Sermon, 18 October 1907

۱۸ اکتوبر۷ ۱۹۰ء
257
خطبہ جمعہ تشہد اور تعوذ کے بعد آپ نے مندرجہ ذیل آیت تلاوت فرمائی:۔يُأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِّنَ الظَّنِّ إِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ إِثْمٌ وَ لَا تَجَسَّسُوا وَ
لا يَغْتَب بَعْضُكُمْ بَعْضًا أَيُحِبُّ اَحَدُكُمْ اَنْ يَّاكُلَ لَحْمَ أَخِيهِ مَيْتًا فَكَرِهْتُمُوهُ وَاتَّقُوا
اللّهَ إِنَّ اللَّهَ تَوَّابٌ رَّحِيمٌ (الحجرات: ۱۳)
اور پھر فرمایا :۔بعض گناہ ہوتے ہیں کہ وہ اور بہت سے گناہوں کو بلانے والے ہوتے ہیں۔اگر ان کو نہ چھوڑا جائے
تو ان کی ایسی ہی مثال ہے کہ ایک شخص کے بتوں کو تو تو ڑا جائے مگر بت پرستی کو اس کے دل سے دور نہ
کرایا جاوے۔اگر ایک بت کو توڑ دیا تو اس کے عوض سینکڑوں اور تیار ہو سکتے ہیں۔مثلاً صلیب ایک
پیسہ کو آتی ہے۔اگر کسی ایک کی صلیب کو توڑ ڈالیں تو لاکھوں اور بن سکتی ہیں۔غرض جب تک

258
شرارتوں اور گناہوں کی ماں اور جڑ دور نہ ہو تب تک کسی نیکی کی امید نہیں ہو سکتی اور تاوقتیکہ اصلی جڑ
اور اصلی محرک بدی کا دور نہ ہو فروعی بدیاں بکلی دور نہیں ہو سکتیں۔جب تک بدیوں کی جڑ نہ کائی
جاوے تب تک وہ اور بدیوں کو اپنی طرف کھینچے گی اور دوسری بدیاں اپنا پیوند اس سے رکھیں گی۔مثلاً
شہوت بد ایک گناہ ہے۔بد نظری، زنا، لواطت، حسن پرستی، سب اسی سے پیدا ہوتی ہیں۔حرص اور طمع
جب آتا ہے تو چوری، جعلسازی ڈاکہ زنی ناجائز طور سے دوسروں کے مال حاصل کرنے اور طرح طرح
کی دھوکہ بازیاں سب اسی کی وجہ سے کرنی پڑتی ہیں۔غرض یہ یاد رکھنے والی بات ہے کہ بعض باتیں
اصل ہوتی ہیں اور بعض ان کی فروعات ہوتی ہیں۔جو لوگ اللہ تعالیٰ کو نہیں مانتے وہ کوئی حقیقی اور سچی
نیکی ہرگز نہیں کر سکتے اور وہ کسی کامل خلق کا نمونہ نہیں دکھا سکتے کیونکہ وہ کسی صحیح نتیجہ کے قائل نہیں
ہوتے۔میں نے بڑے بڑے دہریوں کو مل کر پوچھا ہے کہ کیا تم کسی بچے اخلاق کو ظاہر کر سکتے ہو اور کوئی
حقیقی نیکی عمل میں لا سکتے ہو تو وہ لاجواب سے ہو کر رہ گئے ہیں۔ہمارے زیر علاج بھی ایک دہریہ ہے۔میں نے اس سے یہی سوال کیا تھا تو وہ ہنس کر خاموش ہو گیا تھا۔ایسے ہی جو لوگ قیامت کے قائل نہیں
ہوتے وہ بھی کسی حقیقی نیکی کو کامل طور پر عمل میں نہیں لا سکتے۔نیکیوں کا آغاز جزا سزا کے مسئلہ سے ہی
ہوتا ہے۔جو شخص جزا سزا کا قائل نہیں ہوتا وہ نیکیوں کے کام بھی نہیں کر سکتا۔ایسے ہی جو شخص یہ
سمجھتا ہے کہ دوسرے لوگوں کے اس قسم کے الفاظ سے مجھے رنج پہنچتا ہے وہ کسی کی نسبت ویسے الفاظ
کیوں استعمال کرنے لگا۔یا جو شخص اپنی لڑکی سے بد نظری اور بد کاری کروانا نہیں چاہتا اور اسے ایک برا
کام سمجھتا ہے وہ دوسروں کی لڑکیوں سے بد نظری کرنا کب جائز سمجھتا ہے۔ایسے ہی جو اپنی ہتک کو برا
خیال کرتا ہے وہ دوسروں کی ہتک کبھی نہیں کرتا۔بہر حال یہاں
اللہ تعالٰی نے گناہوں سے بچنے کا ایک گر بتایا ہے۔يُأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اجْتَنِبُوا كَثِيرًا
من القلن إن بعض ان اہم ایماندارو! ظن سے بچنا چاہئے کیونکہ بہت سے گناہ اس سے پیدا ہوتے
ہیں۔اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے۔اِيَّاكُمْ وَالظَّنَّ فَإِنَّ الظَّنَّ أَكْذَبُ الْحَدِيثِ
(بخاری کتاب الوصایا)۔ایک شخص کسی کے آگے اپنی ضرورتوں کا اظہار کرتا ہے اور اپنے مطلب کو پیش
کرتا ہے۔لیکن اس کے گھر کی حالت اور اس کی حالت کو نہیں جانتا اور اس کی طاقت اور دولت سے
بے خبر ہوتا ہے۔اپنی حاجت براری ہوتے نہ دیکھ کر سمجھتا ہے کہ اس نے جان بوجھ کر شرارت کی اور
میری دستگیری سے منہ موڑا۔تب محض ظن کی بنا پر اس جگہ جہاں اس کی محبت بڑھنی چاہئے تھی،
عداوت کا بیج بویا جاتا ہے اور آہستہ آہستہ ان گناہوں تک نوبت پہنچ جاتی ہے جو عداوت کا پھل ہیں۔کئی

259 لوگوں سے میں نے پوچھا ہے کہ جب تم نے میرا نام سنا تھا تو میری یہی تصویر اور موجودہ حالت کا ہی نقشہ
آپ کے دل میں آیا تھا یا کچھ اور ہی سماں اپنے دل میں آپ نے باندھا ہوا تھا۔تو انہوں نے یہی جواب
دیا ہے کہ جو نقشہ ہمارے دل میں تھا اور جو کچھ ہم سمجھے بیٹھے تھے وہ نقشہ نہیں پایا۔یاد رکھو بہت بدیوں
کی اصل جڑ سوء ظن ہوتا ہے۔میں نے اگر کبھی سوء ظن کیا ہے تو اللہ تعالیٰ نے میری تعلیم فرما دی کہ
بات اس کے خلاف نکلی۔میں اس میں تجربہ کار ہوں اس لئے نصیحت کے طور پر کہتا ہوں کہ اکثر
سوء ظنیوں سے بچو۔اس سے سخن چینی اور عیب جوئی کی عادت بڑھتی ہے۔اسی واسطے اللہ کریم فرماتا
ہے وَلَا تَجَسَّسُوا نجس نہ کرو۔تجس کی عادت بدظنی سے پیدا ہوتی ہے۔جب انسان کسی کی
نسبت سوء ظنی کی وجہ سے ایک خراب رائے قائم کر لیتا ہے تو پھر کوشش کرتا ہے کہ کسی نہ کسی طرح
اس کے کچھ عیب مل جاویں اور پھر عیب جوئی کی کوشش کرتا اور اسی جستجو میں مستغرق رہتا ہے اور یہ
خیال کر کے کہ اس کی نسبت میں نے جو یہ خیال ظاہر کیا ہے اگر کوئی پوچھے تو پھر اس کا کیا جواب دوں گا
اپنی بد نلنی کو پورا کرنے کے لئے جنس کرتا ہے۔اور پھر تجس سے غیبت پیدا ہوتی ہے۔جیسے فرمایا اللہ کریم نے وَلَا يَغْتَبْ بَعْضُكُمْ بَعْضًا۔غرض خوب یاد رکھو کہ سوء ظن سے نجس اور تجس سے غیبت کی عادت شروع ہوتی ہے۔اور چونکہ
آجکل ماہ رمضان ہے اور تم لوگوں میں سے بہتوں کے روزے ہوں گے اس لئے یہ بات میں نے روزہ پر
بیان کی ہے۔اگر ایک شخص روزہ بھی رکھتا ہے اور غیبت بھی کرتا ہے اور تجسس اور نکتہ چینیوں میں
مشغول رہتا ہے تو وہ اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھاتا ہے جیسے فرمایا اَيُحِبُّ اَحَدُكُمْ اَنْ يَّاكُلَ لَحْمَ
أَخِيهِ مَيْتًا فَكَرِهْتُمُوهُ۔اب جو غیبت کرتا ہے وہ روزہ کیا رکھتا ہے وہ تو گوشت کے کباب کھاتا ہے اور
کباب بھی اپنے مردہ بھائی کے گوشت کے۔اور یہ بالکل سچی بات ہے کہ غیبت کرنے والا حقیقت میں ہی
ایسا بد آدمی ہوتا ہے جو اپنے مردہ بھائی کے کباب کھاتا ہے۔مگر یہ کباب ہر ایک آدمی نہیں دیکھ سکتا۔ایک صوفی نے کشفی طور پر دیکھا کہ ایک شخص نے کسی کی غیبت کی۔تب اس سے قے کرائی گئی تو اس
کے اندر سے بوٹیاں نکلیں جن سے بو بھی آتی تھی۔یاد رکھو یہ کہانیاں نہیں۔یہ واقعات ہیں۔جو لوگ بدظنیاں کرتے ہیں وہ نہیں مرتے جب تک اپنی
نسبت بدظنیاں نہیں سن لیتے۔اس لئے میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں اور درد دل سے کہتا ہوں کہ غیبتوں
کو چھوڑ دو۔بغض اور کینہ سے اجتناب اور بکلی پر ہیز کرو اور بالکل الگ تھلگ رہو۔اس سے بڑا فائدہ
ہو گا۔میری نہ کوئی جاگیر مشترکہ ہے نہ کوئی مکان مشترکہ ہے۔میرا کوئی معاملہ دنیا کا کسی سے مشترکہ

260 نہیں۔اسی طرح میں اوروں پر قیاس کرتا ہوں کہ وہ بھی یہاں آکر الگ تھلگ ہوں گے اور اگر کچھ
معمولی سی شراکت ہو گی بھی تو کوشش کرنے سے بالکل الگ رہ سکتے ہیں۔انسان خود بخود اپنے آپ کو
پھندوں میں پھنسا لیتا ہے ورنہ بات سہل ہے۔جو لڑکے دوسروں کی نکتہ چینیاں اور غیبتیں کرتے ہیں
اللہ کریم ان کو پسند نہیں کرتا۔اگر کسی میں کوئی غلطی دیکھو تو خدا تعالیٰ سے اس کے لئے دعا کرو کہ وہ اس
کی غلطی نکال دیوے اور اپنے فضل سے اس کو راہ راست پر چلنے کی توفیق دیوے۔یاد رکھو اللہ کریم
تَوَّابٌ رَّحِيمٌ ہے۔وہ معاف کر دیتا ہے۔جب تک انسان اپنا نقصان نہ اٹھائے اور اپنے اوپر تکلیف
گوارا نہ کرے کسی دوسرے کو سکھ نہیں پہنچا سکتا۔بد صحبتوں سے بکلی کنارہ کش ہو جاؤ۔خوب یاد رکھو
کہ ایک چوہڑی یا لوہار کی بھٹی یا کسی عطار کی دوکان کے پاس بیٹھنے سے ایک جیسی حالت نہیں رہا کرتی۔ظن کے اگر قریب بھی جانے لگو تو اس سے بچ جاؤ کیونکہ اس سے پھر تجسس پیدا ہو گا۔اور اگر تجتس
تک پہنچ چکے ہو تو پھر بھی رک جاؤ کہ اس سے غیبت تک پہنچ جاؤ گے۔اور یہ ایک بہت بری بد اخلاقی
ہے اور مردار کھانے کی مانند ہے۔وَاتَّقُوا اللهَ إِنَّ اللَّهَ تَوَّابٌ رَّحِيمٌ (الحجرات:۱۳) تقویٰ اختیار کرو اور پورے پورے پر ہیز گار بن
جاؤ۔مگر یہ سب کچھ اللہ ہی توفیق دے تو حاصل ہوتا ہے۔ہم تو انباروں کے انبار ہر روز معرفت کے پیش
کرتے ہیں۔گو فائدہ تو ہوتا ہے مگر ہم چاہتے ہیں کہ بہت فائدہ ہو اور بہتوں کو ہو۔خدا تعالیٰ توفیق عنایت
فرمادے۔آمین۔الحکم جلد نمبر ۳۹-۰-۳۱ اکتوبر ۱۹۰۷ء صفحه ۸-۹)
⭑-⭑-⭑-⭑

یکم نومبر۷ ۱۹۰ء
261
خطبہ جمعۃ الوداع
مطبات نور
تشہد و تعوذ کے بعد آپ نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت فرمائی۔شَهُرُ رَمَضَانَ الَّذِى أُنْزِلَ فِيْهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِلنَّاسِ وَبَيِّنَتٍ مِّنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ فَمَنْ شَهِدَ
مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ وَمَنْ كَانَ مَرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ أُخَرَ يُرِيدُ اللَّهُ بِكُمُ الْيُسْرَوَ
لا يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْرَ وَلِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ وَلِتُكَبِّرُوا اللهَ عَلَى مَا هَدْيكُمْ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ - وَإِذَا
سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيْبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيْبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي
لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ - أُحِلَّ لَكُمْ لَيْلَةَ الصِّيَامِ الرَّفَثُ إِلَى نِسَائِكُمْ هُنَّ لِبَاسٌ لَكُمْ وَأَنْتُمْ لِبَاسٌ لَّهُنَّ
عليم اللهُ انَّكُمْ كُنتُمْ تَخْتَانُونَ أَنْفُسَكُمْ فَتَابَ عَلَيْكُمْ وَعَفَا عَنْكُمْ فَالْقُنَ بَاشِرُوهُنَّ وَابْتَغُوا مَا
كَتَبَ اللهُ لَكُمْ وَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَكُمُ الْخَيْطُ الْأَبيضُ مِنَ الْخَيْطِ الْاَسْوَدِ مِنَ الْفَجْرِ
ثُمَّ أَتِمُّوا الصِّيَامَ إِلَى الَّيْلِ وَلَا تُبَاشِرُوهُنَّ وَ اَنْتُمْ عَاكِفُونَ فِي الْمَسْجِدِ تِلْكَ حُدُودُ اللهِ
فَلَا تَقْرَبُوْهَا كَذَلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ ايْتِهِ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَّقُونَ - وَلَا تَأْكُلُوا أَمْوَالَكُمْ ۖ كُمْ بِالْبَاطِنِ

262
وَتُدْلُوا بِهَا إِلَى الْحُكّامِ لِتَأْكُلُوا فَرِيقًا مِنْ أَمْوَالِ النَّاسِ بِالْإِثْمِ وَأَنْتُمْ تَعْلَمُونَ (البقر ) (۱۸)
اور پھر فرمایا:۔رمضان کے دن بڑے بابرکت دن ہیں۔اب یہ گذرنے کو ہیں۔یہ دن پھر ہم کو اسی رمضان میں
نہیں آئیں گے۔نہیں معلوم آئندہ رمضان تک کس کی حیاتی ہے اور کس کی نہیں۔اللہ تعالیٰ نے اس
مہینے میں خاص احکام دیتے ہیں اور ان پر عمل کرنے کی خاص تاکید کی ہے۔جو لوگ مسافر ہیں یا بیمار ہیں
ان کو تو سفر کے بعد اور بیماری سے صحت یاب ہو کر روزے رکھنے کا حکم ہے مگر دوسرے لوگوں کو دن کے
وقت کھانا پینا اور بیوی سے جماع کرنا منع ہے۔کھانا پینا بقائے شخص کے لئے نہایت ضروری ہے اور جماع
کرنا بقائے نوع کے لئے سخت ضروری ہے۔اس مہینہ میں خدا تعالیٰ نے دن کے وقت ایسی ضروری
چیزوں سے رکے رہنے کا حکم دیا تھا۔ان چیزوں سے بڑھ کر اور کوئی چیزیں ضروری نہیں۔بے شک
سانس لینا ایک نہایت ضروری چیز ہے مگر انسان اس کو چھوڑ نہیں سکتا۔اللہ تعالیٰ نے یہ مہینہ اس واسطے
بنایا ہے کہ جب انسان گیارہ مہینے سب کام کرتا ہے اور کھانے پینے، بیوی سے جماع کرنے میں مصروف
رہتا ہے تو پھر ایسی ضروری چیزوں کو صرف دن کے وقت خدا تعالیٰ کے حکم سے ایک ماہ کے لئے ترک کر
دے۔اور پھر دیکھو جہاں ایک طرف ان ضروری اشیاء سے منع کیا ہے دوسری طرف تدارس قرآن ، قیام
رمضان اور صدقہ وغیرہ کا حکم دیا ہے اور اس میں یہ بات سمجھائی ہے کہ جب ضروری چیزیں چھوڑ کر غیر
ضروری چیزوں کو خدا کے حکم سے اختیار کیا جاتا ہے تو پھر کیا وجہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے حکم کے برخلاف غیر
ضروری چیزوں کو حاصل کیا جاتا ہے۔رمضان کے مہینہ میں دعاؤں کی کثرت، تدارس قرآن، قیام
رمضان کا ضرور خیال رکھنا چاہئے۔حدیث شریف میں لکھا ہے مَنْ قَامَ رَمَضَانَ إِيْمَانًا وَّ احْتِسَابًا
غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ (بخارى كتاب الصوم باب فضل من قام رمضان)
مگر افسوس کہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ رمضان میں خرچ بڑھ جاتا ہے حالانکہ یہ بات غلط ہے۔اصل
بات یہ ہے کہ وہ لوگ روزہ کی حقیقت سے ناواقف ہوتے ہیں۔سحرگی کے وقت اتنا پیٹ بھر کر کھاتے
ہیں کہ دوپہر تک بد ہضمی کے ڈکار ہی آتے رہتے ہیں اور مشکل سے جو کھانا ہضم ہونے کے قریب پہنچا
بھی تو پھر افطار کے وقت عمدہ عمدہ کھانے پکوا کے وہ اندھیر مارا اور ایسی شکم پری کی کہ وحشیوں کی طرح
نیند پر نیند اور ستی پر ستی آنے لگی۔اتنا خیال نہیں کرتے کہ روزہ تو نفس کے لئے ایک مجاہدہ تھا نہ
یہ کہ آگے سے بھی زیادہ بڑھ چڑھ کر خرچ کیا جاوے اور خوب پیٹ پر کر کے کھایا جاوے۔

263 یاد رکھو اسی مہینہ میں ہی قرآن مجید نازل ہونا شروع ہوا تھا اور قرآن مجید لوگوں کے لئے ہدایت اور
نور ہے۔اسی کی ہدایت کے بموجب عمل درآمد کرنا چاہئے۔روزہ سے فارغ البالی پیدا ہوتی ہے اور دنیا
کے کاموں میں سکھ حاصل کرنے کی راہیں حاصل ہوتی ہیں۔آرام تو یا مرکز حاصل ہوتا ہے یا بدیوں سے
بچ کر حاصل ہوتا ہے اس لئے روزہ سے بھی سکھ حاصل ہوتا ہے اور اس سے انسان قرب حاصل کر سکتا
اور متقی بن سکتا ہے۔اور اگر لوگ پوچھیں کہ روزہ سے کیسے قرب حاصل ہو سکتا ہے تو کہہ دے فانی
قَرِيْبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ یعنی میں
قریب ہوں اور اس مہینہ میں دعائیں کرنے والوں کی دعائیں سنتا ہوں۔چاہئے کہ پہلے وہ ان احکام پر
عمل کریں جن کا میں نے حکم دیا اور ایمان حاصل کریں تاکہ وہ مراد کو پہنچ سکیں۔اور اس طرح سے بہت
ترقی ہوگی۔بہت لوگ اس مہینہ میں اپنی بیویوں سے صحبت کرنا جائز نہیں سمجھتے تھے مگر خدا تعالیٰ چونکہ جانتا تھا کہ
قوی آدمی ایک مہینہ تک صبر نہیں کر سکتا اس لئے اس نے اجازت دے دی کہ رات کے وقت اپنی
بیویوں سے تم لوگ صحبت کر سکتے ہو۔بعض لوگ ایک مہینہ تک کب باز رہ سکتے ہیں اس لئے خدا نے
صبح صادق تک بیوی سے جماع کرنے کی اجازت دے دی۔بد نظری شہوت پرستی کینہ بغض ،غیبت اور
دوسری بد باتوں سے خاص طور پر اس مہینہ میں بچے رہو۔اور ساتھ ہی ایک اور حکم بھی دیا کہ رمضان میں اس سنت کو بھی پورا کرو کہ رمضان کی بیسویں صبح
سے لے کر دس دن اعتکاف کیا کرو۔ان دنوں میں زیادہ توجہ الی اللہ چاہئے۔اور پھر رمضان کے بعد بطور نتیجہ کے فرمایا وَلا تَأكُلُوا أَمْوَالَكُمْ بَيْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ وَتُدْلُوابها
إلَى الْحُكّامِ لِتَأْكُلُوا فَرِيقًا مِّنْ أَمْوَالِ النَّاسِ بِالْإِثْمِ وَأَنْتُمْ تَعْلَمُونَ یعنی ناحق کسی کا مال لینا ایسا
ضروری نہیں جیسے کہ اپنی بیوی سے جماع کرنا یا کھانا پینا۔اس لئے خدا تعالٰی سکھاتا ہے کہ جب تم خدا کی
خاطر کھانے پینے سے پر ہیز کر لیا کرتے ہو تو پھر ناحق کا مال اکٹھا نہ کرو بلکہ حلال اور طیب کما کر کھاؤ۔اکثر
لوگ یہی کہتے ہیں کہ جب تک رشوت نہ لی جاوے اور دعا فریب اور کئی طرح کی بددیانتیاں عمل میں نہ
لائی جاویں روٹی نہیں ملتی۔یہ ان کا سخت جھوٹ ہے۔ہمیں بھی تو ضرورت ہے۔کھانے پینے ، پہننے سب
اشیا کی خواہش رکھتے ہیں۔ہماری بھی اولاد ہے۔ان کی خواہشوں کو بھی ہمیں پورا کرنا پڑتا ہے۔اور پھر
کتابوں کے خریدنے کی بھی ہمیں ایک دھت اور ایک فضولی ہمارے ساتھ لگی ہوئی ہے۔گو اللہ کی
کتاب ہمارے لئے کافی ہے اور دوسری کتابوں کا خرید کرنا اتنا ضروری نہیں مگر میرے نفس نے ان کا

264 خرید کرنا ضروری سمجھا ہے اور گو میں اپنے نفس کو اس میں پوری طرح سے کامیاب نہیں ہونے دیتا مگر
پھر بھی بہت سے روپے کتابوں پر بھی خرچ کرنے پڑتے ہیں۔مگر دیکھو ہم بڑھے ہو کر تجربہ کار ہو کر کہتے
ہیں کہ خدا تعالیٰ انسان کو اس کی ضرورت سے زیادہ دیتا ہے۔بد سے بد پیشہ طبابت کا ہے جس میں سخت
جھوٹ بولا جا سکتا ہے اور حد درجہ کا حرام مال بھی کمایا جا سکتا ہے۔ایک راکھ کی پڑیا دیگر طبیب کہہ سکتا
ہے کہ یہ سونے کا کشتہ ہے۔فلانی چیز کے ساتھ اسے کھاؤ۔اور ایسے ہی طرح طرح کے دھو کے دیئے جا
سکتے ہیں۔جس طبیب کو پوری فہم نہیں، پوری تشخیص نہیں اور دوائیں دے دے کر روپیہ کماتا ہے تو وہ
بھی بطلان سے مال کماتا ہے۔وہ مال طیب نہیں بلکہ حرام مال ہے۔اسی طرح جتنے جعلساز ، جھوٹے اور
فریبی لوگ ہوتے ہیں اور دھوکوں سے اپنا گزارہ چلاتے ہیں وہ بھی بطلان سے مال کھاتے ہیں۔ایسا ہی
طبیبوں کے ساتھ پنساری بھی ہوتے ہیں جو جھوٹی چیزیں دے کر کچی چیزوں کی قیمت وصول کرتے ہیں
اور بے خبر لوگوں کو طرح طرح کے دھوکے دیتے ہیں اور پھر پیچھے سے کہتے ہیں کہ فلاں تھا تو دانا مگر ہم
نے کیسا الو بنا دیا۔ایسے لوگوں کا مال حلال مال نہیں ہو تا بلکہ وہ حرام ہوتا ہے اور بطلان کے ساتھ کھایا
جاتا ہے۔مومن کو ایک مثال سے باقی مثالیں خود سمجھ لینی چاہئیں۔میں نے زیادہ مثالیں اس واسطے نہیں
دی ہیں کہ کہیں کوئی نہ سمجھ لے کہ ہم پر بد ظنیاں کرتا ہے۔اسی واسطے میں نے اپنے پیشہ کا ذکر کیا ہے۔میں اسے کوئی بڑا علم نہیں سمجھتا۔میں اسے ایک پیشہ سمجھتا ہوں۔طبیبوں سے حکماء لوگ ڈرے ہیں
اس لئے انہوں نے اس پیشہ کا نام صنعت رکھا ہے۔یاد رکھو یہ بھی ایک کمینگی کا پیشہ ہے۔اس میں
حرامخوری کا بڑا موقع ملتا ہے۔اور طب کے ساتھ پنساری کی دوکان بنانا اس میں بہت دھو کہ ہوتا ہے۔نہ
صحت کا اندازہ لوگوں کو ہوتا ہے، نہ مرض کی پوری تشخیص ہوتی ہے۔اور پھر نہایت ہی معمولی سی جنگل
کی سوکھی ہوئی ہوئی دے کر مال حاصل کر لیتے ہیں۔یہ بھی سخت درجہ کا بطلان کے ساتھ مال کھانا ہے۔وہ
جو میں نے اپنے جنون کا ذکر کیا ہے، چند روز ہوئے ایک عمدہ کتاب بڑی خوشنما بڑی خوبصورت اور دل
لبھانے والی اس کی جلد تھی جس پر رنگ لگا ہوا تھا اس کو جو کہیں رکھا تو اور چیزوں کو بھی اس سے رنگ
چڑھ گیا جس سے ہمیں بہت دکھ پہنچا۔پس جلد کرنے جلد کی جو قیمت لی ہے حقیقت میں وہ حلال مال
نہیں بلکہ بطلان سے حاصل کیا ہوا ہے۔اسی طرح اور بھی پیشے ہیں مگر ان کا ذکر میں اس واسطے نہیں کرتا
کہ کسی کو رنج نہ پہنچے۔اسی طرح خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ حکام تک مال نہ پہنچاؤ۔بعض لوگ یونہی لوگوں کو وسوسے ڈالتے
رہتے ہیں اور لوگوں کو ناجائز طور پر پھنسانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔اس لئے بعض لوگ ان سے

265
ڈر جاتے ہیں اور نقصان اٹھا لیتے ہیں۔فرض روزہ جو رکھا جاتا ہے تو اس لئے کہ انسان منتقی بنا سکھے۔ہمارے امام فرمایا کرتے ہیں کہ بڑا ہی
بد قسمت ہے وہ انسان جس نے رمضان تو پایا مگر اپنے اندر کوئی تغیر نہ پایا۔پانچ سات روزے باقی رہ گئے
ہیں۔ان میں بہت کوشش کرو اور بڑی دعائیں مانگو۔بہت توجہ الی اللہ کرو اور استغفار اور لاحول کثرت
سے پڑھو۔قرآن مجید سن لو سمجھ لو سمجھا لو۔جتنا ہو سکے صدقہ اور خیرات دے لو اور اپنے بچوں کو بھی
تحریک کرتے رہو۔اللہ تعالیٰ مجھے اور تمہیں توفیق دے۔آمین۔ا حکم جلد نمبر ۴ --- ۷ار نومبر۷ ۱۹۰ء صفحہ ۵-۶)
⭑-⭑-⭑-⭑

آج 10 میں سے 10 باقی