Sermon, 15 January 1909
۵ار جنوری ۱۹۰۹ء
379
خطبہ جمعہ حضور نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت فرمائی:۔قُلْ مَنْ كَانَ عَدُوًّا لِجِبْرِيلَ فَإِنَّهُ نَزَّلَهُ عَلَى قَلْبِكَ بِإِذْنِ اللَّهِ مُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهِ وَ هُدًى
وَ بُشْرَى لِلْمُؤْمِنِيْنَ - مَنْ كَانَ عَدُوًّا لِلَّهِ وَ مَلَئِكَتِهِ وَ رُسُلِهِ وَ جِبْرِيلَ وَ مِنْكُلَ فَإِنَّ اللَّهَ
عدُو لِلْكَافِرِينَ - وَ لَقَدْ أَنْزَلْنَا إِلَيْكَ آيَاتٍ بَيِّنَاتٍ وَمَا يَكْفُرُبهَا إِلا الْفَاسِقُونَ - أو كُلَّما
عَهَدُوا عَهْدًا نَّبَذَهُ فَرِيقٌ مِنْهُمْ بَلْ اَكْثَرُهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ - وَ لَمَّا جَاءَهُمْ رَسُولٌ مِّنْ عِنْدِ
اللهِ مُصَدِّقٌ لِمَا مَعَهُمْ نَبَذَ فَرِيقٌ مِّنَ الَّذِينَ أوتُوا الْكِتَابَ كِتَابَ اللهِ وَرَاءَ ظُهُورِهِمْ
كَأَنَّهُمْ لَا يَعْلَمُونَ - وَاتَّبَعُوا مَا تَتْلُوا الشَّيَاطِينُ عَلَى مُلْكِ سُلَيْمَنَ وَ مَا كَفَرَ سُلَيْمَنُ وَ
لكِنَّ الشَّيَاطِينَ كَفَرُوا يُعَلِّمُونَ النَّاسَ السّحْرَ وَمَا اُنْزِلَ عَلَى الْمَلَكَيْنِ بِبَابِلَ هَارُوتَ
وَمَارُوتَ وَ مَا يُعَلِّمَانِ مِنْ أَحَدٍ حَتَّى يَقُولَا إِنَّمَا نَحْنُ فِتْنَةٌ فَلَا تَكْفُرْ فَيَتَعَلَّمُونَ مِنْهُمَا
مَا يُفَرِّقُونَ بِهِ بَيْنَ الْمَرْءِ وَزَوْجِهِ وَ مَاهُمْ بِضَارِّينَ بِهِ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا بِإِذْنِ اللَّهِ وَيَتَعَلَّمُونَ مَا
380
يَضُرُّهُمْ وَلا يَنْفَعُهُمْ وَ لَقَدْ عَلِمُوا لَمَنِ اشْتَريهُ مَا لَهُ فِي الْآخِرَةِ مِنْ خَلَاقٍ وَلَبِئْسَ مَا
شَرَوْا بِهِ أَنْفُسَهُمْ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ۔(البقرة:۹۸ تا ۱۰۳)
اور پھر فرمایا:۔میں نے بارہا سنایا کہ ملائکہ پر ایمان لانے کا منشاء کیا ہے؟ صرف وجود کا ماننا تو غیر ضروری ہے۔اس
طرح تو پھر ستاروں، آسمانوں، شیطانوں کا ماننا بھی ضروری ہو گا۔پس ملائکہ پر ایمان لانے سے یہ مراد ہے
کہ بیٹھے بیٹھے جو کبھی نیکی کا خیال پیدا ہوتا ہے اس کا محرک فرشتہ سمجھا جائے اور اس پر عمل کیا جائے۔کیونکہ جب وہ تحریک ہوتی ہے تو وہ موقع ہوتا ہے نیکی کرنے کا۔اگر انسان اس وقت نیکی نہ کرے تو
ملك اس شخص سے محبت کم کر دیتا ہے پھر نیکی کی تحریک بہت کم کرتا ہے اور جوں جوں انسان بے پرواہ
ہوتا جائے وہ اپنی تحریکات کو کم کرتا جاتا ہے اور اگر وہ اس تحریک پر عمل کرے تو پھر ملک اور بھی زیادہ
تحریکیں کرتا ہے اور آہستہ آہستہ اس شخص سے تعلقات محبت قائم ہوتے جاتے ہیں بلکہ اور فرشتوں
سے بھی یہی تعلق پیدا ہو کر تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَائِكَةُ (حم السجدۃ:۳) کا وقت آجاتا ہے۔یہاں خدا تعالیٰ نے خصوصیت سے دو فرشتوں کا ذکر کیا ہے۔ان میں ایک کا نام جبرائیل ہے۔دوسرے مقام پر اس کے بارے میں فرمایا ہے۔اِنَّهُ لَقَولُ رَسُوْلِ كَرِيْمٍ ذِى قُوَّةٍ عِنْدَ ذِي الْعَرْشِ
مَكِينِ - مُّطَاع ثُمَّ آمِين (التکویر ۲۰ تا۳۲) یعنی وہ رسول ہے اعلیٰ درجہ کی عزت والا طاقتوں والا رتبے
والا اور ملائکہ اس کے ماتحت چلتے ہیں۔اللہ کی رحمتوں کے خزانہ کا امین ہے۔پس جب یہ امر مسلم ہے
کہ تمام دنیا میں ملائکہ کی تحریک سے کوئی نیکی ہو سکتی ہے اور ملائکہ کی فرمانبرداری مومن کا فرض ہے تو پھر
ملائکہ کے اس سردار کی تحریک اور بات تو ضرور مان لینی چاہئے۔چونکہ یہ تمام محکموں کا افسر ہے اس کی
باتیں بھی جامع ہیں۔پس ہر ایک ہدایت کی جڑ یہی جبرائیل ہے جس کی شان میں ہے فَإِنَّهُ نَزَّلَهُ عَلَى
قلبك یعنی اس کی تمام تحریکوں کا بڑا مرکز حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا قلب ہے۔پس ہمہ تن اس کے احکام کے تابع ہو جاؤ کیونکہ یہ جامع تحریکات جمیع ملائکہ ہے اور اسی لحاظ سے
قرآن شریف جامع کتاب ہے۔جیسا کہ فرماتا ہے فِيهَا كُتُبُ قَيِّمَةٌ (البينه:۴)۔تو گویا جو جبرائیل کا منکر
ہے وہ اللہ کا دشمن ہے۔پھر اللہ کے کلام کا کافر ہے پھر حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کا مخالف ہے۔پھر ایک اور ملک کا ذکر فرمایا ہے۔جہاں تک میں نے سوچا ہے حضرت ابراہیم کی دعا رَبَّنَا آتِنَا فِي
الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ (البقرة:٢٠٢) سے یہ مسئلہ حل ہوتا ہے کہ انسان
۔381
کو دو ضرورتیں ہیں۔ایک جسمانی جیسے عزت اولاد ان کے اخراجات کھانے کے لئے چیزیں۔ایک
روحانی۔جبرائیل کے بعد ایسی تحریکوں کا مرکز میکائیل ہے۔اللہ نے دین بنایا، دنیا بھی بنائی۔یہ جہان بھی
بنایا وہ جہان بھی۔دونوں تحریکوں کا مرکز ہمارے نبی کریم کا قلب مبارک تھا۔اسی لئے فرمایا أُوتِيتُ
جَوَامِعَ الكَلِم (بخاری کتاب التعبير - مسلم کتاب المساجد)۔قرآن شریف میں دنیا و دین دونوں کے
متعلق ہدایتیں ہیں۔بہت سے لوگ ہیں کہ جب فرشتوں کی تحریک ہوتی ہے تو وہ اس تحریک کو پیچھے ڈال دیتے ہیں اور
اللہ کی پاک آیات کو واہیات بتاتے ہیں۔بڑے تعجب کی بات ہے کہ جب قبض وغیرہ ہو تو انسان میکائیلی
تحریکوں کے ماننے کو تیار ہو جاتا ہے مگر جب روحانی قبض ہو تو پھر کہتے ہیں کہ خیر اللہ غفور رحیم ہے۔اس کی جڑ یہ ہے کہ انسان اپنی خواہشات کو مقدم کر لیتا ہے۔حضرت سلیمان کے عہد میں جب لوگوں کو
امن حاصل ہوا اور مال ثروت کی فراوانی ہوئی تو ان میں نئی نئی تحریکیں ہونے لگیں۔آسمانی کتب کا جو
مجموعہ ان کے پاس تھا اس سے طبیعت اکتا گئی تو کسی اور تعلیم کی خواہش ہوئی مگر وہ تعلیم ایسی تھی جو خدا
پھینکنے والی تھی۔نقش سلیمانی وغیرہ اسی تعلیم کی یادگار بعض مسلمانوں میں مروج ہے۔بنی اسرائیل نے جب خدا کی کتاب سے دل اٹھایا تو ان لغو باتوں میں پڑ گئے جو بعض شیطانی اثروں کے
لحاظ سے دلربا باتیں بن گئیں۔خدا تعالیٰ نے فرمایا۔یہ سب اس زمانہ کے شریروں کی کارروائی ہے۔سلیمان علیہ السلام نے ان کو یہ تعلیم نہیں دی بلکہ از خود یہ باتیں انہوں نے گھڑ لیں اور ایسی دلربا باتوں
کی اشاعت کی۔سے دور
(پدر جلد ۸ نمبر ۱۵-۴۰ فروری ۱۹۰۹ء صفحه)
⭑-⭑-⭑-⭑