Sermon, 5 March 1909

۵ مارچ ۱۹۰۹ء
391 خطبہ جمعہ
حضرت امیر المومنین نے وَمَنْ يَرْغَبُ عَنْ مِلَّةِ إِبْرَاهِيمَ إِلا مَنْ سَفِهَ نَفْسَهُ (البقرة)۳) کی تلاوت
کے بعد فرمایا:۔رشک ( غبطه ) تمام انسانی ترقیات کی جڑ ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر رشک کرتا ہے تو ابراہیم سے
کرو۔دیکھو! اس نے اپنے اخلاص و وفا کے ذریعے کیسے کیسے اعلیٰ مدارج پائے۔ابراہیم کی ملت سے کون بے رغبت ہو سکتا ہے مگر وہی جس کی دینی دنیوی عقل کم ہو۔اس کی ملت
کیا تھی؟ بس حنیف ہونا۔حنیف کہتے ہیں ہر امر میں وسطی راہ اختیار کرنے والے کو۔عربی زبان میں
جس کی ٹانگیں ٹیڑھی ہوں اسے احنف کہتے ہیں۔اس واسطے حنیف کے معنے میں بعض لوگوں کو
دھوکہ ہوا ہے۔حالانکہ ایسے شخص کو احنف بطور دعا و فال نیک کہتے ہیں۔ہمارے ملک میں
هرچه گیرد علتی شود" کے مریض سیدھے کے معنے بھی الٹے ہی لیتے ہیں۔جس آدمی کو سیدھا کیا جاوے
گویا اس کے یہ معنے ہیں کہ تم بڑے بیوقوف ہو۔

392
ابراہیم کی راہ یہ ہے کہ افراط تفریط سے بچے رہنا۔کسی کی طرف بالکل ہی نہ جھکنا بلکہ دین و دنیا
دونوں کو اپنے اپنے درجے کے مطابق رکھنا۔چنانچہ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَّ فِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَ
قِنَا عَذَابَ النَّار (البقرۃ:۲۰۲) ایک ہی دعا ہے۔رابعہ بصری ایک عورت گذری ہے۔ایک دن کسی شخص نے ان کے سامنے دنیا کی بہت ہی مذمت
کی۔آپ نے توجہ نہ فرمائی لیکن جب دوسرے دن پھر تیسرے دن بھی یونہی کہا تو آپ نے فرمایا۔اس
کو ہماری مجلس سے نکال دو کیونکہ یہ مجھے کوئی بڑا دنیا پرست معلوم ہوتا ہے جبھی تو اس کا بار بار ذکر کرتا
ہے۔پس ایک وسطی راہ اختیار کرنا جس میں افراط و تفریط نہ ہو ابراہیمی ملت ہے۔مومن کو یہی راہ اختیار
کرنی چاہئے اور میں خدا کی قسم کھا کر شہادت دیتا ہوں کہ ابراہیم کی چال اختیار کرنے سے نہ تو
غریب الوطنی ستاتی ہے، نہ کوئی اور حاجت۔نہ انسان دنیا میں ذلیل ہوتا ہے، نہ آخرت میں۔چنانچہ
خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَلَقَدِ اصْطَفَيْنَاهُ فِي الدُّنْيَا وَ إِنَّهُ فِي الْآخِرَةِ لَمِنَ الصَّالِحِينَ (البقرة :١٣٤) وه دنيا
میں بھی برگریدہ لوگوں سے تھا اور آخرت میں بھی۔بعض لوگوں کا خیال ہے کہ دنیا میں خواہ کیسی ذلت
ہو ، آخرت میں عزت ہو۔اور بعض آخرت میں کسی عزت کے طالب نہیں یا تھوڑی چیز پر اپنا خوش ہو
جانا بیان کرتے ہیں۔چنانچہ ایک دفعہ میں نے ایک کتاب میں پڑھا کہ کوئی بزرگ لکھتے ہیں کہ ہمیں تو
بہشت میں پھونس کا مکان کافی ہے اور دنیا کے متعلق لکھا ہے کہ یہاں کفار کو ٹھیوں میں رہتے ہیں۔مسلمانوں کے لئے کچے مکانوں میں رہنا اسلامیوں کی ہتک ہے۔اب میں پوچھتا ہوں کہ جب اس دنیا میں
وہ اپنی ہتک پسند نہیں کرتا تو اس عالم میں اپنا ذلیل حالت میں رہنا اسے کس طرح پسند ہے؟ یہ خیال
ابراہیمی چال کے خلاف ہے۔ابراہیم نے جن باتوں سے یہ انعام پایا کہ دنیا و آخرت میں برگزیدہ اور اعلیٰ درجہ کا معزز انسان ہوا وہ
بہت لمبی ہیں۔مگر اللہ تعالیٰ نے ایک ہی لفظ میں سب کو بیان فرما دیا کہ إِذْ قَالَ لَهُ رَبُّهُ أَسْلِمُ قَالَ
أَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعَالَمِينَ (البقرۃ:۱۳۲)۔پھر انسان کو اپنی بہتری کے ساتھ اپنی اولاد کا بھی فکر ہوتا ہے۔مسلمانوں میں کئی قسم کے لوگ گزرے ہیں۔بعض کو اپنی اولاد کا اتنا فکر ہوتا ہے کہ دن رات ان کے فکر
میں مرتے ہیں اور بعض ایسے کہ اولاد کے متعلق اللہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھتے ہیں۔قاری کے متعلق یہ قصہ مشہور ہے کہ آپ پڑھا رہے تھے۔گھر سے غلام نے آکر کہا کہ آپ کا بیٹا مر
گیا۔آپ نے فرمایا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ (البقرة: ۱۵۷)۔اچھا فلاں کو کہہ دو کہ قبر نکلوا کر اسے دفن

393
کرا دے۔اس کے بعد آپ پڑھانے میں مشغول ہو گئے۔خیر ابراہیم نے اپنی اولاد کی بہتری چاہی تو اس کے لئے ایک وصیت کی بنی ان الله اصطفى لَكُمُ
الدِّينَ فَلَا تَمُوتُنَّ إِلا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ (البقرة:۳۳) اے میرے بچو! اللہ نے تمہارے لئے ایک دین
پسند فرمایا۔پس تم فرمانبرداری کی حالت میں مرو۔کئی لوگ ایسے ہیں جو گناہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ پھر
توبہ کر لیں گے۔مگر یہ غلطی ہے کیونکہ عمر کا کچھ بھروسہ نہیں۔خطبہ ثانیہ
وَنَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنْ شُرُورِ أَنْفُسِنَا۔میں تمہیں ایک عام شر کی طرف توجہ دلاتا ہوں، وہ بد ظنی ہے۔جن لوگوں نے اس مرض کے علاج بتائے ہیں ان میں ایک امام حسن بصری بھی ہیں۔آپ حضرت عمر
کی خلافت میں پیدا ہوئے تھے۔آپ کے اجداد عیسائی تھے۔یہ لکھتے ہیں کہ ایک دفعہ میں دجلہ کے
کنارے پر گیا۔کیا دیکھتا ہوں کہ ایک نوجوان بیٹھا ہے اور اس کے ساتھ ایک عورت ہے بڑی حسین۔ان کے درمیان شراب کا مشکیزہ پڑا ہے۔وہ اسے پی رہے ہیں اور بعض وقت عورت اس نوجوان کو چوم
بھی لیتی ہے۔میں نے اس وقت کہا کہ یہ لوگ کیسے بدکار ہیں۔باہر سرمیدان بد ذاتی کر رہے ہیں۔اتنے
میں ایک حادثہ ہو گیا۔ایک کشتی آرہی تھی وہ ڈوب گئی۔عورت نے اشارہ کیا تو وہ نوجوان کودا اور چھ
آدمیوں کو باہر نکال لایا۔پھر آواز دی کہ او حسن! ادھر آ۔تو بھی ایک کو تو نکال۔نادان! یہ تو میری ماں
ہے اور مشکیزہ میں دریا کا مصفی پانی ہے۔ہم بھی تیری آزمائش کو یہاں بیٹھے تھے کہ دیکھیں تم میں
سوء ظنی کا مرض گیا ہے یا نہیں ؟ امام حسن بصری فرماتے ہیں اس دن سے میں ایسا شرمندہ ہوا کہ کبھی
سوء ظن نہیں کیا۔سو تم بھی اس سے بچو۔( بدر جلد ۸ نمبر ۲۴ - ۲۵ ---۸ - ۵ار اپریل ۱۹۰۹ء صفحه ۲)
⭑-⭑-⭑-⭑

آج 10 میں سے 10 باقی