Sermon, 1 October 1908

یکم اکتوبر ۱۹۰۸ء
363
خطبه جمعه
خطرات نور
حضور نے آیت قرآنی ببَنِي إِسْرَاءِيلَ اذْكُرُوا نِعْمَتِي الَّتِي أَنْعَمْتُ عَلَيْكُمْ وَأَوْفُوا بِعَهْدِى أَوْفِ
بِعَهِدِكُمْ وَإِيَّايَ فَارْهَبُونَ (البقرۃ:۳) کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔قرآن سنانے والوں کو یہودیوں عیسائیوں میں قرآن سنانے کا کم موقع ملتا ہے۔پس جہاں یہ ذکر ہے
وہاں مسلمانوں کو متنبہ کرنا مقصود ہے۔پس مسلمان کو چاہئے کہ جن ناپسند کاموں کی وجہ سے یہود کیا
عیسائی عذاب پانیوالے ہوئے ان سے بچے اور جن پسندیدہ کاموں کے سبب انعام پائے وہ کرے۔اس قوم کے مورث اعلیٰ کا نام نہیں لیا بلکہ لقب بیان کیا ہے۔اس سے ان کو شرم اور جوش دلانا
مقصود تھا۔عربی زبان میں اسرائیل کے معنے ہیں خدا کا بہادر سپاہی۔اس نام سے یہ غیرت دلائی کہ تم بھی
اللہ کے بہادر بنو۔ہماری سرکار سید الابرار سے بڑھ کر اور کون اللہ کا پہلوان ہے۔پس اتنے بڑے انسان
کی امت اور اولاد ہو کر ہم نفس و شیطان کے مقابلہ میں بزدلی دکھائیں تو ہم پر افسوس ہے۔مگر افسوس
کہ بعض مسلمانوں کی بہادری اس پر رہ گئی ہے کہ جب کسی عورت سے زنا کر لیا تو پھر اپنے ہم جولیوں

364
میں لگے شیخیاں بگھارنے کہ دیکھو! ہم نے فلاں قلعہ مار لیا ہے۔لعنت ہے ایسی شجاعت پر۔نِعْمَتِي الَّتِي أَنْعَمْتُ عَلَيْكُمْ وہ نعمت کیا تھی؟ دوسری جگہ فرمایا کہ تم میں سے انبیاء و ملوک بنائے
اور وہ کچھ دیا جو دوسروں کو نہ دیا گیا۔اب اے مسلمانو! تم اپنی حالت پر غور کرو کہ تم پر بھی یہ انعام ہو چکے ہیں۔اس کتاب پر ایمان لاؤ کیونکہ اس کتاب کی خوبی یہ ہے کہ تمام نصائح کی جامع ہے۔اگر کسی انگلی کتاب
میں تحریف ہو چکی ہے تو یہ اسے صاف کرتی ہے۔اول نمبر کے کافر نہ بنو یا پہلا برا نمونہ تم نہ بنو کہ دوسرے اس سے متاثر ہوں گے اور سب کا گناہ
تمہارے ذمہ ہو گا۔کلام الہی کی بے ادبی نہ کرو۔جس شخص نے بہار دانش لکھی ہے اس سے کسی نے
پوچھا کہ کیا کر رہے ہو ؟ جواب دیا۔إِنَّ كَيْدَكُنَّ عَظِيمٌ (يوسف:۲۹) کی تفسیر کر رہا ہوں۔راگ والی
کتاب کسی نے بنائی اور اوپر لکھ دیا يَسْتَمِعُونَ الْقَوْلَ فَيَتَّبِعُونَ أَحْسَنَهُ (الزمر:19)۔یہ سب
تَشْتَرُوا بِاتِتِي ثَمَنًا قَلِيلاً (البقرة: ۳۲) کی خلاف ورزی ہے۔ý
بدر جلد ۸ نمبر ۱۲۶۰۰۰۳ نومبر ۱۹۰۸ء صفحه (۳)
⭑-⭑-⭑-⭑

آج 10 میں سے 10 باقی