Sermon, 16 October 1908
۱۸ اکتوبر ۱۹۰۸ ء
365
خطبہ جمعہ حصور نے آیت قرآنی وَ لَا تَلْبِسُوا الْحَقَّ بِالْبَاطِلِ وَ تَكْتُمُوا الْحَقَّ وَأَنْتُمْ تَعْلَمُونَ (البقرة (٣٣) کی
تلاوت کے بعد فرمایا:۔دنیا میں ایک فرقہ ایسا بھی ہے کہ راستبازی ان کی فطرت میں داخل ہوتی ہے۔ایک فرقہ وہ ہے جو
حق کو باطل کے ساتھ ملا دیتا ہے اور پھر اپنے تئیں سچا ثابت کرنے کے لئے حق کو چھپا دیتا ہے۔بچے کا
حال بیچ کی مانند ہے کہ تم اچھا ہو' پر زمین اچھی نہ ہو۔زمین اچھی ہو تو آبپاشی نہ ہو۔آپاشی ہو تو
حفاظت نہ ہو۔پس خوش قسمت انسان کو نیک ماں باپ نیک ہم نشین، عمدہ تربیت و نگرانی حاصل ہوتی
ہے۔اَقِيْمُوا الصَّلوةَ (البقرة: ۴۳) نماز کو قائم کرو۔بعض کام روز مرہ کی عادت بن جاتے ہیں پھراں کا لطف
نہیں رہتا۔دیکھا گیا ہے کہ زبان سے اللهُمَّ صَلَّ عَلَى ہو رہا ہے مگر قلب کی توجہ کام کی طرف ہے۔پس نماز کو سنوار کر پڑھو اور جو معاہدہ نماز میں کرتے ہو عملی زندگی میں اس کا اثر دیکھو۔زبان سے
366 کہتے ہو إِيَّاكَ نَعْبُدُ (الفاتحہ:۵) ہم تیرے فرمانبردار ہیں مگر کیا فرمانبرداری پر ثابت قدم ہو؟ پھر
واعظوں کو ڈانٹا ہے کہ تم دوسروں کو نیکی کی نسبت کہتے ہو اور اپنے تئیں بھلاتے ہو۔پس تم دونوں
سنانے والے اور سننے والے ثابت قدمی سے کام لو اور دعا کرو۔نماز پڑھو کہ یہ دونوں کام خَاشِعِينَ پر
گراں نہیں۔جب مذکر و مؤنث دونوں جمع ہوں تو عربی قواعد کے لحاظ سے ضمیر مؤنث کی طرف جاتی
ہے۔انگریزی میں بھی مرد و عورت میں سے عورت کو پہلے مخاطب کرتے ہیں۔جن کو اللہ تعالیٰ کے
حضور حاضر ہونے کا یقین ہو وہی حقیقی خشوع کر سکتے ہیں۔بد ر جلد ۸ نمبر ۵-۱۰۰۰ر دسمبر ۱۹۰۸ء صفحه ۲)
⭑-⭑-⭑-⭑