تورات اور انجیل میں دوسروں سے محبت کی تعلیم کا فقدان
سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۴۴ اس سے بڑھ کر یہ ہے کہ تم بنی نوع سے ایسی ہمدردی بجالاؤ جیسا کہ ایک قریبی کو اپنے قریبی
کے ساتھ ہوتی ہے۔
اب سوچنا چاہیے کہ اس سے زیادہ دنیا میں اور کون سی اعلیٰ تعلیم ہوگی جس میں
تمام بنی نوع کے ساتھ نیکی کرنا صرف احسان کی حد تک محدود نہیں رکھا بلکہ وہ درجہ جوش
طبعی بھی بیان کر دیا جس کا نام ایتاء ذی القربی ہے کیونکہ احسان کرنے والا اگر چہ احسان
کے وقت ایک نیکی کرتا ہے مگر جزا اور پاداش کا خواہاں ہوتا ہے۔ اسی لئے وہ کبھی
منکر احسان اور کا فرنعمت پر ناراض بھی ہو جاتا ہے۔ اور کبھی جوش میں آ کر اپنا احسان بھی یاد
دلاتا ہے مگر طبعی جوش سے نیکی کرنا جس کو قرآن نے ذوی القربی کی نیکی کے ساتھ
مشابہت دی ہے ۔ یہ در حقیقت آخری درجہ نیکی کا ہے جس کے بعد اور کوئی مرتبہ نیکی کا
نہیں کیونکہ ماں کی نیکی بچہ کے ساتھ اور اس کا رحم ایک طبعی جوش ہے اور ناکارہ شیر خوار
سے کوئی شکر گذاری مطلوب نہیں ۔
یہ تین درجے بنی نوع کی حق گذاری کے ہیں جو قرآن شریف نے بیان
فرمائے ہیں ۔ اب جب ہم تو ریت اور انجیل کو دیکھتے ہیں تو ہمیں ایمانا کہنا پڑتا ہے کہ
یہ دونوں کتا ہیں اس اعلیٰ درجہ کی حق گذاری سے خالی ہیں ۔ بھلا ہم ان دونوں کتابوں
سے اس تیسرے درجہ کی کیا توقع رکھیں ۔ ان میں تو پہلا اور دوسرا درجہ بھی کامل طور پر
بیان نہیں کیا گیا کیونکہ جس حالت میں توریت صرف یہودیوں کے لئے نازل ہوئی
ہے اور حضرت مسیح بھی صرف بنی اسرائیل کی بھیڑوں کے لئے بھیجے گئے ہیں تو ان کو
دوسروں سے کیا غرض اور کیا تعلق تھا تا ان کی نسبت عدل اور احسان کی ہدایتیں بیان کی
جاتیں ۔ لہذا وہ تمام احکام بنی اسرائیل تک ہی محدود رہے اور اگر محدود نہیں تھے تو کیوں
یسوع نے باوجود یکہ ایک عورت کے نالہ و فریاد کرنے کی آواز سنی اور اس کی عاجزانہ ۴۵)
درخواست اس تک پہنچی تو پھر بھی یسوع نے اس پر رحم نہ کیا اور کہا کہ میں صرف
بنی اسرائیل کے لئے بھیجا گیا ہوں ۔ پس جبکہ یسوع نے خود دوسروں کے لئے
جو بنی اسرائیل سے خارج تھے رحم اور ہمدردی میں کوئی عملی نمونہ نہ دکھلایا تو کیوں کر امید
کی جائے کہ یسوع کی تعلیم میں دوسری قوموں پر رحم کرنے کا حکم ہے۔ یسوع نے تو
صاف کہہ دیا کہ میں دوسری قوموں کے لئے بھیجا ہی نہیں گیا ۔ تو اب ہم کیا امید رکھ سکتے
ہیں کہ یسوع کی تعلیم میں غیر قوموں پر رحم کرنے کے لئے کچھ ہدایتیں ہیں۔ نہیں بلکہ
یسوع کی تعلیم کا رُخ صرف یہودیوں کی طرف ہے۔ اور یسوع خود اپنے تئیں اس بات کا
مجاز نہیں سمجھتا کہ دوسری قوموں کی نسبت کچھ ہدایتیں بیان فرمائے ۔ پھر وہ کیوں کر عام
طور پر رحم کی تعلیم دے سکتا تھا اور اگر انجیل میں یسوع کے اس کلمہ کے مخالف کہ میری
تعلیم اور ہمدردی یہود تک محدود ہے کوئی اور کلمہ لکھا بھی گیا ہو تو بلا شبہ وہ کلمہ الحاقی ہوگا
کیونکہ تناقض جائز نہیں ۔
اسی طرح توریت کے پیش نظر بھی صرف یہودی تھے اور توریت کی تعلیم کا بھی
تمام پرواز یہودیوں کے سروں تک ہے لیکن وہ قانون جو عام عدل اور احسان اور ہمدردی
کے لئے دنیا میں آیا۔ وہ صرف قرآن ہے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے قُلْ يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي
رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا یعنی کہ اے لوگو میں تم سب کی طرف رسول کر کے بھیجا
گیا ہوں ۔ اور پھر فرمایا: وَمَا أَرْسَلْتُكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعُلَمِينَ کے یعنی ہم نے تمام
عالموں پر رحمت کرنے کے لئے تجھے بھیجا ہے ۔
الاعراف : ۱۵۹ ۳ الانبياء : ۱۰۸