Sermon, 20 December 1907

۲۰ دسمبر۷ ۱۹۰ء
268
خطبہ جمعہ
تشہد د تعوذ کے بعد آپ نے مندرجہ ذیل آیت کی تلاوت فرمائی۔إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ امَنُوْا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ ثُمَّ لَمْ يَرْتَابُوا وَ جَاهَدُوا بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ
فِي سَبِيلِ اللَّهِ أُولَئِكَ هُمُ الصَّادِقُونَ (الحجرات:۱۲)-
اور پھر فرمایا:۔قرآن میں بہت جگہ پر اس قسم کا ذکر پایا جاتا ہے کہ اکثر لوگ اس قسم کے بھی ہوا کرتے ہیں کہ زبان
سے تو وہ بڑے بڑے دعوے کیا کرتے ہیں مگر عملی طور پر کوئی کارروائی نہیں دکھاتے۔زبان ، وہ ایسی
ایسی باتیں بھی کہہ لیتے ہیں جن کو ان کے دل نہیں مانتے۔چنانچہ قرآن کریم کے شروع میں ہی لکھا ہے
وَ مِنَ النَّاسِ مَن يَقُولُ امَنَّا بِاللَّهِ وَبِالْيَوْمِ الْآخِرِ وَ مَا هُمْ بِمُؤْمِنِينَ (البقره) ایسے لوگ
اللہ پر ایمان
لانے اور آخرت پر ایمان لانے کے زبانی دعوے تو بہت کرتے ہیں مگر ان کے دل مومن نہیں ہوتے۔اس لئے باوجود اس کے کہ وہ اللہ پر اور یوم آخرت پر ایمان لانے کا دعوی کرتے ہیں مگر اللہ تعالی ایسے

269 لوگوں کو مومنوں میں سے نہیں سمجھتا۔وہ لوگ تو کہتے ہیں کہ ہم کو اللہ پر اور آخرت پر ایمان ہے مگر
خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَمَا هُمْ بِمُؤْمِنِينَ کہ وہ اللہ کے نزدیک مومن نہیں۔ایسے ہی ایک اور جگہ قرآن کریم میں لکھا ہے۔إِذَا جَاءَكَ الْمُنَافِقُونَ قَالُوا نَشْهَدُ إِنَّكَ لَرَسُولُ
اللهِ وَالله يَعْلَمُ اِنَّكَ لَرَسُولُهُ وَاللَّهُ يَشْهَدُ إِنَّ الْمُنَافِقِينَ لَكَاذِبُونَ (المنافقون:) کہ بہت سے آدمی
اس قسم کے ہوتے ہیں کہ قسمیں کھا کھا کر کہتے ہیں کہ ہم اللہ کے رسول پر ایمان رکھتے ہیں۔لیکن
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ اے محمد صلی اللہ علیہ و سلم ! تو ہمارا رسول ہے لیکن ہم قسم کھاتے
ہیں کہ یہ لوگ جو اس قسم کے دعوے کرتے ہیں تو یہ صریح جھوٹے ہیں اور منافق ہیں کیونکہ ان کا
عمل درآمد ان کے دلی ایمان کے خلاف ہے۔اور جو باتیں یہ زبان سے کہتے ہیں ان کے دل ان باتوں کو
نہیں مانتے۔اسی واسطے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔إنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ ثُمَّ لَمْ يَرْتَابُوا وَ جَاهَدُوا بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ فِي سَبِيلِ
اللهِ أُولئِكَ هُمُ الصَّادِقُونَ کہ مومن وہی لوگ ہوتے ہیں جو ایمان لاتے ہیں اللہ پر اور ایمان لاتے
ہیں اللہ کے رسول پر۔اور اگر ان پر کچھ مشکلات آپڑیں تو کوئی شک و شبہ نہیں لاتے بلکہ جَاهَدُو
بِاَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ فِي سَبِیلِ اللهِ وہ اپنے مالوں اور جانوں سے خدا تعالیٰ کی راہ میں مجاہدہ کرتے
ہیں۔لیکن وہ ایسا نہیں کرتے کہ کسی اور کی کمائی سے یا کسی اور کا مال حاصل کر کے خدا کی راہ میں خرچ
کر دیں کیونکہ وہ سوچتے ہیں کہ پھر ان کو کہاں سے دوں گا؟ اس لئے وہ خود کما کر اپنے مالوں کو خدا کی راہ
میں خرچ کرتے ہیں۔آج کل قحط کا زور ہوتا جاتا ہے۔مومن کو چاہئے کہ اپنی روٹی کا ایک حصہ کسی ایسے شخص کو دے دیا
کرے جس کے پاس روٹی نہیں۔اگر اس میں سے نہیں دے سکتا تو کوئی پیسہ ہی سہی کہ وہ بیچارہ خرید
کر کے ہی کھالے۔مومن آدمی کو تو خدا کی راہ میں بیان دینے سے بھی دریغ نہیں ہوتا۔دیکھو اجکل
سردی کا موسم ہے کسی مفلس کو اوڑھنے کے لئے کپڑا دینے سے تم کو دریغ نہیں کرنا چاہئے۔مومن کو
جوں جوں ضرورتیں پیدا ہوتی رہیں سب میں شرکت لازمی ہے۔اسی واسطے میں نے یہ آیات پڑھی ہیں
کہ مومن وہ لوگ ہوتے ہیں جنہیں اللہ پر اور اللہ کے رسول پر ایمان ہوتا ہے اور وہ اپنے مال اور
جانیں خدا کی راہ میں خرچ کرتے ہیں کیونکہ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ہمارا خرچ کرنا ضائع نہیں
جائے گا۔اور ایسے ہی لوگ ہوتے ہیں جو خدا کے نزدیک بھی صادق اور بچے مومن ہوتے ہیں۔اور پھر اس کے آگے فرمایا قُلْ اَتُعَلَّمُونَ اللَّهَ بِدِيْنِكُمْ (الحجرات:۷) کہ کیا تم لوگ زبانی دعوے

270
کرنے سے اللہ تعالیٰ کو اپنی دینداری جتلانی چاہتے ہو؟ اللہ کے نزدیک تو تب ہی صادق ٹھہر سکو گے بڑب
عملی طور پر دکھوں، دردوں اور مصیبتوں میں ثابت قدم رہو گے اور اپنے مالوں اور جانوں سے دوسروں
کی غمخواری کرو گے اور محتاجوں اور غریبوں کی امداد کرو گے۔یاد رکھو دوسروں کی غمخواری بہت ضروری
ہے لیکن یہ سب کچھ خدا تعالیٰ کی ہی توفیق سے ہو سکتا ہے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس پر عمل کرنے کی
توفیق دے۔آمین۔ایک اور ضروری بات جو اس زمانہ کے لئے نہایت ضروری ہے میں بیان کرنی چاہتا ہوں کہ
حضرت صاحب نے ایک دفعہ بہت سے زمینداروں کو اکٹھا کر کے بتایا تھا کہ میں نے دیکھا ہے کہ اس
ملک پنجاب میں سیاہ رنگ کے پودے لگائے گئے اور پودے لگانے والوں نے مجھے بتایا ہے کہ یہ طاعون
کے پودے ہیں۔آخر وہ پودے لگے اور لوگوں نے اس کے پھل بھی کھائے۔اب حضرت صاحب نے
پھر فرمایا ہے اور پے در پے الہامات ہوئے ہیں کہ عنقریب طرح طرح کی نئی نئی بلائیں وبائیں اور بیماریاں
پھیل جائیں گی اور عالمگیر قحطوں اور زلزلوں سے دنیا پر سخت درجہ کی تباہی آئے گی اور شدت سے طاعون
اور دوسری آفات دنیا کو گھیر لیں گی اور وہ وقت نہایت ہی قریب ہے جبکہ اس قسم کے خطرناک مصائب
دنیا کو بدحواس اور دیوانہ سا بنا دیں گے۔اب دیکھو چار بلاؤں کا مقابلہ دنیا کو کرنا پڑے گا۔ایک تو خاص
دبائیں۔دوسرے شدت سے ایک نئی قسم کی طاعون۔تیسرے سخت زلزلے۔چوتھے قحط شدید۔اوروں
کو جانے دو ان میں سے ایک قحط کو ہی لو۔گو بچے تو اس بات کو نہیں سمجھ سکتے مگروہ لوگ جن کے کنبے
ہیں خوب سمجھتے ہیں کہ کن کن تکلیفات کا سامنا ہو رہا ہے۔آگے ربیع کا موسم آیا ہے اس میں اور بھی
مشکلات نظر آتے ہیں۔اور پھر اس کے ساتھ ہی دبائیں ہیں طاعون ہے زلزلے ہیں۔اس لئے چاہیے کہ استغفار اور لاحول اور احمد اور درود شریف بہت پڑھو اور صدقہ اور خیرات بہت
دو اور دعاؤں میں کثرت سے لگے رہو۔مگر افسوس کہ بعض لوگ کہہ دیتے ہیں کہ ”او! کیا ہے۔مرنا تو
ہے۔کیا تم نے نہیں مرنا؟ آخر سب نے ہی مرجانا ہے۔بات ہی کیا ہے۔مگر خوب یاد رکھو کہ جس کے
گھر پر مصیبت آتی ہے وہی جانتا ہے کہ اس قسم کی باتیں کس موقع پر انسان منہ سے نکالا کرتا ہے۔افسوس کہ اکثر لوگوں میں بدظنی کا مادہ بہت بڑھ گیا ہے۔مگر وہ یاد رکھیں کہ ان کی بد ظنیوں سے کسی کو تو
کوئی نقصان نہیں پہنچے گا مگر ان کو نقصان پہنچ گیا۔میرا کام کہنا ہے سو وہ تو میں کسی نہ کسی صورت میں کہہ
ہی دوں گا۔اکثر آدمی کہہ دیتے ہیں کہ ”میاں! یہ سب باتیں کہنے کی ہوا کرتی ہیں۔ان کو دیکھا ہوا ہے۔ہمیشہ ایسی ہی باتیں کیا کرتے ہیں۔کیا انہوں نے مرکر دیکھا ہوا ہے۔اس قسم کے وعظ کرنے کی تو ان کی

271
ایک عادت ہے۔مگر ان کو یاد رکھنا چاہئے کہ یہ باتیں میں اپنی طرف سے نہیں کہتا بلکہ قرآن کریم میں
لکھا ہے۔وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا إِلَى أُمَمٍ مِنْ قَبْلِكَ فَأَخَذْنَهُمْ بِالْبَاسَاءِ وَالضَّرَّاءِ لَعَلَّهُمْ يَتَضَرَّعُونَ۔فَلَوْلَا إِذْ جَاءهُمْ بَاسُنَا تَضَرَّعُوا وَ لَكِنْ قَسَتْ قُلُوبُهُمْ وَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطَانُ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ -
فَلَمَّا نَسُوا مَا ذُكِّرُوا بِهِ فَتَحْنَا عَلَيْهِمْ أَبْوَابَ كُلِّ شَى حَتَّى إِذَا فَرِحُوْا بِمَا أُوتُوا اَخَذْنَهُمْ بَغْتَةً
فَإِذَا هُمْ مُّبْلِسُونَ - فَقُطِعَ دَابِرُ الْقَوْمِ الَّذِينَ ظَلَمُوا وَ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ (الانعام: ۳۳ تا ۴)
سو میں نہایت ہی درد بھرے دل سے کروڑوں دفعہ تاکید کے ساتھ کہتا ہوں کہ استغفار اور لاحول
کثرت سے پڑھو اور صدقہ اور خیرات بہت کرو اور رو رو کر خدا سے دعائیں مانگو کہ رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا
فِتْنَةٌ لِلْقَوْمِ الظَّالِمِينَ (یونس (۸۲)۔یہ نہایت ضروری باتیں ہیں جو میں تمہیں پہنچا دیتا ہوں۔دیکھو چار
بلائیں سامنے ہو رہی ہیں۔قحط کو تو خود تم بھی محسوس کر رہے ہو۔اگر انسان بڑی محنت بھی کرے گا تو
کس قدر کمالے گا۔عام لوگ تو آٹھ یا نو روپیہ ماہوار سے زیادہ نہیں کما سکتے۔آجکل چھ سیر روپیہ کا آٹا بکتا
ہے اور ہر ایک چیز گراں ہو گئی ہے۔اس لئے میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ بد صحبتوں سے کنارہ کش
رہو۔بعض صحبتوں میں بیٹھ کر انسان پھر انھیں کے رنگ میں رنگین ہو جاتا ہے اور بعض طبعیتیں ہوتی
ہیں کہ وہ دو سروں کا اثر جلدی قبول کرلیتی ہیں۔کسی نے نظم سنائی تو اور اگر کسی نے نشر سنائی تو کسی نے
نکتہ چینی کی تو اور اگر کسی نے غیبت شروع کر دی تو ایسی طبیعتوں کے لوگ سب کے شریک ہو جاتے
ہیں۔بقدر طاقت اور مقدرت کے انسان کو چاہئے کہ ایسی صحبتوں سے کنارہ کش رہے جن کا اس پر برا
اثر پڑتا ہو۔حقوق اللہ اور حقوق العباد کا بہت لحاظ رکھو۔میں یہ اللہ کے لئے نصیحت کرتا ہوں۔نمازوں
میں بہت دعائیں کرو۔میں خود بھی مانگتا ہوں اس لئے تمہیں بھی کہتا ہوں کہ تم بھی مانگو۔خدا تعالیٰ ہم
سب کو اس پر عمل کرنے کی توفیق عنایت کرے۔آمین۔الحکم جلد نمبر ۴۶-۲۴۰۰ دسمبر۷ ۱۹۰ء صفحہ ۱۱-۱۲)
⭑-⭑-⭑-⭑

آج 10 میں سے 10 باقی