Sermon, 31 January 1902

۳۱ جنوری ۱۹۰۲ء
96
خطبہ جمعہ
إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَ الْفَتْحُ - وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجًا - فَسَبِّحْ
بِحَمْدِ رَبِّكَ وَ اسْتَغْفِرْهُ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا - (النصر : ۲ تا ۴)
یہ ایک مختصر اور چھوٹی سی سورۃ قرآن شریف کے آخری حصہ میں ہے۔مسلمانوں کے بچے
علی العموم نمازوں میں اسے پڑھتے ہیں۔اس پر نظر کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے
اور اس کی جناب میں قدم صدق پیدا کرنے کے لئے اور اپنی عزت و آبرو کو دنیا و آخرت میں بڑھانے کے
واسطے انسان کو مختلف اوقات میں مختلف موقعے ملتے ہیں۔ایک وہ وقت ہوتا ہے کہ جب دنیا میں اندھیر
ہوتا ہے اور ہر قسم کی غلطیاں اور غلط کاریاں پھیلی ہوئی ہوتی ہیں۔خدا کی ذات پر شکوک ، اسماء الہیہ میں
شبہات، افعال اللہ سے بے اعتنائی اور مسابقت فی الخیرات میں غفلت پھیل جاتی ہے اور ساری دنیا پر
غفلت کی تاریکی چھا جاتی ہے۔اس وقت اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کا کوئی برگزیدہ بندہ اہل دنیا کو
خواب غفلت سے بیدار کرنے اور اپنے مولیٰ کی عظمت و جبروت دکھانے “ اسماء الہیہ و افعال اللہ سے

97 آگاہی بخشنے کے واسطے آتا ہے تو ایک کمزور انسان تو ساری دنیا کو دیکھتا ہے کہ کس رنگ میں رنگین اور
کس دھن میں لگی ہوئی ہے اور اس مامور کی طرف دیکھتا ہے کہ وہ سب سے الگ اور سب کے خلاف
کہتا ہے۔کل دنیا کے چال چلن پر اعتراض کرتا ہے۔نہ کسی کے عقائد کی پروا کرتا ہے نہ اعمال کا لحاظ۔صاف کہتا ہے کہ تم بے ایمان ہو اور نہ صرف تم بلکہ ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ (الروم:۳۳)
سارے دریاؤں، جنگلوں ، بیابانوں، پہاڑوں اور سمندروں اور جزائر غرض ہر حصہ دنیا پر فساد مچا ہوا ہے۔تمہارے عقائد صحیح نہیں۔اعمال درست نہیں۔علم بودے ہیں۔اعمال نا پسند ہیں۔قومی اللہ تعالیٰ سے
دور ہو کر کمزور ہو چکے ہیں۔کیوں؟ بِمَا كَسَبَتْ أَيْدِى النَّاسِ (الروم:۳۲) تمہاری اپنی ہی کرتوتوں
سے۔پھر کہتا ہے دیکھو میں ایک ہی شخص ہوں اور اس لئے آیا ہوں کہ لِيُذِيقَهُمْ بَعْضَ الَّذِي عَمِلُوا
(الروم:۴) لوگوں کو ان کی بد کرتوتوں کا مزہ چکھا دیا جاوے۔بہت سی مخلوق اس وقت ایسی ہوتی ہے کہ ان
کے عدم اور وجود کو برابر سمجھتی ہے اور بہت سے ایسے ہوتے ہیں کہ بالکل غفلت ہی میں ہوتے ہیں۔انھیں کچھ معلوم نہیں ہوتا کہ کیا ہو رہا ہے؟ اور کچھ مقابلہ و انکار پر کھڑے ہو جاتے ہیں۔اور کچھ ایسے
ہوتے ہیں جن میں اللہ تعالیٰ اپنی عظمت و جبروت دکھانا چاہتا ہے۔وہ ان لوگوں کے مقابلہ میں جو
مال و دولت کنبہ اور دوستوں کے لحاظ سے بہت ہی کمزور اور ضعیف ہوتے ہیں۔بڑے بڑے رؤسا اور
اہل تدبیرلوگوں کے مقابلہ میں ان کی کچھ ہستی ہی نہیں ہوتی۔یہ اس مامور کے ساتھ ہو لیتے ہیں۔ایسا
کیوں ہوتا ہے؟ یعنی ضعفاء سب سے پہلے ماننے والے کیوں ہوتے ہیں؟ اس لیے کہ اگر وہ اہل دول مان
لیں تو ممکن ہے خود ہی کہہ دیں کہ ہمارے ایمان لانے کا نتیجہ کیا ہوا؟ دولت کو دیکھتے ہیں، املاک پر نگاہ
کرتے ہیں، اپنے اعوان و انصار کو دیکھتے ہیں تو ہر بات میں اپنے آپ کو کمال تک پہنچا ہوا دیکھتے ہیں اس
لئے خدا کی عظمت و جبروت اور ربوبیت کا ان کو علم نہیں آسکتا۔لیکن جب ان ضعفاء کو جو دنیوی اور
مادی اسباب کے لحاظ سے تباہ ہونے کے قابل ہوں عظیم الشان انسان بنا دے اور ان رؤسا اور اہل دول
کو ان کے سامنے تباہ اور ہلاک کر دے تو اس کی عظمت و جلال کی چمکار صاف نظر آتی ہے۔غرض یہ سر
ہوتا ہے کہ اول ضعفاء ہی ایمان لاتے ہیں۔اس دبدھا کے وقت جبکہ ہر طرف سے شور مخالفت بلند ہوتا ہے خصوصاً بڑے لوگ سخت مخالفت پر
اٹھے ہوئے ہوتے ہیں کچھ آدمی ہوتے ہیں جن کو اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے چن لیتا ہے اور وہ اس
راستباز کی اطاعت کو نجات کے لئے غنیمت اور مرنے کے بعد قرب الہی کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔اور بہت
سے مخالفت کے لئے اٹھتے ہیں جو اپنی مخالفت کو انتہا تک پہنچاتے ہیں یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کی نصرت

98
اور مدد آجاتی ہے اور زمین سے آسمان سے دائیں سے بائیں سے غرض ہر طرف سے نصرت آتی ہے
اور ایک جماعت تیار ہونے لگتی ہے۔اس وقت وہ لوگ جو بالکل غفلت میں ہوتے ہیں اور وہ بھی جو پہلے
عدم و وجود مساوی سمجھتے ہیں آآکر شامل ہونے لگتے ہیں۔وہ لوگ جو سب سے پہلے ضعف و ناتوانی اور
مخالفت شدیدہ کی حالت میں آکر شریک ہوتے ہیں ان کا نام سابقین اولین مہاجرین اور انصار رکھا گیا۔مگر ایسے فتوحات اور نصرتوں کے وقت جو آکر شریک ہوئے ان کا نام ”ناس" رکھا ہے۔یاد رکھو جو پودا اللہ تعالی لگاتا ہے اس کی حفاظت بھی فرماتا ہے یہاں تک کہ وہ دنیا کو اپنا پھل دینے لگتا
ہے لیکن جو پورا احکم الحاکمین کے خلاف اس کے منشاء کے موافق نہ ہو اس کی خواہ کتنی ہی حفاظت کی
جاوے وہ آخر خشک ہو کر تباہ ہو جاتا ہے اور ایندھن کی جگہ جلایا جاتا ہے۔پس وہ لوگ بہت ہی
خوش قسمت ہیں جن کو عاقبت اندیشی کا فضل عطا کیا جاتا ہے۔اس سورۃ شریفہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے انجام کو ظاہر کر کے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَسَبِّحْ
بِحَمْدِ رَبِّكَ اللہ کی تسبیح کرو اس کی ستائش اور حمد کرو اور اس سے حفاظت طلب کرو۔استغفار یا
حفاظت الہی طلب کرنا ایک عظیم الشان سر ہے۔انسان کی عقل تمام ذرات عالم کی محیط نہیں ہو سکتی۔اگر وہ موجودہ ضروریات کو سمجھ بھی لے تو آئندہ کے لئے کوئی فتویٰ نہیں دے سکتی۔اس وقت ہم کپڑے
پہنے کھڑے ہیں۔لیکن اگر اللہ تعالیٰ ہی کی حفاظت اور فضل کے نیچے نہ ہوں اور محرقہ ہو جاوے تو یہ
کپڑے جو اس وقت آرام دہ اور خوش آئند معلوم ہوتے ہیں ناگوار خاطر ہو کر موذی اور مخالف طبع ہو
جادیں اور وبال جان سمجھ کر ان کو اتار دیا جاوے۔پس انسان کے علم کی تو یہ حد اور غایت ہے۔ایک
وقت ایک چیز کو ضروری سمجھتا ہے اور دوسرے وقت اسے غیر ضروری قرار دیتا ہے۔اگر اسے یہ علم ہو
کہ سال کے بعد اسے کیا ضرورت ہوگی، مرنے کے بعد کیا ضرورتیں پیش آئیں گی تو البتہ کہہ سکتے ہیں
کہ وہ بہت کچھ انتظام کر لے لیکن جب کہ قدم قدم پر اپنی لاعلمی کے باعث ٹھوکریں کھاتا ہے پھر
حفاظت الہی کی ضرورت نہ سمجھنا کیسی نادانی اور حماقت ہے۔یہ صرف علم ہی تک بات محدود نہیں
رہتی۔دوسرا مرحلہ تصرفات عالم کا ہے وہ اس کو مطلق نہیں۔ایک ذرہ پر اسے کوئی تصرف و اختیار
نہیں۔غرض ایک بے علمی اور بے بسی تو ساتھ تھی ہی پھر بد عملیاں ظلمت کا موجب ہو جاتی ہیں۔انسان جب اولا گناہ کرتا ہے تو ابتدا میں دل پر غین ہوتا ہے پھر وہ امر بڑھ جاتا ہے اور رین کہلاتا ہے۔اس کے بعد مہر لگ جاتی ہے۔یہ چھاپا مضبوط ہو جاتا ہے۔قفل لگ جاتا ہے۔پھر یہاں تک نوبت پہنچتی
ہے کہ بدی سے پیار اور نیکی سے نفرت کرتا ہے۔خیر کی تحریک ہی قلب سے اٹھ جاتی ہے۔اس کا ظہور

99 ایسا ہوتا ہے کہ خیر و برکت والی باتوں سے نفرت ہو جاتی ہے۔یا تو اس کے حضور آنے ہی کا موقع نہیں ملتا
یا موقع تو ملتا ہے لیکن انتفاع کی توفیق نہیں پاتا۔رفتہ رفتہ اللہ سے بعد ملائکہ سے دوری اور پھر وہ لوگ
جن کا تعلق ملائکہ سے ہوتا ہے ان سے بعد ہو کر کٹ جاتا ہے۔اس لئے ہر ایک عقلمند کا فرض ہے کہ وہ
توبہ کرے اور غور کرے۔ہم نے بہت سے مریض ایسے دیکھے ہیں جن کو میٹھا تلخ معلوم دیتا ہے اور تلخ
چیزیں لذیذ معلوم ہوتی ہیں۔کسی نے مجھ سے ملنذ ذ نسخہ مانگ میں نے اسے مصبر۔کچلہ شہد ملا کر دیا۔اس نے کہا کہ بڑا ملذذ ہے۔یہ نتیجہ ہوتا ہے انسان کے معاصی کا۔ان کی بصر اور بصیرت جاتی رہتی ہے
اور ان کی آنکھیں ایسی ہوتی ہیں کہ ان کے چہروں پر نگاہ کر کے اہل بھرا نہیں اسی طرح دیکھتے ہیں جیسے
ساپ بندر خنزیر کو دیکھتے ہیں۔اس لئے مومن کو چاہئے کہ خدا کی حمد اور تسبیح کرتا رہے اور اس سے حفاظت طلب کرتا رہے۔جیسے
ایمان ہر نیکی کے مجموعہ کا نام ہے اسی طرح ہر برائی کا مجموعہ کفر کہلاتا ہے۔ان کے ادنی اور اوسط اور اعلیٰ
تین درجے ہیں۔پس امید و بیم ، رنج و راحت، عسرویس میں قدم آگے بڑھاؤ اور اس سے حفاظت طلب
کرو۔غور کرو حفاظت طلب کرنے کا حکم اس عظیم الشان کو ہوتا ہے جو خاتم الانبیاء اصفی الاصفیاء
سید ولد آدم ہے، صلی اللہ علیہ وسلم ، تو پھر اور کون ہے جو طلب حفاظت سے غنی ہو سکتا ہے؟ مایوس اور
ناامید مت ہو۔ہر کمزوری، غلطی بغاوت کے لئے دعا سے کام لو۔دعاسے مت تھکو۔یہ دھو کامت کھاؤ
جو بعض ناعاقبت اندیش کہتے ہیں کہ انسان ایک کمزور ہستی ہے، خدا اس کو سزا دے کر کیا کرے گا؟
انہوں نے رحمت کے بیان میں غلو کیا ہے۔کیا وہ اس نظارہ کو نہیں دیکھتے کہ یہاں بعض کو رنج اور
تکلیف پہنچتی ہے۔پس بعد الموت عذاب نہ پہنچنے کی ان کے پاس کیا دلیل ہو سکتی ہے ؟ یہ غلط راہ ہے جو
انسان کو کمزور اور سست بنادیتی ہے۔بعض نے یاس کو حد درجہ تک پہنچا دیا ہے کہ بدیاں حد سے بڑھ گئی
ہیں اب بچنے کی کوئی راہ نہیں ہے۔استغفار اس سے زیادہ نہیں کہ زہر کھا کر کلی کرلی۔یہ بھی سخت غلطی
ہے۔استغفار انبیاء کا اجماعی مسئلہ ہے۔اس میں گناہ کے زہر کا تریاق ہے۔پس استغفار کو کسی حال میں
مت چھوڑو۔پھر آخر میں کہتا ہوں کہ نبی کریم" سے بڑھ کر کون ہے؟ وہ أَخْشَى لِلَّهِ أَتْقَى لِلَّهِ - أَعْلَمُ
بِاللهِ انسان تھا، صلی اللہ علیہ وسلم۔پس جب اس کو استغفار کا حکم ہوتا ہے تو دوسرے لاابالی کہنے
والے کیونکر ہو سکتے ہیں۔پس جنہوں نے اب تک اس وقت کے امام راستباز کے ماننے کے لئے قدم
نہیں اٹھایا اور دبدھا میں ہیں وہ استغفار سے کام لیں کہ ان پر سچائی کی راہ کھلے اور جنہوں نے خدا کے۔

100
فضل سے اسے مان لیا ہے وہ استغفار کریں تاکہ آئندہ کے لئے معاصی اور کسی لغزش کے ارتکاب سے
بچیں اور حفاظت الہی کے نیچے رہیں۔الحکم جلد نمبر ۵-۷۰۰ / فروری ۱۹۰۲ء صفر ۶-۷)
⭑-⭑-⭑-⭑

آج 10 میں سے 10 باقی