Sermon, 6 March 1908

۱۶ مارچ ۱۹۰۸ء
292
خطبہ جمعہ
تشهد
تعوذ اور مسنون دعاؤں کے بعد فرمایا:۔یہ اذان جو اس وقت تم نے سنی ہے یہی جناب الہی کی طرف سے ایک فرشتہ کے ذریعہ اسلام کو
سکھائی گئی ہے اور یہ ایسے پاک کلمات ہیں کہ سارے اسلام کا نچوڑ ہیں۔جس طرح سے عبادت الہی
نماز روزہ اور حج وغیرہ کے طریق ہمیں بڑی حفاظت اور تواتر سے پہنچائے گئے ہیں۔ان سے کہیں بڑھ
چڑھ کر تواتر سے ہمیں اذان کے الفاظ پہنچے ہیں۔بڑے بڑے بلند مقامات پر مناروں پر چڑھ کر بلند آواز
سے پورے زور اور طاقت سے پانچ وقت ان الفاظ سے اسلام کی منادی ہوتی چلی آئی ہے۔جہاں تک
میری سمجھ ، علم اور طاقت پہنچ سکتی ہے میں جانتا ہوں کہ اس اذان میں بڑے اسرار ہیں۔ایک انگریز
جس کے ذریعہ سے میں نے عیسائیت کے متعلق اس قدر معلومات پیدا کیں کیونکہ وہ عیسائیت کی بہت
ی کتابیں مجھے بھیجا کرتا تھا اس نے ایک دفعہ مجھے کہا کہ بڑی ترقی کا زمانہ ہے۔امریکہ اور یورپ بہت
ترقی کے معراج پر پہنچ گئے ہیں۔میں نے اس سے کہا کہ یورپ اور امریکہ بے چارہ کیا دینی ترقی کرے گا

293 اور کیا ترقی اس نے کی ہے۔۱۹۰۰ برس گزر گئے۔ہر اتوار کے دن گھنٹوں اور گھڑیالوں کی شور و پکار ہوتی
ہے۔نہیں معلوم کیوں اور کس غرض کے لئے یہ بجائے جاتے ہیں۔کسی کو بلانے کے واسطے بجائے
جاتے ہیں یا کہ شوقیہ۔اگر بلانے کو بجائے جاتے ہیں تو کس مطلب کس غرض و غایت کے واسطے بلایا جاتا
ہے؟ اس بلانے میں کوئی حقیقت نہیں۔اس میں دنیا کو کوئی وعظ نہیں، تبلیغ نہیں۔برخلاف اس کے
اسلام کی منادی کو دیکھو کس طرح جرات اور دلیری سے اپنے پاک اصولوں کی پنج وقتہ تبلیغ کرتے ہیں۔کس بلند آوازی سے اور کیسے بلند مقامات پر سے اور کیسی حقیقت ان الفاظ میں بھری ہے۔اول اپنے
مذہب کے اصل الاصول بیان کیے جاتے ہیں پھر بلانے کی غرض و غایت۔اور پھر آنا بے فائدہ نہیں، کسی
کھیل تماشے کے واسطے نہیں کوئی لہو و لعب کوئی خدا سے غافل کرنے والا یا بے حقیقت بچوں کا کھیل
نہیں بلکہ اس کا نتیجہ فلاح ہے۔بھلا اس طرز دعوت اور اپنے طرز دعوت کا مقابلہ تو کر کے دیکھو پھر کہنا
کہ ترقی کس نے کی ہے۔اسلامی اذان میں سارا اسلام کوٹ کوٹ کر بھرا ہے۔غور کرنے والا غور کرے اور سوچنے والا دل
گہری سوچ کے بعد بتائے کہ بھلا اپنے مذہب کی تبلیغ اور خدا کے جلال اور اس کی عظمت اور جبروت
کے اظہار کی اس سے بہتر بھی کوئی تجویز ہو سکتی ہے؟ ہرگز نہیں۔یہ صحابہ رضی اللہ عنہم کے دلی جوش
ان کے بچے ارادوں اور ولولوں کا ایک سچا فوٹو ہے جس کو اللہ تعالٰی نے الفاظ اذان میں بیان کیا اور ان
الفاظ کی تہ میں گویا صحابہ کرام کے سارے اغراض و مقاصد کا سچا نقشہ جناب الہی سے فرشتہ کی معرفت
بھیج کر بتایا گیا ہے۔یہ قاعدہ کی بات ہے اور انسانی فطرت میں یہ امر مرکوز ہے کہ انسان اپنے سے بڑے کی بات کو مان لیتا
ہے۔آج کل کا کوئی نادان لڑکا اپنی بے ہودگی کی وجہ سے اپنے بڑے بزرگوں کی نہ مانے تو یہ اس کی
بے ہودگی ہے۔انسانی صحیح فطرت میں روز ازل سے میں رکھا گیا ہے۔بڑے علم والوں، تاجروں
فلاسفروں ، تجربہ کاروں سے پوچھ کر دیکھ لو کہ سب اپنے سے بڑوں کی اطاعت و فرمانبرداری کرتے ہیں اور
کرد
یمی سلیم فطرت کا تقاضا ہے۔اگر کسی کی فطرت مسخ ہو گئی ہے تو اس کا ہم ذکر نہیں کرتے۔چنانچہ اذان میں بھی اول اللہ کے نام سے ابتدا کی ہے۔سارے محامد سے متصف ساری صفات کاملہ
رکھنے والا اور سارے نقائص اور عیوب سے مبرا و منزہ ذات اس کا نام اللہ ہے اور اس سے بڑھ کر کوئی
نہیں ہے اور پھر وہ اکبر ہے۔جامع جمیع صفات کاملہ اور ہر قسم کے نقائص سے منزہ ہونے کے ساتھ وہ
اکبر بھی ہے یعنی بہت بڑا۔اس کے یہ معنی ہوئے کہ اب اپنے کاروبار یاروں دوستوں غرض ہر ایک کو

294
چھوڑ کر اللہ کی طرف آجاؤ۔اور چونکہ وہ سب سے ہر رنگ میں بڑا ہے اب اس کا حکم آنے پر دوسروں
کے احکام کی پرواہ مت کرو۔ایک طرف خدا کا بلاوا آجاوے، دوسری طرف کوئی یار دوست آشنا بلاویں یا
کوئی دنیا کا کام بلاوے تو اللہ کے مقابلہ میں ان کو ترک کر دو۔کیونکہ اللہ اکبر اللہ سب سے بڑا ہے اور
سب سے بڑے کی بات کو مان لینا تمہاری فطرت میں رکھا گیا۔حتی کہ ماں باپ جن کی اطاعت اور فرمانبرداری کی خدا نے سخت تاکید فرمائی ہے خدا کے مقابلہ میں
اگر وہ کچھ کہیں تو ہر گز نہ مانو۔فرمانبرداری کا پتہ مقابلے کے وقت لگتا ہے کہ آیا فرمانبردار اللہ کا ہے یا کہ
مخلوق کا۔ماں باپ کی فرمانبرداری کا خدا نے اعلیٰ مقام رکھا ہے اور بڑے بڑے تاکیدی الفاظ میں یہ حکم دیا
ہے۔ان کے کفر و اسلام اور فسق و فجور یا دشمن اسلام وغیرہ ہونے کی کوئی قید نہیں لگائی اور ہر حالت میں
ان کی فرماں برداری کا تاکیدی حکم دیا ہے مگر ہر مقابلہ کے وقت ان کے متعلق یہی فرما دیا کہ ان
جَاهَدُكَ لِتُشْرِكَ بِي مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ فَلَا تُطِعْهُمَا (العنکبوت) اگر خدا کے مقابلہ میں آجاویں
تو خدا کو مقدم کرو ان کی ہر گز نہ مانو۔اولى الأمر حاکم وقت کی فرماں برداری کا بھی بہت تاکیدی حکم ہے۔فَإِنْ تَنَازَعْتُمْ فِي شَيءٍ
فَرُدُّوهُ إِلَى اللهِ وَالرَّسُولِ (النساء:۲) کہہ کر بتا دیا کہ اللہ اور اس کے رسول کے پیش کرو۔پھر جیسا کہ
حکم ہو کرو۔غرض نفس ہو یا دوست ہوں ، رسم ہو یا رواج ہو ، قوم ہو یا ملک ہو ماں باپ ہوں یا حاکم ہوں جب وہ
خدا کے مقابلہ میں آجاویں یعنی خدا ایک طرف بلاتا ہے اور یہ سب ایک طرف تو خدا کو مقدم رکھو۔یہاں اس وقت ہمیں ایک اعتراض یاد آیا ہے۔ایک ہمارے دوست نے ہم سے یہ اعتراض بیان کیا
کہ چار شہادتوں کا مہیا ہو نا صرف زنا کے بارہ میں ہی آیا ہے ورنہ اور کسی امر میں چار گواہیاں نہیں۔اس
وقت اذان کے الفاظ سے ہی یہ بھی حل ہوا ہے کہ اذان میں بھی اللہ اکبر کے بعد کلمات شہادت کے
متعلق بھی چار بار بیان کرنے کی روایات ہیں جس کا نام اذان ترجیع رکھا ہے۔غرض موذن بھی ہمیشہ چار
ہی شہادت دیتا ہے۔اور یہ حد کمال شہادت ہے۔الله اکبر کی شہادت اپنی کامل حد تک ادا کر چکنے کے بعد موذن لا اله الا اللہ کی شہادت دیتا ہے یعنی
کوئی بھی بجز اللہ تعالی قابل عبادت اور واجب الاطاعت وجود نہیں ہے۔پس خدا کے مقابلہ میں کسی
دوسرے کی فرمانبرداری کرنا سجدہ کرنا، رکوع کرنا، دعا کرنا کسی پر بھروسہ رکھنا اللہ کے سوا بالکل جائز نہیں
ہے۔

295 بعض لوگ جو کم فرصتی کی شکایت کر کے اذان کی چنداں پرواہ نہیں کرتے وہ بھی اسی ذیل میں ہیں جو
ایمان کی حقیقت اور اذان کے بچے معنوں سے ناواقف ہیں۔پھر چونکہ اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری اور
اطاعت کے واسطے اس کے احکام اوامر و نواہی کا ہونا بھی ضروری ہے پس جس انسان کے ذریعہ سے وہ
احکام اوامر و نواہی ہمیں پہنچے ہیں وہ ہمارے سید و مولا حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔چونکہ لَا إِلهَ إِلَّا اللہ کی حقیقت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہی وابستہ ہے اور بغیر رسول
صلی اللہ علیہ وسلم کے بتانے کے ہمیں اللہ کے اوامر و نواہی کی اطلاع نہیں ہو سکتی۔اور چونکہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کی صفات کا مظہر اتم ہیں اور آپ ہی کے ذریعہ سے ہمیں اللہ تعالیٰ کی ذات کا
یقین ہوا ہے اور آپ کا وجود خدا نما وجود ہے اس واسطے اَشْهَدُ أن لا إله إلا الله کے ساتھ مُحَمَّدٌ
رَّسُولُ اللهِ لازم ملزوم کر دیا۔پھر چونکہ شکریہ کا کامل ذریعہ عبادت کا کامل ذریعہ اپنے مطالب کے حصول کا کامل ذریعہ حق سبحانہ
تعالی کی تعظیم کا اعلیٰ مقام انسانی ترقیات کا انتہائی نتیجہ جس کا نام معراج ہے، گناہ اور گندوں سے پاک
ہونے کی کچی راہ صرف صرف نماز ہی ہے اس واسطے بلانے کی وجہ بتائی کہ نماز کی طرف بلاوا ہے۔پھر نماز
میں اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کیسا پاک کلمہ ہے۔نبی ، شہید ، صدیق اور صالحین جیسے عظیم الشان
محسنوں کی راہ جن کے احسانات کی کوئی قیمت ہی نہیں بجز اس کے کہ کوئی جان ہی خدا کر دے ان کی راہ
پر چلنے کی درخواست کرتا ہے اور ان کے رنگ میں رنگین ہونے کی خواہش کرتا ہے اور ان کے واسطے
دعائیں کرتا ہے، سلام بھیجتا ہے۔پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جو سردار انبیاء ہیں عجیب طرح سے
گداز ہو ہو کر درد دل سے ان کے واسطے کہتا ہے اور دل میں محبت کا ایسا جوش پیدا کرتا ہے کہ گویا ان
ا
کے احسانات کے باعث ان کو اپنے تصور میں سامنے لے آتا ہے اور کہتا ہے اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ
وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
غرض اذان ایک اعلیٰ قسم کا کامل و اکمل طرز دعوت ہے جس میں خلاصہ اسلام بیان کر دیا ہے۔دعوت کیوجہ بیان فرمائی گئی ہے اور پھر نتیجہ بھی بتا دیا گیا ہے کہ حَيَّ عَلَی الْفَلَاحِ۔فلاح کے معنے ہیں کامیاب ہو جاتا۔دشمنوں کے مقابلہ میں مظفر و منصور ہو جانا۔اسی واسطے حکم ہے
که إِنَّ الصَّلوةَ تَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ (العنكبوت ۴۴) نماز تمام بدیوں اور بدکاریوں سے بچا
لیتی ہے اور پھر اس کا نتیجہ فلاح ہے۔پھر بعد اذان کے جوش میں آکر کہتا ہے اور دعوت کو ختم کرتا ہے۔لا اله الا اللہ فرمایا کہ اذان کے

296
معنی سوچو اور ان پر غور کرو۔خطبہ ثانیہ
فرمایا اَلْحَمْدُ لِلَّهِ ایسا پاک کلمہ ہے اور اس میں ایسے سمندر حکمت الہی کے بھرے ہوئے ہیں کہ
جن کا خاتمہ ہی نہیں۔میں بعض اوقات نماز میں اَلْحَمْدُ لِلہ پڑھنے کے بعد ٹھر جاتا ہوں۔اس کی وجہ
یہی ہے کہ میں ان کے معانی میں غور و خوض کرتا ہوا غرق ہو جاتا ہوں۔دیکھو بعض وقت مجھے بھی سخت
سے سخت مشکلات اور تکلیف پہنچی ہیں کہ ان سے جان جانے کا بھی اندیشہ ہوا ہے۔مگر میں نے جب
قرآن شریف کو شروع کیا ہے اور اس میں اول ہی اول الْحَمْدُ لِلَّهِ سے شروع ہوا ہے اور میں نے اس
آیت پر غور کیا ہے تو دل میں بسا اوقات جوش آیا ہے کہ بتاؤ تو سی اب الْحَمْدُ اللہ کا کیا مقام ہے؟ ان
مصائب اور دکھوں کے سمندر میں کس طرح سے الْحَمْدُ لِلَّهِ کہو گے۔اور ممکن ہے کہ کسی دوسرے
مومن کے دل میں بھی آیا ہو۔کیونکہ میرے دل میں ایسا با رہا آیا ہے۔تو اس کے واسطے میں نے غور سے دیکھا ہے کہ مصائب اور مشکلات میں واقعی اللہ تعالیٰ کی ذات
سات طرح سے
الحمد للہ کہے جانے کے لائق ذات ہے۔ہر بلا کیں قوم را
زیر
اں گنج کرم
ご
داده است
بنهاده است
(۱)۔اول تو اس لئے کہ مصائب اور شدائد کفارہ گناہ ہوتے ہیں۔سو یہ بھی اس کا فضل ہے۔ورنہ
قیامت میں خدا جانے ان کی سزا کیا ہے۔اس دنیا ہی میں بھگت کر نپٹ لیا۔(۲)۔اس لئے کہ ہر مصیبت سے بڑھ کر مصیبت ممکن ہے۔اس کا فضل ہے کہ اعلیٰ اور سخت مصیبت
سے بچالیا۔(۳)۔مصائب دو قسم کے ہوتے ہیں دینی اور دنیوی۔ممکن ہے کہ گناہ کی سزا میں انسان کی اولاد مرتد ہو
جاوے یا یہ خود ہی مرتد ہو جاوے۔سو اس کا فضل ہے کہ اس نے دینی مصائب سے بچالیا اور دنیوی
مشکلات ہی پر اکتفا کر دیا۔(۴)۔مصائب شدائد پر صبر کرنے والوں کو اجر ملتے ہیں چنانچہ حدیث شریف میں آیا کہ ہر مصیبت پر
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنِ پڑھ کر یہ دعا مانگو۔اَللَّهُمَّ أَجِرْنِي فِي مُصِيبَتِي وَأَخْلِفْنِي خَيْرًا مِّنْهَا

(مسلم و ابن ماجه کتاب الجنائز)
297
خطبات فور
اور قرآن شریف میں مشکلات اور مصائب پر صبر کرنے والوں کے واسطے تین طرح کے اجر کا وعدہ
ہے۔وَبَشِّرِ الصَّابِرِينَ الَّذِيْنَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ - أُولَئِكَ
عَلَيْهِمْ صَلوتٌ مِّن رَّبِّهِمْ وَ رَحْمَةٌ وَأُولئِكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ (البقرد (DALED) یعنی مصائب پر صبر
کرنے والوں اور انا للہ کہنے والوں کو تین طرح کے انعامات ملتے ہیں۔(۵)۔صلوات ہوتے ہیں ان پر اللہ کے۔(۲)۔رحمت ہوتی ہے ان پر اللہ کی۔(۷)۔اور آخر کار ہدایت یافتہ ہو کر ان کا خاتمہ بالخیر ہو جاتا ہے۔اب غور کرو جن مصائب کے وقت صبر کرنے والے انسانوں کو ان انعامات کا تصور آجاوے جو اس کو
اللہ کی طرف سے عطا ہونے کا وعدہ ہے تو بھلا پھر وہ مصیبت مصیبت رہ سکتی ہے اور غم غم رہتا ہے؟ ہرگز
نہیں۔پس کیسا پاک کلمہ ہے الْحَمْدُ اللهِ اور کیسی پاک تعلیم ہے وہ جو مسلمانوں کو سکھائی گئی ہے۔یہ
نہایت ہی لطیف نکتہ معرفت ہے اور دل کو موہ لینے والی بات۔یہی وجہ ہے کہ قرآن شریف اسی آیت
سے شروع ہوا اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے تمام خطبات کا ابتدا بھی اسی سے ہوا ہے۔الحکم جلد ۱۲ نمبر ۱۸ ۱۰۰۰۰۰ مارچ ۱۹۰۸ء صفحه ۱-۲)

آج 10 میں سے 10 باقی