سوال نمبر ۴: کیا اسلام کے بانی نے حضرت عیسیٰ کی طرح "میں روشنی ہوں" جیسے دعوے کیے؟

سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

سوال ۔ ۴۔ مسیح نے اپنی نسبت یہ کلمات کہے۔ ”میرے پاس آؤ تم جو تھکے اور
ماندے ہو کہ میں تمہیں آرام دوں گا۔ اور یہ کہ میں روشنی ہوں اور میں راہ ہوں۔ میں
زندگی اور راستی ہوں۔ کیا بانی اسلام نے یہ کلمات یا ایسے کلمات کسی جگہ اپنی طرف منسوب
کئے ہیں۔
الجواب۔ قرآن شریف میں صاف فرمایا گیا ہے قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ
اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ الخ یعنی ان کو کہہ دے کہ اگر خدا سے محبت رکھتے ہو تو آؤ
میری پیروی کرو تا خدا بھی تم سے محبت کرے اور تمہارے گناہ بخشے ۔ یہ وعدہ کہ میری
پیروی سے انسان خدا کا پیارا بن جاتا ہے مسیح کے گذشتہ اقوال پر غالب ہے کیونکہ اس
سے بڑھ کر کوئی مقام نہیں کہ انسان خدا کا پیارا ہو جائے ۔ پس جس کی راہ پر چلنا انسان کو
محبوب الہی بنا دیتا ہے۔ اس سے زیادہ کس کا حق ہے کہ اپنے تئیں روشنی کے نام سے
موسوم کرے۔ اسی لئے اللہ جل شانہ نے قرآن شریف میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کا نام نور رکھا ہے جیسا کہ فرماتا ہے قَدْ جَاءَكُمْ مِنَ اللهِ نُورٌ هُ مِنَ اللهِ نُورُ یعنی تمہارے پاس
خدا کا نور آیا ہے ۔ اور یہ جملہ کہ تم جو تھکے اور ماندے ہو میرے پاس آجاؤ میں
تمہیں آرام دوں گا یہ کیسا لغو معلوم ہوتا ہے ۔ اگر آرام سے مراد دنیا کا آرام
اور بے قیدی ہے تب تو یہ فقرہ بلا شبہ صحیح ہے کیونکہ مسلمان جب مسلمان ہوتا ہے تو
اس کو پانچ وقت نماز پڑھنی پڑتی ہے ۔ علی الصباح سورج سے پہلے صبح کی نماز کے
لئے اٹھنا پڑتا ہے اور پانی سے گو موسم سرما میں کیسا ہی پانی ٹھنڈا ہو وضو کرنا پڑتا
ا
ہے اور پھر پانچ وقت مسجد کی طرف نماز جماعت کے لئے دوڑنا پڑتا ہے اور پھر
قریباً ایک پہر رات باقی رہتے خواب شیریں سے اٹھ کر تہجد کی نماز پڑھنی پڑتی ہے
آل عمران: ۳۲ المائدة : ١٦

غیر عورتوں کے دیکھنے سے اپنے تئیں بچانا پڑتا ہے۔ شراب اور ہر ایک نشے سے اپنے تئیں ﴿۲۷﴾
دور رکھنا پڑتا ہے۔ خدا کے مواخذہ سے خوف کر کے حقوق عباد کا لحاظ رکھنا پڑتا ہے۔ اور ہر
ایک سال میں برابر تھیں یا انتیس روز خدا تعالیٰ کے حکم سے روزہ رکھنا پڑتا ہے اور تمام مالی و
بدنی و جانی عبادت کو بجالانا پڑتا ہے۔ پھر جب ایک بد بخت جو پہلے مسلمان تھا عیسائی ہو گیا
تو ساتھ ہی یہ تمام بوجھ اپنے سر پر سے اتار لیتا ہے۔ اور سونا اور کھانا اور شراب پینا اور اپنے
بدن کو آرام میں رکھنا اس کا کام ہوتا ہے اور یکدفعہ تمام اعمال شاقہ شاقہ سے دستکش ہو جاتا ہے
اور حیوانوں کی طرح بجز اکل و شرب اور ناپاک عیاشی کے اور کوئی کام اس کا نہیں ہوتا ۔ پس
اگر یسوع کے گذشتہ بالا فقرہ کے یہی معنے ہیں کہ میں تمہیں آرام دوں گا تو بیشک ہم قبول
کرتے ہیں کہ در حقیقت عیسائیوں کو اس چند روزہ سفلی زندگی میں بوجہ اپنی بے قیدی کے
بہت ہی آرام ہے یہاں تک کہ ان کی دنیا میں نظیر نہیں۔ وہ مکھی کی طرح ہر ایک چیز پر بیٹھ
سکتے ہیں اور وہ خنزیر کی طرح ہر ایک چیز کھا سکتے ہیں ۔ ہندو گائے سے پر ہیز کرتے ہیں
اور مسلمان سؤر سے مگر یہ بلانوش دونوں ہضم کر جاتے ہیں ۔ سچ ہے۔ عیسائی باش
هر چه خواهی بکن “ ۔ سور کو حرام ٹھہرانے میں توریت میں کیا کیا تا کیدیں تھیں یہاں
تک کہ اس کا چھونا بھی حرام تھا اور صاف لکھا تھا کہ اس کی حرمت ابدی ہے مگر ان لوگوں
نے اس سؤر کو بھی نہیں چھوڑا جو تمام نبیوں کی نظر میں نفرتی تھا۔ یسوع کا شرابی کبابی ہونا
تو خیر ہم نے مان لیا مگر کیا اس نے کبھی سو ر بھی کھایا تھا ؟ وہ تو ایک مثال میں بیان کرتا
ہے کہ تم اپنے موتی سوروں کے آگے مت پھینکو۔ پس اگر موتیوں سے مراد پاک کلمے
ہیں تو سوروں سے مراد پلید آدمی ہیں ۔ اس مثال میں یسوع صاف گواہی دیتا ہے کہ
سور پلید ہے کیونکہ مشبہ اور مشبہ بہ میں مناسبت شرط ہے۔
غرض عیسائیوں کا آرام جو ان کو ملا ہے وہ بے قیدی اور اباحت کا آرام ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی