Sermon, 23 August 1907

۱۲۳ اگست ۱۹۰۷ء
248
خطبہ جمعہ
تشہد و تعوذ کے بعد آپ نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت فرمائی:۔يُأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ حَقَّ تُقَتِهِ وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُّسْلِمُونَ - وَاعْتَصِمُوا
بِحَبْلِ اللهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا وَاذْكُرُوا نِعْمَتَ اللهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنْتُمْ أَعْدَاءً فَأَلَّفَ بَيْنَ
قُلُوبِهِمْ فَاصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا وَكُنْتُمْ عَلَى شَفَا حُفْرَةٍ مِّنَ النَّارِ فَأَنْقَذَكُمْ مِنْهَا
كَذلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ ايْتِهِ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ - وَلَتَكُنْ مِنْكُمْ أُمَّةٌ يَّدْعُوْنَ إِلَى الْخَيْرِ وَ
يَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَ ُأولئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ - وَلَا تَكُونُوا
كَالَّذِيْنَ تَفَرَّقُوا وَاخْتَلَفُوْا مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَهُمُ الْبَيِّنْتُ وَ أُولَئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ (ال
عمران: ۱۰۳ تا ۱۰۶)۔اور پھر فرمایا:۔تم نے سنا ہو گا جب کبھی میں کوئی خطبہ پڑھتا ہوں وہ خطبہ جمعہ کا ہو یا عیدین کا مضمون ہو یا لیکچریا کوئی
اور نصیحت ہو تو میری عادت ہے کہ اس کے شروع میں میں اَشْهَدُ اَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ

249 لَهُ وَاَشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ پڑھ لیتا ہوں۔گو میری یہ عادت نہیں کہ اپنی ہر ایک حرکت
اور بات کو بلند آواز سے ظاہر کروں مگر جب کوئی لمبی بات یا درد مند دل کی بات کرنی ہو تو میں اَشْهَدُ اَنْ
لا إله إلا الله وَحْدَهُ لا شَرِيكَ لَهُ وَاَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ۔اس کے اول ضرور پڑھتا ہوں
اور میری غرض اس سے یہ ہوتی ہے کہ وہ لوگ جو میری نصیحت سنتے ہیں اس بات کے گواہ رہیں جو میں
خدا کو واحد لا شریک اس کی ذات اور صفات میں مانتا ہوں اور میں حضور قلب سے یقین سے استقلال
سے یہ بات کہتا ہوں کہ میں اس کی قدرتوں کو بیان کرتے ہوئے کبھی شرمندگی نہیں اٹھاتا۔میں اسے اپنا
محبوب مانتا ہوں اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کو سب انبیاء کا سردار اور فخر رسل سمجھتا ہوں اور
میں اللہ کریم کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے محض اپنے فضل سے اس کی امت سے مجھے بنایا۔اس کے
محبوں سے بنایا۔اس کے دین کے محبوں سے بنایا۔اس کے بعد میں یہ کہتا ہوں کہ تم نے دیکھا ہو گا کہ میں سخت بیمار ہو گیا تھا اور میں نے کئی دفعہ یقین
کیا تھا کہ میں اب مرجاؤں گا۔ایسی حالت میں بعض لوگوں نے میری بڑی بیمار پرسی کی۔تمام رات جاگتے
تھے۔ان میں سے خاص کر ڈاکٹر ستار شاہ صاحب ہیں۔بعضوں نے ساری ساری رات دبایا اور یہ سب
خدا کی غفور رحیمیاں ہیں ، ستاریاں ہیں جو ان لوگوں نے بہت محبت اور اخلاص سے ہمدردی کی۔اور یاد
رکھو کہ اگر میں مرجاتا تو اسی ایمان پر مرتا کہ اللہ واحد لاشریک ہے اپنی ذات اور صفات میں اور حضرت
محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بچے رسول اور خاتم الانبیاء اور فخر رسل ہیں۔اور یہ بھی میرا یقین ہے کہ
حضرت مرزا صاحب مہدی ہیں، مسیح ہیں اور محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے بچے غلام ہیں۔بڑے
راستباز اور بچے ہیں۔گو مجھ سے ایسی خدمت ادا نہیں ہوئی جیسی کہ چاہئے تھی اور ذرہ بھی ادا نہیں
ہوئی، میں آج اپنی زندگی کا ایک نیا دن سمجھتا ہوں۔گو تم یہ بات نہیں سمجھ سکتے۔مگر اب میں ایک نیا
انسان ہوں اور ایک نئی مخلوق ہوں۔میرے قومی پر میرے عادات پر میرے دماغ پر میرے وجود پر
میرے اخلاق پر جو اس بیماری نے اثر کیا ہے میں کہہ سکتا ہوں کہ میں ایک نیا انسان ہوں۔مجھے کسی کی پروا نہیں۔میں ذرا کسی کی خوشامد نہیں کر سکتا میں بالکل الگ تھلگ ہوں۔میں صرف
اللہ کو اپنا معبود سمجھتا ہوں۔وہی میرا رب ہے۔بعضوں نے مجھے پوچھا بھی ہے اور میری بیمار پرسی بھی کی
ہے اور میرے ساتھ ہمدردی بھی کی ہے۔مگر کتنے ہیں جنہوں نے پوچھا تک نہیں اور بہت ہیں جو کہتے
ہیں کہ مرتا ہے تو مر جائے، ہمیں کیا؟ کیونکہ میں خوب سمجھتا ہوں کہ آئندہ ہفتہ تک میری زندگی بھی ہے
کہ نہیں۔ایسا ایسا دکھ درد اور تکلیف مجھے پہنچی ہے کہ میں سمجھتا تھا کہ اب دوسرا سانس آئے گا کہ

250
نہیں۔اس لئے میں تم کو بتانا چاہتا ہوں کہ خدا فرماتا ہے تقویٰ اختیار کرو اور اپنے باطن کو ایسا پاک صاف
کر لو جیسا کہ چاہئے۔خدا بڑا پاک قدوس اور سب سے بڑھ کر مطہر ہے۔اس کی جناب میں مقرب بھی
وہی ہو سکتا ہے جو خود پاک ہے۔گندا آدمی قبولیت حاصل نہیں کر سکتا۔دیکھو ایک پاک صاف اور عمدہ لباس والا آدمی ایک پیشاب والی گندی جگہ پر نہیں بیٹھتا۔اسی طرح
ایک پاک اور قدوس خدا ایک گندے کو اپنا مقرب کس طرح بنا سکتا ہے؟ اسی واسطے اس نے سعیدوں
کے واسطے بہشت اور شقیوں کے لئے دوزخ بنایا ہے۔ایک ناپاک انسان تو بہشت کے قابل بھی نہیں
ہوتا۔اللہ تعالیٰ کے قرب کے لائق کب ہو سکتا ہے۔تنہائی میں بیٹھ کر اگر ایک شخص کے دل میں یہ خیالات پیدا ہوتے ہیں کہ ایسا مکان ہو ایسا لباس ہو
ایسا بسترہ ہو، ایسے ایسے عیش و عشرت کے سامان موجود ہوں، اس اس طرح کے خوشکن آواز میسر آ
جاویں تو اس کی موت مسلمان کی موت نہیں ہو سکتی۔مومن اور مسلمان انسان کی تو ایسی حالت ہو جانی
چاہئے کہ مرتے وقت کوئی غم اور اندیشہ نہ ہو۔اس واسطے فرمایا لَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ
(ال عمران:۱۰۳) یعنی فرمانبردار ہو کر مریو۔کسی کو خبر ہے کہ موت کے وقت اس کی ہوش بھی قائم ہوگی یا
نہیں۔کئی مرنے کے وقت خراٹے لیتے ہیں۔رہی بلونے کی طرح آواز نکالتے ہیں اور طرح طرح کے
سانس لیتے ہیں۔کئی کتے کی طرح ہاہا کرتے ہیں۔جب یہ حال ہے اور دوسری طرف خدا بھی کہتا ہے کہ
مسلمان ہو کر مریو، ایسے ہی رسول نے بھی کہا۔تو یہ کس کے اختیار میں ہے جو ایسی موت مرے جو
مسلمان کی موت ہو، گھبراہٹ کی موت نہ ہو۔اس کا ایک سر ہے کہ جب انسان سکھ میں اور
عیش و عشرت اور ہر طرح کے آرام میں ہوتا ہے سب قومی اس میں موجود ہوتے ہیں۔کوئی م
نہیں ہوتی۔اس وقت استطاعت اور مقدرت ہوتی ہے جو خدا کے حکم کی نافرمانی کر کے حظ نفس کو پورا
کرے اور کچھ دیر کے لئے اپنے نفس کو آرام دے لے۔پر اگر اس وقت خدا کے خوف سے بدی سے
بچ جاوے اور اس کے احکام کو نگاہ رکھے تو اللہ ایسے شخص کو وہ موت دیتا ہے جو مسلمان کی موت ہوتی
ہے۔اگر وہ اس وقت مرے گا جب کہ مَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِينُهُ القارعه) یعنی جب اس کی ترازو زور
والی ہو گی تو وہ بامراد ہو گا اور مسلمان کی موت مرے گا۔ورنہ ہم نے دیکھا ہے کہ مرتے وقت عورتیں
پوچھتی ہی رہتی ہیں کہ میں کون ہوں؟ دوسری کہتی ہے دس خاں میں کون ہاں؟ تیسری پوچھتی ہے دسو
خاں جی میں کون ہاں اور اسی میں ان کی جان نکل جاتی ہے۔اس کے بعد اللہ کریم فرماتا ہے وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا۔ہر مدرسہ میں ایک رسہ ہوتا

251 ہے۔کچھ لڑکے ایک طرف سے پکڑتے ہیں اور کچھ دوسری طرف سے اور آپس میں کھیلتے ہیں۔کبھی وہ
فتح پالیتے ہیں اور کبھی وہ اور کبھی رسہ بھی ٹوٹ جاتا ہے۔مگر اللہ کریم فرماتا ہے ہم نے بھی ایک رسہ بھیجا
ہے مگر سب مل کر ایک ہی طرف کھینچو۔تفرقہ ، بغض اور عداوت کو بالکل چھوڑ دو۔ایسی کوئی بات تم میں
نہ پائی جاتی ہو جس سے تفرقہ پیدا ہو۔دیکھو تم طالب علموں میں سے کسی کا باپ اعلیٰ عہدہ پر ہے۔کوئی
خوبصورت ہے۔کسی کے پاس مال و دولت بہت ہے۔کوئی عظمندی کا دعوی کرنے والا ہے۔کوئی طاقت
والا ہے مگر ان پر ناز مت کرو اور بھول میں مت پڑو۔یاد رکھو اللہ ایک دن میں تباہ کر دیا کرتا ہے۔بڑے
بڑے امیروں اور دولتمندوں کے بچوں کو میں نے بھیک مانگتے اور بھیک مانگ کر مرتے دیکھا ہے اور
بعضوں کو میں نے اپنے والدین کو گالی نکالتے دیکھا ہے کہ انہوں نے یہ پختہ حویلیاں اور درو دیوار بنائے
ہیں اور ایسے محل بنا کر مرگئے ہیں کہ ہم آسانی سے بیچ بھی نہیں سکتے۔خدا کے فضل اور رحمت کے امیدوار ہو۔دیکھو ہم کس قدر بیٹھے ہیں۔ایک لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ
رَسُولُ الله کے چھوٹے سے کلمہ طیبہ نے ہم سب کو اکٹھے کر دیا ہے اور ایسے ملاپ کر دینے صرف
اللہ کریم کا ہی کام ہے۔انسانی کوشش سے یہ کام نہیں ہوا کرتے۔خدا کے فضل سے ہی ہم اکٹھے ہو گئے
ہیں اور اس طرح سے ہی بچ سکتے ہیں۔کسی کی شکل پر حرکات پر غرض افعال اور اقوال پر کوئی چھیڑ چھاڑ
کی بات نہ کرو اور یہ اچھی طرح سے یاد رکھو کہ جو چڑ بناتے ہیں اور تفرقہ ڈالتے ہیں وہ عذاب عظیم میں
مبتلا ہوتے ہیں۔یقیناً یاد رکھو کہ بدی کا انجام ہمیشہ بد ہوتا ہے اور سرخروئی اللہ کریم کی رحمت سے ہی
حاصل ہوتی ہے۔یہ خدا کی باتیں ہیں جو ہم نے تم کو پڑھ کر سنا دیں۔اللہ ظلم نہیں چاہتا۔اللہ کریم ہم
سب کو عمل کی توفیق دے۔اس پر حضرت حکیم الامت نے دوسرا مسنونہ خطبہ پڑھنا شروع کیا۔شروع کرنا ہی تھا کہ ایک دو
شخص شاید وضو کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے تھے اور پھر انہیں کی دیکھا دیکھی بھیڑ چال کی طرح بیبیوں اور
اٹھ کھڑے ہوئے۔)
اس پر حضرت حکیم الامت نے فرمایا کہ دو سرا خطبہ بھی نصیحت ہی ہوتی ہے۔اس وقت اٹھ کھڑے
ہونا درست نہیں اور نہ ہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ایسا ہوا کرتا تھا کہ جب دوسرا
خطبہ ہو تو ملنے جلنے لگ جاؤ۔دیکھو میں تم سے کوئی مزدوری نہیں مانگتا إِنْ أَجْرِى إِلَّا عَلَى رَبِّ
الْعَالَمِينَ (الشعراء:) کوئی خوشامد نہیں۔تمہارے سلام کی بھی ہمیں کوئی ضرورت نہیں۔تمہاری
دعاؤں کی بھی ہمیں کوئی ضرورت نہیں۔کوئی نصیحت جو ہم کرتے ہیں تو محض اللہ کے لئے کرتے ہیں۔

252 میرے دل میں جوش تو بہت تھا اور چند نصائح بھی میں کہنی چاہتا تھا مگر اب موقع نہیں رہا۔اتنا ہی یاد رکھو
کہ دوسرے خطبہ میں بھی انتظار واجب ہوتا ہے اور تقویٰ تمام نیکیوں کی جڑ ہے۔ا حکم جلد نمبر ۳۱-۳۱۰۰ اگست ۱۹۰۷ء صفحه ۱-۱۲)
✰✰✰✰

آج 10 میں سے 10 باقی