Sermon, 24 April 1908
۲۴ اپریل ۱۹۰۸ء
338
خطبہ جمعہ
تشہد، تعوذ اور تسمیہ کے بعد آپ نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت فرمائی:۔قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ - مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ - وَ مِنْ شَرِ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ - وَ مِنْ شَرِ
النَّقْتَتِ فِي الْعُقَدِ - وَ مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ (الفلق : ۲ تا۲)۔اور پھر فرمایا:۔چار قل جو نماز میں اور نماز کے بعد پڑھے جاتے ہیں ان میں سے یہ تیسرا قل ہے۔قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ
الْفَلَقِ - قرآن شریف میں فلق کا لفظ تین طرح پر استعمال ہوا ہے۔فَالِقُ الْإِصْبَاحِ (الانعام:۹۷)
فَالِقُ الْحَبِّ وَالنَّوَى (الانعام (۲) پس خدا فَالِقُ الْإِصْبَاحٌ فَالِقُ الْحَبِّ اور فَالِيُّ النَّوَى ہے۔دیکھو رات کے وقت خلقت کیسی ظلمت اور غفلت میں ہوتی ہے۔بجز موذی جانوروں کے عام طور سے
چرند پرند بھی اس وقت آرام اور ایک طرح کی غفلت میں ہوتے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
339 نہایت تاکیدی حکم دیا ہے کہ رات کے وقت گھروں کے دروازے بند کر لیا کرو۔کھانے پینے کے برتنوں
کو ڈھانک کر رکھا کرو خصوصاً جب اندھیرے کا ابتدا ہو۔ا۔بچوں کو ایسے اوقات میں باہر نہ جانے دو
کیونکہ وہ وقت شیاطین کے زور کا ہوتا ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کی تصدیق جو کہ آج
سے تیرہ سو برس پیشتر ایک امی بیابان عرب کے ریگستانوں کے رہنے والے کے منہ سے نکلا تھا آج اس
روشنی اور علمی ترقی کے زمانہ میں بھی نہایت باریک در بار یک محنتوں اور کوششوں کی تحقیقات کے بعد
بھی ہو رہی ہے۔جو کچھ آپ نے آج سے تیرہ سو برس پیشتر فرمایا تھا آج بڑی سرزنی اور ہزار کوشش کے
بعد بھی کوئی سچا علم یا سائنس اسے جھوٹا نہیں کر سکا۔اس نئی تحقیقات سے جو کچھ ثابت ہوا ہے وہ بھی
یہی ہے کہ کل موذی اجرام اندھیرے میں اور خصوصاً ابتداء اندھیرے میں جوش مارتے ہیں مگر لوگ
بباعث غفلت ان امور کی قدر نہیں کرتے۔رات کی ظلمت میں عاشق اور معشوق، قیدی اور قید کننده ، بادشاہ اور فقیر، ظالم اور مظلوم سب ایک
رنگ میں ہوتے ہیں اور سب پر غفلت طاری ہوتی ہے۔ادھر صبح ہوئی اور جانور بھی پھڑ پھڑانے لگے۔مرغ بھی آواز میں دینے لگے۔بعض خوش الحان آنے والی صبح کی خوشی میں اپنی پیاری راگنیاں گانے
لگے۔غرض انسان، حیوان، چرند پرند سب پر خود بخود ایک قسم کا اثر ہو جاتا ہے اور جوں جوں روشنی
زور پکڑتی جاتی ہے توں توں سب ہوش میں آتے جاتے ہیں۔گلی کوچے بازار دوکانیں ، جنگل ویرانے“
سب جو کہ رات کو بھیانک اور سنسان پڑے تھے ان میں چہل پہل اور رونق شروع ہو جاتی ہے۔گویا یہ
بھی ایک قسم کا قیامت اور حشر کا نظارہ ہوتا ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ فَالِقُ الْإِصْبَاحِ میں ہوں۔حب۔گیہوں، جو چاول وغیرہ اناج کے دانوں کو کہتے ہیں۔دیکھو کسان لوگ بھی کس طرح سے اپنے
گھروں میں سے نکال کر باہر جنگلوں میں اور زمین میں پھینک آتے ہیں۔وہاں ان کو اندھیرے اور گرمی
میں ایک کیڑا لگ جاتا ہے اور دانے کو مٹی کر دیتا ہے۔پھر وہ نشو و نما پاتا، پھیلتا پھولتا ہے اور کس طرح
ایک ایک دانہ کا ہزار درہزار بن جاتا ہے۔اسی طرح ایک گٹک (گٹھلی) کیسی رہی اور ناکارہ چیز جانی گئی ہے۔لوگ آم کا رس چوس لیتے ہیں،
گٹھلی پھینک دیتے ہیں۔عام طور سے غور کر کے دیکھ لو کہ گٹھلی کو ایک ردی اور بے فائدہ چیز جانا گیا
ہے۔مختلف پھلوں میں جو چیز کھانے کے قابل ہوتی ہے وہ کھائی جاتی ہے اور گٹھلی پھینک دی جاتی ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں فَالِقُ الْحَب وَالنَّوَى (الانعام ۹۲) ہوں۔اس چیز کو جسے تم لوگ ایک ردی
سمجھ کر پھینک دیتے ہو اس سے کیسے کیسے درخت پیدا کرتا ہوں کہ انسان، حیوان، چرند پرند سب اس
340
سے مستفید ہوتے ہیں۔ان کے سائے میں آرام پاتے ہیں۔ان کے پھلوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔میوے، شربت غذا ئیں دوائیں اور مقوی اشیاء خوردنی ان سے مہیا ہوتی ہیں۔ان کے پتوں اور ان کی
لکڑی سے بھی فائدہ اٹھاتے ہو۔گٹھلی کیسی ایک حقیر اور ذلیل چیز ہوتی ہے مگر جب وہ خدائی تصرف میں
آکر خدا کی ربوبیت کے نیچے آجاتی ہے تو اس سے کیا کا کیا بن جاتا ہے۔غرض اس چھوٹی سی سورۃ میں اللہ تعالیٰ نے لفظ فلق کے نیچے باریک دربار یک عمتیں رکھی ہیں
اور انسان کو ترقی کی راہ بتائی ہے کہ دیکھو جب کوئی چیز میرے قبضہ قدرت اور ربوبیت کے ماتحت آجاتی
ہے تو پھر وہ کس طرح ادنیٰ اور ارذل حالت سے اعلیٰ بن جاتی ہے۔پس انسان کو لازم ہے کہ اللہ تعالیٰ کی
ان صفات کو مد نظر رکھ کر اور اس کی کامل قدرت کا یقین کر کے اور اس کے اسماء اور صفات کاملہ کو پیش
نظر رکھ کر اس سے دعا کرے تو اللہ تعالٰی ضرور اسے بڑھاتا اور ترقی دیتا ہے۔مجھے ایک دفعہ ایک نہایت مشکل امر کے واسطے اس دعا سے کام لینے سے کامیابی نصیب ہوئی تھی۔ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ میں لاہور گیا۔میرے آشنا نے مجھے ایک جگہ لے جانے کے واسطے کہا اور میں اس
کے ساتھ ہو لیا۔مگر نہیں معلوم کہ کہاں لے جاتا ہے اور کیا کام ہے؟ اس طرح کی بے علمی میں وہ مجھے
ایک مسجد میں لے گیا جہاں بہت لوگ جمع تھے۔قرائن سے مجھے معلوم ہوا کہ یہ کسی مباحثہ کی تیاری
ہے۔میری چونکہ نماز عشا باقی تھی میں نے ان سے کہا کہ مجھے نماز پڑھ لینے دو۔یہ مجھے ایک موقع مل گیا
کہ میں دعا کر لوں۔خدا کی قدرت! اس وقت میں نے اس سورۃ کو بطور دعا پڑھا اور باریک در بار یک
رنگ میں اس دعا کو وسیع کر دیا اور دعا کی کہ اے خدائے قادر و توانا! تیرا نام فَالِقُ الْإِصْبَاحِ فَالقُ
الْحَبِّ وَالنَّوَى ہے۔میں ظلمات میں ہوں، میری تمام ظلمتیں دور کر دے اور مجھے ایک نور عطا کر
جس سے میں ہر ایک ظلمت کے شر سے تیری پناہ میں آجاؤں۔تو مجھے ہر امر میں ایک حجت نیرہ اور
برہان قاطعہ اور فرقان عطا فرما۔میں اگر اندھیروں میں ہوں اور کوئی علم مجھ میں نہیں ہے تو تو ان ظلمات
کو مجھ سے دور کر کے وہ علوم مجھے عطا فرما اور اگر میں ایک دانے یا گٹھلی کی طرح کمزور اور ردی چیز ہوں
تو تو مجھے اپنے قبضہ قدرت اور ربوبیت میں لے کر اپنی قدرت کا کرشمہ دکھا۔غرض اس وقت میں نے
اس رنگ میں دعا کی اور اس کو وسیع کیا جتنا کہ کر سکتا تھا۔بعدہ میں نماز سے فارغ ہو کر ان لوگوں کی
طرف مخاطب ہوا۔خدا کی قدرت کہ اس وقت جو مولوی میرے ساتھ مباحثہ کرنے کے واسطے تیار کیا گیا
تھا وہ بخاری لے کر میرے سامنے بڑے ادب سے شاگردوں کی طرح بیٹھ گیا اور کہا یہ مجھے آپ
پڑھادیں۔وہ صلح حدیبیہ کی ایک حدیث تھی۔حضرت مرزا صاحب کے متعلق اس میں کوئی ذکر نہ تھا۔
341 لوگ حیران تھے اور میں خدا تعالٰی کے تصرف اور قدرت کاملہ پر خدا کے جلال کا خیال کرتا تھا۔آخر
لوگوں نے اس سے کہا کہ یہاں تو مباحثہ کے واسطے ہم لائے تھے ، تم ان سے پڑھنے بیٹھ گئے ہو۔اگر پڑھنا
مقصود ہے تو ہم مولوی صاحب کی خدمت میں عرض کر دیتے۔ان کے ساتھ جموں چلے جاؤ اور روٹی
بھی مل جایا کرے گی۔ہی
وہی شخص ایک بار پھر مجھے ملا اور کہا کہ میں اپنی خطا معاف کرانے آیا ہوں کہ میں نے کیوں آپ کی
بے ادبی کی؟ میں حیران تھا کہ اس نے میری کیا بے ادبی کی؟ حالانکہ اس وقت بھی اس نے میری کوئی
بے ادبی نہ کی تھی۔غرض یاد رکھو کہ خدا تعالی بڑا قادر خدا ہے اور اس کے تصرفات بہت یقینی ہیں۔اس وقت تم لوگوں
کے سامنے ایک زندہ نمونہ رَبُّ الْفَلَقِ کے ثبوت میں کھڑا ہے۔اپنے ایمان تازہ کرو اور یقین جانو کہ
اللہ تعالیٰ سچی تڑپ اور درد دل کی دعا کو ہرگز ہر گز ضائع نہیں کرتا۔مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ مخلوق الہی میں بعض چیزیں ایسی بھی ہوتی ہیں کہ بعض اوقات انسان کے واسطے
مضر ہو جاتی ہیں۔ان سے بھی اللہ تعالی ہی بچا سکتا ہے کیونکہ وہ بھی خدا ہی کے قبضہ قدرت میں ہیں۔وَ مِنْ شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ اور اندھیرے کے شرسے جب وہ بہت اندھیرا کر دیوے۔ہر اندھیرا
ایک تمیز کو اٹھاتا ہے۔جتنے بھی موذی جانور ہیں مثلاً مچھر، پسو، کھٹمل ، جوں، ادنیٰ سے اعلیٰ اقسام تک کل
موذی جانوروں کا قاعدہ ہے کہ وہ اندھیرے میں جوش مارتے ہیں اور اندھیرے کے وقت ان کا ایک
خاص زور ہوتا ہے۔ظلمت بھی بہت قسم کی ہے۔ایک ظلمت فطرت ہوتی ہے۔جب انسان میں ظلمت فطرت ہوتی ہے
تو اس کو ہزار دلائل سے سمجھاؤ اور لاکھ نشان اس کے سامنے پیش کرو وہ اس کی سمجھ میں ہی نہیں آ
سکتے۔ایک ظلمت جہالت ہوتی ہے۔ایک ظلمت عادت، ظلمت رسم ظلمت صحبت، ظلمت معاصی
غرض یہ سب اندھیرے ہیں۔دعا کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ ان سب سے محفوظ رکھے۔وَ مِنْ شَرِّ النَّقْتَتِ فِي الْعُقَدِ اس قسم کے شریر لوگ بہت خطرناک ہوتے ہیں۔میں نے اس قسم
کے لوگوں کی بہت تحقیقات کی ہے اور اس میں مشغول رہا ہوں اور طب کی وجہ سے ایسے لوگوں سے
مجھے واسطہ بھی بہت پڑا ہے کیونکہ اس علم کی وجہ سے ایسے لوگوں کو بھی میرے پاس آنے کی ضرورت
پڑتی ہے اور میں نے ان لوگوں سے دریافت کیا ہے۔ان لوگوں کو خطرناک قسما قسم کے زہر یاد ہوتے ہیں
جن کے ذریعہ سے بعض امراض انسان کے لاحق حال ہو جاتی ہیں۔وہ زہر یہ لوگ بار یک دربار یک تدابیر
342
سے خادماؤں یا چوہڑیوں کے ذریعہ سے لوگوں کے گھروں میں دفن کرا دیتے ہیں۔آخر کار ان کے اثر سے
لوگ بیمار ہو جاتے ہیں۔پھر ان کے چھوڑے ہوئے لوگ مرد اور عورتیں ان بیماروں کو کہتی ہیں کہ کسی
نے تم پر جادو کیا ہے، کسی نے تم پر سحر کیا ہے۔لہذا اس کا علاج فلاں شخص کے پاس ہے۔آخر مرتا کیا نہ
کرتا۔لوگ ان کی طرف رجوع کرتے ہیں۔اور یہ لوگ اپنی مستورات کے ذریعہ سے چونکہ ان کو علم
ہوتا ہے کہ وہ زہر کہاں مدفون ہے اور ان کے پاس ایک باقاعدہ فہرست ہوتی ہے، وہ زہر مدفون نکال کر
ان کو بتاتے ہیں اور اس طرح سے ان بیماروں کا اعتقاد اور بھی زیادہ بڑھ جاتا ہے۔پھر ان لوگوں کو چونکہ
ان زہروں کے تریاق بھی یاد ہوتے ہیں ان کے استعمال سے بعض اوقات تعویذ کے رنگ میں لکھ کر
پلوانے سے یا کسی اور ترکیب سے ان کا استعمال کراتے ہیں اور ان سے ہزاروں روپیہ عاصل کرتے
ہیں۔اس طرح سے بعض کو کامیاب اور بعض کو ہلاک کرتے ہیں۔ایک تو یہ لوگ ہیں جو لوگوں کو اپنے
فائدے کی غرض سے قسما قسم کی ایذائیں پہنچاتے ہیں۔دوسری قسم کے وہ شریر لوگ ہیں جو مومنوں کے کاروبار میں اپنی بد تدابیر سے روک اور حرج پیدا
کرتے ہیں اور اس طرح سے پھر مومنوں کی کامیابی میں مشکلات پیدا ہو جاتے ہیں۔مگر آخر کار وہ ناکام رہ
جاتے ہیں اور مومنین کا گروہ مظفر و منصور اور بامراد ہو جاتا ہے۔وَ مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ کسی کی عزت بھلائی بڑائی بہتری اکرام اور جاہ و جلال کو دیکھ کر جلنے
والے لوگ بھی بڑے خطرناک ہوتے ہیں۔کیونکہ وہ بھی انسانی ارادوں میں بوجہ اپنے حسد کے روک
پیدا کرنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں۔غرض یہ سورۃ مشتمل ہے ایک جامع دعا پر۔رسول اکرم نے
اس سورۃ کے نزول کے بعد بہت سی تعوذ کی دعائیں ترک کر دی تھیں اور اسی کا ورد کیا کرتے تھے۔حتی کہ بیماری کی حالت میں بھی حضرت عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنہا اس سورۃ کو آپ کے دست مبارک پر
پڑھ پڑھ کر آپ کے منہ اور بدن پر ملتی تھیں۔مگر افسوس کہ مسلمانوں نے عام طور سے اب ان عجیب
پر تاثیر اور اد کو قریباً ترک ہی کر دیا ہے۔انسان جب ایک گناہ کرتا ہے تو اسے دوسرے کے واسطے بھی تیار رہنا چاہئے۔کیونکہ ایک گناہ
دوسرے کو بلاتا ہے۔اور اسی طرح ایک نیکی دوسری نیکی کو بلاتی ہے۔دیکھو بد نظری ایک گناہ ہے۔جب
انسان اس کا ارتکاب کرتا ہے تو دوسرے گناہ کا بھی اسے ارتکاب کرنا پڑتا ہے اور زبان کو بھی اس طرح
شامل کرتا ہے کہ کسی سے دریافت کرتا ہے کہ یہ عورت کون ہے کس جگہ رہتی ہے وغیرہ وغیرہ۔اب زبان بھی ملوث ہوئی اور ایک دوسرا شخص بھی اور جواب سننے کی وجہ سے کان بھی شریک گناہ ہو
343
گئے۔اس کے بعد اس کے مال اور روپیہ پر اثر پڑتا ہے اور اس گناہ کے حصول کے واسطے روپیہ بھی
خرچ کرنا پڑتا ہے۔غرض ایک گناہ دوسرے کا باعث ہوتا ہے۔پس مسلمان انسان کو چاہئے کہ ایسے
ارادوں کے ارتکاب سے بھی بچتا رہے اور خیالات فاسدہ کو دل میں ہی جگہ نہ پکڑنے دے اور ہمیشہ
دعاؤں میں لگا رہے۔انسان اپنی حالت کا خود اندازہ لگا سکتا ہے۔اپنے دوستوں اور ہم نشینوں کو دیکھتا
رہے کہ کیسے لوگوں سے قطع تعلق کیا ہے اور کیسے لوگوں کی صحبت اختیار کی ہے۔اگر اس کے یار آشنا
اچھے ہیں اور جن کو اس نے چھوڑا ہے ان سے بہتر ا سے مل گئے ہیں جب تو خوشی کا مقام ہے ورنہ
بصورت دیگر خسارہ میں۔دیکھنا چاہئے کہ جو کام چھوڑا ہے اور جو اختیار کیا ہے ان میں سے اچھا کون سا
ہے۔اگر برا چھوڑ کر اچھا کام اختیار کیا ہے تو مبارک درنہ خوف کا مقام ہے۔کیونکہ ہر نیکی دوسری نیکی کو
اور ہر بدی دوسری بدی کو بلاتی ہے۔اللہ تعالیٰ تم لوگوں کو توفیق دے کہ تم اپنے نفع اور نقصان کو سمجھ سکو اور نیکی کے قبول کرنے اور
بدی کے چھوڑنے کی توفیق عطا ہو۔الحکم جلد ۱۲ نمبر۳۷-۰-۱۶ جون ۱۹۰۸ء صفحه ۳-۴)
⭑-⭑-⭑-⭑