Sermon, 27 April 1906
۲۷ اپریل ۱۹۰۶ء
198
خطبه جمعه
تشهد تعوذ اور تسمیہ کے بعد آپ نے سورۃ آل عمران کی حسب ذیل آیات تلاوت فرمائیں۔قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَ اللهُ غَفُورٌ
رَّحِيمٌ قُلْ اَطِيْعُوا اللَّه وَالرَّسُوْلَ فَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْكَفِرِينَ - إِنَّ اللَّهَ
اصْطَفَى آدَمَ وَنُوحًا وَّالَ إِبْرَهِيْمَ وَآلَ عِمْرَانَ عَلَى الْعَلَمِيْنَ - ذُرِّيَّةً بَعْضُهَا مِنْ بَعْضٍ وَ
اللهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ - إِذْ قَالَتِ امْرَاَتُ عِمْرُنَ رَبِّ إِنِّي نَذَرْتُ لَكَ مَا فِي بَطْنِي مُحَرَّرًا
فَتَقَبَّلْ مِنّى إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيْمُ - فَلَمَّا وَضَعَتْهَا قَالَتْ رَبِّ إِنِّي وَضَعْتُهَا أُنْثَى وَ
اللهُ اَعْلَمُ بِمَا وَضَعَتْ وَلَيْسَ الذَّكَرُ كَالْأُنْثَى وَ إِنِّي سَمَّيْتُهَا مَرْيَمَ وَ إِنِّي أُعِيْدُهَا بِكَ وَ
ذُرِّيَّتَهَا مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّحِيمِ فَتَقَبَّلَهَا رَبُّهَا بِقَبُوْلٍ حَسَنٍ وَّ أَنْبَتَهَا نَبَاتًا حَسَنًا وَّ كَفَّلَهَا
زَكَرِيَّا كُلَّمَا دَخَلَ عَلَيْهَا زَكَرِيَّا الْمِحْرَابَ وَجَدَ عِنْدَهَا رِزْقًا قَالَ يُمَرْيَمُ أَنَّى لَكِ هَذَا
قَالَتْ هُوَ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ يَرْزُقُ مَنْ يَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ (ال عمران: ۳۲ تا ۳۸)۔
199 اے سامعین! قرآن مجید ایک ایسی زندہ کتاب ہے کہ اس کے برکات اور فیوض قیامت تک باقی
رہیں گے اس لئے اس کی نسبت فرمایا گیا ہے۔اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّالَهُ لَحَافِظُونَ (الحجر:)۔اور
اس کی مثال اس طرح پر فرمائی گئی ہے ضَرَبَ اللهُ مَثَلاً كَلِمَةً طيبةً كَشَجَرَةٍ طيبة أَصْلُهَا نَابِتْ و
فَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ تُؤْتِى أُكُلَهَا كُلَّ حِيْنِ بِإِذْنِ رَبِّهَا (ابراهیم:۲۵)۔پس سرا سر جھوٹے ہیں وہ لوگ جو
کہتے ہیں کہ دروازہ مکالمات الہیہ و الہامات ربانیہ کا امت محمدیہ پر بند کیا گیا ہے۔خواہ آیات قرآن مجید کی
الہام ہوں یا دوسری عبارات ہوں، ہرگز یہ دروازہ بند نہیں ہوا۔وَلِلَّهِ الْحَمْدُ۔ہمارا اعتقاد ہے کہ
قرآن مجید زندہ کتاب ہے، دین اسلام زندہ مذہب ہے ، نبی کریم زندہ نبی ہیں اور جو قصص قرآن مجید میں
بیان فرمائے گئے ہیں ان کے نظائر و امثال آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں بھی موجود ہوئے اور
قیامت تک ان کے نظائر اسلامی دنیا میں واقع ہوتے رہیں گے۔یعنی اللہ تعالیٰ کسی کو اتباع اپنے حبیب
سے اپنا محبوب بنا لیتا ہے۔کسی کو آدم صفت نوح صفت ابراہیم صفت اور انبیائے آل ابراہیم کی
صفت، آل عمران یعنی مریم اور عیسیٰ کی صفت کر دیتا ہے اور کسی کو مثیل ذکریا گردانتا ہے حتی کہ جری
اللَّهِ فِي حُلَلِ الْأَنْبِيَاءِ کا لقب عطا فرما دیتا ہے۔اور یہ سب امور قرآن مجید کے احکام کی فرمانبرداری اور
اتباع کامل نبی کریم سے حاصل ہوتے ہیں۔وَنِعْمَ مَا قِيلَ
بر کے
چوں
مہربانی میکنی
از
زمینی
آسمانی
میکنی
لیکن بغیر اتباع کے کچھ بھی حاصل نہیں ہوتا۔فَإِنَّ اللهَ لَا يُحِبُّ الْكَافِرِينَ (ال عمران: ۳۳)
واضح ہو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت یہود بڑے بڑے دعاوی کرتے تھے حتی کہ کہتے
تھے کہ نَحْنُ أَبْنَاءُ اللَّهِ وَاحِبَّاوة (المائدة:1)۔ان کے حق میں یہ آیت زیر تفسیر نازل ہوئی ہے کہ
اے پیغمبر صلی اللہ علیہ و سلم! ان یہودیوں سے تم کہہ دو کہ اگر اللہ تعالیٰ کی محبت کا تم دعوی کرتے ہو تو
تم میری پیروی کرو کہ اللہ بھی تم کو اپنا دوست کر لیوے گا اور تمہارے گناہ معاف کر دیوے گا کیونکہ اللہ
بخشنے والا اور مہربان ہے۔فائدہ: اللہ تعالیٰ کی محبت اپنے بندہ متبع کے ساتھ یہ ہے کہ جو منافع دین و دنیا کے اس بندہ کے
لئے ضروری ہوں یا اس کے لئے جو فوائد دارین کے مناسب ہوں ان کو پہنچاتا رہے اور جو لوگ اس کی
اتباع میں حارج ہو کر طرح طرح کے ضرر پہنچانا چاہتے ہیں خود انہیں کو معرض مضار اور مورد ذلت اور
200
رسوائی کا کر دیوے۔چنانچہ جن صحابہ کرام نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا پورا اتباع کیا ان کے
مخالفین ذلیل و رسوا ہو کر ہلاک اور تباہ ہو گئے اور متبعین کاملین حسب الحکم آیت مذکورہ دین اور دنیا کے
مالک کہلائے گئے۔چونکہ آیت ہذا میں جو پیشین گوئی مندرج ہے وہ پورے طور پر واقع ہوئی لہذا یہ آیت
ایک نشان نبوت کا ہو گئی۔اور یہی آیت حضرت مسیح موعود کو الہام ہوئی تھی جس کو مدت تخمینا چوبیں
سال کی ہو گئی ہے۔دیکھو اس وقت کو اور اس وقت کو کیسی کیسی نفرتیں اس کے شامل حال ہوئی ہیں اور
ہوتی ہیں اور مخالف اس کے کیسے کیسے ذلیل وخوار ہوتے جاتے ہیں۔ایک طرف تو نظارہ يُحْبِبْكُمُ اللهُ
(ال عمران :۳۲) کا نظر آ رہا ہے اور دوسری طرف فَإِنَّ اللهَ لا يُحِبُّ الْكَافِرِينَ (ال عمران:۳۳) کا نظارہ
موجود ہے۔رحمت
الله
این عمل
عمل را
در
وفا
لعنت
الله آن عمل را
قفا
در
بعض منافقین نے اس حکم تاکیدی اتباع پر یہ شبہ پیدا کیا تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تو اپنی
اطاعت کو اللہ تعالیٰ کی اطاعت قرار دیتے ہیں اور اپنی محبت کو اللہ تعالیٰ کی محبت کہتے ہیں۔اس سے تو
لازم آتا ہے کہ جس طرح نصاری نے حضرت عیسی کو خدا قرار دے رکھا ہے یہ بھی اپنے تئیں اللہ قرار
دینا چاہتے ہیں۔جواب یہ دیا گیا کہ اطاعت تو اللہ تعالیٰ ہی کی ہے۔مگر اس کی اطاعت کیونکر ہو سکتی ہے؟
اس کا طریق یہ ہے کہ کوئی ایسا واسطہ موجود ہو کہ ایک لحاظ سے ہم جیسا بشر ہو اور اللہ تعالیٰ کے ساتھ
اس کو ایسا قرب حاصل ہو کہ رسالت اس کے احکام کی کر سکے جس کو دوسرے لفظوں میں رسول کہتے
ہیں۔تو اس لئے ارشاد ہوتا ہے کہ ان سے کہہ دو کہ میری متابعت بحیثیت رسول ہونے کے
ں ہونے کے تم پر واجب
ہے نہ اس حیثیت سے جس طرح نصاریٰ حضرت عیسی کی نسبت کہتے ہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے
میں رسول ہوں۔اس لئے واسطے اطاعت اللہ تعالیٰ کے میرا اتباع تم پر لازم ہے۔اگر اس فہمائش اور
ہدایت کو بھی نہ مانیں اور روگردانی کریں جو موجب کفر ہے تو بے شک اللہ تعالیٰ ایسے کافروں کو دوست
نہیں رکھتا۔چنانچہ اس عدم محبت کا نتیجہ یہ ہوا کہ تمام مکذبین اور کافرین آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے وقت میں ہی یا تو تباہ اور ہلاک ہو گئے یا جن کی قسمت میں تھا اسلام میں داخل ہو گئے۔علیٰ ہذا القیاس
هَلُمَّ جَرا- مسیح موعود کے زمانہ تک کہ بحکم حدیث صحیح مسلم لَا يَحِلُّ لِكَافِرٍ أَنْ تَجِدَ رِيحَ نَفْسِهِ إِلَّا
مات کے اس کے مکذبین اور کمفرین بھی رسوا اور تباہ ہو گئے اور ہو رہے ہیں۔پس بلحاظ اس کے کہ یہ
201 پیشین گوئی لطیف مندرجہ آیت پوری ہوئی، اب آگے اہل کتاب کا وہ استبعاد رفع کیا جاتا ہے جو ان کو
حضرت خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کے بارہ میں تھا کہ بے شک اللہ تعالیٰ نے تمام جہان کے
لوگوں پر آدم اور نوح اور خاندان ابراہیم اور خاندان عمران کو چن لیا ہے۔کیونکہ یہ سب اولاد آدم کی
ہیں کہ بعض ان کے بعض کی نسل سے ہیں اور اللہ ہی سب کچھ سننے والا اور جانے والا ہے۔فائدہ۔مراد یہ ہے کہ یہ امر تمہارے نزدیک مسلمات سے ہے کہ حضرت آدم جس طرح پر ابوالبشر
ہیں اسی طرح ابو الانبیاء بھی ہیں۔یعنی نور اصطفا کا اولا ان میں اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا اور چونکہ لائق اولاد
اپنے باپ کی وارث ہوتی ہے اس لئے ضروری ہوا کہ نور نبوت کا ان کی اولاد لا ئق کو بھی پہنچے۔چنانچہ ایسا
ہی کچھ ہوا کہ آدم کی اولاد میں شیث سے لے کر حضرت ادریس تک وہ نور نبوت منتقل ہو تالا ئق اولاد
میں چلا آیا۔اور اصطفا سے ہم نے نور نبوت اس لئے مراد لیا ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ انٹی
اصْطَفَيْتُكَ عَلَى النَّاسِ بر سلتی (الاعراف: ۱۳۵ یا حضرت ابراہیم اور اسحاق و یعقوب کے بارہ میں
فرماتا ہے وَإِنَّهُمْ عِنْدَنَا لَمِنَ الْمُصْطَفَيْنَ الْأَخْيَارِ (ص) (۳۸) پس مراد اصطفا سے وہی نور نبوت اور
رسالت کا ہے جو آدم ثانی حضرت نوح کو بھی حاصل ہوا۔حتی کہ حضرت نوح سے ابراہیم کو مرحمت
ہوا۔بعدہ حضرت ابراہیم کی اولاد میں حضرت اسمعیل و اسحاق کو ملا جو آل ابراہیم سے ہیں۔حضرت
اسحاق کی اولاد میں یعقوب ہوئے یعنی اسرائیل جس کی اولاد میں کثرت سے انبیاء پیدا ہوئے اور حضرت
عیص بھی یعقوب کی اولاد میں ہیں جن کی ذریت میں کثرت سے بادشاہ ہوئے۔بالاخر چونکہ عہد عقیق میں
اللہ تعالیٰ نے حضرت اسمعیل اور اسحاق دونوں سے تو رات میں وعدہ کیا تھا لہذا وہ وعدہ پورا ہو تا ہو اپنی
اسرائیل میں چلا آیا حتی کہ بالآخر بموجب وعد ہائے تو رات کے بنی اسمعیل میں سے حضرت خاتم النبیین
صلی اللہ علیہ و سلم کو وہ نور نبوت تامہ اور نیز خلافت عامہ کا مرحمت ہوا اور کیونکر نہ ہوتا کہ حضرت
اسمعیل بھی آل ابراہیم میں داخل ہیں اور آل ابراہیم کے لئے وعدہ ہو چکا ہے۔پس اس دلیل۔جو
مسلمہ اہل کتاب ہے لازم آیا کہ بنی اسمعیل " میں بھی وہ وعدہ اصطفا اس شان سے پورا ہووے کہ
تدارک مافات کا کر دیوے۔اور مافات یہ ہے کہ جس طرح سے من ابتدائے حضرت یعقوب " تا عیسی
کثرت سے انبیاء بنی اسرائیل میں ہوتے چلے آئے اور بنی اسمعیل میں کوئی نبی اولو العزم پیدا نہیں ہوا تو
نی اسمعیل میں ایک ایسانی عظیم الشان سید المرسلین و خاتم النبین پیدا ہو وے جو سب انبیاء بنی اسرائیل
پر فائق ہو جاوے۔چنانچہ اس وعدہ کے پورا ہونے سے ان وعدوں مندرجہ تو رات کی تصدیق ہو گئی جو
بڑے زور و شور سے تو رات میں اب تک موجود ہیں۔یہ ایک بڑی حجت ہے آنحضرت کی تصدیق نبوت
202
پر، جس کا جواب اہل کتاب سے ہرگز نہیں ہو سکتا ہے۔قال الله تعالى رَبَّنَا وَابْعَثُ فِيهِمْ رَسُولاً
مِنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ آيَاتِكَ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَيُزَكِّيهِمْ إِنَّكَ أَنتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
(البقرة:١٣٠)
سوال۔اصطفائے آل عمران کو آخر میں بیان کرنے کی بظاہر کوئی ضرورت نہیں معلوم ہوتی کیونکہ
آل عمران یعنی حضرت عیسی اور مریم بنی اسرئیل میں سے ہیں جو آل ابراہیم میں داخل ہو چکے ہیں۔پھر
آل عمران کو مکرر آخر میں کیوں بیان کیا گیا؟
جواب۔اس تکرار میں ایک سریہ ہے کہ امت محمدیہ میں سے بھی آخر زمانہ میں ایک مثیل عیسی
اور نیز مثیل مریم علم الہی میں پیدا ہونے والے تھے جس کو اللہ تعالیٰ نے بطور مثل کے مومنوں کے لئے
سورہ تحریم میں اس طرح پر بیان فرمایا ہے۔وَ مَرْيَمَ ابْنَتَ عِمْرُنَ الَّتِي اَحْصَنَتْ فَرْجَهَا فَنَفَخْنَا فِيهِ مِنْ رُوحِنَا وَ صَدَّقَتْ بِكَلِمْتِ رَبِّهَا وَ
كُتُبِهِ وَكَانَتْ مِنَ الْقَانِتِينَ (التحریم:۳۳)۔چنانچہ اس زمانہ آخری میں عیسی اور مریم" کے نام سے
ایک مجدد عظیم الشان پیدا ہوا۔پس اس لئے آل عمران یعنی عیسی اور مریم کو باوجود داخل ہونے کے
بنی اسرائیل میں دوبارہ جو آل ابراہیم سے ہیں آخر میں ذکر فرمایا گیا۔اور اسی لئے حضرت مریم اور عیسی
کی نسبت فرمایا گیا ہے کہ وَجَعَلْنَاهَا وَابْنَهَا آيَةً لِلْعَالَمِينَ (الانبیاء:۹۲)۔اس آیت میں اگر تھوڑا غور
کیا جاوے تو معلوم ہو گا کہ حضرت عیسی اور مریم نہ اپنے زمانہ میں آيَةً لِلْعَالَمِيْنَ ہوئے اور نہ بعد
اپنے زمانہ آيَةً لِلْعَالَمِينَ ہونا ان کا ظاہر ہوا ہاں البتہ ان کا ايَةً لِلْعَالَمِيْنَ ہونا اللہ تعالٰی کی طرف
سے قرآن مجید میں نازل ہوا تھا۔اس لئے کلام نبوت میں عیسی موعود کے نزول کی پیشگوئی آخر زمانہ کے
لئے بیان فرمائی گئی اور اس زمانہ آخری میں اپنے وقت پر ایک مجدد بنام عیسی و مریم پیدا ہوا جس کے
سبب سے حضرت عیسی اور مریم “ کا نام نامی تمام عوالم میں روشن ہو گیا اور جو شرک اور بدعت حضرت
عیسی یا مریم" کے نام سے دنیا جہان میں پیدا ہو گیا تھا جس کے سبب ان کے آیت ہونے میں بھی شبہات
پیدا ہوئے تھے اس عیسی موعود نے اس سب کا محو کر دینا چاہا ہے تاکہ عیسی و مریم جو بندگان مقبول الہی
میں سے تھے آيَةً لِلْعَالَمِينَ ہو جاویں۔پس یہ سر تھا آل عمران کو آخر میں مکرر ذکر فرمانے کا۔وَهُذَا مَا
الْهَمَنِي رَبِّي وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ۔اور یہی معنی ہیں اس شعر کے جو کہا گیا ہے۔ابن
مریم
کے
ذکر کو
چھوڑو
اس
بہتر غلام
احمد
ہے
203 مطلب یہ ہے کہ ایک مرد کامل امت محمدیہ کے طفیل سے حضرت عیسی کا نام دنیا جہان میں روشن ہو
گیاور نہ اہل کتاب نے جو یہود و نصاری بد نام کنندہ نکونامے چند ہیں بسبب اپنے کفرو شرک کے اور
اپنی بداعمالیوں کے سبب حضرت عیسی کا نام تو میٹنا ہی چاہا تھا بلکہ میٹ چکے تھے مگر ایک غلام احمد نے ان
کے نام کو دنیا جہان میں روشن کر دیا۔پس ایک فرد کامل امت محمدیہ میں سے ان کے نام کے ساتھ مبعوث
ہوا اور اس سے امت محمدیہ کو کوئی فخر حاصل نہیں ہوا بلکہ حضرت عیسی کو اس بعثت مسیح موعود سے فخر
حاصل ہوا ہے۔وَالْحَمْدُ لِلَّهِ- قَالَ اللهُ تَعَالَى كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ
بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَ تُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ (ال عمران )۔اسی لئے آگے اس کے حضرت مریم
کی ولادت اور دیگر فقص متعلق اس کے بیان فرمائے جاتے ہیں اور تاکیداً ارشاد ہوتا ہے کہ ان قصوں
کو یاد کرتے رہو ایسا نہ ہو کہ بھول جاؤ کہ عمران کی زوجہ نے کہا کہ اے میرے پروردگار! میرے پیٹ
میں جو بچہ ہے تیری نذر کیا۔دنیا کے کاموں سے آزاد کیا گیا۔پس اے پروردگار میرے! تو میری طرف سے یہ نذر قبول فرما۔بے شک تو ہے سب کچھ سنتا۔- سب
کی نیتوں کو جانتا ہے۔فائدہ: بنی اسرائیل میں یہ دستور تھا کہ ماں باپ اپنے بعض لڑکوں کو اپنی خدمتوں سے آزاد کر کر
اللہ تعالیٰ کی نذر کر دیتے تھے اور تمام عمر دنیا کے کاموں میں نہیں لگایا کرتے تھے۔ہمیشہ مسجد میں عبادت
کے لئے یا مسجد کی خدمت کرنے کے لئے اور دینیات کے درس کرنے کے لئے چھوڑ دیتے تھے۔عمران
کی زوجہ حنا کو جب حمل ہوا تو اس نے حالت حمل ہی میں واسطے خالص رضامندی اللہ تعالٰی کے اول ہی
سے یہ نذر کرلی تھی تاکہ مادر زاد ولی پیدا ہو مگر حالت حمل سے ہی شریعت اسلام میں یہ دستور تو نہیں
ہے۔لیکن اللہ تبارک و تعالی خود کسی شخص کو برگزیدہ کر کر خالص خدمت دین ہی کے لئے چن لیتا ہے
اور اس کی فطرت اور جبلت ہی ایسی پیدا کرتا ہے کہ دنیا کے کاموں کی طرف اس کو رغبت ہی نہیں ہوتی
جیسا کہ کلام نبوت میں وارد ہوا ہے۔إِنَّ
اللَّهَ يَبْعَثُ لِهَذِهِ الْأُمَّةِ عَلَى رَأْسِ كُلِّ مِائَةِ سَنَةٍ مِّنْ يُعَلَّدَ
لَهَا دِينَها (سنن ابوداود کتاب الملاحم و الفتن) اور یہی مراد ہے مولانا روم کے اس شعر سے،
اولیاء
را
کار
عقبی
اختیار
اشقیاء
انبیاء
اشقیاء
در
را
کار
دنیا
اختیار
کار
دنیا
جبریند
در
کار
عقی
جبر مند
204
حضرت مریم کی والدہ نے حالت حمل ہی میں یہ نذر کر کر یہ دعا کی کہ فَتَقَبَّلُ مِنی۔اس میں سریہ تھا
کہ ان کی تمنا دلی یہ تھی کہ وہ بچہ پیٹ ہی میں اللہ تعالیٰ کا مقبول اور محبوب ہو جاوے جس کو عرف میں
مادر زاد ولی کہتے ہیں۔اسی لئے انہوں نے دو صفتوں سمیع و علیم کا بیان کیا کہ جس اخلاص سے میں نے
تیری جناب میں یہ دعا کی ہے تیرے سوا اور کوئی اس کا سننے والا نہیں اور جو میری تمنائے دلی ہے اس
کا علیم و خبیر تیرے سوا اور کوئی نہیں ہے۔یہ قصہ حضرت مریم کی والدہ کے نذر کرنے کا اس لئے یاد دلایا
گیا کہ وہاں تو حضرت حنا کی دعا سے مریم کو پیدا کیا تھا اور امت محمدیہ میں حسب الحکم آیت سورہ تحریم کے
ہم خود ایک ایسا غلام احمد پیدا کریں گے کہ مریم صفت ہو کر دین محمدی کا ایسا خادم ہو گا کہ دنیا کے کاموں
سے بالکل آزاد اور محرر ہو گا اور اللہ تعالیٰ کا محبوب اور مقبول ہو گا۔اس لئے الہامات میں اس مسیح موعود
کا نام مریم بھی آیا ہے۔معنی مریم کے کتب لغات میں خادم کے ہی لکھے ہیں۔یعنی خادم احمد یا غلام احمد یہ
دونوں جو قریب المعنی ہیں۔اب فرمایا جاتا ہے کہ پس جبکہ جنا اس کو۔کہا۔اے رب میرے تحقیق میں
نے جنا اس کو لڑکی اور اللہ کو بہتر معلوم ہے جو کچھ جنی۔اور بیٹا نہیں ہے مانند اس بیٹی کے اور تحقیق میں
نے نام رکھا اس کا مریم اور میں تیری پناہ میں دیتی ہوں اس کو اور اس کی اولاد کو شیطان مردود سے۔فائدہ: حنا والدہ مریم کو یہ خیال تھا کہ میرے شکم میں لڑکا ہی ہے اور لڑکا ہی محرر کیا جاتا تھا جبکہ
ان کے لڑکی پیدا ہوئی تو ان کو یہ خیال آیا کہ شاید میری نذر قبول نہ ہوئی کیونکہ لڑکی واسطے خدمت
بیت المقدس کے یا دیگر خدمات دینیہ کے لئے محرر نہیں ہو سکتی۔اس لئے جناب باری میں یہ عذر کیا یا
بسبب حسرت کے یہ مقولہ کہا ہو۔مگر اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اس کی قدر و عزت خوب جاننا ہے
اور لڑکا اس لڑکی کی برابری نہیں کر سکتا۔تفسیر کبیر وغیرہ میں اس کی دو تو جیہیں لکھی ہیں۔اول تو یہ کہ
تفضیل لڑکے کی لڑکی پر مراد الہی ہے۔دوسرے یہ کہ تفضیل اس لڑکی کی لڑکے پر مقصود ہے۔پس
کلام الہی دونوں تو جیہوں کو متحمل ہے۔یہ کلام جو زوالوجین فرمایا گیا اس میں سر یہ ہے کہ امت محمدیہ
میں جو خیر الامم ہے ایک مجدد عظیم الشان بنام مریم علم الہی میں مذکر آنیوالا تھا جو دین محمدی کو زندہ کرے
گا۔لہذا ایسا کلام ذو الوجهین فرمایا گیا کہ دونوں وجہوں پر صادق آسکے۔ہاں اس قدر فرق ہے کہ وہاں تو
والدہ مریم نے ہی لڑکی کا مریم نام رکھا تھا اور یہاں پر اللہ تعالیٰ نے خود بذریعہ الہام کے اس مجدد عظیم
الشان کا نام مریم رکھا اور چونکہ یہ مجدد ایک لڑکی کے ساتھ تو ام پیدا ہوا اور وہ لڑکی توام انہیں ایام میں
وفات پاگئی لہذا اللہ تعالیٰ نے اپنے اس فعل سے بھی یہ شہادت دی کہ اب دین عیسوی باقی نہ رہے گا۔(جس میں محض مادہ اناث ہے کیونکہ عیسی صرف مریم کے مادہ ہی سے پیدا ہوئے تھے اور مرد کا اس میں
205 کچھ دخل نہیں تھا بلکہ دین محمدی اس لڑکے سے زندہ کیا جاوے گا اور مادہ اناث فوت ہو جاوے گا۔کیونکہ لَيْسَ الذَّكَرُ كَالْأُنثى (ال عمران:۳۷) اور یہی مراد ہے اس شعر سے جو حضرت اقدس نے فرمایا
ہے کہہ
ابن
مریم
کے
ذکر کو چھوڑو
اس
بہتر
غلام
احمد
ہے
لیکن ہاں چونکہ حضرت اقدس بنی اسرائیل میں سے ہیں لہذا دعا حضرت حنا کی اس لڑکی کے حق میں
بھی ، جس کا نام خود اللہ تعالیٰ نے مریم رکھا ہے، قبول فرمائی گئی اور کیونکر قبول نہ فرمائی جاتی کہ یہاں پر تو
خود اللہ تبارک و تعالیٰ نے ہی نام اس کا مریم رکھا ہے۔معنی مریم کے خادمہ کے ہیں یعنی خادمہ دین اور
پھر دیکھو دوسری قدرت اللہ تعالیٰ کی کہ والدین سے جو اس کا نام اللہ تعالیٰ نے رکھوایا وہ بھی ہم معنی مریم
کے رکھوایا یعنی غلام احمد قادیانی جس میں اس کے سن بعثت کی تاریخ کا پتہ بھی بتلا دیا گیا۔اور پھر اس مریم
اور اس مریم میں ایک اور فرق بین ہے۔پہلی مریم تو خادمہ مسجد ہی تھیں اور یہ مریم جو غلام احمد ہے
خادم دین اللہ الاسلام اور مجدد دین احمد علیہ السلام ہے۔وَشَتَّانِ بَيْنَهُمَا وَلَنِعْمَ مَا قِيلَ۔حج
زیارت کردن خانه
بود
حج
البيت
مردانه بود
پہلی مریم تو صرف خانہ خدا کی خدمت کے لئے پیدا کی گئیں اس لئے وہ انٹی رہی اور دوسرے مریم جو
غلام احمد ہے دین اللہ کی خدمت اور تائید اسلام کے لئے مبعوث ہوئے اس لئے وہ مردانہ ہوئے۔پہلی
مریم نے مسجد اقصیٰ کی بنیاد نہیں ڈالی تھی بلکہ صرف خادمہ تھیں۔لیکن غلام احمد نے قادیان میں
مسجد اقصی کی بنیاد قائم کی۔پہلی مریم نے اپنی ذریت کے لئے مُخلِصالِلہ دعا کی تھی تب قبول ہوئی تھی
اور غلام احمد کی ذریت کے انبات حسن" ہونے کے لئے اللہ تعالیٰ نے خود الہاما اس کو اطلاع دی۔چنانچہ فرمایا جاتا ہے۔پس اس کے پروردگار نے مریم کو خوشی سے قبول فرمالیا اور اگایا اس کو اچھا اگانا"
یعنی اس کی ذریت میں سے ایک فرزند کامل پیدا کیا۔فائدہ:۔یعنی وہاں پر حضرت عیسی کو پیدا کیا اور یہاں پر نفخ روح کر کر خدا نے اسی مریم کی ذات کو عیسیٰ
كرديا وَجَعَلْنَاكَ الْمَسِيحَ ابْنَ مَریم اور پھر علاوہ اس پر اس کی اولاد میں سے ایک فرزند کامل مکمل
206
پیدا کیا جس کی نسبت الہامات تمام دنیا میں شائع ہو چکے ہیں۔تنبیہ: جس طرح پر کہ اولاد صالح سے دنیا میں نام نیک مشہور ہوتا ہے اسی طرح پر سنت الہی یہ
ہے کہ کسی کامل مکمل کے نام پر کسی زمانہ آخری میں کسی شخص کو اللہ تعالیٰ مبعوث فرماتا ہے تاکہ دوبارہ
اس کو زندگی بخشے اور اس پہلے شخص کا نام دنیا میں نیک نامی کے ساتھ مشہور اور روشن ہو جاوے۔اس
لئے اللہ تعالیٰ نے ایک فرد کامل کو امت محمدیہ میں سے بنام مسیح و مریم اس آخر زمانہ میں مبعوث فرمایا
تاکہ جس قدر شرک اور بدعات کفر جو ان کی طرف اقوام عیسائیاں یا دیگر اقوام منسوب کرتے ہیں ان
سے ان کو تطہیر فرما دیا جاوے۔کما قال الله تعالى يَا عِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَرَافِعُكَ إِلَيَّ وَمُطَهِّرُكَ مِنَ
الَّذِينَ كَفَرُوا وَ جَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِيْنَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ (ال عمران:۵۴)۔اور یہی سر
تھا اس آیت کے الہام ہونے کا جو مدت سے براہین احمدیہ میں شائع ہو چکا ہے۔وَلَنِعْمَ مَا قِيلَ
نام نیک رفتگان ضائع مکن
C
بماند
نام
نیکت
یادگار
اور اب یہ الہام قرآنی ذیل کا بھی پورا ہو گیا کہ حضرت مریم اور حضرت عیسی کی نسبت جو فرمایا گیا ہے
وَجَعَلْنَاهَا وَابْنَهَا آيَةً لِّلعَلَمِيْنَ (الانبياء:۹۲) - سبحان الله ! یہ کلام الہی کیسا صادق اور مصدوق ہوا ہے
ورنہ کوئی مخالف ہی ہم کو بتا دے کہ حضرت عیسی باوجود اس کے کہ مدتہائے دراز سے ان کے نام کے
ساتھ تمام دنیا میں شرک کیا جا رہا ہے، وہ کیونکر تمام عالموں کے لئے آیت اللہ ہو سکتے ہیں۔آگے فرمایا جاتا ہے کہ حضرت زکریا کو مریم کا خبر گیر اور تربیت کنندہ کر دیا۔جب ان پر زکریا محراب
میں داخل ہوتے پاتے ان کے پاس رزق۔کہتے کہ اے مریم کہاں سے آیا تیرے پاس یہ رزق؟ تو مریم
کہتیں کہ یہ اللہ کے پاس سے آیا ہے۔تحقیق اللہ رزق دیتا ہے جس کو چاہے بے حساب۔فائدہ:۔پس وہاں پر حضرت مریم حضرت زکریا کی کفالت میں کی گئیں۔یہاں پر یہ مریم یعنی
غلام احمد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کفالت تربیت میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے کئے گئے۔وگر
استاد را نامے ندانم
که
خواندم
در دبستان
محمد
فَتَبَارَكَ مَنْ عَلَّمَ وَ تَعَلَّمَ۔وہاں تو حسب روایات مفسرین کے غیر موسم کے میوہ جات ہی آتے تھے یہاں
207 >
پر علاوہ ان میوہ جات غیر موسمی کے میوہ جات غذائے روحانی اور ثمرات نورانی و فرقانی جن سے تمام
حقائق اور معارف اسلام کے منکشف ہوتے چلے جاتے ہیں، متواتر آ رہے ہیں۔وہاں تو اقلام احبار میں
سے صرف زکریا کا قلم فائق رہنے سے حضرت مریم ہی حضرت ذکریا کی کفالت میں کی گئی تھی کہ وَمَا
كُنْتَ لَدَيْهِمْ إِذْ يُلْقُونَ أَقْلَامَهُمْ أَيُّهُمْ يَكْفُلُ مَرْيَمَ (ال عمران:۴۵)، اور یہاں پر اس کے اقلام کے
ذریعہ سے وہ کلمات اللہ جن کی نسبت وارد ہے کہ وَلَوْاَنَّ مَا فِي الْأَرْضِ مِنْ شَجَرَةٍ أَقْلَامُ وَالْبَحْرُ
يَمُدُّهُ مِنْ بَعْدِهِ سَبْعَةُ أَبْحُرٍ مَّا نَفِدَتْ كَلِمَتُ اللهِ (لقمان: ۲۸)۔کل دنیا میں سات سمندروں پار
تک پہنچائے جاتے ہیں کیونکہ ظہور القلم اس کے لئے حدیث میں موجود ہے۔وہاں پر مریم کے پاس اگر
جسمانی رزق صرف مریم کے لئے بے حساب آتا تھا یہاں پر علاوہ اس رزق جسمانی بے حساب کے
رزق روحانی و قرآنی بے حساب تمام عالم کو پہنچایا جاتا ہے کہ يَأْتِيكَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيْنِ وَيَأْتُونَ مِنْ
كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ (براہین احمدیہ)۔اب خلاصة المقال یہ ہے کہ اگر یہ مسیح موعود بنام عیسی و باسم مریم
اس آخر زمانہ میں مبعوث بنی اسرائیل میں سے نہ ہو تا تو اصطفا آل عمران کا جو بنی اسرائیل میں سے ہیں
کل عالمین پر کیونکر ثابت ہوتا اور پھر اصطفانی اسمعیل کا جو آل ابراہیم سے ہیں اس وقت کل عالمین پر
کیونکر واضح ہو تا۔پس ثابت ہوا کہ اصطفا آل عمران کا حسب بیان مذکور مستلزم ہے اصطفا بنی اسمعیل و
بنی اسرائیل کو۔اور اصطفا دونوں کا مستلزم ہے اصطفا آل ابراہیم کا۔نتیجہ یہ ہوا کہ یہ جملہ اصطفا مستلزم
ہیں اصطفا محمد رسول اللہ ، خاتم النبین رحمۃ للعالمین کو۔وھو المد علہ
کرامت گرچه بے نام و نشان است
بیا
بنگر
ز
علمان
محمد
اللّهُمَّ صَلَّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى الِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيْمَ وَ عَلَى الِ
إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ۔الحکم جلد ۱۰ نمبر۱۷ ---- ۷ار مئی ۱۹۰۶ء صفحہ ۸ تا ۱۰)
⭑-⭑-⭑-⭑