Sermon, 29 October 1909

۲۹ اکتوبر ۱۹۰۹ء
423
خطبہ جمعہ حضرت امیر المومنین نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت فرمائی:۔إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَالَّذِيْنَ هَاجَرُوا وَجَاهَدُوا فِي سَبِيْلِ اللَّهِ أُولَئِكَ يَرْجُونَ رَحْمَتَ
اللهِ وَ اللهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ - يَسْتَلُونَكَ عَنِ الْخَمْرِ وَ الْمَيْسِرِ قُلْ فِيْهِمَا إِثْمٌ كَبِيرٌ وَّ مَنَافِعُ
لِلنَّاسِ وَإثْمُهُمَا أَكْبَرُ مِنْ نَّفْعِهِمَا وَيَسْئَلُوْنَكَ مَاذَا يُنْفِقُونَ قُلِ الْعَفْوَ كَذَلِكَ يُبينُ اللَّهُ
لَكُمُ الْأيْتِ لَعَلَّكُمْ تَتَفَكَّرُونَ - فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَيَسْتَلُونَكَ عَنِ الْيَتَمَى قُلْ إِصْلَاحُ
لَّهُمْ خَيْرٌ وَ اِنْ تُخَالِطُوهُمْ فَإِخْوَانُكُمْ وَاللَّهُ يَعْلَمُ الْمُفْسِدَ مِنَ الْمُصْلِحِ وَلَوْ شَاءَ اللَّهُ
لا عنتَكُمْ إِنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ وَلَا تَنْكِحُوا الْمُشْرِكَتِ حَتَّى يُؤْمِنَّ وَلَامَةٌ مُّؤْمِنَةٌ خَيْرٌ
مِنْ مُّشْرِكَةٍ وَلَوْ ابْنَكُمْ وَلَا تَنْكِحُوا الْمُشْرِكِينَ حَتَّى يُؤْمِنُوا وَ لَعَبْدٌ مُّؤْمِنٌ خَيْرٌ مِنْ
مُشْرِك وَلَوْ أَعْجَبَكُمْ أُولَئِكَ يَدْعُونَ إِلَى النَّارِ وَاللهُ يَدْعُوا إِلَى الْحَثْةِ وَالْمَغْفِرَةِ بِإِذْنِهِ

424
وَيُبَيِّنُ ايَاتِهِ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ (البقرة : ۲۱۹ تا۲۲۲ ) -
اور پھر فرمایا:۔ان چار آیتوں میں جو پہلی آیت ہے اس میں ایک غلطی کی اصلاح ہے جو نہ صرف چھوٹوں میں پائی
جاتی ہے بلکہ بڑوں میں بھی اور وہ یہ ہے کہ " مستحق کرامت گناہ گارانند “ کا مصرعہ زبان پر رہتا ہے جس
نے بہت لوگوں کو بے باکی کا سبق دیا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے أُولئِكَ يَرْجُونَ رَحْمَةَ اللَّهِ رحمت الہی کے
مستحق تو وہ لوگ ہیں جن میں یہ اوصاف ہوں۔اول ایمان باللہ یعنی یہ یقین ہو کہ تمام خوبیوں سے
موصوف اور تمام نقصوں سے منزہ ذات اللہ کی ہے۔پھر ملائکہ پر ایمان ہو یعنی ان کی تحریک پر عمل کیا
جاوے۔پھر کتب اللہ پر ایمان ہو۔نبیوں پر ایمان ہو۔یوم آخرت پر ایمان ہو۔صرف عَذَابُ الْقَبْرِ حَقٌّ
ہی نہ کے بلکہ رَحْمَةُ الْقَبْرِ حَقٌّ بھی۔تقدیر (یعنی ہر چیز کے اندازے اللہ تعالیٰ نے بنارکھے ہیں) پر
ایمان ہو۔پھر اس ایمان کے مطابق عملدرآمد بھی ہو۔عیسائیوں نے دھو کہ دیا ہے اور وہ یہ سوال کرتے
ہیں کہ نجات فضل سے یا ایمان سے یا عمل سے؟ ہمارا جواب یہ ہے کہ نجات فضل سے ہے کیونکہ
قرآن شریف میں ہے اَحَلَّنَا دَارَ الْمُقَامَةِ مِنْ فَضْلِهِ (فاطر ۳۶)۔مگر اس فضل کا جاذب ایمان ہے اور
جیسا کسی کا ایمان مضبوط ہے اسی کے مطابق اس کے عمل ہوتے ہیں۔اسی واسطے یہاں امَنُوا کا ذکر فرما
دیا کیونکہ اعمال ایمان کے ساتھ لازم ملزوم ہیں۔چنانچہ اس ایمان کا ایک نشان ظاہر کیا ہے کہ تمام
مقدمات کی بناء تو زمین ہے مگر جب انسان ایمان میں کامل ہو جاتا ہے تو پھر وہ خدا کے لئے اس زمین کو بھی
چھوڑ دیتا ہے یعنی ہجرت۔کیونکہ کسی چیز کو اللہ کے لئے چھوڑ دینا بہت بڑا عمل صالح ہے۔پھر فرمایا۔ایمان کا مقتضی اس سے بھی بڑھ کر ہے وہ کیا؟ جَاهِدُوا فِي اللهِ (الحج:9) یعنی اس کا دن اس کی
رات اس کا علم اس کا فہم اس کی محبت اس کی عداوت اس کا سونا اور اس کا جاگنا، غرض کردار گفتار
رفتار سارے کے سارے اس کوشش میں ہوں کہ میرا مولیٰ مجھ سے راضی ہو جاوے۔یاد رکھو کہ خدا
تعالیٰ قدوس ہے۔اس کا مقرب نہیں بن سکتا مگر وہی جو پاک ہو۔انسان بے شک کمزور ہے اس لئے وہ
غلطیوں کو بخشنے والا ہے مگر اپنی طرف سے کوشش ضروری ہے۔مومن میں استقلال و ہمت ضرورنی
ہے۔یہ غلط خیال ہے کہ نبیوں نے اس وقت مقابلہ کیا جب ان کا جتھا ہو گیا۔حضرت نوح کے جتھے کا کیا
حال تھا؟ مَا آمَنَ مَعَهُ إِلَّا قَلِيلٌ (هود (۳) جب آپ کو مقابلہ کی ضرورت پڑی تو ایک جملہ سے وہ کام لیا
جو کل دنیا کی فوج نہیں کر سکتی۔یعنی لَا تَذَرُ عَلَى الْأَرْضِ مِنَ الْكَافِرِينَ دَيَّارًا (نوح:۳۷)۔حضرت

425 موسیٰ کیسی حالت میں تھے ، فرعون نے کہا هُوَ مَهِينٌ وَلَا يَكَادُ يُبينُ (الزخرف:۵۳)۔ان کی تمام قوم
غلام تھی مگر ایک آواز سے سب کام کروالیا۔وَاشْدُدْ عَلَى قُلُوبِهِمْ فَلَا يُؤْمِنُوا حَتَّى يَرَوُا الْعَذَابَ
الأليم البونس اور نبیوں کو خدا کے پاک لوگوں کو جسموں کی کیا پروا ہے۔انبیاء کے نزدیک ایسا خیال
شرک ہے۔میں تمہیں دعاؤں کی طرف متوجہ کرتا ہوں۔تم یوں سمجھو کہ دعاؤں کے لئے پیدا کئے گئے
ہو اور یہی دعائیں تمہارے سب کام سنواریں گی۔بدر جلد ۹ نمبر ---۴/ نومبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱)

آج 10 میں سے 10 باقی