Sermon, 19 October 1906

۱۹ اکتوبر ۱۹۰۶ ء
226
خطبہ جمعہ
تشہد اور تعوذ کے بعد آپ نے سورۃ البقرہ کی حسب ذیل آیت تلاوت فرمائی۔شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِى أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِلنَّاسِ وَ بَيِّنَتٍ مِّنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ فَمَنْ
شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ وَ مَنْ كَانَ مَرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ أُخَرَ يُرِيدُ
اللهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلَا يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْرَ وَلِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ وَلِتُكَبِّرُوا اللهَ عَلَى مَا هَدَيكُمْ وَ
لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ (البقره: ١٨٦)
تلاوت کے بعد آپ نے اس کا ترجمہ کرتے ہوئے فرمایا:۔ماہ رمضان ایسا مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا ہے۔در انحالیکہ تمام لوگوں کے لئے وہ بڑا
ہدایت نامہ ہے اور روشن حجتیں ہیں۔ہدایت اور حق و باطل میں تمیز کرنے والے دلائل ہیں۔پس جو تم
میں سے پاوے اس مہینہ کو تو اس کو چاہئے کہ اس میں روزے رکھے اور جو مریض یا مسافر ہو تو اور دنوں
میں گن کر روزے رکھ لے۔خدا تعالیٰ تمہارے لئے آسانی کا ارادہ کرتا ہے اور دشواری کو نہیں چاہتا

227 اور تاکہ تم پوری کر لو گفتی قضا شدہ روزوں کی اور تاکہ بڑائی بیان کرو اللہ کی اس پر کہ تم کو ہدایت کی اور
تا کہ تم شکر کرو۔واضح ہو کہ یہ آیت دوسرے پارہ کے رکوع میں واقع ہے اور تمہ ہے ان آیات کا جو اس سے پہلے
فضیلت صیام میں بیان فرمائی گئی ہیں۔یايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى
الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ - أَيَّامًا مَّعْدُودَتٍ فَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ مَرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ
منْ أَيَّامٍ أخر و عَلَى الَّذِيْنَ يُطِيقُونَهُ فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِينِ فَمَنْ تَطَوَّعَ خَيْرًا فَهُوَ خَيْرٌ لَّهُ وَأَنْ
تَصُومُوا خَيْرٌ لَّكُمْ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ (البقره: ۱۸۳ ۱۸۵- احادیث میں فضائل روزہ رکھنے کے بہت کثرت
سے مکتوب ہیں جن کو محب صادق کسی قدر بدر میں شائع فرما رہے ہیں۔لہذا میں اس وقت بحولہ و قوتہ
تعالیٰ صرف قرآن مجید ہی سے کچھ فضائل صیام و ماہ رمضان کے بیان کروں گا۔الا ماشاء اللہ۔لیکن واسطے
تفقہ ان آیات کے اولا چند امور کا بیان کر دینا ضروری ہے امید کہ ان کو بتوجہ سنا جاوے گا۔(۱)۔اس آیت سے پہلی آیات میں اگر میام سے مراد الہی رمضان شریف ہی کے روزے لئے جاویں تو
تشبیه بلفظ كما بخوبی چسپاں نہیں ہوتی کیونکہ امم سابقہ پر رمضان شریف کے روزے فرض نہیں
ہوئے تھے بلکہ مختلف ایام کے روزوں کا رکھنا بغیر کسی خاص تعین کے ثابت ہوتا ہے جیسا کہ قرآن مجید
کے الفاظ ايا ما ممَّعْدُودَاتٍ بھی اسی کی طرف ناظر ہیں۔دیکھو کتاب خروج کا باب ۳۴ اور کتاب دانیال
کا باب دہم جس میں تین ہفتہ کے روزوں کا رکھنا حضرت دانیال کا ثابت ہوتا ہے اور کتاب سلاطین ۸:۱۹
چالیس دن کا روزہ رکھنا معلوم ہوتا ہے اور اعمال کے ۹:۲ سے معلوم ہوتا ہے کہ عیسائی بھی یہ روزے
ايا ما مَّعْدُودَاتٍ رکھا کرتے تھے۔غرض کہ تعین ایک ماہ رمضان کا کتب بائیبل سے روزوں کے لئے
نہیں پائی جاتی۔ہاں صرف اَيَّامًا مَّعْدُودَاتٍ کے روزے بغیر تعین شہر رمضان کے معلوم ہوتے ہیں۔اور اگر یہاں پر صرف ایک ادنی امر میں ایجاب میں ہی حرف كما تشبیہ کے لئے تسلیم کر لیا جاوے تو
دوسرا امر یہ ہے کہ وَعَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْکین سے رمضان کے روزے رکھنے
اور نہ رکھنے میں اختیار ثابت ہو گا۔ہاں البتہ صرف ایک فضیلت ہی روزہ رکھنے کی ثابت ہو سکتی ہے۔كما قال تعالى وَ اَنْ تُصُومُوا خَيْرٌ لَكُمْ۔لیکن در صورتیکه مراد كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ سے
رمضان کے ہنی روزے ہو نویں تو یہ مخالف ہے آگے کی آیت کے جو بصیغہ امر فَلْيَصُمْهُ وارد ہے
اور نیز مخالف ہے وَلِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ کے ، کیونکہ اس کا مفہوم یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ارادہ کرتا ہے کہ تم
عدت صيام شهر رمضان کا اکمال کر لو نہ یہ کہ صیام اور فدیہ کے درمیان تم کو اختیار ہو۔اور اگر

228
يُطِيقُونَهُ کے پہلے لا مقدر مانا جاوے جیسا کہ بعض مفسرین نے لکھا ہے تو اس طرح سے محذوفات کے
ماننے میں مخالف کو بڑی گنجائش مل جاوے گی کہ جس آیت کو اپنے خیال کے مطابق نہ پایا اس کو اپنے
خیال کے مطابق کوئی کلمہ محذوفات کا مان کر بنا لیا۔ہاں البتہ اس امر کا انکار نہیں ہو سکتا کہ قرائن سے
جملہ کلاموں میں اور نیز قرآن مجید میں اکثر محذوفات مان لئے جاتے ہیں اور اگر ہمزہ باب افعال کا سلب
کے لئے کہا جاوے تو اطاق يُطِيقُ کا محاورہ بمعنی عدم طاقت کے عرب عرباء سے ثابت کرنا ضروری ہو
گا۔مختار الصحاح میں تو لکھا ہے۔وَالطَّوْقُ أَيْضًا الطَّاقَةُ وَأَطَاقَ الشَّي ءَاطَاقَةً وَهُوَ فِي طَوْقِهِ أَيْ فِي
وشعہ۔اور یہی محاورہ مشہورہ ہے۔پس ہمزہ سلب کے لئے اس میں ماننا غیر مشہور ہے اور الفاظ قرآن
مجید کے معانی حتی الوسع مشہور ہیں یعنی مناسب ہیں نہ غیر مشہور اور اگر یہ سب کچھ تسلیم بھی کر لیا
جاوے تو أَنْ تَصُومُوا خَيْرٌ لَّكُمْ اس کے منافی ہے کیونکہ اس کا مفہوم صرف روزے رکھنے کی
فضیلت ہے نہ تروم روزوں کا۔حالانکہ رمضان کے روزے فرض و لازم ہیں نہ غیر لازم یا اختیاری۔جیسا کہ فلیصمہ اور وَلِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ سے ثابت ہوتا ہے۔اور اگر يُطِيقُونَہ کی ضمیر فدیہ کی
طرف راجع کی جاوے تو بلاوجہ توجیہ کے اضمار قبل الذکر لازم آوے گا اور اگر پھر اضمار قبل الذکر بھی
تسلیم کر لیا جاوے تو ضمیر مذ کر کی لفظ فدیہ کی طرف جو مونث ہے راجع ہوگی پھر اس میں تاویل در تاویل
یہ کرنی پڑے گی کہ مراد فدیہ سے چونکہ طعام ہے اس لئے ضمیر مذکر لائی گئی اور یہ سب امور تکلفات
سے خالی نہیں ہیں۔تیسرا امر یہ ہے کہ مریض اور مسافر کا حکم پہلے ایک مرتبہ بیان ہو چکا ہے۔پھر آیت شَهْرُ رَمَضَانَ
الَّذِي أُنزِلَ فِيهِ القران کے آگے اس کا مکرر لانا کسی فائدہ کے لئے ہے۔اگر کہا جاوے کہ واسطے تاکید
کے تو اس پر کہا جاوے گا کہ یہاں پر مقصود تاکید کب ہے۔کیونکہ اول تو بین الفدیہ والصيام اجازت
دی گئی ہے اور ثانیاً وَاَنْ تُصُومُوا خَيْرٌ لَكُمْ فرما کر صرف روزے کی فضیلت بیان فرمائی ہے نہ لزوم
جس کی تاکید کے لئے فَعِدَّةٌ مِّنْ اَيَّامٍ اُخَرَ دوبارہ فرمایا جاتا۔اندریں صورت تکرار بے سود لازم آتا
ہے اور اگر مکرر ہی فرمانا تھا تو وَعَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ کو بھی مکرر لایا جاتا۔خلاصہ یہ کہ ایک جگہ تو
فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ اُخَرَ کے آگے وَعَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ بھی فرمایا گیا اور اَنْ تَصُومُوا خَيْرٌ لَّكُمْ
بھی ارشاد ہوا اور دوسری جگہ پر فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ اُخَرَ کے آگے وَلِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ ارشاد ہوا۔اس
سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ ان آیات میں دو قسم کے روزے ہیں جن کا حکم علیحدہ علیحدہ ہے۔یہ بیان تو
اس صورت میں تھا کہ مراد الصیام سے صیام رمضان ہی ہووے۔

229 شق دوم۔اور اگر پہلی آیت سے علاوہ رمضان کے دوسرے روزے مراد لئے جاویں مثلاً ایام بیض
کے روزے یاستہ شوال وغیرہ جن کی فضیلت بھی کتب معتبرہ احادیث میں لکھی ہوئی ہے اور علماء و فقہاء
نے ان روزوں کی فضیلت میں یہاں تک لکھا ہے کہ جس نے رمضان اور ستہ شوال کے روزے رکھے
اس نے گویا سال بھر کے روزے رکھ لئے اور اس کی وجہ یہ لکھتے ہیں کہ ہر ایک نیکی کا ثواب وہ اللہ
رحمن در حیم دس گنا عطا فرماتا ہے۔کما قال الله تعالى مَنْ جَاءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهُ عَشْرُ أَمْثَالِهَا
(الانعام ) یعنی جو شخص ایک نیکی بجا لاوے گا تو اس کو اس نیکی کا دس گنا ثواب ملے گا۔تو تمہیں روزوں کا
ثواب تین سو روزوں کا ثواب ہوا اور چھ روزوں کا ثواب ساٹھ روزوں کا ثواب ہوا اور سال تمام کے
قمری دن بھی تین سو ساٹھ (۳۶۰) ہی ہوتے ہیں۔علیٰ ہذا القیاس اگر ایام بیض کے تین روزے دس ماہ
کے لئے جاویں تو بھی تھیں روزے ہوتے ہیں جس کے تین سو ہوئے اور پھرستہ شوال بھی لیا جاوے
جس کے ساتھ ہوئے تو بھی تین سو ساٹھ روزوں کا ثواب حاصل ہو گیا اور صیام فرض رمضان کے اس
علاوہ رہتے ہیں۔اور صرف دس ماہ ہی کے ایام بیض اس واسطے لئے گئے کہ ایک ماہ رمضان کا علیحدہ رہا
اور چونکہ ستہ شوال کا بھی لے لیا گیا ہے لہذا اس حساب میں شوال کے ایام بیض بھی نہیں لئے گئے بلکہ
صرف دس ماہ کے ایام بیض لے لئے گئے ہیں۔الحاصل اندرین صورت چونکہ كُتِبَ عَلَيْكُمُ
الصيام (البقره: ۱۸۴) سے ان کی فرضیت مفہوم ہوتی ہے حالانکہ یہ روزے ایام بیض وغیرہ کے لازم
نہیں ہیں۔اس لئے اس شق کی صورت میں مفسرین اس آیت کو دوسری آیت فَلْيَصُمْهُ اوریا و
لِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ سے منسوخ قرار دیتے ہیں۔مگر ایک کلام کے سلسلہ میں ایسا ناسخ و مفسوخ ماننا
عظمت شان کلام الہی کے بالکل منافی ہے۔چہ جائیکہ بموجب مسلک ان مفسرین کے جو کسی آیت قرآنی کو
منسوخ مانتے ہی نہیں۔پھر ایک ایسے کلام کے سلسلہ میں جو متصل ہے ناسخ منسوخ کیونکر تسلیم کیا جا سکتا
ہے۔اب خلاصہ کلام یہ ہوا کہ کوئی ایسی توجیہ صرف نظم قرآن مجید سے ہی پیدا کرنی چاہئے جس سے نہ تو
کوئی محذوف مانا پڑے، نہ اضمار قبل الذکر لازم آوے نہ ضمیر ذکر کی مونث کی طرف راجع ہو نہ ناسخ
منسوخ کا مانا پڑے، نہ کسی قسم کا تخالف آیات مذکورہ کے مفہومات میں لازم آوے اور نہ عدم فرضیت
روزوں رمضان کے مفہوم ہو وے کیونکہ عدم فرضیت صیام رمضان کی ادلہ شرعیہ کے محض خلاف
ہے۔اگر کسی توجیہ سے یہ تکلفات رفع ہو جاویں تو البتہ ثلج صدر ان آیات کے تفقہ میں حاصل ہو سکتا
ہے۔اب اس جلسہ خطبہ میں صرف ایک توجیہ بیان کی جاتی ہے۔اگر اہل علم حاضرین جلسہ کے نزدیک
یہ پسند آجاوے تو زہے عزو شرف ورنہ وہ خود بعد خطبہ کے بیان فرما دیں اور اگر بعد خطبہ کے کسی صاحب

230
نے اہل علم میں سے کوئی تطبیق اور توجیہ دیگر بیان نہ فرمائی تو یہی ثابت ہو گا کہ یہ ہی تطبیق ان کو پسند ہے
اور وہ تطبیق یہ ہے کہ اسلام میں دو قسم کے روزے ہیں جو کتاب و سنت سے ثابت ہیں۔ایک لازم اور
دوسرے غیر لازم۔چونکہ روزہ جو بہ نسبت دیگر عبادات کے ایک عمدہ عبادت ہے جس سے مومن مقتبع
انوار الٹی کو حاصل کر سکتا ہے اور مکالمات الہی کا بجلی گاہ ہو سکتا ہے جیسا کہ کلام نبوت میں وارد ہوا ہے
که الصَّوْمُ لِي وَأَنَا أُخْرَى به (بخاری کتاب الصوم یعنی بصیغہ مجهول ترجمہ روزہ مومن کا خاص
میرے ہی لئے ہوتا ہے جس میں ریا وغیرہ کو کچھ دخل نہیں اور اس کی جزا میں خود ہو جاتا ہوں۔یا انا
اجزی به بصیغه معروف کہ میں بلا وساطت غیرے خود اس کی جزا دیتا ہوں وغیرہ وغیرہ من الاحادیث
الصحیحہ۔یہ احادیث اس امر پر صریح دال ہیں اور سر اس میں یہی ہے کہ انسان روزے میں فجر سے لے کر
شام تک تینوں خواہشوں کھانے پینے جماع سے رکا رہتا ہے اور پھر اس کے ساتھ اپنے آپ کو
ذکر الهی، تلاوت نماز درود شریف کے پڑھنے میں مشغول رکھتا ہے تو پھر اس کی روح پر عالم غیب کے
انوار کی تجلی اور ملاء اعلیٰ تک اس کی رسائی کیونکر نہ ہو گی۔اور یہ جو احادیث میں وارد ہوا ہے کہ
رمضان شریف میں شیطان زنجیروں میں بند کئے جاتے ہیں اور جنت کے دروازے کھولے جاتے ہیں اور
ملہم غیبی آواز دیتا ہے کہ اے طالب نیکی کے! اس طرف کو آ اور اے برائی کے کرنے والے! کو تاہی کر۔یہ سب ایسی احادیث اسی امر لطیف کی طرف اشارہ کر رہی ہیں۔پس کوئی شبہ نہیں کہ ظلمات جسمانیہ
کے دور کرنے کے لئے روزہ سے بہتر اور افضل کوئی عبادت نہیں اور انوار و مکالمات الہیہ کی تحصیل کے
لئے روزہ سے بڑھ کر اور کوئی چیز نہیں۔اور حضرت موسی نے جب کوہ طور پر تمہیں بلکہ چالیس روزے
رکھے تب ہی ان کو تو رات ملی اور خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے غار حرا کے اعتکاف میں روزوں کا
رکھنا ثابت ہے جس کے برکات سے نزول قرآن کا شروع ہوا اور خود قرآن مجید بھی اسی طرف ناظر ہے
که شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ۔اور مسیح موعود نے بھی چھ ماہ یا زیادہ مدت تک روز بے
رکھے ہیں جن کی برکات سے ہزاروں الہامات کے وہ مورد ہو رہے ہیں۔بدیں وجوہ موجہ قرآن اور
اسلام نے جو جامع تمام صداقتوں اور معارف کا ہے دونوں قسم کے روزوں کو واسطے حاصل ہونے مزید
تصفیہ قلب کے ثابت و برقرار رکھا۔ہاں دونوں قسموں کے حکم جداگانہ فرما دیئے گئے۔صیام غیر لازم کا
حکم تو یوں فرمایا کہ وَعَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ اور صیام لازم کا حکم یوں ارشاد ہوا کہ فَلْيَصُمْهُ اور و
لِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ - آگے رہا لفظ كُتب، جس کے معنے مفسرین فرض لکھتے ہیں۔اس کی نسبت یہ گزارش
ہے کہ کچھ ضروری نہیں کہ اس کے معنی فرضیت ہی کے لئے جاویں بلکہ جو حکم شرعی لازم یا غیر لازم ہو

231 اس کو کہہ سکتے ہیں کہ یہ شرع اسلام میں مکتوب یا لکھا ہوا ہے خواہ وہ حکم لازم ہو یا غیر لازم۔یہ اصطلاح
علماہی کی ہے نہ قرآن مجید کی اصطلاح کیونکہ لفظ کتاب یا اس کی مشتقات قرآن مجید میں صدہا جگہ آئے
ہیں، تاہم وہاں پر مراد الی فرضیت نہیں ہے۔کما قال تعالى وَلْيَكْتُبْ بَيْنَكُمْ كَاتِبٌ بِالْعَدْلِ
(البقرة:۲۸۳) أَيْضًا يَكْتُبُونَ الْكِتَابَ بِأَيْدِيهِمْ (البقره: ۸) وَغَيْرُ ذَلِكَ مِنَ الْآيَاتِ الْكَثِيرَةِ
آگے رہا حکم شیخ فانی مرضعہ پیر ضعیف یا جوان نهایت لاغر و نحیف و غیر ہم کا جن پر روزہ رکھنا نہایت درجہ
پر شاق معلوم ہوتا ہے۔سو یہ سب لوگ بایں شرط مشقت حکم مریض میں داخل ہیں کیونکہ تعریف
مریض کی ان پر صادق آتی ہے کہ ان کے جملہ قومی کے افعال اپنی حالت اصلی پر باقی نہیں رہے۔اگر یہ
لوگ فدیہ بھی دیویں تو مَنْ تَطَوَّعَ خَيْرًا فَهُوَ خَيْرٌ لَّهُ پر قیاس کئے جاسکتے ہیں مگر فدیہ بھی اسی شخص پر
ہے جو فدیہ دینے کی طاقت رکھتا ہو۔ورنہ احادیث سے ثابت ہوتا ہے کہ رمضان کا روزہ افطار کرنے
والے نے خود الٹا ساٹھ مسکینوں کا طعام فدیتا لے لیا ہے کمافی المشکوۃ اور خود قرآن مجید ہی فرماتا ہے کہ
يُرِيدُ اللهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلَا يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْرَ (البقر ) اور لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا
(البقره: ۲۸۷) وغیرہ وغیرہ من الآيات
اس توجیہ سے وہ تکلفات جو مذکور ہوئے نہیں لازم آتے وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِالصَّوَابِ۔اب واضح ہو کہ
جس قدر احکام شرع اسلام میں مقرر ہیں ان میں اسرار عجیبہ اور لطائف غریبہ غور کرنے سے معلوم ہو
سکتے ہیں۔مثلاً یہاں پر جو شَهْرُ رَمَضَانَ واسطے قیام کے اللہ تعالیٰ کے کلام میں مخصوص فرمایا گیا اس
میں ایک عجیب سر یہ ہے کہ یہ مہینہ آغاز سنہ ہجری سے نواں (۹) مہینہ ہے۔یعنی ا۔محرم ۲۔صفر
-۳ ربیع الاول -۴- ربیع الثانی ۵ جمادی الاول - جمادی الثانی ۷ رجب -۸- شعبان ۹۔رمضان اور
ظاہر ہے کہ انسان کی تکمیل جسمانی شکم مادر میں نو ماہ میں ہی ہوتی ہے اور عدد نو کا فی نفسہ بھی ایک ایسا
کامل عدد ہے کہ باقی اعداد اسی کے احاد سے مرکب ہوتے چلے جاتے ہیں، لاغیر۔پس اس میں اشارہ اس
امر کی طرف ہوا کہ انسان کی روحانی تکمیل بھی اسی نویں مہینے رمضان ہی میں ہونی چاہئے اور وہ بھی اس
تدریج کے ساتھ کہ آغاز شہور ہجری سے ہر ایک ماہ میں ایام بیض وغیرہ کے روزے رکھنے سے بتدریج
تصفیہ قلب حاصل ہو تا رہا۔جیسا کہ شیخ نے کہا ہے کہ "
صفائی
تامل
بتدریج
حاصل
کنی
در
آئینہ
دل کنی
حتی کہ نواں مہینہ رمضان شریف کا آگیا تو اس کے لئے یہ حکم ہوا کہ فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ

232
فَلْيَصُمْهُ (البقره: ۱۸)۔یہاں تک کہ مومن متبع کو روزے رکھتے رکھتے آخر عشرہ رمضان شریف کا بھی
آگیا۔پس اب تو ظلمات جسمانیہ اور تکدرات ہیولا نیہ سے پاک وصاف ہو گیا تو عالم ملکوت کی تجلیات
بھی اس کو ہونے لگیں اور طاق تاریخوں میں مکالمات الہیہ کا مورد ہو گیا اور یہی حقیقت ہے لیلۃ القدر
کی جو آخری عشرہ میں ہوتی ہے اور اس لئے شارع اسلام نے تعیین لیلۃ القدر کی ۲۷ شب مقرر فرما دی
کیونکہ در صورت ۲۹ دن ہونے شہر رمضان کے وہی ۲۷ شب آخری طاق شب ہو جاتی ہے، جس میں
تحمیل روحانی انسان تتبع کے حاصل ہو سکتی ہے۔اس لئے یہ شب ۲۷ کی ایک عجیب مبارک شب ہے
جس میں قرآن مجید بھی نازل ہوا۔کما قال اللہ تعالٰی إِنَّا اَنْزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ وَ مَا أَدْرِيكَ مَا لَيْلَةُ
الْقَدْرِ لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ شَهْرٍ (القدر :٣-٣- ايضاً قال تعالى - إِنَّا أَنْزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةٍ مُّبَارَكَةٍ
(الدخان:۴)۔اور چونکہ یہ شب مبارک اور لیلۃ القدر دونوں رمضان شریف ہی میں ہوتی ہیں لہذا ان
تینوں آیتوں میں کوئی اختلاف بھی باقی نہیں رہا۔اور اِنَّا اَنْزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ میں ضمیر نہ کر غائب کا
مرجع اس لئے مذکور نہیں ہوا ہے کہ جملہ اہل کتاب یہود و نصاریٰ حضرت خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم
کے اشد درجہ منتظر تھے کیونکہ تمام کتب میں آپ کی بشارات اور صفات حمیدہ موجود تھیں اور اب تک
موجود ہیں اور اللہ تعالیٰ کا کلام آپ کے منہ میں ڈالا جانا بھی بائیبل میں اب تک پایا جاتا ہے۔اس لئے
اس کلام الہی کے نزول کا بھی ان کو سخت انتظار تھا اور نیز مشرکین عرب اپنے باپ دادوں سے سنتے چلے
آتے تھے کہ حضرت ابراہیم کی اولاد میں سے بنی اسمعیل میں ایک نبی عظیم الشان مبعوث ہونے والا
ہے۔لہذا جملہ اہل مذاہب اور اہل کتاب کو اس نبی آخر الزمان اور نزول کلام الہی کا انتظار تھا اور ان میں
آپ کی بعثت کا ذکر خیر رہتا تھا جیسا کہ سورہ بینہ کی ہماری تفسیر سے واضح ہے۔اس لئے اَنْزَلْنَاہ کے مرجع
کے ذکر کرنے کی کوئی ضرورت نہ تھی بلکہ مرجع کے ذکر کرنے میں وہ نکتہ حاصل نہ ہو تا تھا جو اس کے
عدم ذکر کرنے میں ایک لطیفہ حاصل ہوا۔اس لئے مرجع ضمیر "انزلناہ" کا ذکر سابق میں نہیں کیا گیا۔کیونکہ اس کا ذکر تو کل اہل کتاب اور مشرکین عرب میں موجود ہے۔اسی طرح پر ا الهام إِنَّا أَنْزَلْنَاهُ قَرِيبًا مِّنَ الْقَادِيَانِ ایم این احمدیہ حصہ چہارم صفحه ۲۹۸ حاشیہ در حاشیہ نمبر) میں
بھی مرجع کا ذکر نہیں فرمایا گیا۔چونکہ اب بھی کوئی فرقہ مذہبی اس قرن میں ایسا موجود نہیں ہے جو ایک
مصلح کامل کا منتظر نہ ہو۔اہل کتاب یہود و نصاری بھی مسیح اور الیاس کے نزول کے منتظر ہیں اور
اہل اسلام بھی مہدی معہود اور مسیح موعود کے نزول کا انتظار کر رہے ہیں اور ہنود بھی کلنکی او تار کرشن
علیہ السلام کی آمد کے لئے منتظر بیٹھے ہوئے ہیں اور تمام عقلاء اور علماء کی انجمنیں ایک مصلح کامل کو بلا

233 رہی ہیں۔اس لئے مرجع کے ذکر کرنے کی یہاں پر بھی ضرورت نہیں بلکہ ذکر کرنے مرجع میں کلام الہی
عالی مقام بلاغت سے نیچے اتر جاتا ہے۔واضح ہو کہ یہ پیشین گوئی براہین احمدیہ میں مندرج ہے جس کو
مدت پچیس یا چھبیس سال کے منقضی ہو گئے ہیں اور اب اس الہام کا منجاب اللہ ہونا ایسا ثابت ہو گیا
جس میں سخت معاند بھی کوئی اعتراض پیدا نہیں کر سکتا۔کیوں کہ جس وقت میں یہ الہام ہوا ہے اس
وقت میں کوئی کتاب متضمن معارف اور حقائق قرآن مجید کی قادیان سے دنیا میں بکثرت شائع نہیں ہوئی
تھی۔لیکن اگر اس وقت سے لے کر اس وقت تک نظر کی جاوے تو ہر ایک اہل بصیرت پر مشاہدہ ہو گا کہ
ہزاروں معارف قرآن مجید کے من ابتدائے اشاعت براہین احمدیہ لغایت اشاعت حقیقۃ الوحی قادیان
سے تمام دنیا میں شائع ہو چکے ہیں اور حقیقت قرآن مجید اور نبوت محمدیہ کی حجت جملہ اہل مذاہب پر خواہ
یہود ہوں یا نصاری، آریہ ہوں یا سناتن دہرم، سکھ ہوں یا نیچری کل پر پوری کر دی گئی ہے اور کی جاتی
ہے اور کی جاوے گی۔انشاء اللہ تعالی۔اگر اس پچتیں چھپیں برس کی کتابوں کو جمع کیا جاوے تو ایک
بڑے مکان میں بھی وہ نہ سا سکیں گی۔پس اگر یہ الہام منجانب اللہ نہیں تھا تو کیوں پورا ہو!؟ قادیان کوئی
بڑی بستی نہیں تھی جس سے مانند مصر و یونان کے چشمے علم و حکمت کے جاری ہو جاتے اور علم و حکمت
بھی وہ جو مصداق ہو يُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَيُزَكِّيهِم (البقہ ۳۰:۵) کا۔کیا اچھا کیا ہے حالی
نے جو قادیان کے بھی حسب حال ہے۔اب حالی صاحب کو بھی حال قادیان سے غیرت پکڑنا چاہئے۔نه
نہ
واں مصر کی روشنی جلوہ گر تھی
یونان کے علم و فن کی خبر تھی
طبع بشر تھی
وہی اپنی فطرت
خدا کی زمیں بن جتی سر بر تھی
مع ہذا۔اگر یہ الہام من جانب اللہ نہ ہوتا تو پھر ایسی چھوٹی سی بستی سے یہ چشمے معارف قرآنی اور
حقائق اسلامی کے تمام دنیا میں کیونکر جاری ہو سکتے تھے کہ جن کی نہریں تمام دنیا امریکہ۔یورپ یعنی
جرمن، فرانس۔روس۔جاپان وغیرہا میں جاری ہو چلی ہیں۔دیکھو کارخانه ریویو آف ریلیجنز الحکم،
، تعلیم الاسلام اور تشخیز الاذہان وغیرہا کو۔اور قریبا منَ الْقَادِيَانِ اس لئے فرمایا گیا ہے کہ وہ معارف
اور حقائق قرآنی جو مصداق هُدًى لِلنَّاسِ وَبَيِّنَاتٍ مِّنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ (البقره: ۱۸۲) کے ہیں، ان
میں اور قادیان کے لوگوں میں ایک پردہ غلیظ واقع ہو رہا ہے جس کی وجہ سے فِی الْقَادِيَانِ نہ فرمایا گیا۔بدر

234 اور فی الحقیقت عموماً حال یہ ہے کہ جو شخص مامور من اللہ ہو کر دنیا میں آتا ہے اس میں اور دوسرے
لوگوں میں کسی نہ کسی قدر پردہ ضرور ہی ہوا کرتا ہے اور اس پردہ اور حجاب کے رفع کرنے میں سخت
دشواریاں پیش آتی ہیں۔کما قال الله تعالى وَجَعَلْنَا مِنْ بَيْنِ أَيْدِيهِمْ سَدًّا وَّ مِنْ خَلْفِهِمْ سَدًّا
فَاغْشَيْنَهُمْ فَهُمْ لَا يُبْصِرُونَ (نيس :۔ہاں اگر کوئی طالب صادق ہوتا ہے اور ظلمات عناد اور تعصب
سے دور ہو جاتا ہے تو پھر ان انوار معارف سے ایسا شخص منور اور بہرہ ور بھی ہو جاتا ہے۔لہذا بلحاظ اس
پرده و حجاب کے قريبا مِّنَ الْقَادِيَانِ فرمایا گیانہ فِی الْقَادِيَانِ۔اور یہ امر تو ظاہر ہے کہ بہتی سے مراد
بستی والے بھی ہوا کرتے ہیں۔کیونکہ یہ ایک محاورہ ہے جو ہر ایک زبان میں جاری ہے۔اور یہ بھی واضح
ہو کہ شریعت اسلام میں تمام اوقات عبادات اور ازمنہ روحانیات کو ایک دور کے ساتھ قائم کیا ہے جس
طرح پر جسمانیات اور زمانیات میں بھی یہ دور مشاہدہ ہو رہا ہے۔دیکھو فصل بہار کو کہ ہر ایک سال دورہ
کرتی رہتی ہے اور نظر کرد تمام شمار اور غلہ جات وغیرہ کو کہ اپنے اپنے وقت پیداوار پر دورہ کرتے رہے
ہیں اور غذائے انسان و حیوانات ہوتے ہیں۔اسی طرح پر نظام روحانی کا انتظام منجانب اللہ فرمایا گیا ہے۔دیکھو ایک ہفتہ ہی کو کہ یوم جمعہ ہمیشہ دورہ کرتا رہتا ہے جس کی برکات سے مومنین کا ایمان تازہ ہوتا ہے
اور ہفتہ بھر کی خطیئات کا کفارہ ہو جاتا ہے۔پھر دیکھو رمضان شریف اور موسم حج کو اور لیلۃ القدر وغیرہ کو
کہ ہر سال ایک مرتبہ ان کا دورہ ہو جاتا ہے۔یہ کیوں؟ اسی لئے کہ مومنین کا ایمان ان کی برکات سے
تازہ ہو تا رہے اور تجلیات الیہ کا ورود جن میں مکالمات الیہ ہیں، مومن منبع پر ہوتا رہے۔اسی طرح پر ہر
ایک صدی پر واسطے تجدید دین اسلام کے مجددین کا دورہ ہوتا رہتا ہے كَمَا فِي الْحَدِيثِ
الصَّحِيحِ۔چنانچہ اس چودہویں صدی میں دورہ مسیح موعود کا ہو رہا ہے۔یہ مسیح موعود عند اللہ قمر بھی
ہے اور ایک لحاظ سے شمس بھی ہے۔كَمَا ثَبَتَ فِي مَحَلَّه۔یہ شمس و قمر کا دورہ رمضان شریف کے
ساتھ بڑی مناسبتیں رکھتا ہے۔یعنی جس طرح پر رمضان شریف میں ایک قسم کی نفس کشی بسبب
امساک کے اکل و شرب سے اور جماع سے کی جاتی ہے اسی طرح پر اس دور قمر میں مومنین متبعین کو
کسی قدر صعوبتیں اللہ تعالیٰ کی راہ میں برداشت کرنی پڑتی ہیں۔بلکہ بعض متبعین کو ترک اکل و
شرب و جماع کا بھی تائید اسلام اور تبلیغ دین حق کے لئے کرنا پڑا ہے کہ اکثر جگہ پر ازواج میں باہم تفریق
واقع ہو گئی اور مخالفین اکثر مخلصین کے اکل و شرب میں بھی خارج ہوئی۔دوسری مناسبت رمضان کو اس
دور قمر کے ساتھ یہ ہے کہ جو معارف قرآنی بذریعہ اس شمس و قمر کے دنیا پر منکشف ہوئے وہ پچھلی
صدیوں میں نازل نہیں ہوئے تھے اور رمضان کی خصوصیات سے ضروری ہے کہ هُدًى لِّلنَّاسِ وَ

235 بَيِّنَاتٍ مِّنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ (البقره ۱۸۲) کا نزول ضرور ہو۔یہ تینوں امور نزول قرآن مجید کے لئے
اس لئے ضروری ہیں کہ ایک تو ہدایت عام ہوتی ہے تمام آدمیوں کے لئے۔دوسرے اس ہدایت کے
دلائل قطعیہ اور شواہد یقینیہ کا ہونا بھی ضروری ہے۔اس کا مصدق کسوف و خسوف ماہ رمضان ۱۳۱۱ھ اور
دیگر بینات واقع ہوئے۔تیسرے اس ہدایت عامہ کے لئے الفرقان ہونا چاہئے جیسا کہ واقعہ لیکھرام اور
چراغ دین کے اس کے شواہد ہیں وغیرہ وغیرہ جو اس خطبہ میں مفصل بیان نہیں ہو سکتے۔پس جب ان ہر
سہ امور کا نزول اس دور شمس و قمر مین ہم کو مشاہد ہو رہا ہے تو پھر ہم کیونکر تسلیم نہ کریں کہ زمانہ بعثت
اس مسیح موعود کو ساتھ شہر رمضان کے بالضرور ایک مناسبت قوی ہے کما قال اللہ تعالٰی شَهْرُ رَمَضَانَ
الَّذِي أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِلنَّاسِ وَبَيِّنَاتٍ مِّنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ۔پس اگر یہ زمانہ مسیح موعود کا شہر
رمضان کے ساتھ کچھ مناسبت نہیں رکھتا تو پھر یہ نزول قرآن یعنی رد شبهات تمام فرق باطلہ کا قرآن مجید
سے کیوں ہو رہا ہے؟ ہر ایک اہل بصیرت سمجھ سکتا ہے کہ علت کے وجود سے معلول کا وجود سمجھا جاتا ہے
اور معلول کے وجود سے علت کا وجود سمجھ میں آجاتا ہے اور جس طرح پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا
زمانہ بعثت کا ایک عظیم الشان لیلۃ القدر تھا کما قال اللہ تعالٰی وَمَا أَدْرِيكَ مَا لَيْلَةُ الْقَدْرِ (القدر:٣)
اسی طرح پر یہ آخری زمانہ یعنی دور شمس و قمر کا زمانہ ایک قسم کی لیلۃ القدر ہے کہ اس میں بھی اس
مسیح موعود علیہ السلام پر نزول ملائکہ اور روح یعنی جبرائیل کا ہو رہا ہے جس کو کوئی مخالف نہیں ٹال سکتا
کیونکہ بإِذْنِ رَبِّهِمْ (القدر:۵) ہے۔اور اسی لئے یہ مسیح موعود سلامتی کا شہزادہ ہے کمافی الالھام و کما
قال الله تعالى سَلْمٌ هِىَ حَتَّى مَطْلَعِ الْفَجْرِ (القدر (۲)۔چونکہ معارف الہامات مسیح موعود کے
بے نہایت ہیں، اس لئے میں اب اس خطبہ کو نہیں ختم کرتا ہوں۔بَارَكَ اللَّهُ لَنَا وَلَكُمْ فِي الْقُرْآنِ
الْعَظِيمِ وَنَفَعَنَا وَإِيَّاكُمْ بِالْآيَاتِ وَالذِّكْرِ الْحَكِيمِ إِنَّهُ تَعَالَى جَوَادٌ قَدِيمٌ كَرِيمٌ مَلِكٌ رَءُوفٌ
رَّحِيمٌ
یہاں پر ایک رؤیا کا درج کرنا جو تاریخ ۱۳ / اکتوبر ۱۹۰۶ء کو بمقام امروہہ خاکسار کو ہوئی تھی بحکم
تحدیث بالنعمۃ کے ضروری ہے۔۱۲ / تاریخ کی شب کو میں نے دیکھا کہ میں کسی شہر میں ہوں اور ایک
مکان میں ایک تخت پر بیٹھا ہوا ہوں۔کچھ لوگ تخت سے نیچے بیٹھے ہیں اور کچھ لوگ تخت کے اوپر بھی
ہیں اور میں بڑے زور و شور سے صرف إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ (الفاتحه:) کی تفسیر سے
مسلک احمدیہ اور دعاوی حضرت مسیح موعود کو ثابت کر رہا ہوں۔تمام مضمون کلام تفسیری مجھے کو یاد نہیں
رہا مگر ما حصل اس مضمون کا یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جو ہم کو یہ آیت تعلیم فرمائی ہے اس سے مقصود الہی

236 یہ ہے کہ نماز ہائے پنجگانہ کی ہر ایک رکعت میں ہم بصدق دل اس آیت کا اقرار بجناب باری ادا کرتے
ہیں اور خارج نماز سے مدام اس اقرار پر ہمارا عمل درآمد بھی رہے۔تب یہ عبادت مقبول ہو گی اور
ہماری استعانت پر اللہ تعالیٰ کی اعانت بھی ہم کو پہنچے گی۔اب یہ تو ظاہر ہے جو شخص مامور من اللہ ہو کر
دنیا میں مبعوث ہوتا ہے اس کے لئے بعد نماز ہائے پنجگانہ کے سب عبادات سے عظیم ترین عبادت تبلیغ
مَا انْزَلَ اللهُ إِلَيْهِ ہوتی ہے كما قال تعالى بَلِّغْ مَا اُنْزِلَ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ وَإِن لَّمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ
رِسَالَتَهُ وَاللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ (المائده:۲۸)۔اب اس چودہویں صدی میں ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ
حسب وعده الهی مندرجہ قرآن مجید و بموجب حدیث صحیح کے کوئی مجدد اس سر صدی پر بھی پیدا ہوا ہے یا
نہیں؟ تو مانند شمس نصف النہار کے بڑی شہرت کے ساتھ اس دعوی اور مدعی کو موجود پاتے ہیں کہ ایک
شخص معظم یعنی حضرت اقدس مرزا غلام احمد اس عبادت تبلیغ کو بعد نماز ہائے پنجگانہ کے ایسی جان توڑ
کوشش کے ساتھ ادا کر رہے ہیں کہ تمام اقطار ارض میں ان کی تبلیغ پہنچ گئی ہے اور ان کی تبلیغ سے نہ
یورپ محروم اور نہ امریکہ نہ روس اور نہ جاپان۔پھر ہم نظر ثانی کرتے ہیں کہ ان کی استعانت پر جناب باری سے ایسی اعانت بھی پہنچ رہی ہے کہ اس
کی نظیر بصیغہ قلمی اور دعا کے ذریعہ اس مدت اسلامی تیرہ سو سال میں ہم کو نہیں ملتی۔پس جبکہ یہ عبادت
تبلیغ اور اعانت الہی کی اس شخص میں ہم مشاہد پاتے ہیں تو ثابت ہوا کہ یہ شخص بالضرور مامور من اللہ
ہے اور جو اس کے دعاوی ہیں ، یہ سب صادق اور مصدوق الہی ہیں، ورنہ پھر مضمون إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ
نَسْتَعِينُ کا صادق نہ رہے گا۔ونعوذ باللہ منہ۔کیونکہ اس آیت کا مضمون جو اس طرف صریح اشارہ کر
رہا ہے کہ جو شخص مدعی ماموریت کا عبادت تبلیغ کی بجالا رہا ہے اور وہ جناب باری میں مقبول بھی ہو گئی
ہے کیونکہ اس کی استعانت پر اعانت الہی برابر پہنچ رہی ہے تو وہ مدعی بالضرور صادق و مصدوق ہے خواہ
اس دلیل کو دلیل لمی کے طور پر مانو یا بطور دلیل انی کے اس کو سمجھ لو۔مدعا ہر حال میں ثابت ہے یعنی خواہ
آفتاب کے وجود سے دن کا موجود ہونا سمجھ لو یا دن کے موجود ہونے سے آفتاب کا وجود تسلیم کرلو
مطلب بہر حال حاصل ہے۔هَذَا مَا الْهَمَنِي رَبِّى وَالْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي هَدَانَا لِهْنَا وَ مَا كُنَّا نَهْتَدِى
لَوْلَا أَنْ هَدَانَا اللهُ
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۳۸ ----۱۰ار نومبر ۱۹۰۶ء صفحه ۳ تا ۵)
⭑-⭑-⭑-⭑

آج 10 میں سے 10 باقی