Sermon, 11 May 1906

ار مئی ۱۹۰۶
217 خطبہ جمعہ
تشهد و تعوذ کے بعد آپ نے سورۃ الاعراف کی حسب ذیل آیات تلاوت فرمائیں۔واتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَاَ الَّذِى اتَيْنُهُ ابْتِنَا فَانْسَلَخَ مِنْهَا فَاتْبَعَهُ الشَّيْطَنُ فَكَانَ مِنَ الْغَوِيْنَ - وَ
لَوْ شِئْنَا لَرَفَعْنَهُ بِهَا وَ لَكِنَّهُ أخْلَدَ إِلَى الْأَرْضِ َو اتَّبَعَ هَوَيهُ - فَمَثَلُهُ كَمَثَلِ الْكَلْبِ إِنْ
تَحْمِلْ عَلَيْهِ يَلْهَتْ أوْ تَتْرُكْهُ يَلْهَثْ ذَلِكَ مَثَلُ الْقَوْمِ الَّذِينَ كَذَّبُوا بِأَيْتِنَا فَاقْصُصٍ
الْقَصَصَ لَعَلَّهُمْ يَتَفَكَّرُونَ - سَاءَ مَثَلاً ب َالْقَوْمُ الَّذِينَ كَذَّبُوا بِأَيْتِنَا وَأَنْفُسَهُمْ كَانُوا
يَظْلِمُونَ - مَنْ يُهْدِ اللهُ فَهُوَ الْمُهْتَدِى وَ مَنْ يُضْلِلْ فَأُولئِكَ هُمُ الخَسِرُونَ -
(الاعراف: ۱۷۲ تا ۱۷۹)
اور پھر فرمایا:۔واضح ہو کہ تکذیب کے دو درجے ہیں۔اول درجہ تکذیب کا تو یہ ہی ہے کہ انسان اپنی فطرت صحیحہ کو
کھو بیٹھے جو عطیہ الہی ہے اور اس کو محض بیکار کر دیوے کیونکہ ہر ایک انسان ذوالعقل کی بناوٹ
اللہ تعالی نے ایسی بنائی ہے کہ بغیر پہنچنے رسولوں کی رسالت کے حکم كُلُّ مَوْلُودٍ يُولَدُ عَلَى الْفِطْرَةِ

218
خالق
(بخاری۔کتاب الجنائز) کے اللہ تعالیٰ کی توحید اور ربوبیت خالصہ کو سمجھ سکتا ہے۔ورنہ اس کی کیا وجہ
کہ فونوگراف کا بنانیوالا یہ تو یقیناً جانتا ہے کہ بغیر کاریگر کے فونوگراف خود بخود نہیں بن سکتا، پھر یہ
کیوں کر ہو سکتا ہے کہ انسان حیوان ناطق، جس کو اپنے وجود اور تربیت میں ہر لحظہ اور ہر آن میں ایک
اور رب کی سخت ضرورت ہے، وہ خود بخود موجود ہو گیا ہو اور خود بخود اس نے تمام مراتب
تربیت انسانیت کے حاصل کر لئے ہوں؟ دیکھو جس وقت انسان محض نطفہ تھا، مع ہذا اس میں یہ تمام
قومی ظاہری اور باطنی اور اعضائے جسمی موجود تھے جو اب پیدا ہو گئے ہیں۔پس وہ نطفہ ہی بزبان حال
گواہی دے رہا ہے کہ ایک خالق اور رب اس کا بالضرور ایسا موجود ہے جس نے اس نطفہ میں یہ تمام
اعضائے جسمی اور قوائے ظاہری اور باطنی، ہاں اس میں مرکوز رکھے ہیں جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے اس سے
پہلی آیت السْتُ بِرَبِّكُمْ قَالُوابلى (الاعراف: ۱۷۳) میں اس امر کو واضح طور پر بیان فرما دیا ہے۔پس جبکہ فطرت انسانی ہی اس طرح کی واقع ہوئی ہے جو ابتدائی حالت نطفگی سے ایک خالق و رب کا
وجود ضروری سمجھتی ہے تو اسی فطرت صحیحہ کی طرف رجوع نہ کرنا اور اس کی شہادت کو دوبارہ توحید اور
ربوبیت خالصہ الہی کے قبول نہ کرنا یہ بھی تکذیب ہے اور اس تکذیب پر بھی کوئی عذر إِنَّا كُنَّا عَنْ هَذَا
غَافِلِينَ (الاعراف:۱۷۳) کا مسموع نہ ہو وے گا اور نہ تقلید آباء و اجداد کی کہ إِنَّمَا أَشْرَكَ ابَاوِنَا
مِنْ قَبْلُ وَكُنَّا ذُرِّيَّةً مِنْ بَعْدِهِمْ (الاعراف: ۷۴) عذر ہو سکے گا۔دوسرے درجہ کی تکذیب جو اس سے
قباحت میں بہت بڑھ کر ہے یہ ہے جو ان آیات مذکورہ میں بیان فرمائی گئی ہے کہ اے پیغمبر! ان لوگوں پر
اس شخص کا حال بھی تلاوت کر کر سنا دو جس کو ہم نے اپنی آیات اور نشانات بھی دیئے تھے۔پس وہ ان
آیات سے جدا ہو گیا جیسا کہ مثلا بکرے سے کھال علیحدہ کرلی جاوے۔پس شیطان اس کے پیچھے بانگا تو وہ
سخت گمراہوں میں سے ہو گیا۔مفسرین میں اس شخص کی نسبت بڑا اختلاف ہے کہ یہ کون شخص تھا؟ شاہ ولی اللہ صاحب لکھتے ہیں کہ
و یعنی بلعم باعور که کتب الهی خوانده بود بعد ازاں باغوائے زن خود ایذائے حضرت موسیٰ قصد کرد و ملعون
شد"۔تفسیر کبیر میں ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ابتدائی بعثت کے وقت میں ایک شخص ام
بن ابی الصلت تھا جس کو کتب سابقہ کے علم سے یہ بات معلوم ہو گئی تھی کہ اس وقت میں ایک رسول
عظیم الشان مبعوث ہونے والا ہے اور اس کو یہ گمان بھی تھا کہ وہ رسول میں ہی ہوں گا جبکہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم نے دعوئی رسالت فرمایا تو اس کو بڑا رشک اور حسد پیدا ہو گیا اور کمبخت کافرہی مرا۔یہ شخص وہی امیہ بن ابی الصلت ہے جو عرب میں بڑا مشہور شاعر تھا اور جس کی نسبت آنحضرت صلی اللہ
امید

219 علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ آمَنَ شِعرُهُ وَكَفَرَ قَلْبُهُ (صحیح مسلم کتاب الشعر العنی شعر تو اس
کا ایمان لے آیا تھا مگر دل اس کا کافر ہی رہا۔یہ اس لئے فرمایا کہ یہ شخص اپنے شعروں میں اللہ تعالیٰ کی
توحید بیان کیا کرتا تھا اور توحید الہی کے دلائل بھی دیا کرتا تھا اور بیان اعمال صالحہ اور احوال آخرت یعنی
جنت و نار کا ذکر بھی ان شعروں میں کیا کرتا تھا اور بعض مفسرین کا قول ہے کہ یہ آیت ابو عامر راہب کے
حق میں نازل ہوئی ہے جس کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فاسق کا لقب دیا تھا۔غرضیکہ اس آیت کا مصداق کوئی ہو، خواہ بلعم باعور ولی مستجاب الدعوات ہو یا امیہ بن ابی الصلت
شاعر موحد ہو یا ابو عامر راہب ہو جس نے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لئے دنیا کو ترک کر دیا تھایا اور کوئی
ہو بہرحال اس آیت سے صریح یہ امر معلوم ہوتا ہے کہ مامور من اللہ کی مخالفت میں سب مخالف مردود
ہو جاتے ہیں۔اس کے مقابلہ میں نہ کسی کی ایسی ولایت ہی مقبول ہوتی ہے جو مستجاب الدعوات کے
مرتبہ پر پہنچ گئی ہو جیسا کہ بلعم باعور ولی حضرت موسیٰ کے وقت میں تھا یا کوئی شخص فصیح و بلیغ شاعر ہو جو
توحید الہی کو اپنے قصائد اور اشعار میں نظم کرتا ہو ، مقبول ہو سکتا ہے اور نہ کوئی راہب اور زاہد مخالف
مامور من اللہ کا اللہ تعالیٰ کے نزدیک سرسبز ہو سکتا ہے۔بلکہ مامور من اللہ کا مکذب اور مخالف
خائب و خاسر، نامراد اور مردود درگاہ الہی ہی ہو جاتا ہے جیسا کہ یہ تینوں شخص باوجود ہونے صاحب ولایت
کاملہ کے اور باوجود ہونے موحد عابد زاہد کے مردود ہو گئے جیسا کہ آیت زیر تفسیر میں عبرت حاصل
کرنے کے لئے ان کا قصہ ارشاد ہوا ہے۔اور اگر غور کیا جائے تو وہ شخص جو صد ہا آیات و نشانات کی دنیا
میں تبلیغ بھی کر چکا ہو بلکہ اپنی زبان اور قلم سے ان صد با نشانات کی دنیا میں تبلیغ بھی کر چکا ہو، اس کی
تکذیب موجب عذاب ہونے میں سب سے زیادہ بڑھ کر ہو گی۔دیکھو اہل کتاب کو جو حافظ اور مفسر
تورات وغیرہ کے تھے انہیں کو أُولَئِكَ هُمْ شَرُّ الْبَرِيَّةِ (البينه) فرمایا گیا ہے اور احادیث میں مولویان
مکذبین مسیح موعود کے لئے عُلَمَاوِهُمْ شَرُّ مَنْ تَحْتَ أدِيمِ السَّمَاءِ (مشكوة كتاب العلم) كلام
نبوت میں وارد ہوا ہے۔پھر آیت ہذا کے الفاظ پر غور کرو۔اول تو لفظ انسلاخ کا فرمایا گیا ہے جس کا مفہوم ایک جاندار کی
کھال کا ادھیڑا جاتا ہے۔دیکھو جس ذی روح کو کہ مُتسلح کیا جاوے اس کو کس قدر تکلیف ہو گی اور وہ
حیوان منسلخ کیسا مکروہ اور قبیح معلوم ہوتا ہے۔اس جگہ انسلاخ اسی لئے ارشاد فرمایا گیا ہے کہ
نشانات الہیہ کو دیکھ کر پھر بھی ان کا مکذب ہو جانا ایسا ہے جیسا کہ جاندار کی کھال ادھیڑی جاوے اور اس
سے یہ بھی مفہوم ہوا کہ ایسا مکذب پھر مصدق بھی نہیں ہو سکتا کیونکہ جبکہ کسی جانور کی کھال ادھیڑ لی

220
جاوے تو پھر وہ کھال اس ذی جان کے جسم میں دوبارہ نہیں لگ سکتی اور یہ بھی مفہوم ہوا کہ قبل
انسلاخ کے اس کھال کو اس جاندار کے ساتھ کمال اتصال تھا۔مع ہذا پھر بعد انسلاخ کے
مبائنت تامہ ہو گئی۔پھر ایسا مکذب کیوں کر مصدق ہو سکتا ہے۔الا مَنْ شَاءَ الله۔دوسری مذمت ایسے مکذب کی یہ ارشاد فرمائی گئی کہ اب اس کے پیچھے شیطان ایسا لگ گیا کہ وہ خود
شیطان بن جاوے گا کیونکہ ایک قرات میں فَاتَّبَعَهُ الشَّيْطَانُ باب افتعال سے بھی آیا ہے۔یعنی
شیطان اس کا منبع ہے اور وہ شیطان کا بھی باپ یعنی متبوع ہے۔دیکھو اللہ تعالی کو ایسے مکذب کی کس قدر
مذمت منظور ہے۔پھر تیسری خدمت ایسے مکذب کی فرمائی گئی کہ وہ خومی اور عادی ہو چکا یعنی سخت گمراہ
ضدی ہو گیا۔کیونکہ غادی اس کو کہتے ہیں کہ جس کے ہدایت پانے کی امید نہ رہی ہو اور لفظ غوغا کا مادہ
بھی یہیں غوایہ ہے جو جنگ و جدال اور شور و شر پر دال ہے بخلاف لفظ نبی کے کیونکہ اس کے مفہوم
میں صرف سادگی اور بے وقوفی داخل ہے۔لاغیر۔دیکھو صراح صحاح وغیرہ کو۔چوتھی مذمت ایسے
مکذب کی یہ فرمائی گئی ہے کہ وہ زمین ہی میں لگ گیا یعنی دھنس گیا اور چپک گیا۔تفسیر کبیر وغیرہ میں لکھا
ہے کہ قال أَصْحَابُ الْعَزيةِ أَصْلُ الْإِعْلادِ اللُّرُوْمُ عَلَى الدَّوامِ وَكَأَنَّهُ قِيلَ لَزِمَ الْمَبْلُ إِلَى
الْأَرْضِ وَ مِنْهُ يُقَالُ الدَ فَلَانُ بِالْمَكَانِ إِذَا لَزِمَ الْإقامة به۔پانچے میں خدمت اس کی یہ فرمائی گئی ہے
کہ کتنے کے ساتھ اس کو تشبیہ دی گئی جو اخس الحیوانات ہے۔چھٹی قدمت ایسے مکذب کی یہ ارشاد ہوئی
کہ کتے کی اس حالت کے ساتھ اس کی حالت مشابہ ہے جو بد ترین حالت ہے یعنی زبان نکال کر ہانپتے
رہنا۔وہ بھی ہر ایک حال میں خواہ اس کو کسی شکار کرنے کے لئے دوڑایا جاوے یا نہ دوڑایا جاوے مگر
زبان نکال کر وہ ہانپتا ہی رہتا ہے۔پھر خود ہی اللہ تبارک و تعالیٰ نے افعال زم کے ساتھ اس مثل کی
خدمت فرمائی کہ یہ مثل ایسے مکذبین کی بہت ہی بری مثل ہے وغیرہ وغیرہ۔اس بیان سے یہ تو ثابت ہو
گیا کہ انبیائے اولوالعزم کے وقت میں بھی ایسے مکذب گزرے ہوئے ہیں جو سب طرح کے نشانات دیکھ
کر بلکہ خود ان نشانوں سے مامور من اللہ کی حقیقت کو ثابت کر کر تصدیق کر چکے تھے جس پر الفاظ اتيناه
اياتنا (الاعراف (۱۷) دال ہیں پھر بھی وہ مکذب ہو گئے ہیں جن کی نسبت اللہ تعالیٰ نے ان آیات میں
اس قدر مذمت فرمائی ہے کہ اس سے بڑھ کر کسی اور مکذب کی شاید ہی فرمائی ہو اور یہ سنت اللہ قدیم
سے جاری ہے۔اب دریافت طلب یہ امر ہے کہ حضرت مسیح کے وقت میں موافق اسی سنت اللہ کے کوئی ایسا فرد کامل
مذبوں کا بھی موجود ہے یا نہیں؟ جواب اس کا یہی ہے کہ کئی شخص موجود ہو گئے ہیں۔دور کیوں جاتے

221 ہو۔دیکھو ایک تو وہ جس نے ریویو براہین احمدیہ کا لکھا اور تائید و تصدیق میں کوئی دقیقہ اس نے
فروگذاشت نہیں کیا تھا۔یہ شعر بھی اسی ریویو میں لکھا ہوا ہے کہ۔سب مریضوں کی
ہے
تمہیں
نگاه
تم مسیحا
بنو
خدا
کے
لئے
دوسرا شخص وہ ہے جس نے ایک بڑی تفسیر طول طویل لکھی تھی جس تفسیر میں کثرت سے
آیات اللہ کو تائید و تصدیق مسیح موعود میں تحریر کیا تھا اور آتَيْنَاهُ ايَاتِنَا (الاعراف) کا مصداق تھا وہ
بھی مکذب ہو چکا ہے جس کی تکذیب اخبار بدروغیرہ میں طبع ہو چکی۔یہ مضمون میں نے اس لئے بیان کیا
ہے کہ کوئی صاحب یہ و ہم اپنے دل میں نہ لاویں کہ ایسے لوگوں کا بدل جانا اس مسیح موعود سے اس کی
صداقت اور حقیقت میں کچھ فرق پیدا کرتا ہے۔حاشا و کلا۔بلکہ یہ تو سنت اللہ ہے جو قدیم سے ہوتی چلی
آتی ہے اور قیامت تک رہے گی۔اس لئے یہاں پر لَعَلَّهُمْ يَتَفَكَّرُونَ (الاعراف ۱۷۸) وغیرہ ارشاد
فرمایا گیا ہے کہ لوگ ہمیشہ غور اور فکر کرتے رہیں کہ ایسی تکذیب سے صداقت اور حقیقت صادق میں
کسی طرح کا فرق نہیں آسکتا بلکہ ایسے امور میں تفکر کرنے سے ایک طرح کی صداقت پیدا ہوتی ہے۔کیونکہ جب حضرت موسیٰ کے وقت سے لے کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک تک ایسے
لوگ پیدا ہوتے رہے جیسا کہ احوال بلعم باعور اور امیہ بن ابی الصلت سے واضح ہو گیا تو کار خانہ نبوت
میں ایسے مرتدین کا وجود واسطے ظہور نشانات کے بھی سنت اللہ میں داخل ہو گیا۔وَلَنِعْمَ مَا قِيلَ۔در
کارخانه عشق از کفر ناگزیر است
بسوزد دگر بولهب نباشد
آتش کرا
اور جو ایسا مکذب ہو جاوے وہ مامور من اللہ کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتا۔بلکہ وَ انْفُسَهُمْ كَانُوا
يُظْلِمُونَ (الاعراف (۱۷۸) کا مصداق ہو جاتا ہے۔جو کوئی اس امر کا
مشکر
ہوا
اپنا کچھ کھویا کسی کا کیا گیا
اب فرمایا جاتا ہے اور اگر ہم چاہتے تو انہیں آیات کی تصدیق کی برکت سے اس کا مرتبہ بلند کرتے مگر

222
اس نے دنیا کی ذلت اور پستی کو اپنے لازم حال کر لیا اور اپنی خواہش نفسانی کے پیچھے لگ گیا تو اس کی
مثل کتے کی سی مثل ہے کہ اگر اس پر دوڑ نے جھپٹنے کا بار ڈالو تب بھی زبان کو باہر نکال کر ہانپتا رہتا ہے
اور اگر اس کو اسی کے حال پر چھوڑ دو تب بھی زبان لٹکائے ہوئے ہانپتا رہتا ہے۔یہ ہے مثل ان لوگوں کی
جنہوں نے ہماری آیتوں اور نشانوں کو جھٹلایا۔تو اے پیغمبر! یہ قصے بیان کرتے رہو تاکہ یہ لوگ کچھ
سمجھیں سوچیں۔ان آیات سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ آیات الہی کی تصدیق کرنا اور ان کے بموجب عملدرآمد کرنا
باعث رفع درجات کا ہے اور تکذیب آیات اللہ کی اور ان سے اعراض کرنا موجب ذلت اور پستی کا ہے۔چونکہ انبیاء آیات اللہ کے مبلغ ہوتے ہیں تو ان کا رفع بطریق اولی ہوا کرتا ہے اور ان کے متبعین کا رفع
به سبب اتباع مقتضی ان آیات کے ان کو حاصل ہوتا ہے اور ان کے مکذبین کو دنیا اور آخرت میں بجز
عذاب شدید کے اور کچھ حاصل نہیں ہوتا۔چنانچہ یہ تینوں امر اللہ تعالیٰ نے آیت يَا عِيسَى انى
مُتَوَفِّيكَ (ال عمران (۵۲) میں بیان فرما دیئے ہیں۔رفع عیسی کا فوقیت متبعین کی کافروں اور مکذبین کو
عذاب شدید دنیا اور آخرت میں۔آتَيْنَاهُ ايَاتِنَا سے معلوم ہوتا ہے کہ بالضرور علم آیات الہیہ اس کو دیا
گیا تھا خواہ وہ آیات اللہ اور حج دربارہ توحید کے ہوں یا اسم اعظم یا الہامات یا اجابت دعا وغیرہ ہو جیسا کہ
تفاسیر میں لکھا ہے۔بہر حال علم الہیات کا بخوبی اس کو حاصل تھا پھر بھی ایک نبی کی مخالفت سے مردود درگاہ
ہو گیا۔قصہ آدم اور ابلیس کا جو متعدد جگہ پر قرآن شریف میں مختلف اسلوبوں سے بیان فرمایا ہے اس کا
لب اور خلاصہ بھی یہی ہے۔یہ آیات اہل علم کے لئے بلکہ ان لوگوں کے لئے جو ملہم بھی ہیں ، بڑی عبرت دلانے والی ہیں کہ مامور
من اللہ کے مقابلہ اور مخالفت میں جو ان کے الہامات ہوں یا علمی شبہات ہوں، ان کا اتباع صرف
اتباع ہوا کا ہے، لاغیر۔کیونکہ ان کے الہامات میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے کوئی حفاظت نہیں ہوتی ہے
بلکہ شیطانی دخل ان الہامات میں اکثر ہو جاتا ہے جس کا نام اتباع ہوا ہے اور اس کا ازالہ نہیں کیا جاتا۔بخلاف مامور من اللہ کے الہام کے کہ ان کے الہاموں میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے بڑی حفاظت کی جاتی
ہے۔كَمَا قَالَ اللهُ تَعَالَى فَإِنَّهُ يَسْلُكُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَ مِنْ خَلْفِهِ رَصَدًا (الحن:۲۸) یعنی اللہ تعالیٰ
چلاتا ہے مامور من اللہ کے الہامات کے پیچھے چوکیداروں کا پہرہ تاکہ اس میں شیطانی دخل نہ ہونے
پاوے۔اور اس مسئلہ الہامات کو ہم نے کتاب ايَاتُ الرَّحْمَنِ لِنَسْحَ مَا يُلْقِي الشَّيْطَانُ میں ایسا بیان
کر دیا ہے جس سے درمیان الهامات عوام غیر مامورین اور الہامات مامورین من اللہ کے ایک مابہ الامتیاز

223 حاصل ہو جاوے۔اور متکلمین کا یہ مسئلہ بڑاہی حق ہے کہ مطلقا المهام حجت شرعی نہیں ہے جب تک کہ اس کے ثبوت
پر قطعی دلائل موجود نہ ہوویں اور نشانات آسمانی و زمینی اس کے ثبوت میں قائم نہ ہو لیویں اور سراس
میں کہ غیر مامورین میں بھی استعداد الہامات اور رویاء کی اللہ تعالیٰ نے رکھی ہے، یہ ہے کہ کارخانہ نبوت
کی ایک نظیران میں موجود ہوتا کہ اس نظیر پر قیاس کر کر کارخانہ نبوت کی تصدیق کریں اور ان پر
اتمام حجت ہو جاوے اور یہ عذر نہ کر سکیں کہ إِنَّا كُنَّا عَنْ هَذَا غَافِلِينَ (الاعراف:۱۷۳) یعنی فِي
أَصْلِ الْفِطْرَةِ فَلَمْ يُوكَّرْ فِينَا أَقْوَالُ الرُّسُل۔اور پھر ایسا مذب جو بعد پہنچ جانے آیات اللہ کے تکذیب
کرے اس کا ہدایت پر آنا معلوم نہیں ہوتا۔کیونکہ ایسے شخص کے لئے اتباع اپنے ہوا و ہوس کا مانند
طبعی امور کے ہو جاتا ہے جیسا کہ کتنے کی حالت ہوتی ہے کہ ہر حالت میں زبان نکال کر وہ ہانپتا رہتا ہے
یعنی یہ ہانپنا کتے کا ایک طبعی امر اس کا ہے جو اس سے جدا نہیں ہو سکتا۔سراس میں یہ ہے کہ سوائے کتے
کے اور کسی جانور میں ایسی حالت نہیں پائی جاتی ہے۔مگر ہاں بوقت وقوع مشقت اور تعب کے البتہ ایسی
حالت اور حیوانات میں بھی پیدا ہو جاتی ہے کیونکہ کتے کا قلب کچھ ایسا واقع ہوا ہے کہ اندر کی ہوائے
گرم کو باہر نکالنے کی قوت اس میں بہت ضعیف ہے۔علی ہذا القیاس باہر سے ہوائے بارد کے جذب
کرنے کی قوت بھی اس میں بہت ضعیف ہے۔اس لئے نہ تو ہوائے بارد کو باہر سے پوری طور پر جذب
کر سکتا ہے اور نہ ہوائے گرم کو اندر سے باہر بکمال نکال سکتا ہے۔اور جو شخص اپنی ہوا و ہوس کا اتباع
باہر
کرتا ہے اس کا بھی ایسا ہی حال ہو جاتا ہے کہ جو اس کے اندر مواد ہائے فاسدہ اور حادہ فضلات واجب
الا خراج ہیں جو باعث پیدا ہونے اخلاق ردیہ کے ہیں، نہ ان کو بہ سبب اتباع اپنی ہوا کے باہر نکال سکتا
ہے جس سے روح انسانی کو تفریح حاصل ہو اور نہ باہر سے اہل حق کے نصائح کو جو مثل ہوائے بارد کے
محمد حیات روحانی ہیں، اخذ کر سکتا ہے۔دیباچہ گلستان میں کیا عمدہ بات لکھی ہے کہ ”ہر نفسے کہ فرد میردو
محمد حیات است و چون برمی آید مفرح ذات پس در هر نفے دو نعمت موجود است و بر هر نعمتی شکرے
واجب"۔اسی لئے ایسا مکذب مامور من اللہ کا بہت جلد رسوا اور تباہ اور ہلاک ہو جاتا ہے۔کیونکہ نہ اس
کو تفریح روح انسانی کی حاصل ہوتی ہے اور نہ امداد حیات یابی کی میسر ہوتی ہے۔اسی لئے تاکیداً آگے
فرمایا جاتا ہے کہ کیسی بری مثل ہے ان لوگوں کی جنہوں نے ہمارے نشانوں کو جھٹلایا۔وہ اپنے ہی اوپر ظلم
کرتے رہے ہیں، نہ مامور من اللہ پر۔ولنعم ما قبیل

224 حملہ
خود میکنی اے
ساده
مرد
خود حمله کرد
بچو آں تیرے کہ
دیکھو چراغ دین کو اس نے اپنی تکذیب سے مامور من اللہ کا کیا بگاڑا۔جو کچھ اس نے تکذیب کر کر
ظلم کیا وہ اپنی ہی اولاد یعنی فرزندان و دختر اور اپنے نفس پر کیا۔چراغ دین کے گھر کا بے چراغ ہو جانا بدی
عبرت کا مقام تھا۔جس پر بعض کو توجہ نہ ہوئی۔تفسیر ابو السعود وغیرہ میں بلعم باعور کے حالات میں لکھا
ہے کہ جب اس نے حضرت موسیٰ کی تکذیب کی اور ان پر واسطے بد دعا کرنے کے مشغول ہوا تو اس کو
ایک قلبی مرض ایسا عارض ہو گیا کہ مثل کتنے کے اس کی زبان نکل آئی اور مثل کتنے کے ہانپتے ہانپتے ہی
مر گیا۔یہ مرض بعید نہ سمجھو کیونکہ امراض کا کیا ٹھکاتا ہے اور ان کو کون شمار میں محدود کر سکتا ہے۔مولوی روم فرماتے ہیں۔۔بازکن
بخواں
باب العلل
بني لشکر تن
را
عمل
جمله
ذرات
زمین
آسماں
لشکر
حق
اند
گاه
امتحاں
خاک قاروں را چو فرمان در
رسید
تختش بقصر خود کشید
با زر
موج
دریا
چوں
با هر حق
ناخت
اہل موسیٰ را ز قبطی
را
شناخت
آتش
چوں
ابراہیم
گزیده حق
دنداں
نزد
بود چونش گزد
ہور
گرد
مومناں
خطے
کشید
نرم
می شد
ہاد
کانجا
می رسید

225 اب آگے یہ فرمایا جاتا ہے کہ جس کو اللہ تعالیٰ ہدایت دے وہی روبراہ ہوتا ہے اور جس کو وہ بھٹکا
دیوے، وہی لوگ ہیں ٹوٹا پانے والے۔مطلب صرف یہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو ہدایت لائے
ہیں اس کے مضبوط پکڑنے سے ہی انسان رو براہ ہوتا ہے اور اپنے خیالات اور ہوا و ہوس کی اتباع سے
منزل مقصود کو نہیں پہنچ سکتا کیونکہ اس نے اپنی ہوا و ہوس کو معبود قرار دے لیا نہ اللہ تعالیٰ کو۔کما قال
الله تعالى- أَفَرَعَيْتَ مَنِ اتَّخَذَ إِلَهَهُ هَوَاهُ (الجاثیه: ۲۴) بلکہ ایسے لوگوں کو بجز خَسِرَ الدُّنْيَا وَ
الْآخِرَةِ کے اور کچھ حاصل نہیں ہو سکتا۔اور چونکہ ذرائع ہدایت کے یعنی قرآن مجید اور رسول کریم
خاتم النبین اور فطرت صحیحہ کو اللہ تعالیٰ ہی نے انسان کے لئے دنیا میں بھیجا ہے جس کی اتباع سے
اهتدا حاصل ہوتا ہے اور نیز قوائے نفسانی و شہوانی و غضبانی بھی انسان میں اسی اللہ تبارک و تعالیٰ نے
پیدا کئے ہیں جن کی پیروی سے انسان گمراہ ہو جاتا ہے۔یہ مطلب نہیں ہے کہ انسان کو اپنے
افعال اختیار یہ میں کچھ دخل ہی نہ ہو وے اور محض مجبور ہی ہو۔حَاشَاوَ كَلَّا۔ورنہ پھر انہیں آیات
(یعنی سورہ اعراف کی آیات (۱۷۸۱۷۶ میں فَانْسَلَخَ - اَخْلَدَ إِلَى الْأَرْضِ كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا
يَظْلِمُونَ وغيرها كا اسناد انسان کی طرف کیوں کیا گیا ہے؟ یعنی جبکہ انسان سے یہ امور فتیح وقوع میں آ
جاتے ہیں تو پھر اللہ تعالیٰ کی طرف سے اضلال یعنی منزل مقصود کو نہ پہنچانا ہی ظہور میں آتا ہے اور اگر
بندہ اتباع ہدایات الہیہ میں سعی و کوشش کرتا ہے تو اس کے لئے انہیں آیات کے قبل یہ فرمایا گیا ہے
كم وَالَّذِيْنَ يُمْسِكُونَ بِالْكِتَبِ وَأَقَامُوا الصَّلوةَ إِنَّا لَأَنْضِيعُ أَجْرَ الْمُصْلِحِينَ (الاعراف (1)
( بدر جلد ۲ نمبر۲۱ ---- ۲۴۰ / مئی ۱۹۰۶ء صفحه ۹ تا ۱۱)

آج 10 میں سے 10 باقی