Sermon, 27 January 1899
— j
۲۷ جنوری ۱۸۹۹ء
بمقام دھاریوال
خطبہ جمعہ
1
تشہد، تعوز اور تسمیہ کے بعد آپ نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت فرمائی۔يُأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا
تَعْمَلُونَ - وَلَا تَكُونُوا كَالَّذِيْنَ نَسُوا اللَّهَ فَانْسُهُمْ اَنْفُسَهُمْ أُولئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ - لَا
يَسْتَوِى أَصْحَابُ النَّارِ وَ اَصْحَابُ الْجَنَّةِ اَصْحَابُ الْجَنَّةِ هُمُ الْفَائِزُونَ -
(الحشر: ۱۹ تا ۲۱)
اور پھر فرمایا:۔یہ کلمات طیبات جن کو میں نے ابھی پڑھا ہے قرآن شریف کی آیتیں ہیں جو خدا تعالیٰ کا کامل کلام
ہے۔ان پاک آنوں میں تاکید یہ ہوتی ہے کہ نانيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا الله لو گویا کو مومن کہلاتے ہو
اور تم اس بات کو جانتے ہو کہ اللہ تعالی گندوں اور پاک لوگوں کو پسند نہیں کرتا۔وہ پاک ہے۔پس وہ
2
قدوس خدا پاکیزگی اور طہارت چاہتا ہے) تو پھر اس دعوائے ایمان کے ساتھ متقی بن جاؤ۔اور متقی بھی
ظاہر کے نہیں۔اس لئے نہیں کہ لوگ تمہیں متقی اور پرہیز گار کہیں یا مجلسوں میں تمہاری تعریف
کریں۔نہیں ! نہیں !! اِتَّقُوا اللہ اللہ تعالیٰ کے متقی بنو۔متقی کے لئے یہ ضروری باتیں ہیں۔اولا۔ہر ایک کام جب کرو ، اٹھتے بیٹھتے چلتے پھرتے، دشمنی میں، دوستی میں عداوت اور محبت میں
مقدمہ ہو یا صلح ہو، غرض ہر حالت میں یہ امر خوب ذہن نشین رکھو کہ نہیں معلوم موت کی گھڑی کس
وقت آجاوے۔وہ کونسا وقت ہو گا جب دنیا سے اٹھ جاویں گے اور اس وقت ماں ، باپ، بیوی، بچے
دوست یار کنبے کے بڑے بڑے ہمدردی کا دم بھرنے والے انسان مال، دولت، غرض کوئی چیز نہ ہو گی
جو اس وقت ساتھ دے سکے۔اس وقت اگر کوئی چیز ساتھ جا سکے گی تو وہ وہی انسان کا عمل ہو گا خواہ اچھا
ہو خواہ برا ہو اور جیسا عمل ہو گا ویسا ہی اس کا پھل ملے گا۔جیسے تم ہر روز دنیا میں دیکھتے ہو کہ ایک زمیندار گیہوں کے بیج بو کر جو یا جو بو کر گنے کا پھل نہیں لے
سکتا پس اسی طرح پر جیسے عمل ہوں گے ، بدلہ ان کے ہی موافق اور رنگ کا ہو گا۔یہی سچی بات ہے کہ
ملے کام کا پھل دنیا اچھا اٹھاتی ہے۔پس یہ بات ضرور ضرور یاد رکھو کہ جن کی خاطر انسان عداوتیں اور
دشمنیاں کرتا ہے اور مکرو فریب اور کیا کیا شرارتیں کرتا ہے، وہ اس آخری ساعت میں اس کے ساتھ نہ
جائیں گی۔اکیلا ہی آیا ہے اور اکیلا ہی چلا جائے گا۔بادشاہوں کی بادشاہت امیروں کی امارت دوستوں
کی دوستی کنبہ گھر پڑوس گاؤں اور سارے شہر کے رشتہ دار ہیں رہ جاتے ہیں۔پس ان ساری باتوں
کو غور کرو اور موت کی آنے والی اور یقینا آنے والی اور نہ ٹلنے والی گھڑی کا خیال رکھو اور اس خیال کے
ساتھ ہی کل کا فکر آج کرو اور اپنے اعمال کا محاسبہ اور پڑتال کر لو کیونکہ نیک بدلہ تب ہی ملے گاجب کہ
اعمال بھی نیک ہوں گے۔ثانیا۔متقی کے لئے ضروری ہے کہ اس کا ایمان سچا ایمان ہو اور اس کے عقائد نیک عقائد ہوں اور
پھر اس پر اعمال بھی نیک ہوں۔ایمان کے اصول صاف ہیں۔قدوس اور پاک خدا قدوسیت چاہتا ہے۔ناپاک انسان پاک ذات سے تعلق پیدا نہیں کر سکتا۔تم اپنے اندر اس بات کو دیکھو کہ کیا کوئی بھلا مانس
اور شریف پسند کرتا ہے کہ وہ بد معاش اور بدنام آدمیوں کے ساتھ ملے اور تعلق پیدا کرے۔پھر اس پر
قیاس کرو کہ وہ خدا جو قدوسوں کا قدوس اور پاک ہے جو تمام محامد اور خوبیوں کا مجموعہ اور سرچشمہ ہے
کب پسند کر سکتا ہے کہ گندے اور ناپاک لوگ اس سے تعلق رکھ سکیں۔پس اگر خدا سے رشتہ قائم
رکھنا چاہتے ہو اور اس کو خوش کرنا پسند کرتے اور ضروری سمجھتے ہو تو خود بھی پاک ہو جاؤ اور اس پر کچا
3 ایمان لاؤ کہ تمام محامد اور تعریفوں اور خوبیوں کے لئے وہی ایک پاک ذات سزاوار ہے۔جس طرح سے
اللہ تعالی اپنی مخلوق پر رحم کرتا اور شفقت اور پیار کی نگاہ سے دیکھتا ہے تم بھی اس کی مخلوق کے ساتھ کچی
محبت اور حقیقی شفقت کرو اور رحم اور ہمدردی کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ برتاؤ کرو۔میں پھر کہتا
ہوں سوچو اور غور کرو کہ تقویٰ کے سوا فائدہ نہیں۔خدا تعالیٰ نے صاف صاف لفظوں میں اس بات کو
کھول کھول کر بیان کیا ہے کہ مغرب یا مشرق کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنا ہی نیکی نہیں بلکہ سچا ایمان
خدا کو مطلوب ہے۔اس لئے اس بات پر ایمان لاؤ کہ وہ خدا قدوس ہے، تمام رحمتوں ، بزرگیوں اور
سچائیوں کا سرچشمہ ہے اور اس کے قرب کے لئے ضروری ہے کہ ہم بھی اللہ تعالیٰ کی ان صفات کا پورا
لحاظ رکھیں۔خدا تعالیٰ کی صفت ہے کہ بدکار اور غافل بھی اس کی ربوبیت سے فیض پاتے ہیں اور حصہ لیتے ہیں۔پس تم بھی خدا کی مخلوق کے ساتھ مہربانی، نیکی اور سلوک کرنے میں مسلم غیر مسلم کی قید اٹھا دو اور تمام
بنی نوع انسان سے جہاں تک ممکن ہو احسان کرو۔خدا رَبُّ الْعَالَمِین ہے۔یہ بھی رَحِيمُ لِلْعَالَمِین ہو
جاوے۔پس یہ تقویٰ ہے۔ایسے لوگوں کی طرح مت ہو جاؤ جن کی نسبت فرمایا کہ نَسُوا اللَّهَ فَانْسُهُمْ أَنْفُسَهُمْ أُولَئِكَ هُمُ
الْفَاسِقُونَ یعنی جنہوں نے اس رحمت اور پاکی کے سرچشمہ قدوس خدا کو چھوڑ دیا اور اپنی شرارتوں،
چالاکیوں نا عاقبت اندیشیوں، غرض قسم قسم کی حیلہ سازیوں اور روباہ بازیوں سے کامیاب ہونا چاہتے ہیں۔مشکلات انسان پر آتی ہیں۔بہت سی ضرورتیں انسان کو لاحق ہیں۔کھانے پینے کا محتاج ہوتا ہے۔دوست
بھی ہوتے ہیں۔دشمن بھی ہوتے ہیں۔مگر ان تمام حالتوں میں متقی کی یہ شان ہوتی ہے کہ وہ خیال اور
لحاظ رکھتا ہے کہ خدا سے بگاڑ نہ ہو۔دوست پر بھروسہ ہو تو ممکن ہے کہ وہ دوست مصیبت سے پیشتر دنیا
سے اٹھ جاوے یا اور مشکلات میں پھنس کر اس قابل نہ رہے۔حاکم پر بھروسہ ہو تو ممکن ہے کہ حاکم کی
تبدیلی ہو جاوے اور وہ فائدہ اس سے نہ پہنچ سکے اور ان احباب اور رشتہ داروں کو جن سے امید اور
کامل بھروسہ ہو کہ وہ رنج اور تکلیف میں امداد دیں گے اللہ تعالیٰ اس ضرورت کے وقت ان کو اس قدر
دور ڈال دے کہ وہ کام نہ آسکیں۔پس ہر آن خدا سے تعلق نہ چھوڑنا چاہئے جو زندگی موت کسی حال
میں ہم سے جدا نہیں ہو سکتا۔پس خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم ان لوگوں کی طرح نہ ہو جاؤ جنہوں نے خدا تعالیٰ سے قطع تعلق کر لیا
ہے۔اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ تم دکھوں سے محفوظ نہ رہ سکو گے اور سکھ نہ پاؤ گے بلکہ ہر طرف سے ذات
4 کی مار ہوگی اور ممکن ہے کہ وہ ذلت تم کو دوستوں ہی کی طرف سے آجاوے۔ایسے لوگ جو خدا سے
قطع تعلق کرتے ہیں وہ کون ہوتے ہیں؟ وہ فاسق فاجر ہوتے ہیں۔ان میں سچا اخلاص اور ایمان نہیں
ہوتا۔یہی نہیں کہ وہ ایمان کے کچے ہیں۔نہیں۔ان میں شفقت علی خلق اللہ بھی نہیں ہوتی۔یاد رکھو کبھی یہ بات نہیں ہو سکتی کہ قدوس کے قبع اور بھلے مانس ذلیل ہوں۔نہیں۔وہ دنیا میں، قبر
میں، حشر میں، جنت میں عیش اور سچا آرام پاتے ہیں۔وہ ان لوگوں کے جو آگ میں جل رہے ہیں برابر
نہیں اور ہرگز نہیں۔وہ لوگ جو کچے راستباز اور متقی ہیں اور ہمیشہ سکھ پاتے ہیں، یہ لوگ ہی آخر کار
کامیاب ہونے والے ہیں۔میں پھر آخر میں کہتا ہوں کہ کامل ایمان کے بدوں انسان اس درجہ پر نہیں پہنچتا۔کامل ایمان یہی ہے
کہ اسمائے الہی پر ایمان لاؤ کہ اللہ تعالیٰ ظالم نہیں ہے کہ ایک ناپاک اور گندے کو ایک پاک اور مومن
سے ملاوے اور گندے کو عزت دیوے۔پھر کامل ایمان میں سے یہ بات ہے کہ اللہ تعالیٰ کے وسائط پر
ایمان لاؤ۔یعنی ملائکہ پر اللہ تعالیٰ کی کتابوں پر ایمان لاؤ۔وفادار ہو۔عسرویسر میں قدم آگے ہی بڑھاؤ اور
جزا و سزا پر ایمان لاؤ۔نمازوں کو مضبوط کرو اور زکو تیں دو۔غرض یہ لوگ ہوتے ہیں جو متقی کہلاتے
ہیں۔خدا تعالی آپ کو اور مجھے توفیق دے کہ ہم متقی بن جاویں۔یاد رکھو کہ دنیا سے وہی تعلق ہو جو خدا
چاہتا ہے۔آخر جیت راستبازوں ہی کی ہوتی ہے۔اللہ تعالیٰ مخفی در مخفی حالات کا واقف ہے۔ہمیشہ اس
کے پاک قانون کے متبع بنو اور ہر حالت میں رضائے الہی کے طالب رہو اور اس پاک چشمہ سے دور نہ
رہو۔آمین۔الحکم جلد ۳ نمبر ۵----۱۰ر فروری ۱۸۹۹ء صفحه ۸-۹)
⭑-⭑-⭑-⭑