Sermon, 20 March 1908

۲۰ مارچ ۱۹۰۸ء
305 خطبہ جمعہ
تشہد و تعوذ کے بعد آپ نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت فرمائی۔ياَيُّهَا الَّذِيْنَ امَنُوا اتَّقُوا اللهَ حَقَّ تُقَاتِهِ وَلاَ تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ - وَاعْتَصِمُوا
بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَ لَا تَفَرَّقُوا وَاذْكُرُوا نِعْمَةَ اللهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنْتُمْ أَعْدَاءً فَأَلَّفَ بَيْنَ
قُلُوبِكُمْ فَاصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا وَكُنتُمْ عَلَى شَفَا حُفْرَةٍ مِّنَ النَّارِ فَأَنْقَذَكُمْ مِنْهَا
كَذَلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ آيَاتِهِ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ (ال عمران:۱۰۳ - ۱۰۳)-
اور پھر فرمایا:۔قرآن کریم کی ان آیات میں اصل الاصول اس آخری فیضان کا جو آخری حد اور کمال پر پہنچا ہوا ہو
بیان کیا گیا ہے۔نیکی کا نتیجہ خدا کا فیضان ہوتا ہے۔سو ان آیات میں نیکی اور پھر اس کے فیضان کے
اصل الاصول کا بیان ہے۔اللہ تعالیٰ ایمان کے بابرکت بنانے کے واسطے انسان کو یوں خطاب کرتا ہے کہ تقویٰ کرو اور تقویٰ بھی

306
ایسا کہ جو حق تقوی ہو اور مومن منتہی بن جاؤ۔ایمان اور تقویٰ کی کچی بنا اور اصلی جڑ عقائد صحیحہ ہیں۔سو انسان کا فرض ہے کہ تکمیل ایمان اور
تقویٰ کے لئے ان عقائد صحیحہ کی تلاش اور جستجو کرے اور وہ بھی اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف کی ایک
آیت میں بیان فرما دیئے ہیں جہاں فرمایا ہے لَيْسَ الْبِرَّ أَنْ تُوَلُّوا وُجُوهَكُمْ قِبَلَ الْمَشْرِقِ وَ
الْمَغْرِبِ (البقرة:۱۷۸) تقویٰ کی جڑ اور بنیاد بچے عقائد ہیں۔اور ان کی جڑ کی بھی جڑ کیا ہے آمَنَ بِاللَّهِ
اللہ تعالیٰ پر ایمان لانا کہ وہ ہر بدی سے منزہ اور کل صفات کاملہ کا مالک اور حقیقتاً وہی معبود، مقصود اور
مطلوب ہے۔اس کے اسماء افعال اور صفات پر کامل ایمان لانا۔اور کہ وہ نیکی سے خوش اور بدی سے
ناراض ہو کر نیکی کے عوض انعامات اور بدیوں پر سزا دینے والا اور قادر مقتدر ہستی ہے۔وہ رب ہے
رحمن ہے، رحیم ہے، مالک یوم الدین ہے۔غرض انسان اس طرح سے جب حقیقی طور سے اللہ کی
صفات سے آگاہی حاصل کر کے ان پر کامل ایمان لاتا ہے تو پھر ہر بدی سے بچنے کے واسطے اس کو
جناب الہی سے ایک راہ عطا کی جاتی ہے جس سے بدیوں سے بچ جاتا ہے۔فطرت انسانی میں یہ امر روز
ازل سے ودیعت کر دیا گیا ہے کہ انسان جس چیز کو اپنے واسطے یقیناً مضر جانتا ہے اس کے نزدیک تک
نہیں جاتا۔بھلا کبھی کسی نے کسی سلیم الفطرت انسان کو کبھی جان بوجھ کر آگ میں ہاتھ ڈالتے یا آگ کے
انگارے کھاتے ہوئے دیکھا ہے۔یا کوئی شخص اس حالت میں کہ اس کو اس امر کا وہم ہی ہو کہ اس کے
کھانے میں زہر کی آمیزش ہے، اس کھانے کو کھاتے دیکھا ہے؟ یا کبھی کسی نے ایک کالے سانپ کو
حالا نکہ وہ جانتا ہو کہ اس کے دانت نہیں توڑے گئے اور اس میں زہر اور کاٹنے کی طاقت موجود ہے، کسی
کو ہاتھ میں بے خوف پکڑنے کی جرات کرتے دیکھا ہے؟ یاد رکھو کہ اس کا جواب نفی میں ہی دیا جائے
گا۔کیونکہ یہ امر فطرت انسانی میں مرکوز ہے کہ جس چیز کو یہ ضرر رساں یقین کرتا ہے اس کے نزدیک
نہیں جاتا اور حتی الوسع اس سے بچتا رہتا ہے۔تو پھر غور کا مقام ہے کہ جب انسان خدا پر کامل یقین رکھتا
ہو اور اس کی صفات سے خوب آگاہ ہو اور یہ بھی یقین رکھتا ہو کہ خدا نیکی سے خوش اور بدی سے
ناراض ہوتا ہے اور سخت سے سخت سزا دینے پر قادر ہے اور سزا دیتا ہے اور یہ کہ گناہ حقیقت میں ایک
زہر ہے اور خدا کی نافرمانی ایک بھسم کر دینے والی آگ ہے اور اس کو آگ کے جلانے پر اور زہر کے
ہلاک کر دینے پر اور سانپ کے کاٹنے سے مرجانے پر جیسا ایمان ہے اگر ایسا ہی ایمان خدا کی نافرمانی اور
گناہ کرنے پر خطرناک عذاب اور ہلاکت و عذاب کا یقین ہو تو کیونکر گناہ سرزد ہو سکتا ہے اور کیونکر خدا
کی نافرمانی کے انگارے کھائے جا سکتے ہیں۔دیکھو انسان اپنے مربی دوست یار آشنا اور کسی طاقتور با

307۔اختیار حاکم کے سامنے کسی بدی اور گناہ کا ارتکاب نہیں کر سکتا اور گناہ کرتا ہے تو چھپ کر کرتا ہے، کسی
کے سامنے نہیں کرتا۔تو پھر اگر اس کو خدا پر اتنا ایمان ہو کہ وہ غیب در غیب اور پوشیده در پوشیدہ انسانی
اندرونہ اور وسوسوں کو بھی جانتا ہے اور یہ کہ کوئی بدی خواہ کسی اندھیری سے اندھیری کوٹھڑی میں جا کر
کی جاوے اس سے پوشیدہ نہیں ہے اور یہ کہ وہ انسان کا بڑا مربی، رب، محسن اور احکم الحاکمین ہے تو پھر
انسان کیوں گناہ کی جگر سوز آگ میں پڑ سکتا ہے۔پس ان باتوں میں غور کرنے سے نتیجہ یہی نکلتا ہے کہ انسان کو خدا اور اس کی صفات اور افعال اور
علیم و خبیر اور ہر بات سے واقف ہونے اور قادر مقتدر اور منتقم ،شدید البطش ہونے پر ایمان نہیں۔ہر
بدی خدا کی صفات سے غافل ہونے کی وجہ سے آتی ہے۔صفات الہی پر ایمان لانے کی کوشش کرو۔انسان اگر خدا کے علیم خبیر اور احکم الحاکمین ہونے پر ہی
ایمان لادے اور یقین جانے کہ میں اس کی نظر سے کسی وقت اور کسی جگہ بھی غائب نہیں ہو سکتا تو پھر
بدی کہاں اور کیسے ممکن ہے کہ سرزد ہو۔غفلت کو چھوڑ دو کیونکہ غفلت گناہوں کی جڑ ہے۔ورنہ اگر
غفلت اور خدا کی صفات سے بے علمی اور بے ایمانی نہیں تو کیا وجہ ہے کہ خدا کو قادر مقتدر اور
احکم الحاکمین ، علیم و خبیر اور اخذ شدید والا مان کر اور اور یقین کر کے بھی اس سے گناہ سرزد ہوتے
ہیں۔حالانکہ اپنے معمولی دوستوں، آشناؤں، حاکموں اور شرفا کے سامنے جن کا نہ علم ایسا وسیع اور نہ ان
کی طاقت اور حکومت خدا کے برابر ان کے سامنے بدی کا ارتکاب کرتے ہوئے رکتا ہے اور خدا سے
لا پرواہ ہے اور اس کے سامنے گناہ کئے جاتا ہے۔اس کی اصل وجہ صرف ایمان کی کمی اور صفات الہی
سے غفلت اور لاعلمی ہے۔پس یقین جانو کہ اللہ اور اس کے اسماء اور صفات پر ایمان لانے سے بہت بدیاں دور ہو جاتی ہیں۔پھر
انسان کی فطرت میں یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ انسان اپنی ہتک اور بے عزتی سے ڈرتا ہے اور جن باتوں میں
اسے اپنی بے عزتی کا اندیشہ ہوتا ہے ان سے کنارہ کش ہو جاتا ہے۔پس غور کرنا چاہئے کہ دنیا میں اس کا
دائرہ بہت تنگ ہے۔زیادہ سے زیادہ اپنے گھر میں یا محلے میں یا گاؤں یا شہر میں یا اگر بہت ہی مشہور اور
بہت بڑا آدمی ہے تو ملک میں بدنام ہو سکتا ہے۔مگر قیامت کے دن جہاں اولین و آخرین خدا کے کل
انبیاء اولیا، صحابہ اور تابعین اور کل صالح اور متقی مسلمان بزرگ باپ دادا و پڑدادا وغیرہ اور ماں، بہن،
بیوی بچے غرض کل اقرباء اور پھر خود ہمارے سرکار حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم موجود ہوں تو
ذرا اس نظارے کو آنکھوں کے سامنے رکھ کر اس ہتک اور بے عزتی کا خیال تو کرو اور اس نظارے کو

308
ہمیشہ آنکھ کے سامنے رکھو اور پھر دیکھو تو سہی کیا گناہ ہونا ممکن ہے؟ جب انسان ذرا سی بے عزتی اور
معدودے چند آدمیوں میں ہتک کے باعث ہونے والے کاموں سے پر ہیز کرتا ہے اور ڈرتا رہتا ہے کہ
کہیں میری ہتک نہ ہو جاوے تو پھر جس کو اس نظارے کا ایمان اور یقین ہو جس کا نام یوم الآخرۃ ہے تو
بھلا اس سے بدی کہاں سرزد ہو سکتی ہے ؟ پس یوم الآخرۃ پر ایمان لانا بھی بدیوں سے بچاتا ہے۔تیسرا بڑا ذریعہ نیکی کے حصول و توفیق اور بدی سے بچنے کا ایمان بالملائکہ ہے۔ہر نیکی کی تحریک ایک
ملک کی طرف سے ہوتی ہے۔اس تحریک کو مان لینے سے اس ملک کو اس ماننے والے سے انس
اور محبت پیدا ہو جاتی ہے اور آہستہ آہستہ یہ تعلق گہرا ہو جاتا ہے اور اس طرح سے ملائکہ کے نزول تک
نوبت پہنچ جاتی ہے۔پس چاہئے کہ انسان کے دل میں جب کوئی نیکی کی تحریک پیدا ہو تو فوراً اس کو مان
لے اور اس کے مطابق عمل درآمد کرے اور اس پر اچھی طرح سے کاربند ہو جاوے۔ورنہ اگر اس
موقع کو ہاتھ سے دے دے گا تو پچھتانا بے سود ہو گا۔بعض لوگ پچھتاتے ہیں کہ فلاں وقت اور موقع کیسا
اچھا تھا۔یہ کام ہم نے کیوں اس وقت نہ کر لیا۔پس نیکی کی تحریک کا موقع فرصت اور وقت مناسب اور
نیک فال سمجھ کر فوراً مان لینا چاہئے۔اس طرح سے نیکی کی توفیق بڑھتی جاتی ہے اور انسان بدیوں سے
دور ہوتا جاتا ہے۔پھر اس بات کا اعتقاد رکھنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کی کامل رضامندی اور خوشنودی کے حصول کا ذریعہ
صرف کتب الہی اور انبیاء ہیں۔خدا کے مقدس رسولوں کی پاک تعلیم اور کتب الہیہ کی کچی پیروی کے
سوا خدا کی رضامندی ممکن ہی نہیں۔خدا کی پہچان اور اس کی ذات، صفات اور اسماء کا پتہ خدا کی کتابوں
اور اس کے رسولوں کے بغیر لگ ہی نہیں سکتا۔خدا کے اوامر و نواہی اور عبادت و فرمانبرداری کے احکام
معلوم کرنے کا ذریعہ کتب الہیہ ہی ہیں جو خدا کے پاک رسولوں کے ذریعہ ہم تک پہنچی ہیں۔غرض انسان کے عقائد درست ہوں تو فروعات خود بخود ٹھیک ہو جاتے ہیں۔انسان کو لازم ہے کہ
اصل الاصول پر توجہ کرے۔فروعات تو ضمنی امور ہیں۔اور اصول کے ماتحت غور کر کے دیکھو کہ جس
انجمن ، جس کمیٹی اور سوسائٹی نے صرف فروعات میں کوشش کی ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوئی۔دیکھو
اگر جڑ ہی خشک ہو تو پتوں کو پانی میں تر کرنے سے کیا فائدہ۔جڑ سیراب ہونی چاہئے درخت مع اپنے تمام
شاخوں اور پتوں کے خود بخود سرسبز و شادات ہو جاوے گا اور ہرا بھرا نظر آنے لگے گا۔ورنہ اگر جڑ ہی
قائم نہیں تو پتوں اور شاخوں کو خواہ پانی میں ہی کیوں نہ رکھو وہ ہرگز ہرگز ہری بھری نہ ہوں گی بلکہ دن
بدن خشک ہوتی جاویں گی۔

309 پس تم عقائد کی طرف توجہ کرو۔دیکھو امام صاحب کے دل میں جماعت کی خیر خواہی اور بہتری کے
ہزاروں ہزار خیالات بھرے ہیں۔ساٹھ یا ستر کے قریب کتب موجود ہیں مگر سامنے جو بات پیش کی ہے وہ
صرف ایک مختصر اور پر معانی چھوٹی سی بات ہے کہ دین کو دنیا پر مقدم رکھوں گا۔حضرت امام علیہ السلام
نے بھی اسی قرآنی اصول کو ہاتھ میں رکھ کر یہ مختصر سا فقرہ تمہارے سامنے رکھا ہے۔اگر اصل قوی ہاتھ
میں آجاوے تو فروعات خود سنور جاتے ہیں اور انسان ہر قسم کی نادانی، جہالت، گناہ اور بدکاری سے
مضائقہ کرنے لگ جاتا ہے۔ہر کام میں سوچے گا کہ آیا میں دین کو مقدم کر رہا ہوں یا دنیا کو۔حکام کے
سامنے مقدمات میں بڑے بڑے گھبرا دینے والے مصائب ہیں، شادی میں، غم میں، رسم میں رواج میں
خویش و اقارب میں، دوستی میں، دشمنی میں ، لین میں، دین میں غرض اپنے کل کاموں میں دیکھنا پڑے گا
کہ آیا میں دنیا کو دین پر تو مقدم نہیں کر رہا؟ تو اس طرح سے ہر بدی دور ہو جاوے گی اور دین مقدم ہو
جاوے گا جو سراسر رشد اور سرتاپا نور ہے۔دیکھو اگر کسی کے چہرے پر ذرا سانشان پھلبہری کا نمودار ہو جائے تو اس کے والدین خویش اقارب
یا دوستوں کو کیسے کیسے فکر لگ جاتے ہیں۔علاج کے واسطے کہاں سے کہاں تک پہنچتے ہیں۔کتنا روپیہ
خرچ کرنے کو تیار ہوتے ہیں۔خرچ برداشت کرتے ہیں۔وقت صرف کرتے ہیں۔مشکل سے مشکل
تکالیف برداشت کرتے ہیں۔مگر کیوں؟ صرف اس لئے کہ تا اس چند روزه دنیوی زندگی میں تکلیف نہ
ہو۔لیکن اگر فکر نہیں اور بے فکری اور لاپرواہی ہے تو کس بات کی؟ صرف دین کی۔نہیں خرچ کرتے
تو کس کے لئے؟ دین کے لئے۔مرتد ہو جاوے نماز نہ پڑھے خدا سے غافل نہ ہو منکر ہو اس کی پر واہ
نہیں۔چند روزہ زندگی کے واسطے تو اتنی فکر ہے۔فکر نہیں تو کس کا؟ لازوال اور ابد الآباد زندگی کا۔پس یہ زمانہ بلحاظ اپنی پرفتن حالت کے اس امر کا متقاضی تھا کہ کوئی مرد خدا ایسا آتا جو دین کو مقدم
کرنے کا عہد لیتا۔اس مرض کی یہ دوا تھی اور اس وقت کے مناسب حال یہی تعلیم۔میں نے ایک شخص کو نصیحت کی کہ تم قرآن شریف بھی پڑھا کرو آخر وہ بھی خدا کی ایک چٹھی ہے۔تو
جواب میں بلا تامل یوں کہا کہ پھر کوئی نہایت اعلیٰ قسم کی عمدہ اور میری شان کے شایان حمائل عطا کر
دیجئے۔جائے غور ہے کہ آخر اپنی دیگر ضروریات دنیوی کے واسطے بھی تو ہزاروں روپے خرچ کرتا تھا اگر
ایک یا دو روپے خرچ نہیں کر سکتا تھا تو کس کے لئے ؟ دین کے لئے۔غرض دین کو دنیا پر مقدم کرنے کا ایک اصل ہے جو حضرت امام نے ہمارے ہاتھ میں دیا ہے۔کام
میں کاج میں، سونے میں، جاگنے میں، کھانے میں، پینے میں لباس میں، پوشاک میں گھر میں باہر میں

310
عادات میں ، رسم و رواج میں ، شغل میں اور بے کاری میں شادی میں، غم میں ، لین دین میں غرض اپنے
کل کاروبار میں اسی اصل کو نصب العین رکھو اور جانچتے رہو کہ دنیا مقدم ہے یا کہ دین۔پھر ولایت کا
کونسا درجہ ہے جس کو تم حاصل نہیں کر سکتے۔دیکھو تم جو اس وقت اس جگہ موجود ہو عمروں میں مختلف ہو۔بلحاظ قوم کے آپس میں بڑے بڑے
اختلاف ہیں۔رسوم و رواج، عادات، تعلیم و تربیت، خیالات، امنگیں بالکل مختلف ہیں۔عزت اور
مرتبوں کے لحاظ سے مختلف ہیں۔پھر باوجود ان اختلافات کے گرمی ہے اور پھر قحط کی مصیبت ہے۔ان
مشکلات کے ہوتے ہوئے پھر ایک بگل بجنے سے تم کیسے یکدم جمع ہو گئے ہو۔ذرا اس میں غور تو
کرو۔اسی طرح سے وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا اللہ تعالیٰ کی طرف جانے کے واسطے بھی اس
طرح یکجا کوشش کرو۔دعا کرو کہ باوجود ہر قسم کے اختلاف کے وحدت کی روح پھونکی جاوے اور بغض،
کینے ، عداوتیں سب دور ہو کر باہمی محبت اور ملاپ پیدا ہو جاوے۔تکلیف میں صبر اور استقلال نصیب
ہو جاوے۔سوء ظنی آپس میں اور خدا کی ذات پر دور ہو جاوے۔مصائب اور شدائد میں خدا کے ساتھ
صلح ہو جاوے۔غرض دعاؤں سے کام لو اور وحدت مانگو تا وحدت کے فیوض سے بھی مستفید ہو سکو۔وَاذْكُرُوا نِعْمَةَ اللهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنْتُمْ أَعْدَاءً فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ دیکھو قادیان کی زبان، یہاں کا
لباس، یہاں کا کوئی منظر یا کوئی فضا اس نواح کے لوگوں کے اخلاق و عادات یا رسم و رواج کچھ بھی ایسا
دلچسپ ہے جس سے لوگ اس طرح اس کے گرویدہ ہو کر اور دور سے اس طرح سمٹ آتے جیسے
پروانے شمع پر ؟ ہر گز نہیں۔بلکہ میرے خیال میں تو یہ بھی ایک وادی غیر ذی زرع ہے۔اس وادی غیر
ذی زرع میں زبان کا کمال تو تھا مگر یہاں تو وہ بھی نہیں۔وہاں جتھا تھا جو ایک خوبی ہے، یہاں یہ بھی تو
نہیں۔صرف ایک آواز ہے جو خدا کے ایک برگزیدہ انسان نے خدا سے نصرت اور تائید کے الہام پا کر
دین کو دنیا پر مقدم کرنے کی دلکش دلآویز اور سریلی راگنی گائی اور تم نے اس کو سن کر قبول کیا۔پس اسی
طرح اپنی آخرت کے واسطے بھی زاد راہ تیار کرنے میں سر توڑ کوششیں کرو۔اور اس کے واسطے دعاؤں
اور ہاں دردمندانہ دعاؤں سے سامان مہیا ہوں گے اور توفیق عطا کی جاوے گی۔دیکھو قاعدہ کی بات ہے کہ انسان جب کسی امام سے یا پیرو مرشد سے تعلق کرتا ہے تو سوچتا ہے کہ
مجھے اس سے کیا فائدہ ہوا؟ اور اس کو مجھ سے کیا نفع ہوا؟ سو اگر ان لوگوں کے ساتھ جو خدا کی طرف سے
مامور ہو کر آتے ہیں اگر اول ہی اول بڑے بڑے لوگ شامل ہو جاویں تو وہ جب غور کریں کہ اس سے
ہمیں کیا فائدہ پہنچا تو معا ان کے دلوں میں یہ خیال آجاتا ہے کہ ہمیں تو جو فائدہ ہوا سو ہوا مگر اس پر

311 ہمارے بڑے بڑے احسان ہیں۔ہماری وجہ سے اس کو عزت ملی ہمارے مالوں سے اس کے سارے کام
نکلے ہماری وجہ سے اس کو شہرت نصیب ہوئی۔غرض اس طرح سے وہ سلسلہ پر اپنا احسان رکھتے ہیں۔اس واسطے خدا جو کہ قادر مقتدر ہستی اور
رب العالمین ہے اس نے یہ قاعدہ بنا دیا ہے کہ مامورین اور مرسلوں کے ساتھ ابتداء میں معمولی اور
غریب لوگ ہی شامل ہوا کرتے ہیں اور جتنے اکابر اور بڑے بڑے مدبر کہلانے والے ہوتے ہیں وہ ان کے
مقابل میں کھڑے کر دیئے جاتے ہیں تاکہ وہ اپنی سفلی کوششیں ان کے نابود کر دینے میں صرف کر لیں اور
اپنے سارے زوروں سے ان مرسلوں کی بیخ کنی کے منصوبے کرلیں۔پھر ان کو ذلیل اور پست کر دیا جاتا
ہے اور خدا کے بندوں کی فتح اور نصرت ہوتی ہے اور وہی آخر کار کامیاب اور مظفر و منصور ہوتے ہیں۔اور یہ سب کچھ اس لئے ہوتا ہے کہ کوئی خدائی سلسلہ پر احسان نہ رکھے۔بلکہ خدا کی قدرت نمائی اور
ذرہ نوازی کا ایک بین ثبوت ہو کر ان مومن ضعفاء کے دنوں میں ایمانی ترقی ہو اور ان کے دلوں میں خدا
کے عطایا اس کی قدرتوں اور کرموں کے گن گانے کے جوش پیدا ہوں۔پس تم اس خیال کو کبھی بھی دل میں جگہ نہ دو کہ اکابر اور بڑے بڑے مالدار اور رؤساء عظام
تمہارے ساتھ نہیں ہیں۔اگر تم ذلیل ہو تو تم سے پہلے بھی کئی گروہ تمہاری طرح کے ذلیل گزرے ہیں
مگر آخر کار کامیابی کا تمغہ ایسے پاک اور مومن ذلیلوں ہی کو عطا کیا جایا کرتا ہے۔دیکھو موسی کے مقابلہ میں فرعون کیسا زبردست اور جبروت والا بادشاہ تھا مگر خدا نے اس کے ساتھ کیا
معاملہ کیا؟ فرمایا وَنُرِيدُ اَنْ نَّمُنَّ عَلَى الَّذِيْنَ اسْتُضْعِفُوا فِي الْأَرْضِ وَنَجْعَلَهُمْ أَئِمَّةً وَنَجْعَلَهُمُ
الْوَارِثِينَ (القصص) کس طرح سے ان ضعیف اور کمزور لوگوں کو اپنے احسان سے امام اور بادشاہ بنا
دیا۔دیکھو یہ باتیں صرف کہنے ہی کی نہیں بلکہ عمل کرنے کی ہیں۔عمل کے اصول کے واسطے کہنے والے
پر حسن ظن ہونا ضروری اور لازمی امر ہے۔اگر دل میں ہو کہ کہنے والا مرتد فاسق و فاجر ہے، منافق ہے تو
پھر نصیحت سے فائدہ اٹھانا معلوم اور عمل کرنا ظاہر۔بعض اوقات شیطان اس طرح سے بھی حملہ کرتا ہے
اور نصیحت سے فائدہ اٹھانے سے محروم کر دیتا ہے کہ دل میں نصیحت کرنے والے کے متعلق بدظنی پیدا
کر دیتا ہے۔پس اس سے بچنے کے واسطے بھی وہی ہتھیار ہے جس کا نام دعا دردمند دل کی اور سچی تڑپ
سے نکلی ہوئی دعا ہے۔عقائد صحیحہ کے ساتھ مال کا اتفاق بھی ضروری ہے۔خیرات کرنا، قریبوں، رشتہ داروں پر۔یتیم بچوں
کو دینا۔مسکینوں اور مسافروں کو دینا۔سوالیوں کو اور غلام آزاد کرنے میں خرچ کرنا۔اعلاء کلمۃ اللہ کے

312
لئے مال عزیز خرچ کرنا۔نمازیں باقاعدہ اخلاص اور ثواب کے ماتحت ادا کرنی اور ایک مقررہ حصہ اپنے
مال میں سے الگ کرنا جس کا نام زکوۃ ہے۔رنج میں، مصائب میں شدائد میں مقدمات میں غربت میں
صبر اور استقلال سے قدم رکھنے والے یہی خدا کو پیارے ہیں۔انہی کا نام خدا نے صادق رکھا ہے۔اور
یہی متقی ہیں۔ایک ہو جاؤ اور وحدت کا رنگ چڑھ جاوے۔یہاں آنیوالوں کے واسطے نہایت ضروری ہے کہ ایک
دوسرے سے میل ملاپ کریں۔پتہ مقام دریافت کریں۔نام و نشان پوچھیں اور آپس میں تعارف حاصل
کریں۔یہ بھی ایک راہ ہے وحدت کے پیدا ہونے کی۔اور اگر کوئی کہے چلو جی! ہمیں کیا ہم تو ہیں پنجاب کے اور یہ ہیں ہندوستان کے اس سرے کے ہم تو
آپس میں ملیں بیٹھیں ، اوروں سے کیا غرض و غایت؟ تو وہ نادان نہیں سمجھتا کہ یہ امر وحدت کے متضاد
ہے۔بلکہ چاہئے کہ ہر ایک یہاں کے آنیوالے کے نام و نشان سے بخوبی واقفیت اور آگاہی ہو۔اور ایک
دوسرے کے حالات پوچھے جاویں۔اسی طرح سے تعلق ہو جاتے ہیں۔خدا کی طرف سے آنیوالے
وحدت چاہتے ہیں۔اخوان کے معنے اور مفہوم بھی یہی ہے کہ وہ آپس میں ایک دوسرے کو جاننے
پہچاننے والے ہوں۔تعارف کو بڑھانا چاہئے۔خدا تمہاری محنتوں ، محبتوں، جانفشانیوں کو رحم سے دیکھے اور قبول کرے اور آخر تک استحکام اور
استقلال بخشے۔یہاں تک کہ کوچ کا وقت آجاوے اور تم اپنے اقرار کے پورے پکے رہنے والے ہو اور
اللہ کی رضا کے حاصل کرنے والے اور مقدم کرنے والے بنو۔آمین۔خطبہ ثانیہ
بات کا موقع تو کم ہے۔آپ لوگوں کے آج یہاں پر آجانے کا تو ہمیں وہم و گمان بھی نہ تھا۔اللہ ہی
نے یہ ایک موقع نکال دیا ہے اور یہ اس کی خاص حکمت ہے۔میں فروعات کے جھگڑوں کو پسند نہیں
کرتا۔مجھے ایک بات آپ سے کہنی ہے اور وہ یہ ہے کہ سننے والے اس وقت میرے سامنے کچھ بچے
ہیں، کچھ جوان کچھ ادھیڑ ہیں اور کچھ بوڑھے ہیں۔سب کو یہ بات سناتا ہوں کہ میرا بھی تجربہ ہے اور
محبت اور بھلائی کی خاطر اور بہتری کی امید سے میں نے مناسب سمجھا کہ سنادوں۔یاد رکھو کہ ابتدا کی عادات لڑکپن اور جوانی کی بد عادتیں ایسی طبیعت ثانی بن جاتی ہیں کہ آخر ان کا
نکلنا دشوار ہو جاتا ہے۔پس ابتداء میں دعا کی عادت ڈالو اور اس ہتھیار سے کام لو کہ کوئی بد عادت بچپن

313
میں نہ پڑ جاوے۔بڑے بڑھے اپنی اولاد کے واسطے دعائیں کریں اور لڑکے اور جوان اپنے واسطے آپ
کریں کہ ابتدا میں عادات نیک ان کو نصیب ہوں۔بعض وقت دیکھا ہے کہ بڑے بڑے عباد‘ زہاد اور
صلحاء کے ساتھ ساتھ وہ بچپن کی عادات چلی جاتی ہیں۔دیکھو! جھوٹ بولنا، چوری کرنا بد نظری کرنا بے جاہنسی مذاق اور ٹھٹھا کرنا غرض کل بد عادتیں ان
سے بچنے کی کوشش کرنی چاہئے اور دعا سے کام لینا چاہئے۔جوں جوں عمر پختہ ہوتی جاتی ہے توں توں
بد عادات بھی راسخ ہوتی جاتی ہیں۔بعض اوقات دل میں ایک شیطانی وسوسہ آجاتا ہے کہ چلو جی جہاں
اور اتنی نیکیاں ہیں ایک بدی بھی سہی۔خبردار اور ہوشیار ہو جاؤ کہ یہ شیطان کا دھوکہ ہے۔اس کے
فریب میں مت آنا اور ابتدا ہی سے ان بدیوں کے اکھاڑ پھینکنے کی کوشش اور سرتوڑ سعی کرتے رہنا
چاہئے اور ان باتوں کے واسطے عمدہ علاج دعاء استغفار لاحول اور الحمد شریف کا پڑھنا اور صحبت صالحین
ہے۔ا حکم جلد ۱۲ نمبر ۲۲----۲۹ ۱ مارچ ۱۹۰۸ء صفحه ۵ تا ۷ )
⭑-⭑-⭑-⭑

آج 10 میں سے 10 باقی