Sermon, 2 December 1904
۲ / دسمبر ۱۹۰۴ء
162
خطبہ جمعہ
يَايُّهَا الْمُدَّثِرُ - قُمْ فَانْذِرُ - وَرَبَّكَ فَكَبِّرُ (المدثر: ۲تا۴) کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔میں نے یہ آیت اس لئے انتخاب کی ہے کہ تمہیں بتلاؤں کہ کیا کرنا چاہئے اور اس کے لئے ہمیں
کیسی تحریکیں اور تنبیہیں دی جاتی ہیں۔پر ہم ایسے غافل ہیں کہ کانوں پر جوں نہیں رینگتی اور ہم کانوں
سے غفلت کی روئی نہیں نکالتے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو پہلی وحی کے بعد جو دوسری وحی ہوئی وہ یہی آیت ہے۔یايُّهَا الْمُدَّثِرُ
قہ مرسل کو جب وحی ہوتی ہے تو اس پر خدا کے کلام اور اس کی ہیبت کا ایک لرزہ آتا ہے۔کیونکہ
مومن حقیقت میں خدا تعالیٰ کا ڈر اور خشیت اور خوف رکھتا ہے۔جس طرح کوئی بادشاہ ایک بازار یا
سڑک پر سے گزرتا ہے اس سڑک میں ایک زمیندار جاہل جو بادشاہ سے بالکل ناواقف ہے کھڑا ہے۔دو سرا وہ شخص ہے جو زمیندار ہے، پر صرف اس قدر جانتا ہے کہ یہ کوئی بڑا آدمی ہے یا شاید حاکم وقت ہو
میرا وہ شخص کھڑا ہے کہ وہ منجملہ اہالیان ریاست ہے اور خوب جانتا ہے کہ یہ بادشاہ ہے اور ہمارا
حاکم ہے۔اور چوتھا وہ شخص کھڑا ہے جو بادشاہ کا درباری یا وزیر ہے۔اس کے آداب و قواعد
آئین و انتظام ، رعب و داب رنج اور خوشی کے سب قواعد کا واقف اور جاننے والا ہے۔پس تم جان سکتے
163 ہو کہ چاروں اشخاص پر بادشاہ کی سواری کا کیا اثر ہوا ہو گا۔پہلے شخص نے تو شاید اس کی طرف دیکھا بھی
نہ ہو۔دوسرے نے کچھ توجہ اس کی طرف کی ہوگی اور تیسرے نے ضرور اس کو سلام بھی کیا ہو گا اور
اس کا ادب بھی کیا ہو گا۔پر چوتھے شخص پر اس کے رعب و جلال کا اس قدر اثر ہوا ہو گا کہ وہ کانپ گیا ہو
گا کہ میرا بادشاہ آیا ہے۔کوئی حرکت مجھ سے ایسی نہ ہو جاوے جس سے یہ ناراض ہو جاوے۔غرض کہ
اس پر از حد اثر ہوا ہو گا۔پس یہی حال ہوتا ہے انبیاء اور مرسل علیہم السلام کا۔کیونکہ خوف اور لرزہ
معرفت پر ہوتا ہے۔جس قدر معرفت زیادہ ہو گی اسی قدر اس کو خوف اور ڈر زیادہ ہو گا اور وہ معرفت
اس کو خوف میں ڈالتی ہے اور اس لرزہ کے واسطے ان کو ظاہری سامان بھی کرنا پڑتا ہے۔یعنی موٹے اور
گرم کپڑے پہننے پڑتے ہیں جو لرزہ میں مدد دیں۔جب وہ الہام کی حالت جاتی رہی تو ان کے اعضاء اور
اندام بلکہ بال بال پر ایک خاص خوبصورتی آجاتی ہے۔پس اسی حالت میں بنی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو
اللہ تعالیٰ مخاطب فرما کر کہتا ہے کہ اے کپڑا اوڑھنے والے اور لرزہ کے واسطے سامان اکٹھا کرنے والے!
کھڑا ہو جا۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ سست مومن اللہ تعالیٰ کو پیارا نہیں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ و
سلم کو پہلا حکم یہی ملا۔پس یہی وجہ ہے کہ آج تک مسلمان واعظ جب احکام الہی سنانے کے واسطے
کھڑے ہوتے ہیں تو کھڑے ہو کر سناتے ہیں۔یہ اسی قسم کی تعمیل ہوتی اور اس میں نبی کریم کی اتباع کی
جاتی ہے۔بعض لوگ غافل اور سست نہ تو سامان بہم پہنچاتے اور نہ ان سامان سے کام لیتے ہیں اور کہہ
دیتے ہیں کہ ہمیں فرصت نہیں۔پر یہ ساری ضرورتیں جو ہم کو ہیں نبی کریم کو بھی تھیں۔بیوی بچے
اہل و عیال وغیرہ وغیرہ۔پر جب اس قسم کا حکم آیا فوراً کھڑے ہو گئے اس لئے کہ بادشاہ رب العالمین،
احکم الحاکمین کا حکم تھا۔پھر کام کیا سپرد ہوا۔انذِرُ۔۔لوگ دو باتوں میں گرفتار تھے اور ہیں۔وہ خدا کی عظمت کو چھوڑ بیٹھے تھے اور کھانے پینے
عیش و آرام اور آسائش میں مصروف ہو گئے تھے۔دوسرا باہمی محبت اخلاص، پیار نام کو نہیں رہا تھا۔دوسروں کے اموال دھو کہ بازی سے کھا جاتے۔مثلاً ہمارے پیشہ کی طرف ہی توجہ کرو۔گندے سے
گندے نسخے بڑی بڑی گراں قیمتوں سے فروخت کئے جاتے اور دھو کہ بازی سے لوگوں کا مال کھایا جاتا
ہے۔دوسروں کی عزت مال جان پر بڑے بے باک تھے۔حدیث شریف میں آیا ہے کہ کسی نابینا کی لکڑی ہنسی سے اٹھا لینا کہ وہ حیران و سرگرداں ہو ، سخت گناہ
ہے۔پر ہنسی ٹھٹھاپر کچھ پروا نہیں۔بد نظری بدی بد کاری سے پر ہیز نہیں۔کوئی شخص نہیں چاہتا کہ میرا
نو کر میرے کام میں سست ہو۔پر جس کا یہ نوکر ہے کیا اس کے کام میں سستی نہیں کرتا؟ دوکاندار ہے۔
164
طبیب ہے وغیرہ وغیرہ۔جب پیسہ دینے والے کے دل میں یہ ہے کہ مجھے ایسا مال اس قیمت کے بدلہ میں
ملنا چاہئے ، اگر اس کو اس نے نتیجہ تک نہیں پہنچایا تو ضرور حرام خوری کرتا ہے اور یہ سب باتیں اس
وقت موجود نہیں۔خدا کی پرستش میں ایسے سست تھے کہ حقیقی خدا کو چھوڑ کر پتھر، حیوانات وغیرہ مخلوقات کی پرستش
شروع کی ہوئی تھی۔اس قوم کی بت پرستی کی نظیریں اب موجود ہیں۔ابھی ایک بی بی ہمارے گھر میں آئی
تھی اور میرے پاس بیان کیا گیا کہ بہت نیک بخت اور خدارسیدہ ہے۔میں نے اس سے پوچھا کہ کیا وظیفہ
کرتی ہو؟ کہا مشکل کے وقت اپنے پیروں کو پکارتی ہوں۔پس مجھے خیال ہوا کہ یہ پہلی سیڑھی پر ہی خطا پر
ہے یعنی خدا کو چھوڑ کر شرک میں مبتلا ہے۔پس رسول کریم کے زمانہ میں ایک طرف خدا کی بڑائی ، دوسری طرف مخلوق سے شفقت چھوٹ گئی
تھی اور خدا کی جگہ مخلوق کو خدا بنایا گیا تھا اور مخلوق کو سکھ پہنچانے کے بدلے لاکھوں تکالیف پہنچائی جاتی
تھیں۔اس لئے فرمایا۔انذِرُ ڈرانے کی خبر سنادے۔جب مرسل اور مامور آتے ہیں تو پہلے یہی حقوق ان
کو سمجھائے جاتے ہیں۔پس ایسے وقت میں امراض طاعون وغیرہ آتے ہیں۔جنگ و قتال ہوتے ہیں۔یہ
ضرورت نہیں کہ اس مامور کی اطلاع پہلے دی جاوے یا ان لوگوں کو مامور کا علم ہو۔کیونکہ لوگ تو پہلے
خدا ہی کو چھوڑ بیٹھے ہوئے ہوتے ہیں۔پھر کھڑا ہو کر کیا کرو ؟ وَرَبَّكَ فَكَتِر خدا کی بزرگی بیان کر۔اکبر سے آگے بڑائی کا کوئی لفظ نہیں اور اس کے معنی ہی یہی ہیں کہ ایک وقت آقا کہتا ہے کہ میرا فلاں
کام کرو۔دوسری طرف ایک شخص پکارتا ہے اللہ اکبر آؤ نماز پڑھو۔خدا سے بڑا آقا کوئی نہیں۔ایک
طرف بی بی عید کا سامان مانگتی ہے۔دوسری طرف خدا کہتا ہے کہ فضولی نہ کر۔اب یہ کدھر جاتا ہے۔نیک معاشرت‘ نیک سلوک بی بی کی رضا جوئی اور خوش رکھنے کا حکم ہے اور مال جمع کرنے کی ضرورت
ہے۔دوسری طرف حکم ہے کہ ناجائز مال مت کھاؤ۔ایک طرف عفت اور عصمت کا حکم ہے، دوسری
طرف بی بی موجود نہیں، ناصح کوئی نہیں اور نفس چاہتا ہے کہ عمدہ گوشت، گھی ، انڈے، زعفرانی، متنجن
کباب کھانے کے واسطے ہوں۔پھر رمضان میں اس سے بھی کچھ زیادہ ہوں۔اب بی بی تو ہے نہیں۔علم
اور عمدہ خیالات نہیں۔پس اگر خدا کے حکم کے خلاف کرتا ہے اور نفس کی خواہش کے مطابق عمدہ اغذیہ
کھاتا ہے تو لواطت ،جلق زنا بد نظری میں مبتلا ہو گا۔اسی لئے تو اصفیا نے لکھا ہے کہ انسان ریاضت میں
سادہ غذا کھاوے۔
165 اس لئے ہمارے امام علیہ السلام نے میاں نجم الدین کو ایک روز تاکیدی حکم دیا کہ لوگ جو
مہمان خانہ میں مجرد ہیں عام طور پر گوشت ان کو مت دو بلکہ دال بھی پہلی دو اور بعض نادان اس سر کو
نہیں سمجھتے اور شور مچاتے ہیں۔پس رسول کریم نے الله اكبر مکانوں اور چھتوں اور دیواروں اور
منبروں پر چڑھ کر سنایا۔پس شہوت اور غضب کے وقت بھی اس کو اکبر ہی سمجھو۔ایک شخص کو کسی شخص نے کہا کہ تو جھوٹا ہے۔وہ بہت سخت ناراض ہوا اور اس کی ناراضگی امام کے
کان میں پہنچی۔آپ ہنس پڑے اور فرمایا کاش کہ اس قدر غضب کو ترقی دینے کی بجائے اپنے کسی جھوٹ
کو یاد کر کے اس کو کم کرتا۔حرص آتی ہے اور اس کے واسطے روپیہ کی ضرورت ہوتی ہے اور ضرورت
کے وقت حلال حرام کا ایک ہی چھرا چلا بیٹھتا ہے۔ایسا نہیں چاہئے۔ایک طرف عمدہ کھانا، دوسری طرف
حکم کی خلاف ورزی ، سستی کرنا اور یہ دونوں آپس میں نقیض ہیں۔اس سے عجز اور کسل پیدا ہوتا ہے۔پس ایسی جگہ میں شہوت پر عفت اور حرص پر قناعت اختیار کرے اور مالی اندیشے کر لیا کرے۔مال کی تحصیل میرے نزدیک سہل اور آسان امر ہے۔ہاں حاصل کر کے عمدہ موقع پر خرچ کرنا مشکل
امر ہے۔پس ایک طرف خدا شناسی ہو اور دوسری طرف مخلوق پر شفقت ہو۔الله اکبر کا حصول۔چار دفعہ تم اذان کے شروع میں ہر نماز سے پہلے سنتے ہو اور سترہ دفعہ امام تم کو
نماز میں سناتا ہے۔پھر حج میں عید میں رسول کریم نے کیسی حکم الہی کی تعمیل کی ہے کہ ہر وقت اس کا
اعادہ کرایا۔اور یہ اس لئے کہ انسان جب ایک مسئلہ کو عمدہ سمجھ لیتا ہے تو علم بڑھتا ہے اور علم سے خدا
کے ساتھ محبت بڑھتی ہے۔پھر اَشْهَدُ اَنْ لا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَ اَشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللَّهِ کہا جاتا ہے۔جس کے معنے ہیں کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ ہی معبود ہے اور گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ
وسلم اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں۔پھر جس طرح خدا نے حکم دیا اس طرح اس کی کبریائی بیان کر۔جس
طرح اس نے حکم دیا اسی طرح نماز پڑھ۔اسی طرح اس سے دعائیں مانگ۔پھر یہ طریق کس طرح سیکھنے
چاہئیں۔وہ ایک محمد ہے صلی اللہ علیہ و سلم اور وہ خدا کا بھیجا ہوا ہے، اس سے جا کر سیکھو۔پھر جب ان
احکام کی تعمیل میں تو مستعد ہو جاوے تو حَتَّى عَلَى الصَّلوٰۃ۔آنماز پڑھ کہ وہ تجھے بدی سے روکے۔پھر
نماز کے معانی سیکھنا کوئی بڑی بات نہیں۔کو دن سے کو دن آدمی ایک ہفتہ میں یاد کر لیتا ہے۔ایک امیر میرا مربی تھا۔اس کے دروازہ پر ایک پوربی شخص صبح کے وقت پہرہ دیا کرتا تھا۔ایک دن جو
وہ صبح کی نماز کو نکلے تو وہ خوش الحانی سے گا رہا تھا۔کہا تم یہاں کیوں کھڑے ہو ؟ جواب دیا کہ پہرہ دار
ہوں۔انہوں نے کہا۔اچھا تمہارا پہرہ دن میں دو گھنٹہ کا ہوتا ہے، ہم تمہارا پہرہ پانچ وقت میں بدل دیتے
166 ہیں۔تم تھوڑی تھوڑی دیر کے واسطے آجایا کرو اور نماز کے وقت میں پانچوں وقت اس کے وقت کو تقسیم
کر دیا اور اس وقت جاتے جاتے اس کو بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ کے معنے سکھا دیئے کہ میری
واپسی پر یاد رکھنا۔چنانچہ جب وہ نماز صبح پڑھ کر واپس آئے تو اس نے یاد کر لئے تھے۔آکر اس کو رخصت
دے دی۔پھر الحمد شریف کے معنے بتا دیئے۔غرض عشاء کی نماز تک الحمد اور قل کے معنے اس نے
پورے یاد کر لئے۔ایک دفعہ کچھ عرصہ کے بعد اس کا پہرہ پچھلی رات میرے مکان پر تھا۔میں نے سنا کہ
وہ بارھویں پارہ کو پڑھ رہا تھا۔غرض دریافت پر کہا کہ تھوڑا تھوڑا کر کے بارہ پارہ ہاسنے یاد کرلئے ہیں۔پس قرآن کا پڑھنا بہت آسان ہے۔نماز گناہ سے روکتی اور گناہ سے رکنے کا علاج ہے مگر سنوار کر پڑھنے
سے۔غافل سوتے ہوئے اٹھ کر نجات کے طالب بنو اور اذان کی آواز پر دوڑو۔وَثِيَابَكَ فَطَهِّرُ
المدثر:۵) ہاں بلانے والا پہلے اپنا دامن پاک کرلے پھر کسی کو بلاوے۔جب اذان سن لے تو درود پڑھے
کہ یا اللہ ! ہمارے نبی نے کس جانفشانی اور محبت اور ہوشیاری سے خدا کی تکبیر سکھلائی اور ہم تک
پہنچائی ہے، اس پر ہماری طرف سے کوئی خاص رحمت بھیج اور اس کو مقام محمود تک پہنچا۔اللہ تعالیٰ آپ
لوگوں کو توفیق دے۔ا حکم جلد ۸ نمبر ۴۴۴۴۳-۰-۲۴۴۱۷/ دسمبر ۱۹۰۴ء صفحه ۱۹)
⭑-⭑-⭑-⭑