پہنچ گئے تھے اور اس بہانہ سے کہ
ہم قانون عدل کے حامی ہیں رحم اور درگذر کی خصلتیں بالکل ان میں سے دور ہوگئی تھیں ۔
سوانجیل کی نصیحتیں قانون مختص الزمان کی طرح یا قانون مختص القوم کی طرح ان کو سنائی گئی
ا
تھیں مگر یہ واقعی قانون کی تصویر نہ تھی اس لئے قرآن نے آ کر اس کو دور کر دیا۔
جس وقت ہم قرآن کو غور سے دیکھتے ہیں اور صاف دل سے اس کے مقصد کے
گہراؤ تک چلے جاتے ہیں تو ہمیں صاف دکھائی دیتا ہے کہ قرآن نے نہ توریت کی طرح
انتقام اور سختی پر ایسا زور ڈالا ہے کہ جیسا کہ توریت کی لڑائیوں اور قانون قصاص سے ثابت
ہوتا ہے۔ اور نہ نہ ان انجیل کی طرح رح یکدفع یکدفعه عفو اور صبر بر اور اور در درگذر کی تعلیم پر گر پڑا ہے بلکہ بار بار
امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا حکم دیتا ہے یعنی یہ حکم دیتا ہے کہ جو امر عقل اور شرع کے
رو سے بہتر اور محل پر ہو اس کو بجالاؤ اور جس پر عقل اور شرع کا اعتراض ہو اور منکرات
میں سے ہو اس سے دست بردار ہو جاؤ ۔ سوقرآن کے دیکھنے سے ایسا پایا جاتا ہے کہ وہ
اپنے قوانین اور حدود اور اوامر کو علم کے رنگ میں ہمارے دلوں میں جمانا چاہتا ہے
کیونکہ وہ شخصی امر اور نہی کے زندان میں ہمیں محبوس کرنا نہیں چاہتا بلکہ اپنی پاک شریعت
کو قواعد کلیہ کے طور پر بیان کر دیتا ہے ۔ مثلاً وہ ایک کلام کلی کے طور پر حکم فرماتا ہے کہ
تم معروف کو بجالاؤ اور منکر سے دستکش ہو جاؤ۔ سو یہ دو کلمے یعنی معروف اور منکر ایسے
جامع کلمے ہیں جو شریعت کے قوانین کو علمی رنگ میں لے آتے ہیں اور اس تعلیم سے
ہر ایک محل میں یہ سوچنا پڑتا ہے کہ ہے کہ حقیقی نیکی کیا ہے مثلاً اس وقت جو زید نے ہمارا

۳۸) ایک گناہ کیا ہے تو کیا اس کو مارنا بہتر ہے یا عفو کرنا۔ اور ایک سائل جو ہم سے مثلاً ہزار
روپیہ اس غرض سے مانگتا ہے کہ وہ اس روپیہ سے اپنے لڑکے کی دھوم دھام سے شادی
کرے اور آتش بازی اور گانے والی عورتیں اور دوسرے باجوں کے ساتھ اپنے خاندان
کے رسوم کے موافق اس رسم کو ادا کرے ۔ تو گو ہم ہزار روپیہ اس کو دے سکتے ہیں مگر
ہمیں امر معروف اور نہی منکر کے قاعدہ کے لحاظ سے سوچ لینا چاہیے کہ ایسی سخاوت سے
ہم کسی شخص کی مدد کرتے ہیں۔ غرض اسی طرح قرآن نے ہمارے دین اور دنیا کی بہبودی
کے لئے ہمارے ہر ایک کارخیر میں محل اور موقعہ کی قید لگا دی ہے۔
اب میں میاں سراج الدین صاحب کے سوال دوم کا پورا جواب دے چکا ہوں
اور میں لکھ چکا ہوں کہ اسلام نے یہودیوں کے ساتھ تو حید منوانے کیلئے لڑائیاں نہیں کیں
بلکہ اسلام کے مخالف خود اپنی شرارتوں سے لڑائیوں کے محرک ہوئے ۔ بعض نے
مسلمانوں کے قتل کرنے کے لئے خود پہلے پہل تلوار اٹھائی ۔ بعض نے ان کی مدد کی ۔ بعض
نے اسلام کی تبلیغ روکنے کیلئے بے جا مزاحمت کی ۔ سوان تمام موجبات کی وجہ سے مفسدین
کی سرکوبی اور سزا اور شر کی مدافعت کیلئے خدا تعالیٰ نے ان ہی مفسدوں کے مقابل پر
لڑائیوں کا حکم کیا۔ اور یہ کہنا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تیرہ برس تک اس وجہ سے
مخالفوں سے لڑائی نہیں کی کہ اس وقت تک پوری جمعیت حاصل نہیں ہوئی تھی یہ محض
ظالمانہ اور مفسدانہ خیال ہے۔ اگر صورت حال یہ ہوتی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے مخالف تیرہ برس تک ان ظلموں اور خونریزیوں سے باز رہتے جو مکہ میں ان سے ظہور
پذیر ہوئے وئے او اور پھر آپ منصوبہ کر کے یہ تجویز نہ کرتے کہ یا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو
قتل کر دینا چاہیے اور یا وطن سے نکال دینا چاہیے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم آپ ہی
بغیر حملہ مخالفین کے مدینہ کی طرف چلے جاتے تو ایسی بدظنیوں کی کوئی جگہ بھی ہوتی لیکن یہ

واقعہ تو ہمارے مخالفوں کو بھی معلوم ہے کہ تیرہ برس کے عرصہ میں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ﴿۳۹﴾
دشمنوں کی ہر ایک سختی پر صبر کرتے رہے اور صحابہ کو سخت تاکید تھی کہ بدی کا مقابلہ نہ کیا جائے
چنانچہ مخالفوں نے بہت سے خون بھی کئے اور غریب مسلمانوں کو زدوکوب کرنے اور
خطر ناک زخم پہنچانے کا تو کچھ شمار نہ رہا۔ آخر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے قتل کرنے کے
لئے حملہ کیا۔ سوایسے حملہ کے وقت خدا نے اپنے نبی کوثر اعدا سے محفوظ رکھ کر مدینہ میں پہنچا
دیا اور خوشخبری دی کہ جنہوں نے تلوار اٹھائی وہ تلوار ہی سے ہلاک کئے جائیں گے ۔ پس ذرا
عقل اور انصاف سے سوچو کہ کیا اس روئداد سے یہ نتیجہ نکل سکتا ہے کہ جب آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کچھ جمعیت لوگوں کی ہو گئی تو پھر لڑائی کی نیت جو پہلے سے دل
میں پوشیدہ تھی ظہور میں آئی؟ افسوس ہزار افسوس کہ تعصب مذہبی کے رو سے عیسائی دین
کے حامیوں کی کہاں تک نوبت پہنچ گئی ہے۔ یہ بھی نہیں سوچتے کہ مدینہ میں جا کر جب
مکہ والوں کے تعاقب کے وقت بدر کی لڑائی ہوئی جو اسلام کی پہلی لڑائی ہے تو کون سی
جمعیت پیدا ہو گئی تھی۔ اس وقت تو کل تین سو تیرہ آدمی مسلمان تھے اور وہ بھی اکثر نو عمر
نا تجربہ کار جو میدان بدر میں حاضر ہوئے تھے۔ پس سوچنے کا مقام ہے کہ کیا اس قدر
دمیوں پر بھروسہ کر کے عرب کے تمام بہادروں اور یہود اور نصاری اور لاکھوں انسانوں کی
سرکوبی کیلئے میدان میں کسی کا نکلنا عقل فتوی دے سکتی ہے؟!!! اس سے صاف ظاہر ہے کہ
وہ نکلنا ان تدبیروں اور ارادوں کا نتیجہ نہیں تھا جو انسان دشمنوں کے ہلاک کرنے اور اپنی
فتح یابی کیلئے سوچتا ہے کیونکہ اگر ایسا ہوتا تو کم سے کم تین چالیس ہزار فوج کی جمعیت حاصل
کر لینا ضروری تھا اور پھر اسکے بعد لاکھوں انسانوں کا مقابلہ کرنا ۔ لہذا صاف ظاہر ہے کہ یہ
لڑائی مجبوری کے وقت خدا تعالیٰ کے حکم سے ہوئی تھی نہ ظاہری سامان کے بھروسہ پر۔
اس جگہ ایک اور اعتراض کو دفع کرنا بھی ضروری ہے اور وہ یہ ہے کہ اگر مدار نجات
آ

آج 10 میں سے 10 باقی