Sermon, 12 June 1908

هار جون ۱۹۰۸ء
347 خطبه جمعه
تشهد و تعوذ کے بعد حضرت خلیفۃ المسیح الاول ایدہ اللہ تعالی نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت
فرمائی:۔يَأَيُّهَا الَّذِيْنَ آمَنُوا اسْتَعِيْنُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلُوةِ إِنَّ اللَّهَ مَعَ الصَّابِرِيْنِ وَلَا تَقُوْلُوا لِمَنْ
يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ اَمْوَاتٌ بَلْ أَحْيَاء وَ لَكِنْ لا تَشْعُرُونَ - وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِنَ
الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِّنَ الْأَمْوَالِ وَ الْأَنْفُسِ وَالثَّمَرَاتِ وَبَشِّرِ الصَّابِرِينَ الَّذِيْنَ
إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنِ - أُولَئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَوْتٌ مِّنْ رَّبِّهِمْ
وَرَحْمَةٌ وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ (البقرة: ۱۵۳تا ۱۵۸)-
اور پھر فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کے یہ کلمات جو میں نے تم کو اس وقت سنائے ہیں معمولی وعظ نہیں ہے اور نہ ہی ان کے
متعلق کچھ بیان کرنا آج میرا مقصد تھا۔یہ ایک علم ہے اور الہی علم ہے جو تمہارے سامنے پیش کرتا
ہوں۔کلام خدا کا ہے، انسان کا کلام نہیں۔خدا کی پاک اور مجید کتاب کی کچی تعلیم ہے، وہی کتاب جس

348 کے واسطے اب اور پہلے بھی تم سب نے امام صاحب کے ہاتھ پر بیعت کی تھی اور وہ کامل کتاب ہے۔چنانچہ خود اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اَوْلَمْ يَكْفِهِمْ إِنَّا اَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَابَ يُتْلَى عَلَيْهِمْ (العنكبوت:۵۳)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی وفات کے وقت قلم دوات منگائی اور چاہا کہ میں تم کو ایسی بات
لکھ دوں کہ لَنْ تَضِلُّوا (بخاری کتاب المرضی) کہ تم میرے بعد کبھی گمراہ نہ ہو۔جن لوگوں کی عقل
باریک اور سمجھ مضبوط اور علم کامل تھا وہ سمجھ گئے کہ انہوں نے لوگوں کو اللہ تعالیٰ کے پاک کلام کی
طرف متوجہ کیا۔اور جس کی زبان پر حق چلتا تھا اس نے اس بات کا یقین کر لیا کہ آپ جو بات بھی لکھتا
چاہتے تھے وہ یہی پاک کتاب تھی۔چنانچہ اس نے صاف کہا کہ حَسْبُنَا كِتَابُ اللهِ۔یہ ایک
نکتہ معرفت ہے جو ایک زمانہ میں اللہ تعالیٰ نے مجھ پر کھولا تھا۔آنحضرت کی زبان سے یہ الفاظ نکلے ہیں
کہ میں ایسی بات لکھ دوں کہ لَنْ تَضِلُّوا۔پس تطابق سے صاف یہی نتیجہ نکلتا ہے کہ قرآن ایک کافی
کتاب ہے۔آج یہ جو دو آیات میں نے تمہارے سامنے پڑھی ہیں یہ میرے کسی خاص ارادے، غور و فکر کا نتیجہ
نہیں اور نہ میں نے کوئی تیاری قبل از وقت اس مضمون اور ان آیات کے متعلق آج خطبہ جمعہ میں
سنانے کی کی تھی۔وعظ کا بیشک میں عادی ہوں مگر یہ آیتیں محض اللہ تعالی کی ہی طرف سے دل میں ڈالی
گئیں۔اس کا مطلب سمجھنے کے واسطے میں پہلے تمہیں تاکید کرتا ہوں۔توجہ سے سنو اور یاد رکھو۔جب
تمہیں کوئی وسوسہ پیدا ہو تو پہلے دائیں طرف تھوک دو پھر لاحول پڑھو اور ان باتوں کو کثرت سے
استعمال کرو۔دعا کرو۔پھر تاکید سے کہتا ہوں کہ اب تمہارا کام یہ ہے کہ ہتھیار بند ہو جاؤ۔کمریں کس لو
اور مضبوط ہو جاؤ۔وہ ہتھیار کیا ہیں؟ یہی کہ دعائیں کرو۔استغفار لاحول، درود اور الحمد شریف کا ورد
کثرت سے کرو۔ان ہتھیاروں کو اپنے قبضہ میں لو اور ان کو کثرت سے استعمال کرو۔میں ایک تجربہ کار
انسان کی حیثیت سے اور پھر اس حیثیت سے کہ تم نے مجھ سے معاہدہ کیا ہے اور میرے ہاتھ پر بیعت کی
ہے تم کو بڑے زور سے اور تاکیدی حکم سے کہتا ہوں کہ سرسے پاؤں تک ہتھیاروں میں محفوظ ہو جاؤ
اور ایسے بن جاؤ کہ کوئی موقع دشمن کے وار کے واسطے باقی نہ رہنے دو۔بائیں طرف تھوکنا ااحول کا
پڑھنا، استغفار، درود اور الحمد شریف کا کثرت سے وظیفہ کرنا ان ہتھیاروں سے مسلح ہو کر ان آیات کا
مضمون سن لو۔تم نے سنا ہو گا اور مخالفوں نے بھی محض اللہ کے فضل سے اس بات کی گواہی دی ہے اور تم میں سے

349
بعض نے اپنی آنکھ سے بھی دیکھا ہو گا کہ حدیث شریف میں آیا۔الْمَبْطُونُ شَهِيدٌ (بخاری
کتاب الجہاد) وہ جو دستوں کی مرض سے وفات پاوے وہ شہید ہوتا ہے۔مبطون کہتے ہیں جس کا پیٹ
چلتا ہو یعنی دست جاری ہو جاویں۔اب جائے غور ہے کہ آپ کی وفات اسی مرض دستوں سے ہی واقع
ہوئی ہے۔اب خواہ اسی پرانے مرض کی وجہ سے جو مدت سے اللہ تعالیٰ کی طرف سے بطور ایک نشان
کے آپ کے شامل حال تھا یا بقول دشمن وہ دست ہیضہ کے تھے ، بہر حال جو کچھ بھی ہو یہ امر قطعی اور
یقینی ہے کہ آپ کی وفات بصورت مہلون ہونے کے واقع ہوئی ہے۔پس آپ بموجب حدیث صحیح کہ
مبطون جو مرض دست سے خواہ کسی بھی رنگ میں کہو وفات پانے والا شہید ہوتا ہے۔پس اس طرح
سے خود دشمنوں کے منہ سے بھی آپ کی شہادت کا اقرار خدا نے کرا دیا۔يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللہ سے مراد لڑائی اور جنگ ہوتی ہے۔لڑائی اور جنگ ہی میں صلح ہوتی ہے۔خدا
نے آپ کو پیغام صلح دینے کے بعد اٹھایا۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اب جنگ کا خاتمہ ہونے کو ہے
کیونکہ اب صلح کا پیغام ڈالا گیا ہے۔مگر خدا کی حکمت اس میں یہی تھی کہ آپ کو حالت جنگ ہی میں بلا
لے تا آپ کا اجر جہاد فی سبیل اللہ کا جاری اور آپ کو رتبہ شہادت عطا کیا جاوے۔یہی وجہ ہے کہ عملی
طور پر اس صلح کی کارروائی کے انجام پذیر ہونے سے پہلے جبکہ ابھی زمانہ زمانہ جنگ ہی کہلاتا تھا اٹھالیا۔عجیب بات یہ ہے کہ آپ نے اس سے کئی سال پہلے ایک دفعہ کل شہر کو بلا کر شیخ میراں بخش کی کو ٹھی
میں جو کہ عین شہر کے وسط میں واقع ہے ایک فیصلہ سنایا اور اس کا نام آپ نے فیصلہ آسمانی رکھا۔عزیز
عبد الکریم مرحوم کو کچھ تو اس خیال سے کہ ان کی آواز اونچی اور دلربا بھی تھی، شاید ان کو خود ان کی اپنی
آواز پر بھی کچھ خیال ہو گا اور کچھ اس جوش سے جو عموماً ایسے موقعوں پر ہوا کرتا تھا اس امر کی
درخواست کی کہ میں یہ مضمون سناؤں۔مگر آپ نے بڑے جوش اور غضب سے کہا کہ اس مضمون کا
سنانا بھی میرا ہی فرض ہے۔غرض ہزاروں ہزار مخلوق کے مجمع میں ایک مضمون آپ نے بیان کیا اور آپ
نے دعاوی کو لوگوں کے سامنے پیش کیا۔پھر اس کے بعد دوسرے موقع جلسہ اعظم مذاہب میں آپ کے
بے نظیر اور پر حقایق لیکچر کے سنائے جانے سے دنیا پر حجت قائم ہو گئی۔پھر آپ نے میلہ رام کے مکان پر
ایک پر زور لیکچر تحریری اور تقریری دیا۔پھر اس کے بعد آپ نے ہم لوگوں کو حکم دیا کہ آریہ قوم پر بھی حجت قائم کر دی جاوے اور اس غرض
کے پورا کرنے کے واسطے آپ نے ایک مضمون دیا جو کہ شہادت کے طور پر سنایا گیا اور جس میں آپ کا
حقیقی مذہب اور سچا اعتقاد دلی آرزو سچی تڑپ اور خواہش تھی۔وہ دے کر ہمیں بھیجا اور ہمارے آنے

350 جانے کے کثیر اخراجات کو برداشت کیا۔غرض اس طرح سے بھی آپ نے لاہور جیسے دارالحکومت میں
لوگوں پر اپنی حجت ملزمہ قائم کر دی۔پھر اس کے بعد آخری سفر میں بھی تمام امراء کو دعوت دیکر ان کو
اپنے دعاوی، دلائل اعتقاد اور مذہب پہنچا دیا۔آپ نے اپنے پیغام رسالت کو جس شان اور دھوم سے دارالسلطنت میں بار بار پہنچایا، میں نہیں سمجھ
سکتا کہ اب بھی کوئی یہ کہہ دے کہ آپ جس کام کے واسطے آئے تھے وہ ابھی پورا نہیں ہوا یا نا تمام رہ
گیا۔اب آخر کار اس گرمی کے موسم میں حالت سفر میں اور جنگ میں آپ نے پیغام صلح دیا۔مگر قبل
اس کے کہ وہ صلح اپنا عملی رنگ پکڑے خدا نے آپ کو اٹھا لیا تا آپ حالت جنگ میں وفات پانے کا
غیر منقطع اجر پاویں۔اب
اللہ تعالی کہتا ہے تأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَ الصَّلوة إِنَّ اللهَ مَعَ الصَّبِرِينَ وَ
لَا تَقُولُوا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتٌ بَلْ أَحْيَاء وَلَكِنْ لا تَشْعُرُونَ ہم سناتے ہیں۔ذرا غور
سے توجہ سے اور خبردار ہو کر سن لو۔اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! کیا کہتے ہیں؟ یہی کہ تم ان لوگوں
کے حق میں یہ کبھی بھی مت کیو۔جو خدا کی راہ میں جان خرچ کر گئے ہیں اور خدا کی راہ میں شہید ہوئے
ہیں کیامت کیو؟ یہ مت کہیو کہ وہ مر گئے ہیں۔وہ مرے نہیں بلکہ وہ زندہ ہیں۔آپ نے خدا کی راہ میں
تبلیغ احکام الہیہ میں خدا کی راہ میں حالت سفر میں وفات پائی ہے۔پس یہ خدا کا حکم ہے اور کوئی بھی اس
بات کا مجاز نہیں کہ آپ کو مردہ کہے۔آپ مردہ نہیں، آپ ہلاک شدہ نہیں، بَلْ أَحْيَاءُ بلکہ زندہ
ہیں۔یاد رکھو کہ یہ نہی الہی ہے۔ہم وجوہات نہیں جانتے کہ ایسا کیوں حکم دیا گیا بلکہ اس جگہ ایک اور
نکتہ بھی قابل یاد ہے اور وہ یہ ہے کہ اور جگہ جہاں شہداء کا ذکر کیا ہے وہاں أَحْيَاء عِنْدَ رَبِّهِمْ کا لفظ
بھی بولا ہے مگر اس مقام پر عِندَ ربھم کا لفظ چھوڑ دیا ہے۔دیکھو انسان جب مرتا ہے تو اس کے اجزا
متفرق ہو جاتے ہیں۔مگر یہ خدا کا خاص فضل ہے کہ اس نے حضرت مرزا صاحب کی جماعت کو جو بمنزلہ
آپ کے اعضاء کے اور اجزا کے تھی اس تفرقہ سے بچالیا اور اتفاق اور اتحاد اور وحدت کے اعلیٰ مقام پر
کھڑا کر کے آپ کی زندگی اور حیات ابدی کا پہلا زندہ ثبوت دنیا میں ظاہر کر دیا۔صرف تخم ریزی ہی نہیں
کی بلکہ دشمن کے منہ پر خاک ڈال کر وحدت کو قائم کر دیا۔دیکھو! یہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا قول ہے الْمَبْطُونَ شَهِيدٌ۔اور دوسری طرف قرآن مجید
میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں جھنجوڑ کر کہا ہے کہ مردہ مت کہو بلکہ یہ کہو کہ احیاء۔یہ بات ہماری سمجھ میں
نہیں آتی۔ہم نے خود دم نکلتے دیکھا۔غسل دیا، کفن دیا اور اپنے ہاتھوں سے گاڑ دیا اور خدا کے سپرد کیا۔

351 پھر یہ کیسے ہو کہ مرے نہیں بلکہ زندہ ہیں۔مگر دیکھو اللہ فرماتا ہے کہ تمہارا شعور غلطی کرتا ہے۔میں یہ
مسئلہ اپنے بھائیوں کے سامنے پیش کرتا ہوں کہ وہ اپنے اندر غیرت پیدا کریں اور بچے جوش جو حق اور
راستی کے قبول کرنے سے ان میں موجود ہو گئے ہیں ان کا اظہار کریں اور ہمیں دکھا دیں کہ واقعی ان
میں ایک غیرت اور حمیت ہے اور ان مخالفوں سے پوچھیں کہ دشمن جو کہتا ہے کہ ہیضہ سے مرے ہیں۔اچھا مان لیا کہ دشمن سچ کہتا ہے۔پھر ہیضہ سے مرنا شہادت نہیں ہے؟ پیغام صلح جنگ کو ثابت کرتا ہے
اور دشمن بھی اس بات کو تسلیم کرنے گا کہ واقعی آپ کی وفات عین جہاد فی سبیل اللہ میں واقع ہوئی
ہے۔دشمن نے خود بھی ہر طرح سے مورچہ بندی کی ہوئی تھی اور اپنے پورے ہتھیاروں سے اپنی
حفاظت کے سامان کرنے کی فکر میں لگ رہا تھا۔اراکین اور امراء کو دعوت دیکر آپ نے اپنے تمام
دعاوی پیش کئے تھے یا کہ نہیں ؟ پس ان سب لوازم کے ہوتے ہوئے بھی اگر دشمن آپ کے احیاء کے
قائل نہیں تو جانور ہیں۔۔مانا کہ یہ رنگ ہمارے واسطے ایک ابتلائی رنگ ہے۔صاحبزادہ میاں مبارک احمد کی وفات اور پھر خود
حضرت اقدس علیہ الصلوۃ و السلام کا کوچ کرنا واقعی اپنے اندر ضرور ابتلاء کا رنگ رکھتے ہیں مگر اس سے
خدا ہم کو انعام دینا چاہتا ہے۔انعام الہی پانے کے واسطے ضروری ہوتا ہے کہ کچھ خوف بھی ہو۔خوف
کس کا؟ خوف اللہ کا خوف دشمن کا خوف بعض نادان ضعیف الایمان لوگوں کے ارتداد کا مگر وہ بہت
تھوڑا ہو گا۔یہ ایک پیشگوئی ہے اور اللہ تعالیٰ خود فرماتا ہے وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِّنَ الْخَوْفِ وَ
الْجُوعِ وَنَقْصٍ مِّنَ الْاَمْوَالِ وَالْأَنْفُسِ وَالثَّمَرَاتِ خدا فرماتا ہے کہ میری راہ میں کچھ خوف آوے
گا، کچھ جوع ہو گی۔جوع یا تو روزہ رکھنے سے ہوتی ہے۔مطلب یہ ہے کہ کچھ روزے رکھو اور یا اس
رنگ میں جوع اپنے اوپر اختیار کرو کہ صدقہ خیرات اس قدر نکالو کہ بعض اوقات خود تم کو فاقہ تک
نوبت پہنچ جاوے۔اپنے مالوں کو خدا کی راہ میں اتنا خرچ کرو کہ وہ کم ہو جاویں۔اور جانوں کو بھی اسی کی
راہ میں خرچ کرو۔علیٰ ہذا پھلوں کو بھی خدا کی راہ میں خرچ کرو۔وَبَشِّرِ الصَّابِرِينَ الَّذِينَ إِذَا
أَصَابَتْهُمْ مُّصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ اور ایسے لوگوں کو جو مصائب اور شدائد کے وقت
ثابت قدم رہتے ہیں اور نیکی پر ثبات رکھتے ہیں خدا کو نہیں چھوڑتے اور کہتے ہیں کہ ہم سب الہی رضا
کے واسطے ہی پیدا ہوئے ہیں۔جس طرح وہ راضی ہو اس راہ سے ہم اس کے حضور اس کو خوش کرنے
کے واسطے حاضر و تیار اور کمر بستہ ہیں۔ہم نے اس کے حضور حاضر ہونا ہے۔پس جس کے حضور انسان
نے ایک نہ ایک دن حاضر ہونا ہے وہ اگر اس سے خوش نہیں تو پھر اس ملاقات کے دن سرخروئی کیسے ہو

352
گی؟ پس تم خود ہی پیشتر اس کے کہ خدا کی طرف سے تم پر خوف جوع اور نقص اموال اور ثمرات کا ابتلا
آوے خود اپنے اوپر ان باتوں کو اپنی طرف سے خدا کی خوشنودی کے حصول کے واسطے وارد کر لو تاکہ
دوہرا اجر پاؤ اور یہ قدم خدا کے لئے اٹھاؤ تاکہ اس کا بہتر بدلہ خدا سے پاؤ اور یہ مصائب دینی نہیں بلکہ
صرف معمولی اور دنیوی ہوں گے۔زیادہ سے زیادہ یہ ہو گا کہ دشمن برا بھلا کہہ لے گا۔کوئی گندہ گالیوں کا
بھرا اشتہار دید ینگ یا خفگی اور ناراضگی کے لجہ میں کوئی بودا سا اعتراض کر دے گا مگر اللہ تعالی فرماتا ہے
که لَنْ يَضُرُّوكُمْ إِلا أَذًى (ال عمران ) یہ تکلیف ایک معمولی سی ہو گی کوئی بڑی بھاری تکلیف نہ
ہو گی۔دیکھو خدا نے ہم کو بڑی مصیبت سے بچا لیا کہ تفرقہ سے بچالیا۔اگر تم میں تفرقہ ہو جاتا اور
موجودہ رنگ میں تم وحدت کی رسی میں پروئے نہ جاتے اور تم تر بتر ہو جاتے تو واقعی بڑی بھاری مصیبت
تھی اور خطرناک ابتلا۔مگر یہ خدا کا خاص فضل ہے۔اگر کچھ تھوڑی سی تکلیف ہم کو ہوگی بھی تو میں ہو
گی۔اس کا مابعد الموت سے کوئی واسطہ یا تعلق نہیں بلکہ مابعد الموت کو باعث اجر اور رحمت الہی ہوگی۔اور اس تھوڑی سی مشکل پر صبر کرنے اور مستقل رہنے اور کچے دل سے إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
کہنے کا بہتر سے بہتر بدلہ دینے کی قدرت اور طاقت رکھنے والا تمہارا خدا موجود ہے۔وہ خاص رحمتیں جو
کہ ورثہ انبیاء اور شہداء ہوتی ہیں وہ بھی تمہیں عطا کرے گا اور عام رحمتیں تمہارے شامل حال کرے گا
اور آئندہ ہدایت کی راہیں اور ہر مشکل سے نجات پانے کی ہر دکھ سے نکلنے، ہر سکھ اور کامیابی کے
حصول کی راہیں تم پر کھول دے گا۔دیکھو میں یہ اپنی طرف سے نہیں کہتا۔بلکہ بلوح خدا ہمیں است۔خدا کے اپنے وعدہ سے ہیں اور خدا اپنے وعدے کا سچا ہے۔آج کا مضمون اور اس کی تحریک محض خدا تعالیٰ ہی کی طرف سے دل میں ڈالی گئی ہے ورنہ میں نے نہ
اس کا ارادہ کیا تھا اور نہ اس کے واسطے کوئی تیاری کی تھی۔پس یہ خدا کی بات ہے میں تم کو پہنچاتا ہوں
در تاکید کرتا ہوں کہ ایسے اوقات میں تم کثرت دعا استغفار، درود لاحول الحمد شریف کا ورد کیا کرو۔میں بھی دعا کرتا ہوں۔اور اللہ تعالٰی فرماتا ہے لَوْ انْفَقْتَ مَا فِي الْأَرْضِ جَمِيْعًا مَّا الَّفْتَ بَيْنَ
قُلُوبهمْ (الانفال:۲۴)۔دیکھو دو کو ایک کرنا سخت سے سخت مشکل کام ہے۔تو پھر ہزاروں کا ایک راہ پر جمع
کرنا اور ان میں وحدت اور الفت کا پیدا کر دینا خدا کے فضل کے سوا کہاں ممکن ہے؟ دیکھو تم خدا کے
فضل سے بھائی بھائی ہو گئے ہو۔اس نعمت کی قدر کرو اور اس کی حقیقت کو پہچانو اور اخلاص اور ثبات کو
اپنا شیوہ بناؤ۔

اله
353 خطبہ ثانیہ میں فرمایا:۔اَلْحَمْدُ لِلَّهِ نَحْمَدُهُ وَنَسْتَعِيْنُهُ وَنَسْتَغْفِرُهُ وَنُؤْمِنُ بِهِ وَنَتَوَكَّلْ عَلَيْهِ ایک تو خدا کی حمد کیا کرو۔وہ اشارہ الحمد شریف کی طرف ہے، اس کا کثرت سے ورد کرو۔استعانت بھی اسی سے چاہو۔اِيَّاكَ نَعْبُدُ
وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ (الفاتحه :) کی طرف اشارہ ہے۔استغفار کی الگ بار بار تم کو تاکید کر دی گئی ہے۔ایمان اَشْهَدُ اَنْ لا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لا شَرِيكَ لَهُ وَ اَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُوْلُهُ کے بچے
مفہوم اور حقیقت پر کار بند ہونے کا نام ہے۔اسی پر توکل کرو اور ہمیشہ پچھلے گناہوں کے بد نتائج سے بچنے
کے واسطے دعاؤں میں مصروف رہو۔جمعہ کے دن کثرت درود اور درد دل سے درود پڑھنا اللہ کی جناب
میں اکسیر کا کام کرتا ہے۔اللہ کو یاد کرو۔جتنا جتنا تم خدا کو یاد کرو گے اتنا ہی وہ بھی تم کو یاد کرے گا اور
تمہاری دعاؤں کو قبول فرمائے گا۔فقط۔ا حکم جلد ۱۲ نمبر ۳۸ ----- ۱۱۴ جون ۱۹۰۸ء صفحه ۷-۸)
⭑-⭑-⭑-⭑

آج 10 میں سے 10 باقی