Sermon, 10 May 1901

ار مئی ۱۹۰۱ء
76 خطبه جمعه
(ایڈیٹر "الحلم" کے اپنے الفاظ میں)
وَ مَنْ تَرْغَبُ عَنْ مِلَّةِ ابْرَاهِيمَ حَنِيفاً وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ (البقرة کی تلاوت کے بعد
آپ نے فرمایا:۔ہر ایک سلیم الفطرت انسان کے قلب میں اللہ تعالٰی نے یہ ایک بات محبت کے طور پر رکھ دی ہے کہ
وہ ایک مجمع کے درمیان معزز ہو جاوے۔گھر میں اپنے بزرگوں کی کوئی خلاف ورزی اس لئے نہیں کی
جاتی کہ گھر میں ذلیل نہ ہوں۔ہر ایک دنیا دار کو دیکھتے ہیں کہ محلہ داری میں ایسے کام کرتا ہے جن سے وہ
با وقعت انسان سمجھا جاوے۔شہروں کے رہنے والے بھی ہتک اور ذلت نہیں چاہتے۔پھر اس مجمع میں
جہاں اولین و آخرین جمع ہوں گے اس مقام پر جہاں انبیاء و اولیاء موجود ہوں گے وہاں کی ذلت کون
عاقبت اندیش سلیم الفطرت گوارا کر سکتا ہے؟ کیونکہ عزت و وقعت کی ایک خواہش ہے جو انسان کی
فطرت میں موجود ہے۔اس آیت میں اللہ تعالیٰ ایک نظیر کے ساتھ اس خواہش اور اس قاعدہ لو جس کے
ذریعہ انسان معزز ہو سکتا ہے بیان کرتا ہے۔نظیر کے طور پر جس شخص کا ذکر یہاں کیا گیا ہے اس کا نام ہے

77
ابراہیم علیہ السلام۔اللہ تعالیٰ نے ابراہیم کو کیسی عزت دی، یہ اس نظارہ سے معلوم ہو سکتا ہے جو خدا نے فرمایا وَلَقَدِ
اصْطَفَيْنَهُ فِي الدُّنْيَا وَ إِنَّهُ فِي الْآخِرَةِ لَمِنَ الصَّلِحِينَ (البقرة:(۳) ہم نے اس کو برگزیدہ کیا دنیا میں
اور آخرت میں بھی سنوار والوں سے ہو گا۔اللہ تعالیٰ کے مکالمات کا شرف رکھنے والے شریعت کے
لانے والے ہادی و رہبر بادشاہ اور اس قسم کے عظیم الشان لوگ ابراہیم علیہ السلام کی نسل سے ہوئے۔یہ ابراہیم علیہ السلام کی اولاد کے لئے نتیجہ دکھایا ہے۔حضرت موسی ، حضرت داؤد ، حضرت مسیح علیہ
السلام سب حضرت ابراہیم کی نسل سے تھے اور حضرت اسماعیل اور ہمارے سید و مولی ہادی کامل صلی
اللہ علیہ وسلم اسی کی اولاد سے ہیں۔ایک اور جگہ یہ بھی اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ ابراہیم اور اس کی اولاد کو بہت بڑا ملک دیا۔مگر
غور طلب امر یہ ہے کہ جڑ اس بات کی کیا ہے؟ کیا معنی۔وہ کیا بات ہے جس سے وہ انسان اللہ تعالیٰ کے
حضور برگزیدہ ہوا اور معزز ٹھہرایا گیا؟ قرآن کریم میں اس بات کا ذکر ہوا ہے جہاں فرمایا ہے۔اِذْ قَالَ لَهُ
رَبُّهُ أَسْلِمْ قَالَ أَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعَلَمِينَ (البقرة :۱۳۲) جب ابراہیم کے رب نے اس کو حکم دیا کہ تو
فرمانبردار بن جا تو حضرت ابراہیم عرض کرتے ہیں میں رب العالمین کا فرمانبردار ہو چکا۔کوئی حکم نہیں
پوچھا کہ کس کا حکم فرماتے ہو۔کسی قسم کا بہل نہیں کیا۔فرمانبرداری کے حکم کے ساتھ ہی معابول اٹھے
کہ فرمانبردار ہو گیا۔ذرا بھی مضائقہ نہیں کیا اور نہیں خیال کیا کہ عزت پر یا مال پر صدمہ اٹھانا پڑے گایا
احباب کی تکالیف دیکھنی پڑیں گی۔کچھ بھی نہ پوچھا۔فرمانبرداری کے حکم کے ساتھ اقرار کر لیا کہ
أَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعَلَمِینَ۔یہ ہے وہ اصل جو انسان کو خدا تعالیٰ کے حضور برگزیدہ اور معزز بنا دیتی ہے
کہ وہ خدا تعالیٰ کا سچا فرمانبردار ہو جاوے۔فرماں برداری کا معیار کیا ہے ؟ ایک طرف انسان کے نفسانی جذبات کچھ چاہتے ہیں اور خدا تعالیٰ کے
احکام کچھ۔اور اب دیکھیں کہ آیا خدا تعالیٰ کے احکام کو انسان مقدم کرتا ہے یا اپنے نفسانی اغراض کو۔ای طرح رسم و رواج عادات کسی کا دباؤ " حب جاہ رعایت قانون قومی ایک طرف کھینچتے ہیں اور
اللہ تعالیٰ کا حکم ایک طرف۔اس وقت دیکھنا چاہئے کہ خدا تعالیٰ کے حکم کی طرف جھکتا ہے یا اس پر
دوسرے امور کو ترجیح دیتا ہے۔اب اگر اللہ تعالیٰ کے احکام کی قدر کرتا اور ان کو مقدم کر لیتا ہے تو یہی
خدا کی فرمانبرداری ہے۔وہ لوگ جو اولوا الا مر کہلاتے ہیں اور جن کی اطاعت کا حکم دیا گیا ہے ان کے لئے بھی ارشاد الہی یوں

78 ہے۔فَإِنْ تَنَازَعْتُمْ فِي شَيْءٍ فَرُدُّوهُ إِلَى اللَّهِ وَالرَّسُولِ النساء:1) یعنی اگر تم میں کسی امر کی نسبت
تنازع ہو تو اس کا آخری فیصلہ اللہ اور اس کے رسول کی اتباع سے کر لو۔یہی ایک سیدھی راہ ہے۔مگر یہ
یاد رکھو کہ اہل حق کے انکار کا مدار تمیز پر ہوتا ہے اس لئے اس سے دور رہو۔ورنہ کیسی تعجب کی بات
ہے کہ ہمارے سید و مولیٰ فرماتے ہیں کہ مَا كُنتُ بِدُعَا مِنَ الرُّسُلِ (الاحقاف:) میں کوئی نیا رسول
تو نہیں آیا۔آدم سے لے کر اب تک جو رسول آئے ہیں ان کو پہچانو۔ان کی معاشرت، تمدن اور
سیاست کیسی تھی اور ان کا انجام کیا ہوا ان کی صداقت کے کیا اسباب تھے ، ان کی تعلیم کیا تھی، ان کے
اصحاب نے ان کو پہلے پہل کس طرح مانا ان کے مخالفوں اور منکروں کا چال چلن کیسا تھا اور ان کا انجام
کیا ہوا؟ یہ ایک ایسا اصل تھا کہ اگر اس وقت کے لوگ اس معیار پر غور کرتے تو ان کو ذرا سی دقت پیش
نہ آتی اور ایک مجدد مہدی، مسیح، مرسل من اللہ کے ماننے میں ذرا بھی اشکال نہ ہو تا۔مگر اپنے خیالات
ملکی اور قومی رسوم بزرگوں کے عادات کے ماننے میں تو بہت بڑی وسعت سے کام لیتے ہیں اور خدا تعالیٰ
کے ماموروں اور اس کے احکام کے لئے خدا کے علم اور حکمت کے پیمانہ کو اپنی ہی چھوٹی سی کھوپڑی سے
ناپنا چاہتے ہیں۔ہر ایک امام کی شناخت کے لئے یہ عام قاعدہ کافی ہے کہ کیا یہ کوئی نئی بات لے کر آیا ہے؟
اگر اس پر غور کرے تو تعجب کی بات نہیں ہے جو اللہ تعالیٰ اصل حقیقت کو اس پر کھول دے۔ہاں یہ
ضروری ہے کہ اپنے آپ کو بیچ سمجھے اور تکبر نہ کرے ورنہ تکبر کا انجام یہی ہے کہ محروم رہے۔پس انسان خدا کے غضب سے بچنے کے لئے ہر وقت دعا کرتا رہے۔وہ دعا جس کے پڑھنے کے بغیر نماز
نہیں ہوتی یہ ہے اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ - صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ
عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ (الفاتحة) یعنی ہم کو صراط مستقیم دکھا جو ان لوگوں کی راہ ہے جن پر تیرا انعام
ہوا۔ان لوگوں کی راہ سے بچا جن پر تیرا غضب ہوا اور جو حق سے بیجا عداوت کرنے والے ہیں اور نہ ان
لوگوں کی راہ جو گمراہ ہو گئے ہیں۔مُنْعَمْ عَلَيْهِ گروہ کی شناخت کے لئے ایک آسان اور سہل راہ ہے۔انبیاء علیہم السلام کی تعلیمات احکام اور عملدرآمد اور ان کی زندگی کو ان کے ثبوتوں اور آخر انجام کو
دیکھو۔پھر ان کے حالات پر نظر کرو جنھوں نے مخالفت کی۔غرض مامور من اللہ لوگوں کا گروہ ایک نمونہ
ہوتا ہے۔اس خواہش کے پورا کرنے کے قواعد بتانے کے لئے جو ہر انسان میں بطور حجت رکھی گئی ہے
کہ وہ چاہتا ہے کہ معزز ہو۔خدا تعالیٰ کے حضور معزز وہی ہو سکتا ہے جو رب العالمین کا فرمانبردار ہو۔یہ
ایک دائگی سنت ہے جس میں تخلف نہیں ہو سکتا۔اب ہم لوگوں کے لئے ضروری ہے کہ ہم غور کر کے دیکھیں کہ ہم لباس عادات عداوت دوستی

79 دشمنی ، غرض ہر رنج و راحت ہر حرکت و سکون میں کس پر عمل در آمد کرتے ہیں۔کیا فرمانبرداری کی راہ
ہے یا نفس پرستی کی؟
عام مسلمانوں اور عام غیر مذ ہب کے لوگوں کو دیکھو کہ اگر وہ جھوٹ بولتے ہیں تو کیا مسلمان ہو کر ایک
مسلمان جھوٹ سے محفوظ ہے؟ غیر مذہب والے اگر نفس پرستیاں اور شہوت پرستیاں کرتے ہیں تو کیا
مسلمانوں میں ایسے کام نہیں کرتے؟ اگر ان میں باہم تباغض اور تحاسد ہے تو کیا ہم میں نہیں ؟ اگر ان
حالات میں ہم ان ہی کے مشابہ ہیں اور کوئی فرق اور امتیاز ہم میں اور ان میں نہیں ہے تو بڑی خطرناک
بات ہے، فکر کرو۔إِنَّ اللهَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمْ (الرعد:) یاد رکھو خدا تعالیٰ کا مقرر کردہ قانون
یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فیضان میں تبدیلی اسی وقت ہو سکتی ہے اور ہوتی ہے جب انسان خود اپنے اندر
تبدیلی کرے۔اگر ہم وہی ہیں جو سال گذشتہ اور پیوستہ میں تھے تو پھر انعامات بھی وہی ہوں گے لیکن اگر
چاہتے ہو کہ ہم پر نئے نئے انعامات ہوں تو نئے نئے طریق پر تبدیلی کرو۔خدا کی کتاب نے تصریح کردی ہے کہ کفر کیا ہوتا ہے کیونکر پیدا ہوتا ہے اور اس کا انجام کیا ہوتا ہے۔ایمان کیا ہوتا ہے۔اس کے نشان اور انجام کیا ہیں ؟ منافق اور مفتری کے انجام اور نشان کو بتا دیا ہے۔پھر
امام اور راستباز کی شناخت میں کیا وقت ہو سکتی ہے۔آدم سے لے کر اس وقت تک ہزاروں ہزار مامور آئے ہیں۔سب کے واقعات ایک ہی طرز اور
رنگ کے ہیں۔اگر تم اپنے آپ کو تکبر سے محفوظ کر لو تو شیطانی عمل دخل سے پاک ہو کر خدا کے فیضان
کولے سکو گے۔غرض حضرت ابراہیم علیہ السلام نے خود بھی خدا تعالیٰ کی اطاعت کی اور انہی باتوں کی وصیت اپنی
اولاد کو بھی کی اور یعقوب نے بھی یہی وصیت کی کہ اے میری اولاد! اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے ایک
عجیب دین کو پسند کیا ہے اور وہ یہ ہے کہ ہر وقت فرمانبرداری میں گزارو۔چونکہ موت کا کوئی وقت معلوم
نہیں ہے اس لئے ہر وقت فرمانبردار رہو تاکہ ایسی حالت میں موت آوے کہ تم فرمانبردار ہو۔میری
تحقیقات میں یہی بات آئی ہے کہ بچی تبدیلی کر کے اللہ تعالیٰ سے ہدایت کی دعا کرے۔اللہ تعالیٰ سب کو توفیق دے کہ وہ ایک پاک تبدیلی کریں۔آمین
ا حکم جلد ۵ نمبر ۱۹--- ۲۴/ مئی ۱۹۰۱ء صفحہ ۱۰-۱۱)

آج 10 میں سے 10 باقی